خدا
کے نام سے شروع جو بڑا مہربان اور نہایت رحم والا ہے خداوند نور کے نام کے
واسطے سے اس خدا کے نام کے واسطے سے جو نور کا نور ہے اس
خدا
کے نام کے واسطے سے جو نور پر نور ہے اس خدا کے نام کے واسطے سے جو کاموں
کو سنوارنے والا ہے اس خدا کے نام کے واسطے سے جس نے نور کو نور
سے
پیدا کیاحمد اسی خدا کیلئے ہے جس نے نور کو نور سے پیدا کیا اور نور کو کوہ
طور پر نازل کیا ایک لکھی ہوئی کتاب میں ایک پھیلے ہوئے ورق میں اندازے
کے
مطابق ایک دانشمند پیغمبر پر حمد اسی خدا کے لیے ہے جو عزت کے ساتھ یاد کیا
جاتا ہے فخر کے ساتھ مشہور ہے اور جس کا تنگی و فراخی میں شکرکیا جاتا ہے
ہمارے
آقا محمد پر اور ان کی آل(ع)
پرخدا کی رحمت ہو۔ |
بِسْمِ
اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ بِسْمِ اللهِ النُّورِ، بِسْمِ اللهِ نُورِ
النُّورِ، بِسْمِ اللهِ نُورٌ عَلی نُورٍ، بِسْمِ
اللهِ الَّذِی ھُوَ
مُدَبِّرُ الْاَمُورِ بِسْمِ اللهِ الَّذِی خَلَقَ النُّورَ مِنَ النُّورِ
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی خَلَقَ النُّورَ
مِنَ النُّورِ
وَأَنْزَلَ النُّورَ عَلَی الطُّورِ فِی کِتابٍ مَسْطُورٍ فِی رَقٍّ مَنْشُورٍ
بِقَدَرٍ مَقْدُورٍ عَلی نَبِیٍّ
مَحْبُورٍ
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی ھُوَ بِالْعِزِّ مَذْکُورٌ وَبِالْفَخْرِ مَشْھُورٌ
وَعَلَی السَّرَّاءِ وَالضَّرَّاءِ مَشْکُورٌ۔
صَلَّی اللهُ عَلی
سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ۔
|