﴿خوف الٰھی کے سلسلے میں دعاء  

صحیفہ الکامله - دعاء 50- امام زین العابدین علیھ السلام 

Real Listen /Download   Video   Mp3

اس دعاء کو دعائے رہبہ (خوف خدا) کے نام سے جانا جاتا ہے - مروی ہے کہ امام موسیٰ کاظم (ع) رات کو جب محراب عبادت میں کھڑے ہوتے تو اس دعاء کو پڑھا کرتے تھے 

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

بار الہا! تو نے مجھے اس طرح پیدا کیا کہ میرے اعضا بالکل صحیح و سالم تھے ۔ اور جب کم سن تھا ،تو نے میری پرورش کا سامان کیا اور بے رنج وکاوش رزق دیا ۔ بارالہا ! تو نے جس کتاب کو نازل کیا اور جس کے زریعے اپنے بندوں کو نوید و بشارت دی اس میں تیرے اس ارشاد کو دیکھا ہے کہ '' اے میرے بندو! جنہوں نے اپنی جانوں پر زیادتی کی ہے ، تم اللہ کی رحمت سے ناامید نہ ہونا۔ یقینا اللہ تمہارے تمام گناہ معاف کر دے گا '' اس سے بیشتر مجھ سے ایسے گناہ سرزد ہو چکے ہیں جن سے تو واقف ہے اور جنہیں تو مجہ سے زیادہ جانتا ہے ۔ واۓ بدبختی و رسوائی ان گناہوں کے ہاتھوں جنہیں تیری کتاب قلمبند کۓ ہوۓ ہے ۔ اگر تیرے ہمہ گیر عفو و در گذر کے وہ مواقع نہ ہوتے جن کا میں امیدوار ہوں تو میں اپنے ہاتھوں اپنی ہلاکت کا سامان کر چکا تھا۔ اگر ایک بھی اپنے پروردگار سے نکل بھاگنے پر قادر ہوتا تو میں تجھ سے بھاگنے کا زیادہ سزاوار تھا۔ اور تو وہ ہے جس سے زمین و آسمان کے اندر کا کوئی راز مخفی نہیں ہے مگر یہ کہ تو (قیامت کے دن ) اسے لا حاضر کرے گا ۔ تو جزا دینے اور حساب کرنے کے لۓ بہت کافی ہے ۔ اے اللہ ! میں اگر بھاگنا چاہوں تو تو مجھے ڈھونڈ لے گا ۔ اگر راہ گریز اختیار کروں ، تو تو مجھے پا لے گا ۔ لے دیکھ میں عاجز ذلیل اور شکستہ حال تیرے سامنے کھڑا ہوں ۔ اگر تو عذاب کرے تو میں اس کا سزاوار ہوں ۔ اے میرے پروردگار ! یہ تیری جانب سے عین عدل ہے اور اگر تو معاف کر دے تو تیرا عفو و درگزر ہمیشہ میرے شامل حال رہا ہے ۔ اور تو نے صحت و سلامتی کے لباس مجھے پہنا‎ۓ ہیں ۔بارالہا! میں تیرے ان پوشیدہ ناموں کے وسیلہ سے اورتیرے اس بزرگی کے واسطہ سے جو (جلال و عظمت کے ) پردوں میں مخفی ہے تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں کہ اس بے تاب نفس اور بیقرار ہڈیوں کے ڈھانچے پر ترس کھا ( اس لۓ کہ ) جو تیرے سورج کی تپش کو برداشت نہیں کر سکتا وہ تیرے جہنم کی تیزی کوکیسے برداشت کرے گا اور جو تیرے بادل کی گرج سے کانپ اٹھتا ہے تو وہ تیرے غضب کی آواز کو کیسے سن سکتا ہے ۔ لہذا میرے حال زار پر رحم فرما ۔ اس لۓ کہ اے میرے معبود ! میں ایک حقیر فرد ہوں جس کا مرتبہ پست تر ہے اور مجھ پر عذاب کرنا ، تیری سلطنت میں ذرہ بھر اضافہ نہیں کر سکتا ۔ اور اگر مجھے عذاب کرنا تیری سلطنت کو بڑھا دیتا تو میں تجھ سے عذاب پر صبرو شکیبائی کا سوال کرتا اور یہ چاہتا کہ وہ اضافہ تجھے حاصل ہو ۔ لیکن اے میرے معبود ! تیری سلطنت اس سے زیادہ عظیم اور اس سے زیادہ دوام پزیر ہے کہ فرماں برداروں کی اطاعت اس میں کچھ اضافہ کر سکے ۔ یا گنہگاروں کی معصیت اس میں سے کچھ گھٹا سکے ۔ تو پھر اسے تمام رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والے مجھ پر رحم فرما ۔اور اے جلال و بزرگی والے مجھ سے درگذر کر اور میری توبہ قبول فرما۔ بے شک تو توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

أَللَّهُمَّ إنَّكَ خَلَقْتَنِي سَوِيّاً، وَرَبَّيْتَنِي صَغِيراً، وَرَزَقْتَنِي مَكْفِيّاً. أَللَّهُمَّ إنِّي وَجَدْتُ فِيمَا أَنْزَلْتَ مِنْ كِتَابِكَ، وَبَشَّرْتَ بِهِ عِبَادِكَ، أَنْ قُلْتَ: (يا عِبَادِيَ الَّذِينَ أَسْرَفُوا عَلَى أَنْفُسِهِمْ لاَ تَقْنَطُوا مِنْ رَحْمَةِ اللهِ إنَّ اللهَ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ جَمِيعاً) وَقَدْ تَقَدَّمَ مِنِّي مَا قَدْ عَلِمْتَ، وَمَا أَنْتَ أَعْلَمُ بِهِ مِنِّي، فَيَا سَوْأَتا مِمَّا أَحْصَاهُ عَلَيَّ كِتَابُكَ، فَلَوْلاَ الْمَوَاقِفُ الَّتِي أُؤَمِّلُ مِنْ عَفْوِكَ الَّذِي شَمِلَ كُلَّ شَيْء لاَلْقَيْتُ بِيَدِي، وَلَوْ أَنَّ أَحَداً اسْتَطاعَ الْهَرَبَ مِنْ رَبِّهِ لَكُنْتُ أَنَا أَحَقُّ بِالهَرَبِ، وَأَنْتَ لاَ تَخْفَى عَلَيْكَ خَافِيَةٌ فِي الاَرْضِ وَلاَ فِي السَّمَآءِ إلاَّ أَتَيْتَ بِهَا، وَكَفى بِكَ جَازِياً، وَكَفى بِكَ حَسِيباً. أللَّهُمَّ إنَّكَ طَالِبِي إنْ أَنَا هَرَبْتُ، وَمُدْرِكِي إنْ أَنَا فَرَرْتُ، فَهَا أَنَا ذَا بَيْنَ يَدَيْكَ خَاضِعٌ ذَلِيلٌ رَاغِمٌ، إنْ تُعَذِّبْنِي فَإنّي لِذلِكَ أَهْلٌ، وَهُوَ يَارَبِّ مِنْكَ عَدْلٌ، وَإنْ تَعْفُ عَنِّي فَقَدِيماً شَمَلَنِي عَفْوُكَ، سْتَنِي عَافِيَتَكَ. فَأَسْأَلُكَ اللَّهُمَّ بِالْمَخْزونِ مِنْ أَسْمائِكَ، وَبِمَا وَارتْهُ الْحُجُبُ مِنْ بَهَائِكَ، إلاَّ رَحِمْتَ هذِهِ النَّفْسَ الْجَزُوعَةَ، وَهَذِهِ الرِّمَّةَ الْهَلُوعَةَ، الَّتِي لاَ تَسْتَطِيعُ حَرَّ شَمْسِكَ، فَكَيْفَ تَسْتَطِيعُ حَرَّ نارِكَ؟ وَالَّتِي لاَ تَسْتَطِيعُ صَوْتَ رَعْدِكَ، فَكَيْفَ تَسْتَطِيعُ صَوْتَ غَضَبِكَ؟ فَارْحَمْنِي اللَّهُمَّ فَإنِّي امْرُؤٌ حَقِيرٌ، وَخَطَرِي يَسِيرٌ، وَلَيْسَ عَذَابِي مِمَّا يَزِيدُ فِي مُلْكِكَ مِثْقَالَ ذَرَّة، وَلَوْ أَنَّ عَذَابِي مِمَّا يَزِيدُ فِي مُلْكِكَ لَسَأَلْتُكَ الصَّبْرَ عَلَيْهِ، وَأَحْبَبْتُ أَنْ يَكُونَ ذلِكَ لَكَ، وَلكِنْ سُلْطَانُكَ اللَّهُمَّ أَعْظَمُ،  وَمُلْكُكَ أَدْوَمُ مِنْ أَنْ تَزِيـدَ فِيْهِ طَاعَةُ الْمُطِيعِينَ، أَوْ تُنْقِصَ مِنْهُ مَعْصِيَةُ الْمُذْنِبِينَ.  فَارْحَمْنِي يا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، وَتَجاوَزْ عَنِّي يا ذَا الْجَلاَلِ وَالإكْرَامِ، وَتُبْ عَلَيَّ إنَّكَ أَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِيمُ.

 
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج
دعاؤں کا خزانہ  معصومین و اہلبیت (ع ) - زندگانی و زیارات  مفاتیح الجنان  صحیفۂ معصومین (ع) ہ  قرآن الکریم 
دیگر اسلامی لنکس  اسلامی قوانین اور علمائے دین  کتابیں اور لائبریری  مجلس و ماتم - لیکچر و نوحے  زیارات 

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے