اے اللہ ! ہم شیطان مردود کے وسوسوں ، مکروں
اورحیلوں سے اوراس کی جھوٹی طفل تسلیوں پر اعتماد
کرنے اوراس کے ہتھکنڈوں سے تیرے ذریعہ پناہ مانگتے
ہیں اور اس بات سے کہ اس کے دل میں یہ طمع وخواہش
پیدا ہو کہ وہ ہمیں تیری اطاعت سے بہکائے اورتیری
معصیت کے ذریعہ ہماری رسوائی کا سامان کرے یا یہ
کہ جس چیز کو وہ رنگ وروغن سے آراستہ کرے وہ ہماری
نظروں میں کھب جائے یا جس چیز کو وہ بد نما ظاہر
کرے وہ ہمیں شاق گزرے ۔ اے اللہ ! تو اپنی عبادت
کے ذریعہ اسے ہم سے دور کردے اورتیری محبت میں
محنت وجانفشانی کر نے کے باعث اسے ٹھکرا دے
اورہمارے اوراس کے درمیان ایک ایسا پردہ جسے وہ
چاک نہ کرسکے ۔ اور ایک ایسی ٹھوس دیوار جسے وہ
توڑ نہ سکے حائل کر دے ۔ اے اللہ رحمت نازل فرما
محمد اوران کی آل ہر اوراسے ہمارے بجائے اپنے کسی
دشمن کے بہکانے میں مصروف رکھ اورہمیں اپنے حسن
نگہداشت کے ذریعہ اس سے محفوظ کر دے ۔اس کے
مکروفریب سے بچا لے اورہم سے روگردان کر دے
اورہمارے راستے سے اس کے نقش قدم مٹا دے ۔ اے اللہ
! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں
ویسی ہی ( محفوظ) ہدایت سے بہرہ مند فرما جیسی اس
کی گمراہی (مستحکم)ہے اور ہمیں اس کی گمراہی کے
مقابلہ میں تقوی وپرہیزگاری کا زاد راہ دے ۔ اوراس
کی ہلاکت آفرین راہ کے خلاف رشد اورتقوے کے راستے
پر لے چل ۔ اے اللہ ہمارے دلوں میں اسے عمل دخل کا
موقع نہ دے اورہمارے پاس کی چیزوں میں اس کے لیے
منزل مہیا نہ کر۔ اے اللہ وہ جس بے ہودہ بات کو
خوشنما بنا کے ہمیں دکھائے وہ ہمیں پہنچوا دے
اورجب پہنچوا دے تو اس سے ہمار ی حفاظت بھی
فرما۔اورہمیں فریب دینے کے طور طریقوں میں بصیرت
اور اس کے مقابلہ میں سروسامان کی تیاری کی تعلیم
دے اوراس خواب غفلت سے جو اس کی طرف جھکاؤ کا باعث
ہو ہوشیار کردے اوراپنی توفیق سے اس کے مقابلہ میں
کامل نصرت عطا فرما ۔ بارالہا ! اس کے اعمال سے
ناپسندیدگی کا جذبہ ہمارے دلوں میں بھر دے۔ اوراس
کے حیلوں کو توڑنے کی توفیق کرامت فرما۔اے اللہ
تورحمت نازل فرما محمد اوران کی آل پر اورشیطان کے
تسلط کو ہم سے ہٹا دے اوراس کی امیدیں ہم سے قطع
کر دے اورہمیں گمراہ کرنے کی حرص وآز سے اسے دور
کر دے ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل
فرما اورہمارے باپ داداؤں ہماری ماؤں ، ہماری
اولادوں ، ہمارے قبیلہ والوں ، عزیزوں ،رشتہ داروں
اورہمسایہ میں رہنے والے مومن مردوں اور مومنہ
عورتوں کو اس کے شرسے ایک محکم جگہ حفاظت کرنے
والے قلعہ اور روک تھام کرنے والی پناہ میں رکھ
اور اس سے بچا لے جانے والی زرہیں انہیں پہنا
اوراس کے مقابلہ میں تیز دھار والے ہتھیار انہیں
عطا کر ۔ بارالہا!اس دعا میں ان لوگوں کو بھی شامل
کر جو تیری ربوبیت کی گواہی دیں اوردوئی کے تصور
کے بغیر تجھے یکتا سمجھیں اورحقیقت عبودیت کی
روشنی میں تیری خاطر اسے دشمن رکھیں اور الہی علوم
کے سیکھنے میں اس کے بر خلاف تجھ سے مدد چاہیں۔ اے
اللہ !جو گرہ وہ لگائے اسے کھول دے ، جسے جوڑے اسے
توڑ دے اور جو تدبیر کرے اسے ناکام بنا دے اورجب
کوئی ارادہ کرے اسے روک دے ،اورجسے فراہم کرے اسے
درہم برہم کر دے ۔ خدایا! اس کے لشکر کو شکست دے
اس کے مکرو فریب کو ملیا میٹ کر دے، اس کی پناہ
گاہ کو ڈھا دے، اس کی ناک رگڑ دے۔ اے اللہ ! ہمیں
اس کے دشمنوں میں شامل کر اوراس کے دوستوں میں
شمار ہونے سے علیحدہ کر دے تاکہ وہ ہمیں بہکائے تو
اس کی اطاعت نہ کریں ۔ اور جب ہمیں پکارے تو اس کی
آواز پر لبیک نہ کہیں اور جو ہمارا حکم مانے ہم
اسے اس سے دشمنی رکھنے کا حکم دیں اورجو ہمارے
روکنے سے بازآئے اسے اس کی پیروی سے منع کریں ۔ اے
اللہ ! رحمت نازل فرما محمد پر جو تمام نبیوں کے
خاتم اور سب رسولوں کے سر تاج ہیں اورا ن کے اہل
بیت پر جو طیب وطاہر ہیں اور ہمارے عزیزوں ،
بھائیوں ، اور تمام مومن مردوں اورمومنہ عورتوں کو
اس چیز سے خوف کھاتے ہوئے ہم نے تجھ سے امان چاہی
ہے اس سے امان دے اور جو درخواست کی ہے اسے منظور
فرما اورجس کے طلب کرنے میں غفلت ہو گئی ہے اسے
مرحمت فرما اورجسے بھول گئے ہیں اسے ہمارے لیے
محفوظ رکھ اوراس وسیلہ سے ہمیں نیکو کاروں کے
درجوں اوراہل ایمان کے مرتبوں تک پہنچا دے ۔ ہماری
دعا قبول فرما اے تمام جہان کے پروردگار! |
أَللَّهُمَّ
إنَّا
نَعُوذُ
بِكَ مِنْ
نَزَغَـاتِ
الشَّيْطَانِ
الرَّجِيمِ
وَكَيْدِهِ
وَمَكَائِدِهِ، وَمِنَ
الثِّقَةِ
بِأَمَـانِيِّهِ
وَمَوَاعِيدِهِ
وَغُرُورِهِ
وَمَصَائِدِهِ، وَأَنْ
يُطْمِعَ
نَفْسَهُ
فِي
إضْلاَلِنَا عَنْ
طَاعَتِكَ
وَامْتِهَانِنَا
بِمَعْصِيَتِكَ، أَوْ
أَنْ
يَحْسُنَ
عِنْدَنَا
مَا
حَسَّنَ
لَنَا، أَوْ
أَنْ
يَثْقُلَ
عَلَيْنَا
مَا
كَرَّهَ
إلَيْنَا. أللَّهُمَّ
اخْسَأْهُ
عَنَّا
بِعِبَادَتِكَ، وَاكْبِتْهُ
بِدُؤوبِنَا
فِي
مَحَبَّتِكَ، وَاجْعَلْ
بَيْنَنَا
وَبَيْنَهُ
سِتْراً
لاَ
يَهْتِكُهُ، وَرَدْماً
مُصْمِتاً
لا
يَفْتُقُهُ. أللَّهُمَّ
صَـلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِـهِ، وَاشْغَلْهُ
عَنَّا
بِبَعْضِ
أَعْدَائِكَ،
وَاعْصِمْنَا
مِنْهُ
بِحُسْنِ
رِعَايَتِكَ،
وَاكْفِنَا
خَتْرَهُ، وَوَلِّنَا
ظَهْرَهُ،
وَاقْطَعْ
عَنَّا
إثْرَهُ. اللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ وَأَمْتِعْنَا
مِنَ
الْهُدَى،
بِمِثْلِ
ضَلاَلَتِهِ، وَزَوِّدْنَا
مِنَ
التَّقْوَى
ضِدَّ
غَوَايَتِهِ، وَاسْلُكْ
بِنَـا
مِنَ
التُّقى
خِـلافَ
سَبِيلِهِ
مِنَ
الـرَّدى. أللَّهُمَّ
لاَ
تَجْعَلْ
لَهُ
فِي
قُلُوبِنَا
مَدْخَلاً وَلاَ
تُوطِنَنَّ
لَهُ
فِيمَا
لَدَيْنَا
مَنْزِلاً. اللَّهُمَّ
وَمَا
سَوَّلَ
لَنَا
مِنْ
بَاطِل
فَعَرِّفْنَاهُ وَإذَا
عَرَّفْتَنَاهُ
فَقِنَاهُ،
وَبَصِّرْنَا
مَا
نُكَايِدُهُ
بِهِ،
وَأَلْهِمْنَا
مَا
نُعِدُّهُ
لَهُ،
وَأَيْقِظْنَا
عَنْ
سِنَةِ
الْغَفْلَةِ
بِالرُّكُونِ
إلَيْهِ
وَأَحْسِنْ
بِتَوْفِيقِكَ
عَوْنَنَا
عَلَيْهِ. اللَّهُمَّ
وَأَشْرِبْ
قُلُوبَنَـا
إنْكَارَ
عَمَلِهِ، وَالْـطُفْ
لَنَا
فِي
نَقضِ
حِيَلِهِ. أللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
وَحَوِّلْ
سُلْطَانَهُ
عَنَّا،
وَاقْطَعْ
رَجَاءَهُ
مِنَّا
،
وادْرَأْه
عَنِ
الْوُلُوعِ
بِنَا.
اللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ وَاجْعَلْ
آباءَنَا
وَأُمَّهَاتِنَا
وَأَوْلاَدَنَا
وَأَهَالِينَا وَذَوِي
أَرْحَامِنَا
وَقَرَابَاتِنَا
وَجِيْرَانَنَا
مِنَ
الْمُؤْمِنِينَ
وَالْمُؤْمِنَـاتِ
مِنْهُ
فِي
حِرْز
حَـارِز، وَحِصْن
حَافِظ
،
وَكَهْف
مَانِع،
وَألْبِسْهُمْ
مِنْهُ
جُنَناً
وَاقِيَةً، وَأَعْطِهِمْ
عَلَيْهِ
أَسْلِحَةً
مَاضِيَةً
أللَّهُمَّ
وَاعْمُمْ
بِذلِكَ
مَنْ
شَهِدَ
لَكَ
بِالرُّبُوبِيَّةِ،
وَأَخْلَصَ
لَكَ
بِالْوَحْدَانِيَّةِ، وَعَادَاهُ
لَكَ
بِحَقِيقَةِ
الْعُبُودِيَّة،
وَاسْتَظْهَرَ
بِكَ
عَلَيْهِ
فِي
مَعْرِفَةِ
الْعُلُومِ
الرَّبَّانِيَّةِ. اللَّهُمَّ
احْلُلْ
مَا
عَقَدَ،
وَافْتقْ
مَا
رَتَقَ،
وَافسَخ
مَا
دَبَّرَ،
وَثَبِّطْهُ
إذَا
عَزَمَ،
وَانْقُضْ
مَا
أَبْرَمَ. اللَّهُمَّ
وَاهْزِمْ
جُنْدَهُ
وَأَبْطِلْ
كَيْدَهُ وَاهْدِمْ
كَهْفَهُ
وَأَرْغِمْ
أَنْفَهُ. اللَّهُمَّ
اجْعَلْنَا
فِي
نَظْم
أَعْدَآئِهِ وَاعْزِلْنَا
عَنْ
عِدَادِ
أَوْلِيَائِهِ، لا
نُطِيعُ
لَهُ
إذَا
اسْتَهْوَانَا، وَلا
نَسْتَجِيبُ
لَهُ
إذَا
دَعَانَا نَأْمُرُ
بِمُنَاوَاتِهِ
مَنْ
أَطَاعَ
أَمْرَنَا وَنَعِظُ
عَنْ
مُتَابَعَتِهِ
مَنِ
اتَّبَعَ
زَجْرَنَا. اللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
خَاتَمِ
النَّبِيِّينَ
وَسَيِّدِ
الْمُرْسَلِينَ
وَعَلَى
أَهْلِ
بَيْتِهِ
الطَّيِّبِينَ
الـطَّاهِرِينَ
وَأَعِذْنَا
وَأَهَـالِينَا
وَإخْـوَانَنَا وَجَمِيـعَ
الْمُؤْمِنِينَ
وَالْمُؤْمِنَاتِ
مِمَّا
اسْتَعَذْنَا
مِنْهُ، وَأَجِرْنَا
مِمَّا
اسْتَجَرْنَا
بِكَ
مِنْ
خَوْفِهِ وَاسْمَعْ
لَنَا
مَا
دَعَوْنَا
بِهِ
وَأَعْطِنَا
مَا
أَغْفَلْنَاهُ
وَاحْفَظْ
لَنَا
مَا
نَسِيْنَاهُ،
وَصَيِّرْنَا
بِذَلِكَ
فِي
دَرَجَاتِ
الصَّالِحِينَ
وَمَـرَاتِبِ
الْمُؤْمِنِينَ آمينَ
رَبَّ
الْعَالَمِينَ
|