﴾فضیلت سورۃ جمعہ﴿

عربی PDF
اردو ترجمہ PDF

حضرت امام جعفر صادق (ع) سے مروی ہے کہ ہمارے شیعوں میں سے ہرمومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ شب جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ و سورۃ اعلی پڑھے اور جمعہ کے دن نماز ظہرمیں سورۃ جمعہ و سورۃ منافقون کی تلاوت کرے جو ایسا کرے گا گویا اس نے حضرت رسول اکرمکی مثل عمل کیا اور حق تعالیٰ کے ذمے اس کی جزا بہشت بریں ہے۔

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

 

ہر وہ چیزخدا کی تسبیح کرتی ہے جو زمین اور آسمانوں میں ہے کیونکہ وہ بادشاہ،پاک،غالب اور بڑا حکمت والا ہے وہی تو ہے

جس نے اُمِّی لوگوں میں انہی میں سے رسول (محمد) بھیجا جو ان کے سامنے آیتیں پڑھتا ہے انہیں پاک کرتا ہے اور کتاب و حکمت

کی تعلیم دیتا ہے اگرچہ اس سے پہلے وہ لوگ کھلی گمراہی میں تھے اور ان لوگوں کی طرف جو ابھی ان سے نہیں ملے

اور وہ بڑا غالب حکمت والا ہے یہ اللہ کا فضل ہے کہ جسے چاہے عطا کرے اور اللہ تو بڑے فضل والا ہے

جن لوگوں کو تورات دی گئی ،انہوں نے اسکا حق ادا نہ کیا انکا حال اس گدھے جیسا ہے جس پر کتابیں لدی ہوں کیا بری مثال ہے

ان لوگوں کی جنہوں نے آیات الہی کو جھٹلایا اور خدا ظالم قوموں کی ہدایت نہیں کرتا کہہ دو کہ اے یہودیو اگر تمہیں

یہ گھمنڈ ہے کہ لوگوں میں سے تمہی خدا کے دوست ہو تو موت کی تمنا کرو اگر تم سچے ہو اور وہ کبھی موت

کی تمنا نہ کریں گے ان کرتوتوں کے باعث جو آگے بھیج چکے ہیں اور خدا ظالموں کو جانتاہے کہہ دو کہ جس موت سے تم بھاگتے ہو

وہ تمہیں ضرور آئے گی پھر تم ہر چھپی اور ظاہر چیز کے جاننے والے کی طرف لوٹا دیئے جاؤ گے تو وہ تمہیں بتادے گا جو تم کیا کرتے تھے

اے ایمان والو جب روز جمعہ نماز (جمعہ)کے لئے اذان دی جائے تو اللہ کے ذکر (نماز)کے لئے دوڑو اور لین دین

کو چھوڑو یہ تمہارے لیے بہت بہتر ہے اگر تم جانتے ہو پھر جب نماز پوری ہوجائے تو زمین میں منتشر ہو جاؤ

اور اللہ کا فضل (رزق) تلاش کرو اور خدا کو کثرت سے یاد کرو تاکہ تم کامیابی حاصل کرو اور جب یہ لوگ تجارت یا کھیل دیکھتے ہیں تو ادھر چلے

جاتے ہیں اور تمہیں اکیلا کھڑا چھوڑ دیتے ہیں کہہ دو کہ جو اللہ کے پاس ہے وہ سودا سلف، تجارت اور کھیل سے بہتر ہے اور اللہ بہترین رازق ہے ۔

یُسَبِّحُ لِلّہِ مَا فِی السَّموَاتِ وَمَا فِی الْاَرْضِ الْمَلِکِ الْقُدُّوسِ الْعَزِیزِ الْحَکِیمِ﴿۱﴾ھُوَ

الَّذِی بَعَثَ فِی الاَُمِّیِّینَ رَسُولاً مِنْھُمْ یَتْلُواْ عَلَیْھِمْ آیَاتِہِ وَیُزَکِّیھِمْ وَیُعَلِّمُھُمُ الْکِتَابَ

وَالْحِکْمَةَ وَإِنْ کَانُوا مِنْ قَبْلُ لَفِی ضَلاَلٍ مُّبِینٍ﴿۲﴾ وَآخَرِینَ مِنْھُمْ لَمَّا یَلْحَقُوا بِھِمْ وَھُوَ

الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ ﴿۳﴾ ذلِکَ فَضْلُ اللهِ یُؤْتِیہِ مَنْ یَشَاءُ وَاللهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِیمِ ﴿۴

مَثَلُ الَّذِینَ حُمِّلُوا التَّوْرٰةَ ثُمَّ لَمْ یَحْمِلُوھَا کَمَثَلِ الْحِمَارِ یَحْمِلُ أَسْفَاراً بِئْسَ مَثَلُ الْقَوْمِ

الَّذِینَ کَذَّبُوا بِآیَاتِ اللهِ وَاللهُ لاَ یَھْدِی الْقَوْمَ الظَّالِمِینَ ﴿۵﴾ قُلْ یَا أَ یُّھَا الَّذِینَ ھَادُوا إِنْ

زَعَمْتُمْ أَ نَّکُمْ أَوْ لِیَاءُ لِلّہِ مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَنَّوُا الْمَوْتَ إِنْ کُنْتُمْ صَادِقِینَ ﴿۶﴾ وَلاَ

یَتَمَنَّوْنَہُ أَبَداً بِمَا قَدَّمَتْ أَیْدِیھِمْ وَاللهُ عَلِیمٌ بِالظَّالِمِینَ﴿۷﴾ قُلْ إِنَّ الْمَوْتَ الَّذِی تَفِرُّونَ

مِنْہُ فَإِنَّہُ مُلاَقِیکُمْ ثُمَّ تُرَدُّونَ إِلَی عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّہادَةِ فَیُنَبِّئُکُمْ بِمَا کُنْتُمْ تَعْمَلُونَ ﴿۸

یَا أَ یُّہا الَّذِینَ آمَنُوا إِذَا نُودِیَ لِلصَّلاَةِ مِنْ یَّوْمِ الْجُمُعَةِ فَاسْعَوْا إِلَی ذِکْرِ اللهِ وَذَرُوا الْبَیْعَ

ذٰلِکُمْ خَیْرٌ لَکُمْ إِنْ کُنْتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿۹﴾ فَإِذَا قُضِیَتِ الصَّلاةُ فَانْتَشِرُوا فِی الْاَرْضِ وَابْتَغُوا

مِنْ فَضْلِ اللهِ وَاذکُرُوا اللهَ کَثِیراً لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُونَ ﴿۱۰﴾ وَإِذَا رَأَوْا تِجَارَةً أَوْ لَھْواً نْفَضُّوا

إِلَیْھَا وَتَرَکُوکَ قَائِماً قُلْ مَاعِنْدَ اللهِ خَیْرٌ مِنَ اللَّھْوِ وَمِنَ التِّجَارَةِ وَاللهُ خَیْرُ الرَّازِقِینَ ﴿۱۱

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں