اے وہ جس سے فریاد کرنے والوں کی فریادیں پوشیدہ
نہیں ہیں ۔ اے وہ جو ان کی سرگزشتوں کے سلسلہ میں
گواہوں کی گواہی کا محتاج نہیں ہے۔ اے وہ جس کی
نصرت مظلوموں کے ہم رکاب اورجس کی مدد ظالموں سے
کوسو ں دور ہے۔ اے میرے معبود!تیرے علم میں ہیں وہ
ایذائیں جو مجھے
فلاں بن فلاں سے اس کے تیری
نعمتوں پر اترانے اورتیری گرفت سے غافل ہونے کے
باعث پہنچی ہیں ۔ جنہیں تو نے اس پر حرام کیا تھا
اورمیری ہتک عزت کا مرتکب ہوا جس سے تو نے اسے
روکا تھا ۔ اے اللہ رحمت نازل فرما محمد اوران کی
آل پر اور اپنی قوت وتوانائی سے مجھ پر ظلم کرنے
والے اور مجھ سے دشمنی کرنے والے کو ظلم وستم سے
روک دے اوراپنے اقتدار کے ذریعہ اس کے حربے کند کر
دے اوراسے اپنے ہی کاموں میں الجھائے رکھ اورجس سے
آمادہ دشمنی ہے اس کے مقابلہ میں اسے بے دست وپا
کر دے۔ اے معبود ! رحمت نازل فرما محمد اوران کی
آل پر اور اسے مجھ پر ظلم کرنے کی کھلی چھٹی نہ دے
اوراس کے مقابلہ میں اچھے اسلوب سے میری مدد فرما
اوراس کے برے کاموں جیسے کاموں سے مجھے محفوظ رکھ
اور اس کی حالت ایسی حالت نہ ہونے دے ۔ اے اللہ
محمد اوران کی آل پر رحمت نازل فرما اوراس کے
مقابلہ میں ایسی بروقت مدد فرما جو میرے غصہ کو
ٹھنڈا کر دے اورمیرے غیظ وغضب کا بدلہ چکائے ۔ اے
اللہ رحمت نازل فرما محمد اور ان کی آل پر اوراس
کے ظلم وستم کے عوض اپنی معافی اوراس کی بدسلوکی
کے بدلے میں اپنی رحمت نازل فرما کیونکہ ہر ناگوار
چیز تیری ناراضی کے مقابلہ میں ہیچ ہے اورتیری
ناراضی نہ ہو تو ہر (چھوٹی بڑی ) مصیبت آسان ہے۔
بارالہا !جس طرح ظلم سہنا تو نے میری نظروں میں نا
پسند کیا ہے یونہی ظلم کرنے سے بھی مجھے بچائے
رکھ۔ اے اللہ ! میں تیرے سوا کسی سے شکوہ نہیں
کرتا اورتیرے علاوہ کسی حاکم سے مدد نہیں چاہتا ۔
حاشا کہ میں ایسا چاہوں تو رحمت نازل فرما محمد
اوران کی آل پر اور میری دعا کو قبولیت سے اور
میرے شکوہ کو صورت حال کی تبدیلی سے جلد ہمکنار
کر۔ اور میرا اس طرح امتحان نہ کرنا کہ تیرے عدل
وانصاف سے مایوس ہو جاؤں اورمیرے دشمن کو اس طرح
نہ آزمانا کہ وہ تیری سزا سے بے خوف ہو کر مجھ پر
برابر ظلم کرتا رہے اورمیرے حق پر چھایا رہے
اوراسے جلد از جلد اس عذاب سے روشناس لر جس سے تو
نے ستمگروں کو ڈرایا دھمکایا ہے اور مجھے قبولیت
دعا کا وہ اثر دکھا جس کا تو نے بےبسوں سے وعدہ
کیا ہے۔ اے اللہ ! محمد اوران کی آل پر رحمت نازل
فرما اورمجھے توفیق دے کہ جو سود وزیاں تو نے میرے
لیے مقدر کر دیا ہے اسے (بطیب خاطر)قبول کروں اور
جو کچھ تو نے دیا ہے اور جو کچھ لیا ہے اس پر مجھے
راضی و خوشنود رکھ اور مجھے سیدھے راستے پر لگا
اورایسے کام میں مصروف رکھ جو آفت وزیاں سے بری ہو
۔ اے اللہ ! اگر تیرے نزدیک میرے لیے یہی بہتر ہو
کہ میری داد رسی کو تاخیر میں ڈال دے اور مجھ
پرظلم ڈھانے والے سے انتقام لینے کو فیصلہ کے دن
اوردعویداروں کے محل اجتماع کے لیے اٹھا رکھے تو
پھر محمد اوران کی آل پر رحمت نازل کر اور اپنی
جانب سے نیت کی سچائی اورصبر کی پائیداری سے میری
مدد فرما اوربری خواہش اورحریصوں کی بے صبری سے
بچائے رکھ اور جو ثواب تو نے میرے لیے ذخیرہ کیا
ہے اور جو سزاوعقوبت میرے دشمن کے لیے مہیا کی ہے
اس کا نقشہ میرے دل میں جما دے اوراسے اپنے فیصلہ
قضا وقدر پر راضی رہنے کا ذریعہ اوراپنی پسندیدہ
چیزوں پر اطمینان ووثوق کا سبب قرار دے ۔ میری دعا
کو قبول فرما اے تمام جہان کے پالنے والے۔ بیشک تو
فضل عظیم کا مالک ہے اورتیری قدرت سے کوئی چیز
باہر نہیں ہے ۔ |
يَامَنْ
لاَ
يَخْفَى
عَلَيْهِ
أَنْبَآءُ
الْمُتَظَلِّمِينَ
وَيَا
مَنْ
لاَ
يَحْتَاجُ
فِي
قِصَصِهِمْ
إلَى
شَهَادَاتِ
الشَّاهِدِينَ
وَيَا
مَنْ
قَرُبَتْ
نُصْرَتُهُ
مِنَ
الْمَظْلُومِينَ
وَيَا
مَنْ
بَعُدَ
عَوْنُهُ
عَنِ
الظَّالِمِينَ
قَدْ
عَلِمْتَ
يَا
إلهِي
مَا
نالَنِي
مِنْ [فُلاَنِ
بْنِ
فُلاَن] مِمَّا
حَظَرْتَ
وَانْتَهَكَهُ
مِنّي
مِمَّا
حَجَزْتَ
عَلَيْهِ
بَطَراً
فِي
نِعْمَتِكَ
عِنْدَهُ
وَاغْتِرَاراً
بِنَكِيرِكَ
عَلَيْهِ
أللَّهُمَّ
فَصَلِّ
اللَّهُمَّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
وَخُذْ
ظَالِمِي
وَعَدُوِّي
عَنْ ظُلْمِي
بِقُوَّتِكَ
وَافْلُلْ
حَدَّهُ
عَنِّي
بِقُدْرَتِكَ
وَاجْعَلْ
لَهُ
شُغْلاً
فِيَما
يَلِيهِ
وَعَجْزاً
عَمَّا
يُناوِيْهِ
أللَّهُمَّ
وَصَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
وَلاَ
تُسَوِّغْ
لَهُ
ظُلْمِي
وَأَحْسِنْ
عَلَيْـهِ
عَوْنِي، وَاعْصِمْنِي
مِنْ
مِثْـلِ
أَفْعَالِهِ،
وَلا
تَجْعَلْنِي
فِي
مِثْلِ
حَالِهِ.
أللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
،
وَأَعِدْنِي
عَلَيْهِ
عَدْوى
حَاضِرَةً
تَكُونُ
مِنْ
غَيْظِي
بِهِ
شِفَاءً،
وَمِنْ
حَنَقِي
عَلَيْهِ
وَفَاءً.
أللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ وَعَوِّضْنِي
مِنْ
ظُلْمِهِ
لِي
عَفْوَكَ،
وَأَبْدِلْنِي
بِسُوْءِ
صنِيعِهِ
بِيْ
رَحْمَتَكَ،
فَكُلُّ
مَكْرُوه
جَلَلٌ
دُونَ
سَخَطِكَ،
وَكُلُّ
مُرْزِئَةٍ
سَوَاءٌ
مَعَ
مَوْجِدَتِكَ.
أللَّهُمَّ
فَكَمَا
كَـرَّهْتَ
إلَيَّ
أَنْ
أَظْلِمَ
فَقِنِي
مِنْ
أَنْ
أُظْلَمَ.
أللَّهُمَّ
لاَ
أَشْكُو
إلَى
أَحَد
سِوَاكَ،
وَلاَ
أَسْتَعِينُ
بِحَاكِم
غَيْرِكَ
حَاشَاكَ
فَصَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ،
وَصِلْ
دُعَائِي
بِالإِجَابَةِ،
وَأَقْرِنْ
شِكَايَتِي
بِالتَّغْيِيرِ.
أَللَّهُمَّ
لا
تَفْتِنِّي
بِالْقُنُوطِ
مِنْ
إنْصَافِكَ،
وَلاَ
تَفْتِنْـهُ
بِالأَمْنِ
مِنْ
إنْكَارِكَ،
فَيُصِرَّ
عَلَى
ظُلْمِي
وَيُحَاضِرَنِي
بِحَقِّيْ
وَعَرِّفْهُ
عَمَّا
قَلِيْل
مَا
أَوْعَدْتَ
الظَّالِمِينَ،
وَعَرِّفْنِي
مَا
وَعَدْتَ
مِنْ
إجَابَةِ
الْمُضْطَرِّينَ.
أللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ،
وَوَفِّقْنِي
لِقَبُولِ
مَا
قَضَيْتَ
لِيْ
وَعَليَّ،
وَرَضِّنِيْ
بِمَا
أَخَذْتَ
لي
وَمِنِّي
وَاهْـدِنِي
لِلَّتِيْ
هِي
أَقْوَمُ
وَاسْتَعْمِلْنِي
بِمَا
هُوَ
أَسْلَمُ.
أللَّهُمَّ
وَإنْ
كَانَتِ
الْخِيَرَةُ
لِيْ
عِنْدَكَ
فِي
تَأْخِيرِ
الأَخْذِ
لِي
وَتَرْكِ
الانْتِقَامِ
مِمَّنْ
ظَلَمَنِيْ
إلَى
يَوْمِ
الْفَصْلِ
وَمَجْمَعِ
الْخَصْمِ،
فَصَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
،
وَأَيِّدْنِي
مِنْكَ
بِنِيَّة
صَادِقَة
وَصَبْر
دَائِم،
وَأَعِذْنِي
مِنْ
سُوءِ
الرَّغْبَةِ،
وَهَلَعِ
أَهْلِ
الْحِرْصِ،
وَصَوِّرْ
فِي
قَلْبِي
مِثَالَ
مَا
ادَّخَـرْتَ
لِي
مِنْ
ثَوَابِـكَ،
وَأَعْدَدْتَ
لِخَصْمِي
مِنْ
جَزَائِكَ
وَعِقَابِكَ
،
وَاجْعَلْ
ذَلِكَ
سَبَباً
لِقَنَاعَتِي
بِمَا
قَضَيْتَ
،
وَثِقَتِي
بِمَا
تَخَيَّرْتَ،
آمِينَ
رَبَّ
الْعَالَمِينَ
،
إنَّكَ
ذُو
الْفَضْلِ
الْعَظِيمِ
،
وَأَنْتَ
عَلَى
كُلِّ
شَيْء
قَدِيرٌ |