دعائے عہد
آن لائن سنیں | ڈاونلوڈ کریں PPT New | ٹرانسلٹریشن | MP3 | ویڈیو (youtube) |ویڈیو 2 |
امام جعفر صادق علیہ السلام سے نقل ہوا ہے کہ جو شخص چالیس روز تک ہر صبح اس دعائے عہد کو پڑھے تو وہ امام (عج) کے مدد گاروں میں سے ہو گا اور اگر وہ امام کے ظہور سے پہلے فوت ہو جائے تو خدا وند کریم اسے قبر سے اٹھائیگا تاکہ وہ امام کے ہمراہ ہو جائے اللہ تعالیٰ اس دعا کے ہر لفظ کے عوض اسے ایک ہزار نیکیاں عطا کرے گا اور اسکے ایک ہزار گناہ محو کر دے گا وہ دعائے عہد یہ ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اے معبود اے عظیم نورکے پرودگار اے بلند کرسی کے پرودگار اے موجیں مارتے سمندر کے پرودگار اور اے توریت اور انجیل اور زبور کے نازل کرنے والے اور اے سایہ اور دھوپ کے پرودگار اے قرآن عظیم کے نازل کرنے والے اے مقرب فرشتوں اور فرستادہ نبیوں اور رسولوں کے پروردگار اے معبود بے شک میں سوال کرتا ہوں تیری ذات کریم کے واسطے سے تیری روشن ذات کے نور کے واسطے سے اور تیری قدیم بادشاہی کے واسطے سے اے زندہ اے پائندہ تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے نام کے واسطے سے جس سے چمک رہے ہیں سارے آسمان اور ساری زمینیں تیرے نام کے واسطے سے جس سے اولین وآخرین نے بھلائی پائی اے زندہ ہر زندہ سے پہلے اور اے زندہ ہر زندہ کے بعد اور اے زندہ جب کوئی زندہ نہ تھا اے مردوں کو زندہ کرنے والے اے زندوں کو موت دینے والے اے وہ زندہ کہ تیرے سواء کوئی معبود نہیں اے معبود ہمارے مولا امام ہادی مہدی کو جو تیرے حکم سے قائم ہیں ان پر اور ان کے پاک بزرگان پر خدا کی رحمتیں ہوں اور تمام مومن مردوں اور مومنہ عورتوں کی طرف سے جو زمین کے مشرقوں اور مغربوں میں ہیں میدانوں اور پہاڑوں اور خشکیوں اور سمندروں میں میری طرف سے میرے والدین کیطرف سے بہت درود پہنچا دے جو ہم وزن ہو عرش اور اسکے کلمات کی روشنائی کے اور جو چیزیں اس کے علم میں ہیں اور اس کی کتاب میں درج ہیں اے معبود میں تازہ کرتا ہوں ان کے لیے آج کے دن کی صبح کو اور جب تک زندہ ہوں باقی ہے یہ پیمان یہ بندھن اور ان کی بیعت جو میری گردن پر ہے نہ اس سے مکروں گانہ کبھی ترک کروں گا اے معبود مجھے ان کے مدد گاروں ان کے ساتھیوں اور ان کا دفاع کرنے والوں قرار دے میں حاجت برآری کیلئے ان کی طرف بڑھنے والوں انکے احکام پر عمل کرنے والوں انکی طرف سے دعوت دینے والوں انکے ارادوں کو جلد پورے کرنے والوں اور انکے سامنے شہید ہونے والوں میں قرار دے اے معبود اگر میرے اور میرے امام کے درمیان موت حائل ہو جائے جو تو نے اپنے بندوں کے لیے آمادہ کر رکھی ہے تو پھر مجھے قبر سے اس طرح نکالنا کہ کفن میرا لباس ہو میری تلوار بے نیام ہو میرا نیزہ بلند ہو داعی حق کی دعوت پر لبیک کہوں شہر اور گاؤں میں اے معبود مجھے حضرت کا رخ زیبا آپ کی درخشاں پیشانی دکھا ان کے دیدار کو میری آنکھوں کا سرمہ بنا ان کی کشائش میں جلدی فرما ان کے ظہور کو آسان بنا ان کا راستہ وسیع کر دے اور مجھ کو ان کی راہ پر چلا ان کا حکم جاری فرما ان کی قوت کو بڑھا اور اے معبود ان کے ذریعے اپنے شہر آباد کر اوراپنے بندوں کو عزت کی زندگی دے کیونکہ تو نے فرمایا اور تیرا قول حق ہے کہ ظاہر ہوا فساد خشکی اور سمندر میں یہ نتیجہ ہے لوگوں کے غلط اعمال و افعال کا پس اے معبود! ظہور کر ہمارے لیے اپنے ولی اور اپنے نبی کی دختر (س) کے فرزند کاجن کا نام تیرے رسول ﷺ کے نام پر ہے یہاں تک کہ وہ باطل کا نام و نشان مٹا ڈالیں حق کو حق کہیں اور اسے قائم کریں اے معبود قرار دے انکو اپنے مظلوم بندوں کیلئے جائے پناہ اور ان کے مددگار جن کا تیرے سوا کوئی مدد گار نہیں بنا ان کو اپنی کتاب کے ان احکام کے زندہ کرنے والے جو بھلا دیئے گئے ان کو اپنے دین کے خاص احکام اور اپنے نبی کے طریقوں کو راسخ کرنے والے بنا ان پر اور انکی آل پر خدا کی رحمت ہو اور اے معبود انہیں ان لوگوں میں رکھ جنکو تو نےظالموں کے حملے سے بچایا اے معبود خوشنود کر اپنے نبی محمد ﷺ کو ان کے دیدار سے اور جنہوں نے ان کی دعوت میں انکا ساتھ دیا اور ان کے بعد ہماری حالت زار پر رحم فرما اے معبود ان کے ظہور سے امت کی اس مشکل اور مصیبت کو دور کر دے اور ہمارے لیے جلد انکا ظہور فرما کہ لوگ انکو دور اور ہم انہیں نزدیک سمجھتے ہیں تیری رحمت کاواسطہ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے جلد آئیے جلد آئیے اے میرے آقا اے زمانہ حاضر کے امام |
|
بسم اللہ الرحمن الرحیم اَللّٰھُمَّ رَبَّ النُّورِ الْعَظِیمِ وَرَبَّ الْکُرْسِیِّ الرَّفِیعِ وَرَبَّ الْبَحْرِ الْمَسْجُورِ وَمُنْزِلَ التَّوْراةِ وَالْاِنْجِیلِ وَالزَّبُورِ وَرَبَّ الظِّلِّ وَالْحَرُورِ وَمُنْزِلَ الْقُرْآنِ الْعَظِیمِ وَرَبَّ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَالْاََنْبِیاءِ وَ الْمُرْسَلِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الْکَرِیمِ وَبِنُورِ وَجْھِکَ الْمُنِیرِ وَمُلْکِکَ الْقَدِیمِ یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی أَشْرَقَتْ بِہِ السَّمٰوَاتُ وَالْاََرَضُونَ وَبِاسْمِکَ الَّذِی یَصْلَحُ بِہِ الْاََوَّلُونَ وَالْاَخِرُونَ یَا حَیّاً قَبْلَ کُلِّ حَیٍّ وَیَا حَیّاً بَعْدَ کُلِّ حَیٍّ وَیَا حَیّاً حِینَ لاَ حَیَّ یَا مُحْیِیَ الْمَوْتیٰ وَمُمِیتَ الْاََحْیاءِ یَا حَیُّ لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ۔ اَللّٰھُمَّ بَلِّغْ مَوْلانَا الْاِمامَ الْہادِیَ الْمَھْدِیَّ الْقائِمَ بِأَمْرِکَ صَلَواتُ اللهِ عَلَیْہِ وَعَلَی آبائِہِ الطَّاھِرِینَ عَنْ جَمِیعِ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ فِی مَشارِقِ الْاَرْضِ وَمَغارِبِہا سَھْلِہا وَجَبَلِہا وَبَرِّہا وَبَحْرِہا وَعَنِّی وَعَنْ وَالِدَیَّ مِنَ الصَّلَواتِ زِنَةَ عَرْشِ اللهِ وَمِدادَ کَلِماتِہِ وَمَا أَحْصاھُ عِلْمُہُ وَأَحاطَ بِہِ کِتابُہُ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أُجَدِّدُ لَہُ فِی صَبِیحَةِ یَوْمِی ہذَا وَمَا عِشْتُ مِنْ أَیَّامِی عَھْداً وَعَقْداً وَبَیْعَةً لَہُ فِی عُنُقِی لاَ أَحُولُ عَنْہ وَلاَ أَزُولُ أَبَداً اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ أَنْصارِھِ وَأَعْوانِہِ وَالذَّابِّینَ عَنْہُ والْمُسارِعِینَ إِلَیْہِ فِی قَضاءِ حَوَائِجِہِ وَالْمُمْتَثِلِینَ لاََِوامِرِھِ وَالْمُحامِینَ عَنْہُ وَالسَّابِقِینَ إِلی إِرادَتِہِ وَالْمُسْتَشْھَدِینَ بَیْنَ یَدَیْہِ۔اَللّٰھُمَّ إِنْ حالَ بَیْنِی وَبَیْنَہُ الْمَوْتُ الَّذِی جَعَلْتَہُ عَلَی عِبادِکَ حَتْماً مَقْضِیّاً فَأَخْرِجْنِی مِنْ قَبْرِی مُؤْتَزِراً کَفَنِی شاھِراً سَیْفِی مُجَرِّداً قَناتِی مُلَبِّیاً دَعْوَةَ الدَّاعِی فِی الْحاضِرِ وَالْبادِی اَللّٰھُمَّ أَرِنِی الطَّلْعَةَ الرَّشِیدَةَ وَالْغُرَّةَ الْحَمِیدَةَ وَاکْحَُلْ ناظِرِی بِنَظْرَةٍ مِنِّی إِلَیْہِ وَعَجِّلْ فَرَجَہُ وَسَہِّلْ مَخْرَجَہُ وَأَوْسِعْ مَنْھَجَہُ وَاسْلُکْ بِی مَحَجَّتَہُ وَأَنْفِذْ أَمْرَھُ وَاشْدُدْ أَزْرَھُ۔وَاعْمُرِ اَللّٰھُمَّ بِہِ بِلادَکَ وَأَحْیِ بِہِ عِبادَکَ فَإِنَّکَ قُلْتَ وَقَوْلُکَ الْحَقُّ ظَھَرَ الْفَسَادُ فِی الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا کَسَبَتْ أَیْدِی النَّاسِ فَأَظْھِرِ اَللّٰھُمَّ لَنا وَلِیَّکَ وَابْنَ بِنْتِ نَبِیِّکَ الْمُسَمَّیٰ بِاسْمِ رَسُولِکَ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَآلِہِ حَتَّی لاَ یَظْفَرَ بِشَیْءٍ مِنَ الْباطِلِ إِلاَّ مَزَّقَہُ وَیُحِقَّ الْحَقَّ وَیُحَقِّقَہُ۔ وَاجْعَلْہُ اَللّٰھُمَّ مَفْزَعاً لِمَظْلُومِ عِبادِکَ وَناصِراً لِمَنْ لاَ یَجِدُ لَہُ ناصِراً غَیْرَکَ وَمُجَدِّداً لِمَا عُطِّلَ مِنْ أَحْکامِ کِتابِکَ وَمُشَیِّداً لِمَا وَرَدَ مِنْ أَعْلامِ دِینِکَ وَسُنَنِ نَبِیِّکَ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وآلِہِ وَاجْعَلْہُ اَللّٰھُمَّ مِمَّنْ حَصَّنْتَہُ مِنْ بَأْسِ الْمُعْتَدِینَ۔ اَللّٰھُمَّ وَسُرَّ نَبِیَّکَ مُحَمَّداً صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وآلِہِ بِرُؤْیَتِہِ وَمَنْ تَبِعَہُ عَلَی دَعْوَتِہِ وَارْحَمِ اسْتِکانَتَنا بَعْدَہُ۔ اللَّھُمَّ اکْشِفْ ہذِہِ الْغُمَّةَ عَنْ ہذِہِ الْاَُمَّةِ بِحُضُورِھِ وَعَجِّلْ لَنا ظُھُورَھُ إِنَّھُمْ یَرَوْنَہُ بَعِیداً وَنَرَاھُ قَرِیباً بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔ پھر تین بار دائیں ران پر ہاتھ مارے اور ہر بار کہے:الْعَجَلَ الْعَجَلَ یَامَوْلایَ یَا صاحِبَ الزَّمانِ۔ |
ALLAHUMMA RABBAN-NOORIL ADHWEEMI WA RABBAL QURSIYYIR-RAFEE'I WA RABBIL BAHRIL MASJOORI WA MUNZILAT-TAWRAATI WAL INJEELI WAZ-ZABOORI, WA RABBADH-DHILLI WAL HAROORI, WA MUNZILAL QUR'AANIL ADHWEEMI WA RABBAL MALAAIKATIL MUQARRABEEN WAL AMBIYAAI WAL MURSALEEN. ALLAAHUMMA INNEE AS' ALUKA BI WAJ'HIKAL KAREEM WA BI NOORI WAJHIKAL MUNEERI WA MULKIKAL QADEEMI YAA HAYYU YAA QAYYOOMU AS'ALUKA BISMIKAL-LADHEE ASHRAKAT BIHIS-SAMAAWAATU WAL ARDHOONA WA BISMIKAL-LADHEE YASLAHU BIHIL AWWALOON WAL AAKHIROON YAA HAYYAN QABLA KULLI HAYYIN WA YAA HAYYAN BA'ADA KULLI HAYYIN WA YAA HAYYAN HEENA LAA HAYYA YAA MUHYIYAL MAWTA WA MUMEETATAL AHYAA'I YAA HAYYU LAA ILAAHA ILLA ANTA . ALLAAHUMMA BALLIGH MAWLAANAL IMAAMAL HAADIYAL MAHDIYYAL QAAIMA BI AMRIKA SWALAWAATULLAAHI ALAYHI WA ALAA AABAAIHIT-TWAAHIREEN AN JAMEE'IL MU'MINEENA WAL MU'MINAATI FI MASHAARIKIL ARDHI WA MAGHAARIBIHAA, SAHLIHAA WA JABALIHAA, BARRIHAA WA BAHRIHAA, WA ANNEE WA AN WAALIDAYYA, MINAS-SWALAWAATI ZINATA ARSHILLAAHI WA MIDAADA KALIMAATIHI, WAMAA AHSWAAHU ILMUHU WA AHAATWA BIHI KITAABUHU, ALLAAHUMMA INNEE UJADDIDU LAHOO FI SWABEEHATI YAWMI HAADHA, WAMAA ISHTU MIN AYYAAMI, AHDAN WA AQDAN WA BAY'ATAN LAHU FI UNUQEE LAA AHOOLU ANHA WALAA AZOOLU ABADAN. ALLAAHUMMAJ'ALNEE MINANSWAAARIHI WA A'AWAANIHI WADH-DHAABBEENA ANHU, WAL MUSAARI'EENA ILAYHI FI QADHAAI HAWAAIJIHI WAL MUM'TATHILEENA LI AWAAMIRIHI WAL MUHAA-MEENA ANHU, WAS-SAABIQEENA ILAA IRAADATIHI WAL MUSTASH'HADEENA BAYNA YADAYHI. ALLAAHUMMA IN HAALA BAYNI WA BAYNAHUL MAWTUL-LADHEE JA'ALTAHU ALAA IBAADIK HATMAN MAQDHIYYAN, FA AKHRIJNI MIN QABREE MU'TAZIRAN, KAFANEE SHAAHIRAN, SWAYFEE MUJARRIDAN, QANAATEE MULABBIYAN, DA'AWATAD-DAAII FIL HAADHIRI WAL BAADEE. ALLAAHUMA ARINIT-TWAL'ATAR-RASHEEDATA, WAL GHURRATAL HAMEEDATA, WAQHUL NAADHIRI BI NADHRATIN MINNEE ILAYHI, WA AJJIL FARAJAHU,WA SAHHIL MAKHRAJAHU, WA AWSI'A MAN'HAJAHU, WA ANFIDH AMRAHU, WASHDUD AZRAHU WA'MURILLAA-HUMMA BIHI BILAADAK, WA AHYI BIHI IBAADAK, FA INNAKA QULTA WA QAWLUKAL HAQQU DHWAHRAL FASAADU FIL BARRI WAL BAHRI, BIMAA KASABAT AYDINNAASI, FA AZHIRI-LLAAHUMMA LANAA WALIYYIK BINTI NABIYYIKAL MUSAMMA, BISMI RASOOLIK, HATTAA LAA YADHFARA BI SHAY'IN MINAL BAATWILI ILLAA MAZZAQAHU, WA YUHIQQAL HAQQA, WA YUHAQQIQAHU WAJ'ALHU ALLAAHUMMA MAFZA'AN LI MADHLOOMI IBAADIK WA NAASWIRAN LIMAN LAA YAJIDU LAHU NAASWIRAN GHAYRAK, WA MUJADDIDAN LIMA UTTWILA MIN AHKAAMI KITAABIK, WA MUSHAYYIDAN LIMAA WARADA MIN A'ALAAMI DEENIK,WA SUNANI NABIYYIK SWALLALLAAHU ALAYHI WA AALIHI WAJ'ALHU . ALLAAHUMMA MIMMAN HASSWANTAHU MIN BA'ASIL MU'TADEEN, ALLAAHUMMA WA SURRA NABIYYIK MUHAMMADIN SWALLALLAAHU ALAYHI WA AALIHI, BI RU'AYATIHI WAMAN TABIAHU ALAA DA'AWATIHI, WARHAMISTIKAANTINA BA'ADAHU, ALLAAHUMAKSHIF HAADHIHIL GHUMMATA AN HAADHIHIL UMMATAI, BI HUDHOORIHI WA AJJIL LANAA DHUHOORAHU, INNAHUM YARAWNAHU BAEEDAN WA NARAAHU QAREEBAN BI RAHMATIK YAA ARHAMAR-RAAHIMEEN. THEN SAY 3 TIMES: AL-AJAL AL-AJAL YAA SWAAHIBUZZAMAAN, - EACH TIME STRIKING SLOWLY YOUR RIGHT HAND ON THE THIGH. |