﴾فضائل سورۃ واقعہ ﴿

PDF

روایت ہوئی ہے کہ عبداللہ ابن مسعودجس بیماری میں فوت ہوئے تھے اسی بیماری میں عثمان بن عفان انکی عیادت کیلئے آئے تھے انہوں نے ابن مسعود سے پوچھاتھا کہ آپ کو کس سے شکایت ہے؟جواب دیا اپنے گناہوں سے پوچھا کس چیز کی خواہش ہے ۔کہا پالنے والے کی رحمت کی۔پھر کہا کیا آپ کیلئے طبیب بلاؤں ؟ کہنے لگے طبیب ہی نے بیمار کیا ہے مزید کہا کہ آپ کو مال دئیے جا نے کا حکم صادر کروں؟ کہا کہ جب میں محتاج تھا تو نہیں دیا اور اب مجھے اسکی حاجت نہیں تو دیتے ہو کہا جو آپ کو میں دے رہا ہوں وہ آپ کی لڑکیوں کیلئے ہوگا ابن مسعو دکہنے لگے کہ انہیں اس مال کی حاجت نہیں ہے کیونکہ میں نے انہیں سورۃ واقعہ کے پڑھنے کا حکم دیا ہے میں نے رسول اکرم سے سنا ہے کہ جو ہر شب سو رئہ واقعہ کی تلاوت کرے تو اسکو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو گی امام جعفر صادق (ع)سے مروی ہے کہ جو شخص ہر رات سو نے سے پہلے سور ہ واقعہ پڑھے تو وہ خدا وند عالم کے حضور اس طرح آئیگا کہ اسکا چہرہ تابناک ہو گا نیز امام جعفر صادق (ع) سے منقو ل ہے کہ جوبہشت اور اسکی نعمتوں کااشتیاق رکھتا ہو وہ ہررات سورۃ واقعہ پڑھے :

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

جب قیامت واقع ہو جا ئے گی۔اس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔وہ کسی کو پست کسی کو بلندکرے گی۔جب زمین بڑے

زور سے ہلنے لگے گی اور پہاڑ چکنا چور ہو جائیں گے پھر ذرے بن کر اڑنے لگیں گے اور تم لوگ تین

قسم کے ہوگے پس داہنے ہاتھ (میں اعمال نامہ لینے ) والے۔کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے اور بائیں طرف والے۔کیا ہی

بدبخت ہیں بائیں طرف والے اور آگے رہنے والے توآگے ہی رہنے والے ہیں وہی خدا کے نزدیک ہیں

وہ راحت بخش باغوں میں ہیں۔پہلے لوگوں میں سے بڑا گروہ اور پچھلے لوگوں میں سے تھوڑے سے لوگ

جوڑواں تختوں پر تکیہ لگائے آمنے سامنے بیٹھے ہوں گے سدا جوان لڑکے ان کے آگے پیچھے پھرتے ہوں گے

جن کے پاس ساغر صراحیاں اور شفاف شراب کے جام ہوں گے جس سے نہ ان کو سردرد ہو گا۔اور نہ وہ مدہوش ہوں گے

اور انکے دل پسند مزے دار پھل، اور انکے پسندیدہ پرندوں کا گوشت ، اور بڑی آنکھوں والی حور، چھپا کر رکھے ہوئے موتی

طرح کی (حوریں)ہونگیں یہ ان نیک اعمال کی جزا ہے جو وہ کرتے تھے وہاں وہ کوئی بے ہودہ اور

 گناہ کی بات نہ سنیں گے البتہ ہر طرف سے سلام سلام کی آوازیں ہونگیں اور داہنے ہاتھ والے۔کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے

وہ بے کانٹے کی بیریوں اور بھرے پرے کیلوں اور لمبی چھاؤں اور چھلکتے ہوئے

پانی اور بہت سے پھلوں میں ہونگے جو نہ ختم ہوں گے نہ کوئی روک ٹوک ہوگی وہ اونچے بستروں

پر ہوں گے یقینا ہم نے ان عورتوں کو خاص طور پر بنایا اور ان کو باکرہ رکھا۔ دائیں طرف والوں کے لئے ہم ِسن اور محبت کرنے

والی بیویاں ہیں ۔ان میں سے بڑا گروہ پہلے لوگوں میں سے اور بڑا ہی گروہ پچھلے لوگوں سے ہوگا

اور بائیں طرف والے۔ کیا ہی برے ہیں بائیں طرف والے جلانے والی آگ اور کھولتے ہوئے پانی میں ہونگے اور سیاہ دھوئیں

کے سائے میں جو نہ ٹھنڈا ہوگااور نہ مفید۔بے شک وہ اس سے پہلے بڑے خوش حال تھے

اور وہ بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کرتے تھے اور کہتے تھے جب ہم مر ِمٹ کے خاک اور ہڈیاں

ہو جائیں گے تو کیا ہم اور ہمارے باپ دادا دوبارہ اٹھائے جائیں گے کہدو کہ اگلے پچھلے سب کے سب

ایک مقررہ دن پر ضرور ہی جمع کیے جائیں گے پھر اے گمراہو اور جھٹلانے والو تم

ضرور تھوہر کے درخت سے کھاؤگے پس اس سے اپنے پیٹ بھروگے اس کے ساتھ کھولتا ہوا پانی

پیوگے جسے تم سخت پیاسے اونٹ کی طرح پیو گے یہی قیامت کے دن ان کی تواضع ہے ہم نے

تمہیں پیدا کیاہے تم تصدیق کیوں نہیں کرتے؟بتاؤ جو نطفہ تم گراتے ہو کیا اسے تم پیدا کرتے ہو یا ہم

پیدا کرنے والے ہیں!؟ہم نے ہی تم میں موت مقرر کی اور ہم اس سے عاجز نہیں کہ تم جیسے

اورپیدا کردیں اور تمہیں ان صورتوں میں ڈھال دیں جن کو تم جانتے ہی نہیں بیشک تم اپنی پہلی پیدائش کو جانتے ہی ہو تو کیوں

غور نہیں کرتے؟ بتاؤ! جو کچھ تم بوتے ہو کیا اسے تم خود اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں؟

اگر ہم چاہیں تو اسے چور چورکردیں اور تم باتیں بناتے رہ جاؤ کہ ہم بڑے گھاٹے میں رہے بلکہ ہم تو

بے نصیب رہ گئے ذرا بتاؤ کہ جو پانی تم پیتے ہو کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم

اتارنے والے ہیں؟ اگر ہم چاہیں تو اسے سخت کھاری بنادیں لہذا تم کیوں شکر نہیں کرتے؟ذرا بتاؤ جو آگ تم

روشن کرتے ہو کیا وہ درخت (لکڑی) تم نے پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں؟ہم نے اسے یاد دہانی

اور مسافروں کے فائدے کیلئے بنایا پس اپنے عظیم رب کی پاکیزگی بیان کرو تو مجھے قسم ہے ستاروں کے

منازل کی اور تم سمجھو تو یقینا یہ ایک بہت بڑی قسم ہے بے شک یہ بڑی عزت والا قرآن ہے جو

محفوظ کتاب میں ہے اس کو پاک لوگ کے علاوہ کوئی چھو نہیں سکتا یہ سب جہانوں کے رب کی طرف سے نازل ہوا ہے

تو کیا تم اس کلام سے بے توجہی کرتے ہو اس میں اپنا حصہ یہی رکھتے ہو جو اسے جھٹلاتے ہو جب جان

حلق تک آجاتی ہے تو اسے روک کیوں نہیں لیتے اور تم اس وقت پڑے دیکھا کرتے ہو ہم اس (مرنے والے ) کے تم

سے بھی زیادہ قریب ہوتے ہیں مگر تم نہیں دیکھتے ہو اگر تم خدا کے مملوک نہیں تو ایسا کیوں نہ ہوا کہ تم روح کو لوٹا لیتے اگر

سچے ہو پس اگر وہ (مرنے والا) مقربین میں سے ہو تو اس کے لئے راحت، خوشبو دار پھول اور نعمت کا باغ ہے

اور اگر وہ نیک بخت لوگوں میں سے ہے تو اے رسول وہ نیک بختوں کی طرف سے تجھ پر سلام کہے گا اور اگر

وہ جھٹلانے والے گمراہوں میں سے ہے تو اس کے لئے کھولتا ہوا پانی ہے اور اسے جہنم میں داخل کیا جانا ہے

بے شک یہ بات حتماً صحیح ہے تو (اے رسول )تم اپنے عظیم رب کی پاکیزگی بیان کرو۔

 إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ ﴿۱﴾ لَیْسَ لِوَقْعَتِھَا کَاذِبَةٌ ﴿۲﴾ خَافِضَةٌ رَافِعَةٌ ﴿۳﴾ إِذَا رُجَّتِ

الْاَرْضُ رَجّاً ﴿۴﴾ وَبُسَّتِ الْجِبَالُ بَسّاً ﴿۵﴾ فَکَانَتْ ھَبَاءً مُنْبَثّاً ﴿۶﴾ وَکُنْتُمْ أَزْوَاجاً

ثَلاَثَةً ﴿۷﴾ فَأَصْحَابُ الْمَیْمَنَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَیْمَنَةِ ﴿۸﴾ وَأَصْحَابُ الْمَشْأِمَةِ مَا

أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ ﴿۹﴾ وَالسَّابِقُونَ السَّابِقُونَ ﴿۱۰﴾ أُولٰٓئِکَ الْمُقَرَّبُونَ ﴿۱۱

فِی جَنَّاتِ النَّعِیمِ﴿۱۲﴾ثُلَّةٌ مِنَ الْاَوَّلِینَ ﴿۱۳﴾ وَقَلِیلٌ مِنَ الاَْخِرِینَ ﴿۱۴﴾عَلَی سُرُرٍ

مَوْضُونَةٍ﴿۱۵﴾مُتَّکِئِینَ عَلَیْھَا مُتَقَابِلِینَ﴿۱۶﴾یَطُوفُ عَلَیْھِمْ وِلْدَانٌ مُخَلَّدُونَ ﴿۱۷

بِأَکْوابٍ وَأَبَارِیقَ وَکَأْسٍ مِنْ مَعِینٍ ﴿۱۸﴾ لاَ یُصَدَّعُونَ عَنْھَا وَلاَ یُنْزِفُونَ ﴿۱۹

وَفَاکِھَةٍ مِمَّا یَتَخَیَّرُونَ﴿۲۰﴾وَلَحْمِ طَیْرٍ مِمَّا یَشْتَھُونَ﴿۲۱﴾وَحُورٌ عِینٌ ﴿۲۲

کَأَمْثَالِ اللُّؤْلُوََ الْمَکْنُونِ ﴿۲۳﴾ جَزَاءً بِمَا کَانُوا یَعْمَلُونَ ﴿۲۴﴾ لاَ یَسْمَعُونَ فِیھَا لَغْواً

وَلاَ تَأْثِیماً﴿۲۵﴾إِلاَّ قِیلاً سَلاَماً سَلاَماً﴿۲۶﴾وَأَصْحَابُ الْیَمِینِ مَا أَصْحَابُ الْیَمِینِ

﴿۲۷﴾ فِی سِدْرٍ مَخْضُودٍ ﴿۲۸﴾ وَطَلْحٍ مَنْضُودٍ ﴿۲۹﴾ وَظِلٍّ مَمْدُودٍ ﴿۳۰﴾ وَمَاءٍ

 مَسْکُوبٍ ﴿ ۳۱ ﴾ وَفَاکِھَةٍ کَثِیرَةٍ ﴿۳۲﴾لاَ مَقْطُوعَةٍ وَلاَ مَمْنُوعَةٍ ﴿۳۳﴾ وَفُرُشٍ

مَرْفُوعَةٍ﴿۳۴﴾إِنَّا أَنْشَأْنَاھُنَّ إِنْشَاءً﴿۳۵﴾فَجَعَلْنَاھُنَّ أَبْکَاراً﴿۳۶﴾عُرُباً أَتْرَاباً ﴿۳۷

لاََِصْحَابِ الْیَمِینِ﴿۳۸﴾ ثُلَّةٌ مِنَ الْاَوَّلِینَ ﴿۳۹﴾ وَثُلَّةٌ مِنَ الاَْخِرِینَ ﴿۴۰

وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ مَا أَصْحَابُ الشِّمَالِ ﴿۴۱﴾ فِی سَمُومٍ وَحَمِیمٍ ﴿۴۲﴾ وَظِلٍّ مِنْ

یَحْمُومٍ ﴿۴۳﴾ لاَ بَارِدٍ وَلاَ کَرِیمٍ ﴿۴۴﴾ إِنَّھُمْ کَانُوا قَبْلَ ذلِکَ مُتْرَفِینَ ﴿۴۵

وَکَانُوا یُصِرُّونَ عَلَی الْحِنْثِ الْعَظِیمِ ﴿۴۶﴾ وَکَانُوا یَقُولُونَ أَإذَا مِتْنَا وَکُنَّا تُرَاباً

وَعِظَاماً أَإِنَّا لَمَبْعُوثُونَ﴿۴۷﴾أَوَ آبَاؤُنَا الْاَوَّلُونَ﴿۴۸﴾قُلْ إِنَّ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ ﴿۴۹

لَمَجْمُوعُونَ إِلَی مِیقَاتِ یَوْمٍ مَعْلُومٍ ﴿۵۰﴾ ثُمَّ إِنَّکُمْ أَ یُّھَا الضَّالُّونَ الْمُکَذِّبُونَ ﴿۵۱

لاََکِلُونَ مِنْ شَجَرٍ مِنْ زَقُّومٍ ﴿۵۲﴾ فَمَالِئِونَ مِنْھَا الْبُطُونَ ﴿۵۳﴾ فَشَارِبُونَ عَلَیْہِ مِنَ

الْحَمِیمِ ﴿۵۴﴾ فَشَارِبُونَ شُرْبَ الْھِیمِ ﴿۵۵﴾ ھذَا نُزُلُھُمْ یَوْمَ الدِّینِ ﴿۵۶﴾ نَحْنُ

خَلَقْنَاکُمْ فَلَوْلاَ تُصَدِّقُونَ ﴿۵۷﴾ أَفَرَأَیْتُمْ مَا تُمْنُونَ﴿۵۸﴾ أَ أَ نْتُمْ تَخْلُقُونَہُ أَمْ نَحْنُ

الْخَالِقُونَ ﴿۵۹﴾ نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَکُمُ الْمَوْتَ وَمَا نَحْنُ بِمَسْبُوقِینَ ﴿۶۰﴾ عَلٰی أَنْ

نُبَدِّلَ أَمْثَالَکُمْ وَنُنْشِئَکُمْ فِی مَا لاَ تَعْلَمُونَ ﴿۶۱﴾ وَلَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْأَةَ الاَُولَی فَلَوْلاَ

تَذَکَّرُونَ﴿۶۲﴾أَفَرَأَیْتُمْ مَا تَحْرُثُونَ﴿۶۳﴾أَأَنْتُمْ تَزْرَعُونَہُ أَمْ نَحْنُ الزَّارِعُونَ ﴿۶۴

لَوْ نَشَاءُ لَجَعَلْنَاہُ حُطَاماً فَظَلْتُمْ تَفَکَّھُونَ﴿۶۵﴾ إِنَّالَمُغْرَمُونَ﴿۶۶﴾ بَلْ نَحْنُ

مَحْرُومُونَ ﴿۶۷﴾ أَفَرَأَیْتُمُ الْمَاءَ الَّذِی تَشْرَبُونَ ﴿۶۸﴾ أَ أَ نْتُمْ أَنْزَلْتُمُوہُ مِنَ الْمُزْنِ أَمْ

نَحْنُ الْمُنْزِلُونَ ﴿۶۹﴾ لَوْ نَشَاءُ جَعَلْنَاہُ أُجَاجاً فَلَوْلاَ تَشْکُرُونَ ﴿۷۰﴾ أَفَرَأَیْتُمُ النَّارَ

الَّتِی تُورُونَ ﴿۷۱﴾أَ أَ نْتُمْ أَ نْشَأْ تُمْ شَجَرَتَھَا أَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُونَ ﴿۷۲﴾ نَحْنُ جَعَلْنَاھَا

تَذکِرَةً وَمَتَاعاً لِلْمُقْوِینَ﴿۷۳﴾فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیمِ ﴿۷۴﴾ فَلاَ أُقْسِمُ بِمَوَاقِعِ

النُّجُومِ ﴿۷۵﴾وَإِنَّہُ لَقَسَمٌ لَوْتَعْلَمُونَ عَظِیمٌ﴿۷۶﴾إِنَّہُ لَقُرْآنٌ کَرِیمٌ﴿۷۷﴾فِی

کِتَابٍ مَکْنُونٍ﴿۷۸﴾لاَ یَمَسُّہُ إِلاَّ الْمُطَھَّرُونَ﴿۷۹﴾ تَنْزِیلٌ مِنْ رَبِّ الْعَالَمِینَ ﴿۸۰

أَفَبِھَذَا الْحَدِیثِ أَ نْتُمْ مُدْھِنُونَ ﴿۸۱﴾ وَتَجْعَلُونَ رِزْقَکُمْ أَنَّکُمْ تُکَذِّبُونَ ﴿۸۲﴾ فَلَوْلاَ

إِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُومَ ﴿۸۳﴾ وَأَ نْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُونَ ﴿۸۴﴾ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَیْہِ مِنْکُمْ

وَلکِنْ لاَ تُبْصِرُونَ ﴿۸۵﴾ فَلَوْلاَ إِنْ کُنْتُمْ غَیْرَ مَدِینِینَ ﴿۸۶﴾ تَرْجِعُونَھَاإِنْ کُنْتُمْ

صَادِقِینَ ﴿۸۷﴾ فَأَمَّا إِنْ کَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِینَ ﴿۸۸﴾ فَرَوْحٌ وَرَیْحَانٌ وَجَنَّةُ نَعِیمٍ ﴿۸۹

وَأَمَّا إِنْ کَانَ مِنْ أَصْحَابِ الْیَمِینِ ﴿۹۰﴾ فَسَلامٌ لَکَ مِنْ أَصْحَابِ الْیَمِینِ ﴿۹۱﴾ وَأَمَّا

إِنْ کَانَ مِنَ الْمُکَذِّبِینَ الضَّالِّینَ ﴿۹۲﴾ فَنُزُلٌ مِنْ حَمِیمٍ ﴿۹۳﴾ وَتَصْلِیَةُ جَحِیمٍ ﴿۹۴

 إِنَّ ھذَا لَھُوَ حَقُّ الْیَقِینِ ﴿۹۵﴾ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّکَ الْعَظِیمِ ﴿۹۶

 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں