حم واضح کتاب قرآن کی
قسم ہے ہم نے اسے بابرکت رات میں نازل کیا، بے شک ہم عذاب سے ڈرانے
والے ہیں۔ اسی شب
قدر میں دنیا کے پر
حکمت امور کا فیصلہ ہوتا ہے،ہم ان کا حکم جاری کرتے ہیں بے شک ہم
نبیوں کے بھیجنے والے ہیں یہ تمہارے پروردگار کی رحمت ہے
بے شک وہ بڑا
سننے والا واقف کارہے وہ سارے آسمانوں اور زمین اور جو کچھ
ان کے درمیان ہے ،سب کامالک ہے، اگر تم یقین لانے والے ہو
اس کے سوا
کوئی معبود نہیں وہ زندگی اور موت دیتا ہے وہ تمہارا مالک
اور تمہارے پہلے بزرگوں کا بھی مالک ہے مگر یہ لوگ تو شک
میں
پڑے گھوم رہے
ہیں پھر تم اس دن کا انتظار کرو جب آسمان سے ظاہراً دھواں
نکلے گا تب یہ دردناک عذاب لوگوں کو لپیٹ لے گا تو
(کافربھی)
کہیں
گے۔ اے ہمارے رب ہم سے یہ عذاب دور کردے ہم بھی ایمان لاتے
ہیں
(بھلا)
اس
وقت انکو کیا نصیحت آئیگی، جب کہ انکے پاس
صاف
صاف بیان کرنے والے رسول آچکے تھے پھر بھی ان لوگوں نے اس
سے منہ پھیرا اور کہا یہ تو سکھا یا ہوا دیوانہ ہے
(اچھا)
ہم
تھوڑے دنوں
کیلئے عذاب
ٹال دیتے ہیں، لیکن ضرور تم کفر کی طرف پلٹ جاوگے۔ ہم ان
سے پورا بدلہ تو اس دن لینگے جس دن انکی سخت گرفت کرینگے
اور ان سے پہلے
ہم
نے قوم فرعون کی بھی آزمائش کی انکے پاس ایک بلند مرتبہ
پیغمبر
(موسیٰ)
آئے
(اورکہا)
کہ
بندگان خدا(بنی
اسرائیل)
کو میرے
حوالے کردو کہ
میں خدا
کیطرف سے تمہارا امانتدار پیغمبر ہوں اور خدا کے مقابل
سرکشی نہ کرو کہ میں تمہارے پاس واضح دلیل کیساتھ آیاہوں
اور اس چیز سے کہ
تم
مجھے سنگسار کرو گے میں اپنے اور تمہارے رب کی پناہ لیتا
ہوں اور اگر تم مجھ پر ایمان نہیں لائے تو مجھ سے الگ
ہورہو(
وہ تنگ کرنے
لگے)
تب موسیٰ
نے
اپنے رب سے فریاد کی کہ یہ بڑے شریر لوگ ہیں تو
(حکم
ملا)
تم میرے
بندوں
(بنی
اسرائیل)
کو راتوں رات
لے جاؤ لیکن تمہارا پیچھا بھی کیا جائے گا
اورتم ٹھہرے
ہوئے دریا سے پار ہو جاؤ مگر انکا سارا لشکر ڈبو دیا جائے
گا۔ وہ لوگ کتنے ہی باغات، چشمے، کھیتیاں،
نفیس مکانات
اور آرام دہ چیزیں چھوڑ گئے جن میں وہ چین سے رہا کرتے تھے
ایسا ہی ہوا اور ہم نے دوسرے لوگوں کو ان چیزوں کا مالک
بنادیا
پس ان لوگوں
پر آسمان و زمین کو رونا نہ آیااور نہ ہی ہم نے انہیں کچھ
مہلت دی اور ہم نے بنی اسرائیل کو اس سخت ترین عذاب سے
نجات دی جو
فرعون نے ان پر مسلط کر رکھا تھا، بے شک وہ سرکش اور حد سے
بڑھا ہوا تھا۔ اور ہم نے بنی اسرائیل کو سمجھ بوجھ کر
سارے جہانوں
میں برگزیدہ کیا اور ہم نے ان کو نشانیاں دیں جن میں ان کی
آزمائش تھی۔ یہ
(کفار
مکہ)
مسلمانوں سے
کہتے ہیں
کہ ہمیں تو
صرف ایک ہی بار مرنا ہے اور ہم دوبارہ زندہ نہیں کیے جائیں
گے پس اگر تم لوگ سچے ہو تو ہمارے باپ داداؤں کو زندہ
کر لاؤ بھلا
یہ لوگ قوی ہیں یا قوم تبع والے اور وہ جوان سے پہلے ہو
چکے ہم نے ہی ان سب کو تباہ کیا کیونکہ وہ سبھی گناہگار
لوگ تھے اور
ہم نے سارے آسمانوں اور زمین کو اور جوکچھ ان کے درمیان ہے
ہنسی کھیل میں نہیں بنایا۔ ہم نے زمین و آسمان کو ٹھیک
مصلحت سے
بنایا ہے، لیکن ان میں سے بہت لوگ یہ نہیں جانتے بے شک
فیصلے(
قیامت)
کا دن
ان سب لوگوں کے دوبارہ زندہ ہونے کا وقت ہے
جس دن کوئی
دوست کسی دوست کے کام نہ آئیگا اورنہ ان کی مدد ہی کی جائے
گی، سوائے اسکے جس پر خدا رحم فرمائے بے شک وہ غالب تر،
رحم کرنے
والا ہے بے شک آخرت میں تھوہر کا درخت ہی گناہگار کی خوراک
ہوگا۔جو پگھلے تانبے کی طرح
پیٹوں میں
ابال کھائے گا جیسے کھولتا ہوا پانی ابال کھاتا ہے
(حکم
ہوگا فرشتو!)
اسے پکڑ کر
گھسیٹتے ہوئے دوزخ کے درمیان لے جاؤ
پھر کھولتا
ہوا پانی اس کے سر پر ڈال کر اسے عذاب دیاجا ئے گا ہاں اب
مزہ چکھ کہ بے شک تو بڑی عزت والا سردار ہے۔
یہ وہی دوزخ
ہے جس میں تم لوگ شک کیا کرتے تھے بے شک پرہیزگار لوگ امن
و آرام کی جگہ باغوں اور چشموں میں ہونگے،
وہ باریک اور
کبھی گاڑھی ریشمی پوشاکیں پہنے ہوئے آمنے سامنے بیٹھے ہوں
گے ہاں ایسا ہوگا اور ہم بڑی بڑی آنکھوں والی حوروں کو ان
کی بیویاں بنادیں
گے وہ وہاں
اپنی پسند کے میوے منگواکر آرام سے کھائیں گے۔اس جگہ وہ
پہلی موت کی تلخی کے سوا پھر موت کا ذائقہ نہ چکھیں گے
اور خدا ان
کو عذاب جہنم سے محفوظ رکھے گا۔ یہ تمہارے پروردگار کا فضل
ہے نیز یہی بہت بڑی کامیابی ہے۔
پس ہم نے قرآن کو تمہاری زبان پر آسان کر دیا ہے تا کہ یہ
لوگ نصیحت پکڑیں۔ ہاں تم بھی (قیامت کے) منتظر رہو، یہ لوگ
بھی منتظر ہیں۔
|
حمَ ﴿۱﴾
وَالکِتَابِ المُبِینِ
۲﴾
إِنَّا أَنْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةٍ مُبارَکَةٍ إِنَّا کُنَّا
مُنْذِرِینَ ﴿۳﴾
فِیھَا
یُفْرَقُ کُلُّ أَمْرٍ
حَکِیمٍ ﴿۴﴾
أَمْراً مِنْ عِنْدِنَا إِنَّا کُنَّا مُرْسِلِینَ ﴿۵﴾
رَحْمَةً مِنْ رَبِّکَ إِنَّہُ
ھُوَ
السَّمِیعُ العَلِیمُ ﴿۶﴾
رَبِّ السَّموَاتِ وَالاََرْضِ وَمَا بَیْنَھُمَا إِنْ
کُنْتُمْ مُوقِنِینَ ﴿۷﴾
لاَ إِلہَ
إِلاَّ ھُوَ یُحْیِی وَیُمِیتُ رَبُّکُمْ وَرَبُّ
آبَائِکُمُ الاََوَّلِینَ﴿۸﴾بَلْ
ھُمْ فِی شَکٍّ
یَلْعَبُونَ﴿۹﴾فَارْتَقِبْ
یَوْمَ تَأْتِی السَّمَاءُ بِدُخَانٍ مُبِینٍ﴿۱۰﴾
یَغْشَی النَّاسَ ہذَا عَذَابٌ
أَلِیمٌ ﴿۱۱﴾
رَبَّنَا اکْشِفْ عَنَّا العَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ ﴿۱۲﴾أَ
نَّی لَھُمُ الذِّکْرَیٰ وَقَدْ
جَائَھُمْ
رَسُولٌ مُبِینٌ ﴿۱۳﴾
ثُمَّ تَوَلَّوْا عَنْہُ وَقَالُوا مُعَلَّمٌ مَجْنُونٌ﴿۱۴﴾إِنَّا
کَاشِفُواْ
العَذَابِ
قَلِیلاً إِنَّکُمْ عَائِدُونَ ﴿۱۵﴾
یَوْمَ نَبْطِشُ البَطْشَةَ الکُبْرَیٰ إِنَّا
مُنْتَقِمُونَ ﴿۱۶﴾
وَلَقَدْ
فَتَنَّا قَبْلَھُمْ قَوْمَ فِرْعَوْنَ وَجَائَھُمْ
رَسُولٌ کَرِیمٌ ﴿۱۷﴾
أَنْ أَدُّوا إِلیَّ عِبَادَ اللهِ إِنِّی
لَکُمْ رَسُولٌ
أَمِینٌ ﴿۱۸﴾وَأَنْ
لاَ تَعْلُوا عَلَی اللهِ إِنِّی آتِیکُمْ بِسُلْطَانٍ
مُبِینٍ ﴿۱۹﴾وَ
إِنِّی
عُذتُ بِرَبِّی
وَرَبِّکُمْ أَنْ تَرْجُمُونِ ﴿۲۰﴾
وَ إِنْ لَمْ تُؤْمِنُوا لِی فَاعْتَزِلُونِ ﴿۲۱﴾
فَدَعَا
رَبَّہُ أَنَّ
ھؤُلاَءِ قَوْمٌ مُجْرِمُونَ﴿۲۲﴾فَأَسْرِ
بِعِبَادِی لَیْلاً إِنَّکُمْ مُتَّبَعُونَ ﴿۲۳﴾
وَاتْرُکِ
البَحْرَ
رَھْواً إِنَّھُمْ جُنْدٌ مُغْرَقُونَ﴿۲۴﴾کَمْ
تَرَکُوا مِنْ جَنَّاتٍ وَعُیُونٍ﴿۲۵﴾وَزُرُوعٍ
وَمَقَامٍ
کَرِیمٍ ﴿۲۶﴾وَنَعْمَةٍ
کَانُوا فِیھَا فَاکِھِینَ﴿۲۷﴾کَذٰ
لِکَ وَأَوْرَثْنَاھَا قَوْماً آخَرِینَ ﴿۲۸﴾
فَمَا بَکَتْ
عَلَیْھِمُ السَّمَاءُ وَالاََرْضُ وَمَا کَانُوا
مُنْظَرِینَ﴿۲۹﴾وَلَقَدْ
نَجَّیْنَا بَنِی إِسْرَائِیلَ مِنَ
العَذَابِ
المُھِینِ﴿۳۰﴾مِنْ
فِرْعَوْنَ إِنَّہُ کَانَ عَالِیاً مِنَ المُسْرِفِینَ﴿۳۱﴾وَلَقَدِ
اخْتَرْنَاھُمْ
عَلَی
عِلْمٍعَلَی العَالَمِینَ﴿۳۲﴾
وَآتَیْنَاھُمْ مِنَ الآیَاتِ مَا فِیہِ بَلاَءٌ مُبِینٌ﴿۳۳﴾
إِنَّ ھؤُلاَءِ
لَیَقُولُونَ ﴿۳۴﴾
إِنْ ھِیَ إِلاَّمَوْتَتُنَا الاَُولَیٰ وَمَا نَحْنُ
بِمُنْشَرِینَ ﴿۳۵﴾
فَأْتُوا بِآبَائِنَا إِنْ
کُنْتُمْ
صَادِقِینَ ﴿۳۶﴾
أَھُمْ خَیْرٌ أَمْ قَوْمُ تُبَّعٍ وَالَّذِینَ مِنْ
قَبْلِھِمْ أَھْلَکْنَاھُمْ إِنَّھُمْ کَانُوا
مُجْرِمِینَ﴿۳۷﴾وَمَا
خَلَقْنَا السَّموَاتِ وَالاََرْضَ وَمَا
بَیْنَھُمَالاَعِبِینَ ﴿۳۸﴾
مَاخَلَقْناھُمَا
إِلاَّ
بِالْحَقِّ وَلکِنَّ أَکْثَرَھُمْ لاَ یَعْلَمُونَ ﴿۳۹﴾
إِنَّ یَوْمَ الفَصْلِ مِیقَاتُھُمْ أَجْمَعِینَ ﴿۴۰﴾
یَوْمَ لاَ
یُغْنِی مَوْلَیً عَنْ مَوْلَیً شَیْئاً وَلاَ ھُمْ
یُنْصَرُونَ ﴿۴۱﴾
إِلاَّ مَنْ رَحِمَ اللهُ إِنَّہُ ھُوَ
العَزِیزُ
الرَّحِیمُ ﴿۴۲﴾
إِنّ َشَجَرَةَ الزَّقُّومِ ﴿۴۳﴾
طَعَامُ الاََثِیمِ ﴿۴۴﴾
کَالْمُھْلِ یَغْلِی
فِی البُطُونِ
﴿۴۵﴾
کَغَلْیِ الحَمِیمِ ﴿۴۶﴾
خُذُوہُ فَاعْتِلُوہُ إِلَی سَوَاءِ الجَحِیمِ ﴿۴۷﴾
ثُمَّ صُبُّوا
فَوْقَ رَأْسِہِ مِنْ عَذَابِ الْحَمِیمِ ﴿۴۸﴾
ذُقْ إِنَّکَ أَنْتَ الْعَزِیزُالْکَرِیمُ﴿۴۹﴾
إِنَّ
ھذَا مَا
کُنْتُمْ بِہِ تَمْتَرُونَ﴿۵۰﴾إِنَّ
المُتَّقِینَ فِی مَقَامٍ أَمِینٍ﴿۵۱﴾فِی
جَنَّاتٍ وَعُیُونٍ ﴿۵۲﴾
یَلْبَسُونَ
مِنْ سُنْدُسٍ وَإِسْتَبْرَقٍ مُتَقَابِلِینَ﴿۵۳﴾کَذٰلِکَ
وَزَوَّجْنَاھُمْ بِحُورٍ عِینٍ﴿۵۴﴾
یَدْعُونَ
فِیھَا بِکُلِّ فَاکِھَةٍ آمِنِینَ ﴿۵۵﴾لاَ
یَذُوقُونَ فِیھَا المَوْتَ إِلاَّ الْمَوْتَةَ الاَُولَیٰ
وَوَقَاھُمْ
عَذَابَ الجَحِیمِ ﴿۵۶﴾
فَضْلاً مِنْ رَبِّکَ ذٰلِکَ ھُوَ الفَوْزُ العَظِیمُ ﴿۵۷﴾
فَإِنَّمَا
یَسَّرْنَاہُ بِلِسَانِکَ لَعَلَّھُمْ یَتَذَکَّرُونَ ﴿۵۸﴾فَارْتَقِبْ
إِنَّھُمْ مُرْتَقِبُونَ ﴿۵۹﴾
|