﴿دعا فرج حضرت حجت(عج(                         

 
PDF MP3 PPT Video

        کفعمی نے بلدالامین میں تحریرکیا ہے کہ یہ بھی حضرت حجت (عج)ہی کی دعا ہے:

اے معبود توفیق دے ہمیں اطاعت کرنے، نافرمانی سے دور رہنے، نیت صاف رکھنے اور حرمتوں کو پہچاننے کی

اور ہمیں راہ راست اور ثابت قدمی سے سرفراز فرما اور ہماری زبانوں کو خوبی و دانائی سے بولنے کی توفیق دے ہمارے دلوں

کو علم و معرفت سے بھر دے اور ہمارے شکموں کو حرام اور مشکوک غذا سے پاک رکھ ہمارے ہاتھوں کو ستم

اور چوری کرنے سے بچائے رکھ اور ہماری آنکھوں کو بدی اور خیانت سے باز رکھ اور ہمارے کانوں کو چغلی اور بے فائدہ باتیں

سننے سے محفوظ فرما ہمارے علمائے دین پر زہد ونصیحت کی ارزانی فرما اور ہمارے طالب علموں کو محنت اور رغبت عطا کروعظ سننے والوں کو نصیحت

حاصل کرتے اور پیروی کرنے کی توفیق دے اور بیمار مسلمانوں کو شفایاب فرما اور آرام دے ان کے مرحومین پر مہربانی فرما ہمارے بوڑھوں کو وقار اور

 سکون عطا کر اور ہمارے جوانوں کوتوبہ و استغفار کی توفیق دے اور عورتوں کو حیا اور پاکدامنی عنایت فرما ہمارے تونگروں کی فروتنی اور سخاوت عطا کر دے

اور مفلسوں کو صبر و قناعت بخش دے غازیوں کو مدد اور غلبہ دے قیدیوں کو

رہائی اور آرام دے حاکموں کو انصاف اور نرمی کی توفیق دے اور عوام کو حق شناسی اور نیک کردار بنا دے

حاجیوں اور زائروں کے زاد راہ اور خرچ میں برکت دے اور ان پر جو حج اور عمرہ تو نے واجب کیا ہے وہ اچھی طرح ادا کر دے

اپنے فضل سے اور اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

 

اللّٰھُمّ ارزُقنا توفِیق الطّاعةِ، وبُعد المعصِیةِ، وصِدق النِّیّةِ، وعِرفان الحُرمةِ،وأکرِمنا بِالھُدی

والاستِقامةِ، وسدِّد أ لسِنتنا بِالصّوابِ والحِکمةِ، واملا قُلُوبنا بِالعِلمِ والمعرِفةِ، وطہِّر بُطُوننا

مِن الحرامِ والشُّبھةِ، واکفُف أیدِینا عنِ الظُّلمِ والسّرِقةِ، واغضُض أبصارنا عنِ الفُجُورِ

والخِیانةِ، واسدُد أسماعنا عنِ اللّغوِ والغِیبةِ وتفضّل علی عُلمائِنا بِالزُّھدِ والنّصِیحةِ وعلی

المُتعلِّمِین بِالجُھدِ والرّغبةِ وعلی المُستمِعِین بِالاتِّباعِ والموعِظةِ وعلی مرضی المُسلِمِین

بِالشِّفاءِ والرّاحةِ وعلی موتاھُم بِالرّأفةِ والرّحمةِ وعلی مشائِخِنا بِالوقارِ والسّکِینةِ وعلی

الشّبابِ بِالاِنابةِ والتّوبةِ وعلی النِّساءِ بِالحیاءِ والعِفّةِ وعلی الاغنِیاءِ بِالتّواضُعِ والسّعةِ

وعلی الفُقراءِ بِالصّبرِ والقناعةِ، وعلی الغُزاةِ بِالنّصرِ والغلبةِ، وعلی الاسراءِ بِالخلاصِ

 

والرّاحةِ، وعلی الامراءِ بِالعدلِ والشّفقةِ ، وعلی الرّعِیّةِ بِالاِنصافِ وحُسنِ السِّیرةِ، وبارِک

لِلحُجّاجِ والزُّوّارِ فِی الزّادِ والنّفقةِ، واقضِ ما أوجبت علیھِم مِن الحجِّ والعُمرةِ،

بِفضلِک ورحمتِک یا أرحم الرّاحِمِین ۔

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں

شعبان کے انڈیکس پر جائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے