بارالہا! میں تیرے علم کے ذریعہ تجھ سے خیر وبہود
چاہتا ہوں ۔ تومحمد اوران کی آل پر رحمت نازل کر
اور میرے لیے اچھائی کا فیصلہ صادر فرما اورہمارے
دل میں اپنے فیصلہ (کی حکمت ومصلحت) کا القا کر
اور اسے ایک ذریعہ قرار دے کہ ہم تیرے فیصلہ پر
راضی رہیں اور تیرے حکم کے آگے سر تسلیم خم کریں ۔
اس طرح ہم سے شک کی خلش دور کردے اورمخلصین کا
یقین ہمارے اندر پیدا کرکے ہمیں تقویت دے اور ہمیں
خود ہمارے حوالے نہ کر دے کہ جو تو نے فیصلہ کیا
ہے اس کی معرفت سے عاجز رہیں اور تیری قدرومنزلت
کو سبک سمجھیں اورجس چیزسے تیری رضا وابستہ ہے اسے
ناپسند کریں اور جو چیز انجام کی خوبی سے دور
اورعافیت کی ضد سے قریب ہو اس کی طرف مائل ہو
جائیں۔ تیرے جس فیصلہ کو ہم ناپسند کریں وہ ہمیں
پسندیدہ بنا دے اورجسے ہم دشوار سمجھیں اسے ہمارے
لیے سہل وآسان کر د ے اور جس مشیت وارادہ کو ہم سے
متعلق کیا ہے اس کی اطاعت ہمارے دل میں القا کر۔
یہاں تک کہ جس چیزمیں تو نے تعجیل کی ہے اس میں
تعجیل نہ چاہیں اورجسے تو نے پسند کیا ہے اسے نا
پسند اورجسے نا گوار سمجھا ہے اسے اختیار نہ کریں
۔ اور ہمارے کاموں کا اس چیز پر خاتمہ کر جو انجام
کے لحاظ سے پسندیدہ اور مآل کے اعتبار سے بہتر ہو
۔ اس لیے کہ تو نفیس وپاکیزہ چیزیں عطا کرتا اور
بڑی نعمتیں بخشتا ہے اور جو چاہتا ہے وہی کرتا ہے
اور تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے۔ |
أَللَّهُمَّ
إنِّي
أَسْتَخِيرُكَ
بِعِلْمِكَ
فَصَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ
وَاقْضِ
لِيْ
بِالْخِيَرَةِ
وَأَلْهِمْنَا
مَعْرِفَةَ
الاخْتِيَارِ،
وَاجْعَلْ
ذَلِكَ
ذَرِيعَةً
إلَى
الرِّضَا
بِمَا
قَضَيْتَ
لَنَا
وَالتَّسْلِيْمِ
لِمَا
حَكَمْتَ.
فَأَزِحْ
عَنَّا
رَيْبَ
الارْتِيَابِ،
وَأَيِّدْنَا
بِيَقِينِ
الْمُخْلِصِينَ،
وَلاَ
تَسُمْنَا
عَجْزَ
الْمَعْرِفَةِ
عَمَّا
تَخَيَّرْتَ،
فَنَغْمِطَ
قَدْرَكَ،
وَنَكْرَهَ
مَوْضِعَ
رِضَاكَ، وَنَجْنَحَ
إلَى
الَّتِي
هِيَ
أَبْعَدُ
مِنْ
حُسْنِ
الْعَاقِبَةِ وَأَقْرَبُ
إلَى
ضِدِّ
الْعَافِيَةِ.
حَبِّبْ
إلَيْنَا
مَا
نَكْرَهُ
مِنْ
قَضَائِكَ وَسَهِّلْ
عَلَيْنَا
مَا
نَسْتَصْعِبُ
مِنْ
حُكْمِكَ، وَأَلْهِمْنَـا
الانْقِيَـادَ
لِمَا
أَوْرَدْتَ
عَلَيْنَـا
مِنْ
مَشِيَّتِكَ حَتَّى
لاَ
نُحِبَّ
تَأخِيْرَ
مَا
عَجَّلْتَ، وَلاَ
تَعْجيْلَ
مَا
أَخَّرْتَ،
وَلا
نَكْرَهَ
مَا
أَحْبَبْتَ، وَلا
نَتَخَيَّرَ
مَا
كَرِهْتَ، وَاخْتِمْ
لَنَا
بِالَّتِي
هِيَ
أَحْمَدُ
عَاقِبةً
وَأكْرَمُ
مَصِيراً إنَّكَ
تُفِيدُ
الْكَرِيمَةَ
وَتُعْطِي
الْجَسِيمَةَ، وَتَفْعَلُ
مَا
تُرِيدُ
وَأَنْتَ
عَلَى
كُلِّ
شَيْء
قَدِيرٌ
. |