اے
اللہ !محمد اور ان کی آل پر رحمت نازل فرما اور ہمیں طول طویل امیدوں سے
بچائے رکھ اور پر خلوص اعمال کے بجا لانے سے دامن امید کو کوتاہ کر دے تا
کہ ہم ایک گھڑی کے بعد دوسری سانس کے آنے اورایک قدم کے بعد دوسرے قدم کے
اٹھنے کی آس نہ رکھیں ۔ ہمیں فریب آرزو اور فتنہ امید سے محفوظ ومامون رکھ
اورموت کو ہمارا نصب العین قرار دے اورکسی دن بھی ہمیں اس کی یاد سے خالی
نہ رہنے دے اور نیک اعمال میں سے ہمیں ایسے عمل خیر کی توفیق دے جس کے ہوتے
ہوئے ہم تیری جانب باز گشت میں دیری محسوس کریں اور جلد سے جلد تیری بارگاہ
میں حاضر ہونے کے آرزو مند ہوں ۔ اس حد تک کہ موت ہمارے انس کی منزل ہوجائے
جس سے ہم جی لگائیں اور الفت کی جگہ بن جاۓ جس کے ہم مشتاق ہوں اور ایسی
عزیز ہو جس کے قرب کو ہم پسند کریں ۔ جب تو اسے ہم پر وارد کرے اور ہم پر
لا اتارے تو اس کی ملاقات کے ذریعہ ہمیں سعادت مند بنایا اور جب وہ آئے تو
ہمیں اس سے مانوس کرنا اوراس کی مہمانی سے ہمیں بد بخت نہ قرار دینا اور نہ
اس کی ملاقات سے ہم کو رسوا کرنا۔ اوراسے اپنی مغفرت کے دروازوں میں سے ایک
دروازہ اور رحمت کی کنجیوں میں سے ایک کلید قرار دے اورہمیں اس حالت میں
موت آئے کہ ہم ہدایت یافتہ ہوں گمراہ نہ ہوں فرمانبردار ہوں اور (موت سے )
نفرت کرنے والے نہ ہوں ۔ توبہ گزار ہوں خطا کار اور گناہ پر اصرار کرنے
والے نہ ہوں۔ اے نیکو کاروں کے اجر وثواب کا ذمہ لینے والے اور بدکرداروں
کے عمل وکردار کی اصلاح کرنے والے۔
|
أَللَّهُمَّ
صَلِّ
عَلَى
مُحَمَّد
وَآلِهِ،وَاكْفِنَا
طُـولَ
الأمَـلِ،
وَقَصِّرْهُ
عَنَّا
بِصِدْقِ
الْعَمَلِ
حَتَّى
لا
نُؤَمِّلَ
اسْتِتْمَامَ
سَاعَةٍ
بَعْدَ
سَاعَةٍ
وَلاَ
اسْتِيفَاءَ
يَوْمٍ
بَعْدَ
يَوْمٍ، وَلاَ
اتِّصَالَ
نَفَسٍ
بِنَفَس، وَلا
لُحُـوقَ
قَدَمٍ
بِقَـدَم. وَسَلِّمْنَا
مِنْ
غُرُورِهِ،
وَآمَنَّا
مِنْ
شُـرُوْرِهِ، وَانْصِبِ
المَوْتَ
بَيْنَ
أَيْدِينَا
نَصْباً، وَلاَ
تَجْعَلْ
ذِكْرَنَا
لَهُ
غِبّاً، وَاجْعَلْ
لَنَا
مِنْ
صَالِحِ
الأعْمَـالِ عَمَلاً
نَسْتَبْطِئُ
مَعَهُ
الْمَصِيرَ
إلَيْكَ، وَنحْـرِصُ
لَهُ
عَلَى
وَشْكِ
اللِّحَاقِ
بِكَ حَتَّى
يَكُونَ
الْمَوْتُ
مَأنَسَنَا
الَّذِي
نَأنَسُ
بِهِ،
وَمَألَفَنَا
الَّذِي
نَشْتَاقُ
إلَيْهِ،
وَحَامَّتَنَا
الَّتِي
نُحِبُّ
الدُّنُوَّ
مِنْهَا فَإذَا
أَوْرَدْتَهُ
عَلَيْنَا،
وَأَنْزَلْتَهُ
بِنَا فَأسْعِدْنَا
بِهِ
زَائِراً،
وَآنِسْنَا
بِهِ
قَادِماً، وَلاَ
تُشْقِنَا
بِضِيافَتِهِ،
وَلا
تُخْزِنَا
بِزِيارَتِهِ، وَاجْعَلْهُ
بَاباً
مِنْ
أَبْوَابِ
مَغْفِرَتِكَ،وَمِفْتَاحاً
مِنْ
مَفَاتِيحِ
رَحْمَتِكَ. أَمِتْنَا
مُهْتَدِينَ
غَيْرَ
ضَالِّينَ طائِعِينَ
غَيْرَ
مُسْتَكْرِهِينَ
تَائِبينَ
غَيْرَ
عاصِينَ
وَلا
مُصِرِّينَ يَا
ضَامِنَ
جَزَاءِ
الْمُحْسِنِينَ، وَمُسْتَصْلِحَ
عَمَلِ
الْمُفْسِدِينَ. |