بارالہا! یہ (ابر وبرق )تیری نشانیوں میں سے دو
نشانیاں اورتیرے خدمتگزاروں میں سے دو خدمتگزار
ہیں جو نفع رساں رحمت یا ضرر رساں عقوبت کے ساتھ
تیرے حکم کی بجا آوری کے لیے رواں دواں ہیں۔ تو اب
ان کے ذریعہ ایسی بارش نہ برسا جو ضرر و زیاں کا
باعث ہو اور نہ ان کی وجہ سے ہمیں بلا ومصیبت کا
لباس پہنا ۔ اے اللہ ! محمد اور ان کی آل پر رحمت
نازل فرما اور ان بادلوں کی منفعت وبرکت ہم پر
نازل کر اور ان کے ضرروآزار کا رخ ہم سے موڑ دے
اور ان سے ہمیں کوئی گزند نہ پہنچانا اور نہ ہمارے
سامان معیشت پر تباہی وارد کرنا ۔ بارالہا! اگر ان
گھٹاؤں کو تو نے بطور عذاب بھیجا ہے اور بصورت غضب
روانہ کیا ہے تو پھر ہم تیرے غضب سے تیرے ہی دامن
میں پناہ کے خواستگار ہیں اور عفو ودرگزر کے لیے
تیرے سامنے گڑ گڑا کر سوال کرتے ہیں ۔ تو مشرکوں
کی جانب اپنے غضب کا رخ موڑدے اورکافروں پر آسیائے
عذاب کو گردش دے۔ اے اللہ !ہمارے شہروں کی خشک
سالی کو سیرابی کے ذریعہ دور کر دے اور ہمارے دل
کے وسوسوں کو رزق کے وسیلہ سے برطرف کر دے اور
اپنی بارگاہ سے ہمارا رخ موڑ کر ہمیں دوسروں کی
طرف متوجہ نہ فرما اور ہم سب سے اپنے احسانات کا
سرچشمہ قطع نہ کر کیونکہ بے نیاز وہی ہے جسے تو بے
نیاز کرے اور سالم ومحفوظ وہی ہے جس کی تونگہداشت
کرے اس لیے کہ تیرے علاوہ کسی کے پاس (مصیبتوں کا
)دفعیہ اورکسی کے ہاں تیری سطوت وہیبت سے بچاؤ کا
سامان نہیں ہے تو جس کی نسبت جو چاہتا ہے حکم
فرماتا ہے اور جس کے بارے میں جو فیصلہ کرتا ہے وہ
صادر کر دیتا ہے تیرے ہی لیے تمام تعریفیں ہیں کہ
تو نے ہمیں مصیبتوں سے محفوظ رکھا اور تیرے ہی لیے
شکر ہے کہ تو نے ہمیں نعمتیں عطا کیں۔ ایسی حمد جو
تمام گزاروں کی حمد کو پیچھے چھوڑ دے۔ ایسی حمد جو
خدا کے آسمان وزمین کی فضاؤں کو چھلکا دے ۔ اس لیے
کہ تو بڑی سے بڑی نعمتوں کا عطا کرنے والا اور بڑے
سے بڑے انعامات کا بخشنے والا ہے ۔ مختصر سی حمد
کو بھی قبول کرنے والا اور تھوڑے سے شکرئیے کی بھی
قدر کرنے والا ہے اوراحسان کرنے والا اوربہت نیکی
کرنے والا اورصاحب کرم وبخشش ہے۔ تیرے علاوہ کوئی
معبود نہیں ہے اور تیری ہی طرف (ہماری ) باز گشت
ہے ۔ |
أَللَّهُمَّ
إنَّ
هذَيْن
آيَتَانِ
مِنْ
آياتِكَ، وَهذَين
عَوْنَانِ
مِنْ
أَعْوَانِكَ يَبْتَدِرَانِ
طَاعَتَكَ
بِرَحْمَة
نَافِعَة
أَوْ
نَقِمَة
ضَارَّة، فَلاَ
تُمْطِرْنَا
بِهِمَا
مَطَرَ
السَّوْءِ، وَلا
تُلْبِسْنَـا
بِهِمَا
لِبَاسَ
الْبَلاَءِ. صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ وَأَنْزِلْ
عَلَيْنَا
نَفْعَ
هَذِهِ
السَّحَائِبِ
وَبَرَكَتَهَا، وَاصْرِفْ
عَنَّا
أَذَاهَا
وَمَضَرَّتَهَا، وَلا
تُصِبْنَا
فِيْهَا
بآفَة، وَلا
تُرْسِلْ
عَلَى
مَعَايِشِنَا
عَاهَةً. أللَّهُمَّ
وَإنْ
كُنْتَ
بَعَثْتَهَا
نَقِمَةً
وَأَرْسَلْتَهَا
سَخْطَةً فَإنَّا
نَسْتَجِيْرُكَ
مِنْ
غَضَبِكَ،وَنَبْتَهِلُ
إلَيْكَ
فِي
سُؤَالِ
عَفْوِكَ، فَمِلْ
بِالْغَضَبِ
إلَى
الْمُشْـركِينَ، وَأَدِرْ
رَحَى
نَقِمَتِـكَ
عَلَى
الْمُلْحِـدينَ. أللَّهُمَّ
أَذْهِبْ
مَحْلَ
بِلاَدِنَا
بِسُقْيَاكَ، وَأَخْرِجْ
وَحَرَ
صُدُورِنَا
بِرِزْقِكَ،
وَلاَ
تَشْغَلْنَا
عَنْكَ
بِغَيْرِكَ، وَلاَ
تَقْطَعْ
عَنْ
كَافَّتِنَا
مَادَّةَ
بِرِّكَ، فَإنَّ
الغَنِيَّ
مَنْ
أَغْنَيْتَ،وَإنَّ
السَّالِمَ
مَنْ
وَقَيْتَ، مَا
عِنْدَ
أَحَد
دُونَكَ
دِفَـاعٌ، وَلاَ
بِأَحَد
عَنْ
سَطْوَتِكَ
امْتِنَاعٌ،تَحْكُمُ
بِمَا
شِئْتَ
عَلَى
مَنْ
شِئْتَ، وَتَقْضِي
بِمَـا
أَرَدْتَ
فِيمَنْ
أَرَدْتَ. فَلَكَ
الْحَمْدُ
عَلَى
مَا
وَقَيْتَنَا
مِنَ
الْبَلاءِ، وَلَكَ
الشُّكْرُ
عَلَى
مَا
خَوَّلْتَنَا
مِنَ
النّعْمَاءِ حَمْداً
يُخَلِّفُ
حَمْدَ
الْحَامِدِينَ
وَرَاءَهُ، حَمْداً
يَمْلاُ
أَرْضَهُ
وَسَمَاءَهُ إنَّـكَ
الْمَنَّانُ
بِجَسِيمِ
الْمِنَنِ، الْوَهَّابُ
لِعَظِيمِ
النِّعَمِ، القَابِلُ
يَسِيْرَ
الْحَمْدِ، الشَّاكِرُ
قَلِيْلَ
الشُّكْرِ، الْمُحْسِنُ
الْمُجْمِلُ
ذُو
الطَّوْلِ لا
إلهَ
إلاّ
أَنْتَ
إلَيْكَ
الْمَصِيرُ. |