پانچویں یا دوسرے سال بعثت میں اس دن جناب سیدہ (سلام اللہ علیھا)کی ولادت باسعادت ہوئی اور اس کے چند عمل ہیں ۔
(۱)روزہ رکھنا۔
(۲)محتاج مومنین کو صدقہ و خیرات دینا۔
(۳)جناب سیدہ (سلام اللہ علیھا) کی زیارت پڑھنا آپ کی زیارت کی کیفیت باب زیارات میں آئے گی :
گیارہویں فصل :ہر نئے قمری مہینے ،عید نوروز اوررومی مہینوں کے اعمال
جب بھی نیا چاند نظر آئے ۔تو یہ چند اعمال بجا لائے :
(۱)سب سے پہلے تو چاند دیکھنے کی دعا پڑھے اور سب سے مناسب صحیفہ کاملہ کی تینتالیسویں دعا ہے کہ جو پہلی رمضان کے اعمال میں بھی ذکر ہو چکی ہے ۔
(۲)آنکھوں کے درد سے حفاظت کیلئے سات مرتبہ سورۃ الحمد پڑھے :
(۳)پنیر کھائے ،یہ چیز ایران و عراق میں ہوتی ہے اور اسے دودھ سے تیار کیا جاتا ہے، روایت ہوئی ہے کہ جو شخص ہر قمری مہینے کی پہلی شب میں پنیر کھاتا رہے تو اس مہینے میں اس کی کوئی دعا رد نہیں ہو گی ۔
(۴)چاند رات میں دو رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ انعام کی قرائت کرے ،نماز کے بعد حق تعالیٰ سے دعا کرے کہ وہ اسے ہر درد وخوف سے بچائے رکھے اوراس مہینے میں اسے کوئی ایسا معاملہ درپیش نہ ہو جس کو وہ پسند نہ کرتا ہو ۔
(۵)ہر قمری مہینے کی پہلی کے دن دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ توحید اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھے اور نماز کے بعد صدقہ دے اگر ایساکر لیا گیا تو گویا اس نے حق تعالیٰ سے اس مہینے میں اپنی سلامتی خرید لی ہے ۔بعض روایات میں منقول ہے کہ اس نماز کے بعد یہ دعا پڑھے :
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ فِی الْاََرْضِ إِلاَّ عَلَی اللهِ رِزْقُھا وَیَعْلَمُ مُسْتَقَرَّھا وَ
خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے اورنہیں زمین میں حرکت کرنے والی کوئی چیز مگر یہ کہ اسکی روزی خدا کے ذمہ ہے وہ اسکی قیام گاہ اور مقام حرکت کو جانتا ہے
مُسْتَوْدَعَھا کُلٌّ فِی کِتابٍ مُبِینٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ وَ إِنْ یَمْسَسْکَ اللهُ بِضُرٍّ فَلا کَاشِفَ
یہ سب کچھ واضح کتاب میں درج ہے خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے اور اگرخدا کسی وجہ سے تجھے کوئی نقصان پہنچائے تو سوائے اسکے کوئی اسے دور نہیں کرسکتا
لَہُ إِلاَّ ھُوَ وَ إِنْ یُرِدْکَ بِخَیْرٍ فَلا رادَّ لِفَضْلِہِ یُصِیبُ بِہِ مَنْ یَشاءُ مِنْ عِبادِہِ وَھُوَ الْغَفُورُ الرَّحِیمُ،
اگر وہ تیری بھلائی کا ارادہ کرے تو کوئی اس کے فضل کو روک نہیں سکتا وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے نوازتا ہے اور وہ بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ سَیَجْعَلُ اللهُ بَعْدَ عُسْرٍ یُسْراً مَا شاءَ اللهُ لاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ حَسْبُنَا اللهُ
خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے بہت جلد خدا سختی کے بعد آسانی عطا کرے گا جو اللہ چاہے وہ ہوگا نہیں کوئی قوت سوائے اللہ کے کافی ہے ہمارے
وَ نِعْمَ الْوَکِیلُ وَأُ فَوِّضُ أَمْرِی إِلَی اللهِ إِنَّ اللهَ بَصِیرٌ بِالْعِبادِ لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ سُبْحانَکَ إِنِّی کُنْتُ
لئے اللہ وہ بہترین کارساز ہے اور میں اپنا ہر کام اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک خدا اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک تر ہے بیشک
مِنَ الظَّالِمِینَ، رَبِّ إِنِّی لِما أَ نْزَلْتَ إِلَیَّ مِنْ خَیْرٍ فَقِیرٌ، رَبِّ لاَ تَذَرْنِی فَرْداً وَأَ نْتَ خَیْرُ الْوارِثِینَ۔
میں ہی قصور وار تھا اے پروردگارتو مجھ کو جو بھی نعمت عطا کرے گا میں اس کی حاجت رکھتا ہوں میرے رب مجھ کو اکیلا نہ چھوڑ جب کہ بہترین وارث تو ہی ہے