بارالہا!میں اس مظلوم کی نسبت جس پر میرے سامنے
ظلم کیا گیا ہو اور میں نے اس کی مدد نہ کی ہو اور
میرے ساتھ کوئی نیکی کی گئی ہو اور میں نے اس کا
شکریہ ادا نہ کیا ہو اور اس بدسلوکی کرنے والے کی
بابت جس نے مجھ سے معذرت کی ہو اور میں نے اس کے
عذر کو نہ مانا ہو اور اس فاقہ کش کے بارے میں جس
نے مجھ سے مانگا ہو اور میں نے اسے ترجیح نہ دی ہو
۔اور اس حقدار مومن کے حق کے متعلق جو میرے ذمہ ہو
اورمیں نے ادا نہ کیا ہو اور اس مرد مومن کے بارے
میں جس کا کوئی عیب مجھ پر ظاہر ہوا ہو اور میں نے
اس پر پردہ نہ ڈالا ہو ۔ اور ہر اس گناہ سے جس سے
مجھے واسطہ پڑا ہو اور میں نے اس سے کنارہ کشی نہ
کی ہو ۔ تجھ سے عذر خواہ ہوں ۔ بارالہا!میں ان
تمام باتوں سے اوران جیسی دوسری باتوں سے شرمساری
اور ندامت کے ساتھ ایسی معذرت کرتا ہوں جو میرے
لیے ان جیسی پیش آیند چیزوں کے لیے پندو نصیحت
کرنے والی ہو ۔ تو محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل
فرما اور ان لغزشوں سے جن سے میں دوچار ہوا ہوں
میری پشیمانی کو اورپیش آنے والی برائیوں سے دست
بردار ہونے کے ارادہ کو ایسی توبہ قرار دے جو میرے
لیے تیری محبت کا باعث ہو ۔ اے توبہ کرنے والوں کو
دوست رکھنے والے۔ |
أَللَّهُمَّ
إنِّي
أَعْتَـذِرُ
إلَيْـكَ مِنْ
مَـظْلُوم
ظُلِمَ
بِحَضْرَتِي
فَلَمْ
أَنْصُرْهُ، وَمِنْ
مَعْرُوف
أُسْدِيَ
إلَيَّ
فَلَمْ
أَشْكُرْهُ، وَمِنْ
مُسِيء
أعْتَذَرَ
إلَيَّ
فَلَمْ
أَعْذِرْهُ، وَمِنْ
ذِيْ
فَاقَة
سَأَلَنِي
فَلَمْ
اُوثِرْهُ، وَمِنْ
حَقِّ
ذي
حَقٍّ
لَزِمَنِي
لِمُؤْمِن
فَلَمْ
أوَفِّـرْهُ، وَمِنْ
عَيْبِ
مُؤْمِن
ظَهَر
لِي
فَلَمْ
أَسْتُرْهُ، وَمِنْ
كُلِّ
إثْم
عَرَضَ
لِيْ
فَلَمْ
أَهْجُرْهُ. أَعْتَذِرُ
إلَيْكَ
يَا
إلهِي
مِنْهُنَّ وَمِنْ
نَظَائِرِهِنَّ
اعْتِذَارَ
نَدَامَة يَكُونُ
وَاعِظاً
لِمَا
بَيْنَ
يَدَيَّ
مِنْ
أَشْبَاهِهِنَّ. فَصَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ وَاجْعَلْ
نَدَامَتِي
عَلَى
مَا
وَقَعْتُ
فِيهِ
مِنَ
الـزَّلاّتِ وَعَزْمِي
عَلَى
تَـرْكِ
مَا
يَعْـرِضُ
لِيْ
مِنَ
السَّيِّئـاتِ تَوبَةً
تُوجِبُ
لِيْ
مَحَبَّتَـكَ يا
مُحِبَّ
التَّوَّابِيْنَ. |