زیارت حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا)
 

PDF

 
 
 

اذن دخولجنّت البقیع

   
   

حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) - اتوار کے دن خاص پڑھی جانے والی زیارت

آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات۔ آپ کے خالق نے آپ کا امتحان لیا تو اس نے آپ کو امتحان میں صبر کرنے والی پایا میں آپ پر ایمان رکھتا ہوں جو

کچھ آپ کے والد گرامی اور انکے وصی کو دیا گیا اس پر ثا بت قدم ہوں ان دونوں پر خدا کی رحمت ہومیں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ اگر میں نے آپکی تصدیق

کی ہے تو صرف اس لیے کہ آپ اس تصدیق کے ذریعے مجھے اپنے بابا اور ان کے وصی سے ملحق کر دیجیے تاکہ مجھے خو شی ملے ۔اے بی بی (ع)گواہ رہنا کہ میں

آپکی اور آپکے خاندان کی ولایت کی تائید کرتا ہوں ان سب پر خدا کی رحمتیں ہوں

اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَةُ، امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ فَوَجَدَکِ لِمَا امْتَحَنَکِ صَابِرَةً،

أَنَا لَکِ مُصَدِّقٌ صَابِرٌ عَلَی مَا أَتی بِہِ أَبُوکِ وَوَصِیُّہُ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْھِما، وَأَ نَا أَسْأَ لُکِ

إِنْ کُنْتُ صَدَّقْتُکِ إِلاَّ أَ لْحَقْتِنِی بِتَصْدِیقِی لَھُمَا، لِتُسَرَّ نَفْسِی، فَاشْھَدِی أَ نِّی طاھِرٌ بِوَلاَیَتِکِ

وَوِلایَةِ آلِ بَیْتِکِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ 

 

حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) - اتوار کے دن خاص پڑھی جانے والی دوسری زیارت

زیارت دیگر حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا) (دوسری روایت کی بنا پر)

آپ پر سلام ہو اے آزمائی ہوئی ذات آپ کے خالق نے آپ کی تخلیق سے پہلے آپ کا امتحان لیا اور اے بی بی آپ امتحان

میں صبر کرنے والی نکلیں ہم آپکے محب اور تصدیق کرنے والے ہیں۔ آپ کے اور جو کچھ آپ کے بابا محمد ﷺ کو دیا گیا اور جو کچھ انکے وصی علی مرتضی (ع) کو دیا

 گیا ،اسے تسلیم کرنے والے ہیں اور ہم سوال کرتے ہیں تجھ سے اے معبود کہ جب ہم ان ہستیوں کی تصدیق کرتے ہیں توہمیں اس تصدیق کی بدولت

درجہ عالیہ پر پہنچا دیناکہ ہم خودکو بشارت سنائیں کہ ہم اہلبیت(علیھم السلام) کی ولایت(کو ماننے ) سے پاک دل ہو گئے ہیں۔

 اَلسَّلاَمُ عَلَیْکِ یَا مُمْتَحَنَةُ امْتَحَنَکِ الَّذِی خَلَقَکِ قَبْلَ أَنْ یَخْلُقَکِ وَکُنْتِ لِمَا امْتَحَنَکِ

بِہِ صَابِرَةً وَنَحْنُ لَکِ أَوْ لِیَاءٌ مُصَدِّقُونَ وَ لِکُلِّ مَا أَتی بِہِ أَبُوکِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ

وَأَتی بِہِ وَصِیُّہُ  مُسَلِّمُونَ وَنَحْنُ نَسْأَ لُکَ اَللّٰھُمَّ إِذْ کُنَّا مُصَدِّقِینَ لَھُمْ أَنْ تُلْحِقَنَا بِتَصْدِیقِنا

بِالدَّرَجَةِ الْعَالِیَةِ لِنُبَشِّرَ أَنْفُسَنَا بِأَنَّا قَدْ طَھُرْنابِوِلایَتِھِمْ عَلَیْھِمُ اَلسَّلاَمُ ۔

صلوات حضرت فاطمہ (سلام اللہ علیھا)