اے
معبود میں نے تیری اطاعت کی اس چیز میں جو تجھے بہت پسند ہے اور وہ تیری
توحید ہے اور تیری نافرمانی نہیں کی اس چیز میں جو تجھے سخت
ناپسند ہے اور وہ کفر ہے پس بخش دے جو کچھ ان دونوں کے درمیان ہے اے وہ جس
تک میری دوڑ ہے مجھے امن دے اس سے جس کے ڈر سے میں تیری
طرف
آیا ہوں اے معبود معاف کر دے جو میں نے تیری بہت ہی نافرمانیاں کی ہیں اور
قبول فرما میری تھوڑی اطاعت جو میں نے کی ہے اے ذخیروں
کے
مقابل میرے ذخیرہ اور میری امید گاہ اور سہارے اے میری پناہ گاہ اوراے پشت
پناہ اور اے یگانہ اے یکتا اے کہ تیری شان ہے کہو الله ایک ہے
الله
بے نیاز ہے نہ کوئی اس کا بیٹا ہے اور نہ وہ کسی کا فرزند ہے اور نہ اس کا
کوئی ہمسر ہے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اس کے واسطے سے جسے تو نے اپنی
مخلوق
میں
سے چنا ہے اور اپنی خلقت میں سے کسی کو ویسا قرار نہیں دیاکہ تو محمد اور
ان کی آل(ع)
پر
رحمت فرما اور مجھ سے وہ سلوک کر جو تیرے شایانِ شان ہے اے
معبود میں تجھ سے سوال کرتا ہوں بواسطہ عظیم یکتائی کے اور بواسطہ محمدیت
کی تابانی اور علویت کی بلندی کے اور ان سب کے واسطے
سے
جن کو تو نے حجت قرار دیاہے اپنے بندوں پر اور اس نام کے واسطے سے جو تونے
اپنی مخلوق سے پوشیدہ رکھا پس وہ ظاہرنہ ہوا وہ
تیرے سوا کسی پر محمد اور ان کی آل(ع)
پر
رحمت نازل فرما اور میرے کام میں کشادگی پیدا کر اور راستہ بنا دے اور مجھے
رزق دے جہاں
سے
مجھے توقع ہے اور جہاں سے مجھے توقع نہیں ہے بے شک تو جسے چاہے بے حساب رزق
دیتا ہے۔ |
اَللّٰھُمَّ
إِنِّی أَطَعْتُکَ فِی أَحَبِّ الْاَشْیاءِ إِلَیْکَ وَھُوَ التَّوْحِیدُ،
وَلَمْ أَعْصِکَ فِی أَبْغَضِ الْاَشْیاءِ
إِلَیْکَ وَھُوَ
الْکُفْرُ، فَاغْفِر لِی ما بَیْنَھُما، یَا مَنْ إِلَیْہِ مَفَرِّی آمِنِّی
مِمَّا فَزِعْتُ مِنْہُ إِلَیْکَ۔اَللّٰھُمَّ
اغْفِرْ لِیَ
الْکَثِیرَ مِنْ مَعاصِیکَ، وَاقْبَلْ مِنِّی الْیَسِیرَ مِنْ طاعَتِکَ، یَا
عُدَّتِی دُونَ الْعُدَدِ ، وَیَا
رَجائِی
وَالْمُعْتَمَدَ، وَیَا کَھْفِی وَالسَّنَدَ، وَیَا وَاحِدُ یَا أَحَدُ، یَا
قُلْ ھُوَ اللهُ أَحَدٌ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ یَلِدْ
وَلَمْ یُولَدْ
وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ،أَسْأَلُکَ بِحَقِّ مَنِ اصْطَفَیْتَھُمْ
مِنْ خَلْقِکَ وَلَمْ تَجْعَلْ فِی
خَلْقِکَ
مِثْلَھُمْ أَحَداً ، أَنْ تُصَلِّیَ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَتَفْعَلَ بِی ما
أَ نْتَ أَھْلُہُ ۔ اَللّٰھُمَّ
إِنِّی أَسْأَ لُکَ
بِالْوَحْدانِیَّةِ الْکُبْریٰ وَالْمُحَمَّدِیَّةِ الْبَیْضاءِ،
وَالْعَلَوِیَّةِ العُلْیا، وَبِجَمِیعِ
مَا احْتَجَجْتَ
بِہِ عَلی عِبادِکَ وَبِالاسْمِ الَّذِی حَجَبْتَہُ عَنْ خَلْقِکَ فَلَمْ
یَخْرُجْ مِنْکَ إِلاَّ
إِلَیْکَ، صَلِّ
عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَاجْعَلْ لِی مِنْ أَمْرِی فَرَجاً وَمَخْرَجاً،
وَارْزُقْنِی مِنْ حَیْثُ
أَحْتَسِبُ وَمِنْ
حَیْثُ لاَ أَحْتَسِبُ، إِنَّکَ تَرْزُقُ مَنْ تَشاءُ بِغَیْرِ حِسابٍ |