قرآنی دعائیں
(1)
ہمارے
پالنے والے! ہمیں دنیا میں بہتری اور آخرت میں بھی بہتری عطا کر نیز ہمیں آتش جہنم
سے بچا
(2:201)
(2)
پروردگارا ! ہمیں صبر سے لبریز فرما، ہمیں ثابت قدم رکھ اور قوم
کفار پر ہمیں فتح نصیب کر۔
(2:250)
(3)
پروردگارا!ہم سے بھول چوک ہو گئی ہو تو اس کا مواخذہ نہ فرما،
(2:286)
(4)
پروردگارا! ہم پر وہ بوجھ نہ ڈال جو
تو نے ہم سے پہلوں پر ڈال دیا تھا،
(2:286)
(5)
پروردگارا! ہمارے گناہوں سے درگزر فرما اور ہمیں بخش دے اور ہم پر
رحم فرما، تو ہمارا مالک ہے، کافروںکے مقابلے میں ہماری نصرت فرما
(2:286)
(6)
ہمارے پروردگار! جب تو نے ہمیں ہدایت بخشی ہے تو اس کے بعد ہمارے
دلوں کو کجی میں مبتلا نہ کر اور ہمیں اپنے پاس سے رحمت عنایت فرما، یقینا تو بڑا
عطا فرمانے والا ہے
(3:8)
(7)
ہمارے پروردگار!ہمارے
گناہوں سے اور ان زیادتیوں سے درگزر فرما جو ہم نے اپنے معاملات میں کی ہیں اور
ہمیں ثابت قدم رکھ اور کافروں کے مقابلے میں ہماری مدد فرما .(3:147)
(8)
اے ہمارے پروردگار! تو نے جسے جہنم میں ڈالا اسے یقینا رسوا کیا
پھر ظالموں کا کوئی مددگار بھی نہ ہوگا
(3:192)
(9)
اے
ہمارے رب! ہم نے ایک ندا دینے والے کو سنا جو ایمان کی دعوت دے رہا تھا: اپنے
پروردگار پر ایمان لے آؤ تو ہم ایمان لے آئے،
(3:193)
(10)
تو اے ہمارے رب!
ہمارے گناہوں سے درگزر فر ما اور ہماری خطاؤں کو دور فرما اور نیک لوگوں کے ساتھ
ہمار ا خاتمہ فرما
(3:193)
(11)
پروردگارا ! تو نے اپنے رسولوں کی معرفت ہم سے جو وعدہ کیاہے وہ
ہمیں عطا کر اور قیامت کے دن ہمیں رسوا نہ کرنا،بے شک تو وعدہ خلافی نہیں کرتا
(3:194)
(12)
پروردگارا! ہم نے اپنے آپ پر ظلم کیا ہے اور اگر تو نے ہمیں معاف
نہ کیا اور ہم پر رحم نہ کیا تو ہم نقصان اٹھانے والوںمیں سے ہو جائیں گے
(7:23)
(13)
ہمارے پروردگار ہمیں ظالموں کے ساتھ شامل نہ کرنا
(7:47)
(14)
اے ہمارے
پروردگار! ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان برحق فیصلہ کر اور تو بہترین فیصلہ کرنے
والا ہے
(7:89)
(15)
اے ہمارے رب! ہم پر صبر کا فیضان فرما اور ہمیں اس دنیا سے مسلمان اٹھا لے (7:126)
(16)
اے ہمارے پروردگار!
ہمیں ظالموں کے لیے (ذریعہ) آزمائش نہ بنا . اور اپنی رحمت
سے ہمیں کافر قوم سے نجات عطا فرما (10:85-86)
(17)
ہمارے رب ! جو کچھ ہم پوشیدہ رکھتے ہیں اور جو کچھ ہم ظاہر کرتے ہیں تواسے جانتا ہے،
اللہ سے کوئی چیز نہ تو زمین میں چھپ سکتی ہے اور نہ آسمان میں(14:38)
(18)
اے ہمارے پروردگار! ہمیں اپنی بارگاہ سے رحمت عنایت فرما اور ہمیں ہمارے اقدام میں
کامیابی عطا فرما
(18:10)
(19)
اے ہمارے پروردگار!
ہمیںہماری ازواج اور ہماری اولاد سے آنکھوں کی ٹھنڈک عطا فرما اور ہمیں پرہیزگاروں
کا امام بنا دے
(25:74)
(20)
ہمارے
پروردگار! تیری رحمت اور علم ہر چیز کا احاطہ کیے ہوئے ہے
(40:7)
(21)
ہمارے پروردگار! انہیں ہمیشہ رہنے والی جنتوں میں داخل فرما جن کا
تو نے ان سے وعدہ کیا ہے اور ان کے باپ دادا اور ان کی ازواج اور ان کی اولاد میں
سے جو نیک ہوں انہیں بھی، تو یقینا بڑا غالب آنے والا، حکمت والا ہے
(40:8)
(22)
ہمارے پروردگار! ہم سے یہ عذاب ٹال دے، ہم ایمان لاتے ہیں
(44:12)
(23)
ہمارے پروردگار! ہمیں
بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ہمارے دلوں
میں ایمان لانے والوں کے لیے کوئی عداوت نہ رکھ، ہمارے رب! تو یقینا بڑا مہربان،
رحم کرنے والا ہے
(59:10)
(24)
پروردگار! ہم نے تجھ پر بھروسہ کیا اور ہم تیری ہی طرف رجوع کرتے
ہیں اور ہمیں تیری ہی طرف پلٹنا ہے
(60:4)
(25)
اے ہمارے پروردگار! ہمارا نور ہمارے لیے پورا کر دے اور ہم سے
درگزر فرما، بے شک تو ہر چیز پر قادر ہے
(66:8)