﴾وضو کی دعائیں﴿                                                   PDF

 

 جب وضو کا ارادہ کرے تو پہلے مسواک کرے کہ اس سے منہ پاکیزہ اور خوشبودار ہو جاتا ہے ،بلغم خارج ہو جاتی ہے قوت حافظہ میں اضافہ ہوتا ہے نیکیاں بڑھ جاتی ہیں اور اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے مسواک کے ساتھ ادا کی جانے والی دو رکعتیں مسواک کے بغیر پڑھی جانے والی ستر رکعتوں سے افضل ہیں اگر مسواک نہ مل سکے تو دانتوں کو انگلی سے صاف کرنا بھی کافی ہے بہتر ہے کہ وضو کرتے وقت قبلہ رخ ہوکر بیٹھے پانی کا برتن داہنی طرف رکھے اور جب پانی پر نگاہ پڑے تو یہ دعا پڑھے :

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

 حمد ہے خدا کے لیے جس نے پانی کو پاکیزہ بنایا اور اسے ناپاک نہیں بنایا۔

الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ الْماءَ طَھُوراً وَلَمْ یَجْعَلْہُ نَجِساً۔

پانی کے برتن کو ہاتھ لگانے سے پہلے ہاتھوں کو دھوئے اور یہ دعا پڑھے:

 خدا کے نام سے اور اس کی ذات کے سہارے سے خدایا تو مجھے توبہ کرنے اور پاک وپاکیزہ رہنے والوں میں قرار دے۔

بِسْمِ الله وَبِاللهِ اَللَّھُمَّ اجْعَلْنِی مِنَ التَّوَّابِینَ وَاجْعَلْنِی مِنَ الْمُتَطَہِّرِینَ۔

 اب تین چلو پانی سے تین مرتبہ کلی کرے اور کہے:

خدایا قیامت میں پیشی کے وقت مجھے میری حجت بتا دینا اور میری زبانکو اپنے ذکر میں رواں کر دینا۔

اَللّٰھُمَّ لَقِّنِی حُجَّتِی یَوْمَ أَلْقاکَ، وَأَطْلِقْ لِسانِی بِذِکْراکَ

 پھر تین مرتبہ ناک میں پانی ڈالے اور کہے:

 خدایا مجھ پر جنت کی خوشبو حرام نہ فرمااور مجھے ان لوگوں میں رکھ ،راحت اور ہوا جوجنت کی خوشبوسے بہرہ یاب ہوں گے۔

اَللّٰھُمَّ لاَ تُحَرِّمْ عَلَیَّ رِیحَ الْجَنَّةِ وَاجْعَلْنِی مِمَّنْ یَشَمُّ رِیحَھَا وَرَوْحَھَا وَطِیبَہا۔

 منہ دھوئے اور کہے:

اے معبود میرے چہرے کو اس دن سفید کرنا جب چہرے سیاہ ہونگے اور میرے چہرے کو اس دن سیاہ نہ کرنا جب چہرے سفید ہونگے۔

 

اَللّٰھُمَّ بَیِّضْ وَجْھِی یَوْمَ تَسْوَدُّ الْوُجُوھُ وَلاَ تُسَوِّدْ وَجْھِی یَوْمَ تَبْیَضُّ الْوُجُوھُ۔

 پھر چلو میں پانی لیکر دائیں ہاتھ کو دھوئے اور اس وقت یہ کہے:

خدایا میرا نامہ اعمال میرے دائیں ہاتھ میں دینا مجھے ہمشہ جنت میں رہنے کا اختیار دینا اور میرا حساب سہولت کے ساتھ لینا۔

اَللّٰھُمَّ أَعْطِنِی کِتَابِی بِیَمِینِی وَالْخُلْدَ فِی الْجِنانِ بِیَسارِی وَحاسِبْنِی حِساباً یَسِیراً۔

اب بائیں ہاتھ کو دھوئے اور یہ کہے :

 خدایا میرا نامہ اعمال بائیں ہاتھ میں نہ دینا اور نہ پیٹھ پیچھے سے دینا اور نہ اس کو میرے گلے میں لٹکانا اور میں جہنم کے انگاروں سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔

اَللَّھُمَّ لاَ تُعْطِنِی کِتَابِی بِشِمَالِی وَلاَ مِنْ وَرَاءِ ظَھْرِی وَلاَ تَجْعَلْہا مَغْلُولَةً إِلَی عُنُقِی وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ مُقَطَّعَاتِ النِّیرانِ۔

 اسکے بعد دائیں ہاتھ کی تری سے سر کے اگلے حصے کا مسح کرے اور کہے:

خدایا مجھے اپنی رحمت اور برکتوں سے ڈھانپ دے

اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی رَحْمَتَکَ وَبَرَکاتِکَ۔

 پھر دونوں پیروں کا مسح کرے اور یہ دعا پڑھے :

خدایا اس دن مجھے صراط پر ثابت قدم رکھنا جب قدم پھسل رہے ہوں گے

اور میری کوشش کو ان کاموں میں قرار دے جو تجھے پسند ہیں اے جلال واکرام کے مالک ۔                   

 

اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْنِی عَلَی الصِّراطِ یَوْمَ 

تَزِلُّ فِیْہِ الْاَقْدَامُ وَاجْعَلْ سَعْیِی فِیما یُرْضِیکَ عَنِّی یَا ذَاالْجَلالِ وَالْاِکرام 

 

جب وضو کر چکے تو یہ کہے:

 اے معبود!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرا وضو کامل ہو نماز مکمل ہو اور مجھے تیری خوشنودی اور جنت حاصل ہو ۔

اللّھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ تَمَامَ الْوُضُوءِ وَتَمَامَ ا لصَّلاةِ وَتَمامَ رِضْوَانِکَ وَالْجَنَّةَ۔

اسکے بعد کہے:

حمد ہے خدا کے لیے جو جہانوں کا رب ہے۔

الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ۔

 اسکے بعد تین مرتبہ ”سورہ قدر“ پڑھے وضو کی بعد خوشبو لگائے اور مسجد کیطرف سکون و وقار سے چل پڑے۔ مسجد کیطرف چلتے ہوئے کہے:

اس خدا کے نام سے جس نے مجھے پیدا کیا پس وہی ہدایت دیتا ہے وہی مجھے کھلاتا پلاتا ہے اور بیمار

 ہو جاؤں تو مجھے شفا بخشتا ہے وہی مجھے موت دے گا پھر مجھے زندہ کرے گا اور اسی سے امید ہے کہ روز قیامت میری خطائیں معاف کرے

گا پالنے والے مجھے حکمت عطا فرما اور نیکو کاروں میں شامل کردے ۔ بعد میں آنے والوں میں میرے حق میں سچ بولنے والی زبان قرار دے مجھے نعمتوں بھری جنت

کے وارثوں میں شامل کر اور میرے والد کوبخش دے ۔

بِسْمِ الله الَّذِی خَلَقَنِی فَھُوَ یَھْدِینِی وَالَّذِی ھُوَ یُطْعِمُنِی وَیَسْقِینِی وَإِذا 

مَرِضْتُ فَھُوَ یَشْفِینِی وَالَّذِی یُمِیتُنِی ثُمَّ یُحْیِینِی وَالَّذِی أَطْمَعُ أَنْ یَغْفِرَلِی خَطِیئَتِی یَوْمَ الدِّینِ

رَبِّ ھَبْ لِی حُکْماً وَأَلْحِقْنِی بِالصَّالِحِینَ وَاجْعَلْ لِی لِسانَ صِدْقٍ فِی الْاَخِرِینَ، وَاجْعَلْنِی مِنْ

وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِیمِ وَاغْفِرْ لِاَبِی۔

جب مسجد میں داخل ہونے لگے تو اپنے جوتوں کے تلووں کو اچھی طرح دیکھ لے کہ ان پر نجاست نہ لگی ہو پھر پہلے دایاں پاؤں اندر رکھے اور یہ دعا پڑھے:

خدا کے نام سے اور خدا کے سہارے سے، خدا کی طرف سے تمام بہترین نام خدا کے لیے ہیں میں خدا پر بھر وسہ کرتا ہوں نہیں کوئی حرکت و قوت

مگر خدا ہی کیطرف سے ہے ۔ اے معبود! رحمت فرما محمد و آل(ع) محمد پر میرے لیے اپنی رحمت اور توبہ کے

دروازے کھول دے اورمیرے لیے نافرمانی کے دروازے بند کردے مجھے اپنے پاک گھر کے زائروں اور مسجدیں آباد کرنے

والوں میں رکھ اور ان میں جو رات دن تجھ سے دعا کرتے ہیں ان میں سے جو نماز میں عاجزی و خوف کا اظہار کرتے ہیں اور

راندے ہوئے شیطان اور اس کے تمام لشکروں کومجھ سے دور کر دے۔

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَمِنَ اللهِ وَإِلَی اللهُ وَخَیْرُ الْاَسْماءِ کُلِّہا لِلّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللهِ وَلاَ حَوْلَ

وَلاَقُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَافْتَحْ لِی أَبْوابَ رَحْمَتِکَ وَتَوْبَتِکَ

وَأَغْلِقْ عَنِّی أَبْوابَ مَعْصِیَتِکَ وَاجْعَلْنِی مِنْ زُوَّارِکَ وَعُمَّارِ مَساجِدِکَ،

وَمِمَّنْ یُناجِیکَ فِی اللَّیْلِ وَالنَّہارِ، وَمِنَ الَّذِینَ ھُمْ فِی صَلاتِھِمْ خاشِعُون وَادْحَرْ عَنِّی

الشَّیْطانَ الرَّجِیمَ وَجُنُودَ إِبْلِیسَ أَجْمَعِینَ۔

 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

روزانہ کی نمازیں اور دعائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں