﴾پہلی رجب کا دن﴿                             

رجب کے مخصوص اعمال اور فضیلتیں - PDF New رجب المرجب کی دعاؤں کی فہرستMP3 رجب کی ساری دعاؤں کا ویڈیو اس ماہ کی فضیلت و عظمت

پی ڈی ایف

یہ بڑی عظمت والا دن ہے اور اس میں چند ایک اعمال ہیں :

(۱) روزہ رکھنا روایت ہے کہ حضرت نوح (ع)اسی دن کشتی پر سوار ہوئے اور آپ(ع) نے اپنے ساتھیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا پس جو شخص اس دن کا روزہ رکھے تو جہنم کی آگ اس سے ایک سال کی مسافت پر رہے گی ۔

(۲) اس روز غسل کرے ۔

(۳) حضرت امام حسین (ع)کی زیارت کرے جیسا کہ شیخ نے بشیر دھان سے اور انہوں نے امام جعفر صادق (ع)سے روایت کی ہے فرمایا: پہلی رجب کے دن امام حسین (ع)کی زیارت کرنے والے کو خدائے تعالیٰ یقینا بخش دے گا ۔

(۴) وہ طویل دعا پڑھے جو سید نے کتاب اقبال میں نقل کی ہے۔

(۵) نماز حضرت سلمان پڑھے جو دس رکعت ہے دو دو رکعت کر کے پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ حمد کے بعد تین مرتبہ سورۃ توحید اور تین مرتبہ سورۃ کافرون کی تلاوت کرے نماز کا سلام دینے کے بعد ہاتھوں کو بلند کر کے کہے :

الله کے سواء کوئی معبود نہیں جو یگانہ ہے اسکا کوئی ثانی نہیں حکومت اسکی اور حمد اسی کی ہے وہ زندہ کرتا اور موت دیتا ہے وہ ایسا زندہ ہے

جسے موت نہیں بھلائی اسی کے پاس ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے

لَا اِلٰہَ اِلَّا الله وَحْدَہ لَا شَرِیْکَ لَہُ لَہُ الْمُلکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ یُحْیِیْ وَ یُمِیْتُ وَھُوَ حَیٌّ

لَا یَموتُ بِیَدھِ الْخَیْرُ وَ ھُوَ عَلٰی کُلِّ شیٴٍ قَدِیرٌ

 پھر کہے:

اے معبود!جو کچھ تو دے اسے کوئی روکنے والا نہیں اور جو

کچھ تو روکے وہ کوئی دے نہیں سکتا اور نفع نہیں دیتا کسی کا بخت سوائے تیری دی ہوئی خوشبختی کے۔

اَللّٰھُمَّ لَا مَانِعَ لِمَا اَعطَیْتَ وَلَا 

مُعْطِیْ لِمَا مُنِعَتْ وَ لَا یُنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدِّ

  اس کے بعد ہاتھوں کو منہ پر پھیر لے ۔ پندرہ رجب کے دن بھی یہی نماز بجا لائے، لیکن اس دعا کے بدلے میں عَلیٰ کُلِ شَیٴٍ قَدِیْرٍ کے بعد یہ کہے :

وہ معبود یگانہ، یکتا، تنہا اور بے نیاز ہے نہ اس کی کوئی زوجہ ہے نہ اس کی کوئی اولاد ہے۔     

اِلَھاً وَّاحداً اَحَدًا فَرْدًا صَمَدًا لَّمْ یَتَّخِذْ صَاحِبَةً وَّ لَا وَلَدًا

نیز رجب کے آخری دن بھی یہی نماز اداکرے لیکن عَلیٰ کُلِ شَیٴٍ قَدِیْر کے بعد یہ کہے :

اور خدا کی رحمت ہو حضرت محمد اور اس کی پاکیزہ آل(ع) پر اور نہیں کوئی طاقت و قوت مگر وہ جو بلند و بزرگ خدا سے ہے۔

 

وَصَلَی لله عَلی مُحمَّدٍ وَآلِہِ الطَاھِرِیْنَ وَلاَحَوْلَ وَلاَقُوَّةَ اِلاَّبِااللهِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْمِ۔

 

     پھر اپنے ہاتھوں کو منہ پر پھیرے اور اپنی حاجتیں طلب کرے، اس نماز کے فوائد اور برکات بہت زیادہ ہیں پس اس سے غفلت نہ برتی جائے واضح ہو کہ یکم رجب کے دن میں حضرت سلمان کی ایک اور نماز بھی منقول ہے جو دس رکعت ہے دو دو رکعت کر کے پڑھی جاتی ہے اس کی ہر رکعت میں سورۃ حمد کے بعد تین مرتبہ سورۃ توحید پڑھے۔ اس نماز کی بھی بہت ساری فضیلتیں ہیں، جن میں سب سے کم تر فضیلت یہ ہے کہ جو شخص یہ نماز بجا لائے اسکے گناہ بخش دیئے جائیں گے، وہ برص ، جذام اور نمونیہ سے محفوظ رہے گا ، نیز عذاب قبر اور قیامت کی سختیوں سے بچا رہے گا۔ سید (علیہ الرحمہ) نے بھی اس دن کیلئے چار رکعت نماز نقل کی ہے ۔ پس وہ نماز ادا کرنے کی خواہش رکھنے والے ان کی کتاب اقبال کی طرف رجوع کریں ۔ اس قول کے مطابق ۵۷ھء میں اسی روز امام محمد باقر (ع) کی ولادت با سعادت ہوئی۔ لیکن مؤلف کا خیال ہے کہ آپ کی ولادت تین صفر کو ہوئی ہے ۔ اسی طرح ایک قول ہے کہ دو رجب ۲۱۲ ھء میں امام علی نقی (ع)کی ولادت اور تین رجب ۲۵۴ئھ میں آپ کی شہادت سامرہ میں واقع ہوئی ۔ نیز ابن عیاش کے بقول دس(۱۰) رجب امام محمد تقی (ع)کی ولادت کا دن ہے ۔

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں

محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے