امام جعفر صادق (ع) نے معلی بن خنیس کو عید نوروز کے اعمال کی یوں تعلیم فرمائی کہ جب نوروز کا دن آئے تو غسل کرے، پاکیزہ لباس پہنے خوشبو لگائے اور اس دن کا روزہ رکھے جب نماز ظہر و عصر اور انکے نافلہ سے فارغ ہو تو چار رکعت نماز دو دو کر کے پڑھے انکی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ قدر اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ کافرون اور پھر آخری دو رکعت میں سے پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ توحید اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ فلق اور دس مرتبہ سورۃ ناس کی قرائت کرے نماز تمام کرنے کے بعد سجدہ شکر کرے اور اس میں یہ دعا پڑھے :
اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ الْاَوصِیاءِ الْمَرْضِیِّینَ، وَعَلَی جَمِیعِ أَ نْبِیائِکَ وَرُسُلِکَ
اے معبود! محمد و آل(ع) محمد پر رحمت نازل فرما جو پسند کیے ہوئے اوصیاء (ع)ہیں اور اپنے تمام نبیوں اور رسولوں پر
بِأَفْضَلِ صَلَواتِکَ وَبارِکْ عَلَیْھِمْ بِأَفْضَلِ بَرَکاتِکَ وَصَلِّ عَلَی أَرْواحِھِمْ وَأَجْسادِھِمْ۔ اَللّٰھُمَّ
رحمت نازل کر اپنی بہترین رحمت سے اور انہیں برکت دے اپنی بہترین برکتوں سے اور ان کی روحوں پر اور ان کے جسموں
بارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ لَنا فِی یَوْمِنا ھذَا الَّذِی فَضَّلْتَہُ وَکَرَّمْتَہُ وَشَرَّفْتَہُ وَ
پر رحمت فرما اے معبود! محمد و آل(ع) محمد پر برکت نازل کر اور ہمیں آج کے دن برکت دے جس کو تو نے بڑائی دی عزت دی بلندی دی اور اسے اونچی شان
عَظَّمْتَ خَطَرَہُ اَللّٰھُمَّ بارِکْ لِی فِیما أَنْعَمْتَ بِہِ عَلَیَّ حَتَّی لاَ أَشْکُرَ أَحَداً غَیْرَکَ، وَوَسِّعْ عَلَیَّ فِی
عطا کی اے معبود! برکت دے مجھے اس نعمت میں جو تو نے مجھے عطاکی ہے اتنی کہ سوائے تیرے کسی کا شکر گزار نہ ہوں اور میرے رزق میں فراوانی عطا فرما
رِزْقِی یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ۔اَللّٰھُمَّ مَا غابَ عَنِّی فَلا یَغِیبَنَّ عَنِّی عَوْنُکَ وَحِفْظُکَ، وَمَا فَقَدْتُ
اے جلالت اور بزرگی کے مالک اے معبود! جو کچھ مجھسے غائب ہو سو ہو جائے لیکن تیری مدد اور تیری حفاظت مجھ سے ہرگز غائب نہ ہو اور میری جو چیز گم ہو
مِنْ شَیْءٍ فَلا تُفْقِدْنِی عَوْنَکَ عَلَیْہِ حتَّی لاَ أَتَکَلَّفَ مَا لاَ أَحْتاجُ إِلَیْہِ یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ(۱)
سو ہو جائے لیکن تیری مدد وحمایت مجھ سے کبھی بھی گم نہ ہو یہاں تک کہ جس چیز کی ضرورت نہیں اس کے لئے رنج نہ کروں اے جلالت اور بزرگی کے مالک۔
جو شخص یہ عمل بجالائے گا تو اسکے پچاس برس کے گناہ معاف ہو جائیں گے نیز یہ باکثرت کہا کرے :
یَا ذَا لْجَلَالِ وَالْاِکْرَمِ۔
اے جلالت و بزرگی کے مالک۔
یَا مُحَوِّلَ الْحَوْلِ وَالْاَحْوَالِ حَوِّلْ حَاَلَنَا اِلیٰ اَحْسَنِ الْحَالِایک
اے زمانے اور حالتوں کو بدلنے والے ہمارے حال کو اچھے حال میں بدل دے ۔
اور روایت میں ہے کہ اس طرح پڑھے :
یَا مُقَلِّبَ الْقُلُوْبِ وَالْاَبْصَارِ یَا مُدَبِّرَ الْلَیْلِ وَالنَّھَارِ یَا مُحَوِّلَ
اے دلوں اور آنکھوں کے پلٹانے والے اے دن رات کی ترتیب قائم رکھنے والے اے پلٹانے والے ۔
تاآخر دعاجیسا کہ علامہ مجلسی کی زاد المعاد میں ہے