تعقیبات مخصوص: تعقیب نماز ظہرکتابِ المتہجد

تعقیب نماز ظہرکتابِ المتہجد میں ہے کہ نماز ظہر کی تعقیبات کیلئے یہ دعا پڑھیں

خدائے عظیم و حلیم کے سوا کوئی معبود نہیں، رب ِعرش بریں کے سوا کوئی سزاوارِ عبادت نہیں۔تمام حمد عالمین کے پالنے والے خدا ہی کیلئے ہے، اے خدا میں تجھ سے تیری رحمت اور یقینی مغفرت کے اسباب کا سوال کرتا ہوں ،ہر نیکی سے حصہ پانے اور ہر گناہ سے بچاؤ کا طلب گار ہوں، اے معبود! میرے ذمہ کوئی ایسا گناہ نہ چھوڑ جسے تو معاف نہ کرے۔ کوئی غم نہ دے جسے تو دور نہ کر دے، بیماری نہ دے مگروہ جس سے شفا عطا کردے۔ عیب نہ لگا مگر وہ جسے تو پوشیدہ رکھے،رزق نہ دے مگر وہ جس میں فراخی عطا کرے، خوف نہ ہومگر جس سے تو امن عطا کرے، برائی نہ آئے مگر وہ جسے تو ہٹا دے،  کوئی حاجت نہ ہومگر جسے تو پورا فرمائے اور اس میں تیری رضا اور میری بہتری ہو۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنیوالے آمین اے عالمین کے پالنے والے

 

لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ الْعَظِیمُ الْحَلِیمُ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ رَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیمُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مُوجِبَاتِ رَحْمَتِکَ وَعَزائِمَ مَغْفِرَتِکَ وَالْغَنِیمَةَ مِنْ کُلِّ بِرٍّ وَالسَّلامَةَ  مِنْ کُلِّ إِثْمٍ۔ اَللّٰھُمَّ لاَتَدَعْ لِی ذَنْباً إِلاَّغَفَرْتَہُ، وَلاَھَمَّاً إِلاَّفَرَّجْتَہُ وَلاَسُقْماً إِلاَّ شَفَیْتہَُ، وَلاَ عَیْباً إِلاَّسَتَرْتَہُ، وَلاَرِزْقاً إِلاَّبَسَطْتَہُ وَلاَخَوْفاً إِلاَّ آمَنْتَہُ، وَلاَسُوءً إِلاَّصَرَفْتَہُ، وَلاَحاجَةً ھِیَ لَکَ رِضاً وَلِیَ فِیھا صَلاحٌ إِلاَّقَضَیْتَھا یَاأَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ۔

 پھر دس مرتبہ یہ کہیں:

 الله ہی سے متوسل ہوتاہوں، الله ہی پر اعتماد ہے اور الله ہی پر بھروسہ کرتا ہوں۔

 

 بِاللهِ اعْتَصَمْتُ، وَبِاللهِ أَثِقُ، وَعَلَی اللهِ أَتَوَکَّلُ

 

 پھر یہ کہیں

 

 اے معبود! اگر میرا گناہ بڑا ہےتو تیری ذات سب سے بلند ہے۔ اگر میری کوتاہی بڑی ہے تو تیری ذات بزرگ تر ہے اور اگر میرا بخل دائمی ہے تو، تو زیادہ دینے والا ہے اے الله! اپنے عظیم عفو سے میرے بڑے گناہ بخش دے، اپنے لطف وکرم سے میری بہت سی کوتاہیاں معاف کر دے اور اپنے فضل اورعطا سے میرا بخل دور کردے۔ یا خدایا! ہمارے پاس جو نعمت ہے وہ تیری طرف سے ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں ۔میں تجھ سے بخشش چاہتا اور تیرے حضور توبہ کرتا ہوں ۔

 

اَللّٰھُمَّ إِنْ عَظُمَتْ ذُنُوبِی فَأَنْتَ أَعْظَمُ، وَإِنْ کَبُرَ تَفْرِیطِی فَأَنْتَ أَکْبَرُ، وَإِنْ دامَ بُخْلِی فَأَنْتَ أَجْوَدُ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی عَظِیمَ ذُنُوبِی بِعَظِیمِ عَفْوِکَ، وَکَثِیرَ تَفْرِیطِی بِظَاھِرِ کَرَمِکَ، وَاقْمَعْ بُخْلِی بِفَضْلِ جُودِکَ اَللّٰھُمَّ مَا بِنَا مِنْ نِعْمَةٍ فَمِنْکَ لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ أَسْتَغْفِرُکَ وَأَتُوبُ إِلَیْکَ۔

 

تعقیب نماز عشاء تعقیب نمازِ مغرب تعقیب نماز عصر تعقیب نماز ظہر تعقیب نمازصبح تعقیبات مشترکہ
دعائے روز  شنبہ  - ہفتہ دعائے روز آدینہ-جمعہ دعائے روز  پنجشنبہ -جمعرات دعائے رو ز  چہار شنبہ - بدھ دعائے روز  سہ شنبہ -منگل دعا ئے روز  دو شنبہ-سو موا ر   دعا ئے روز  یک شنبہ- اتو ار روزانہ کی دعاء و زیارات

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں