اے معبود!
رجب اور شعبان میں ہم پر برکت نازل
فرما اور ہمیں رمضان کے مہینے میں داخل فرما اور ہماری مدد کر دن کے روزے، رات کے
قیام،
زبان کو روکنے اور نگاہیں نیچی رکھنے
میں اوراس مہینے میں ہمارا حصہ محض بھوک وپیاس قرار نہ دے۔
|
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنٰا فِی
رَجَبٍ وَ شَعْبانَ وَ بَلَّغْنَا شَھْرَ رَمَضانَ وَ أَعِنَّا عَلَیٰ الصَّیامِ وَ
الْقِیاِم وَ حِفْظِ
اللِّسانِ وَ غَضِّ الْبَصَرِ وَ
لَاٰ تَجْعَلْ حَظَّنا مِنْہُ الْجُوعَ وَ الْعَطَشَ
|
(۲)
رجب کی پہلی رات میں غسل کرے۔ جیساکہ بعض علماء نے فرمایا ہے کہ رسول الله ﷺ کا
فرمان ہے کہ جو شخص ماہ رجب کو پائے اور اس کے اول، وسط اور آخر میں غسل کرے تو وہ
گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے نکلاہے۔
(۳)
حضرت امام حسین (ع)کی زیارت کرے۔
(۴)
نماز مغرب کے بعددو دو رکعت کر کے بیس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں سورۃ حمد
کیساتھ سورۃ توحید کی تلاوت کرے تو وہ خود، اسکے اہل و عیال اور اسکا مال محفوظ رہے
گا ۔ نیز عذاب قبر سے بچ جائے گا اور پل صراط سے برق رفتاری کیساتھ گزر جائے گا۔
(۵)نماز
عشاء کے بعد دو رکعت نماز پڑھے ، پہلی رکعت میں سورۃ حمد کے بعد ایک مرتبہ الم نشرح
اور تین مرتبہ سورۃ توحید، دوسری رکعت میں سورۃ حمد ، سورۃ الم نشرح، قل ھو الله
اور سورۃ فلق و سورۃ ناس پڑھے۔ نماز کا سلام دینے کے بعد تیس مرتبہَ
لاَ إِلہَ
إِلاَّ اللهُ اور تیس مرتبہ
درود شریف پڑھے تو وہ شخص گناہوں سے اس طرح پاک ہو جائے گا جیسے آج ہی شکم مادر سے
پید اہوا ہے۔
(۶)
تیس رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۃ کافرون اور تین
مرتبہ سورۃ اخلاص پڑھے۔
(۷)
رجب کی پہلی رات
کے بارے میں شیخ نے مصباح المتہجد میں نقل کیا ہے (یعنی ذکر شب اول
رجب) کہ ابوالبختری وہب بن وہب نے امام جعفر صادق (ع)سے، آپ اپنے والد ماجد اور
انہوں نے اپنے جد امجد امیر المومنین (ع) سے روایت کرتے ہیں کہ آپ (ع)فرمایا کرتے
تھے: مجھے خوشی محسوس ہوتی ہے کہ انسان پورے سال کے دوران ان چار راتوں میں خود کو
تمام کاموں سے فارغ کر کے بیدار رہے اور خدا کی عبادت کرے ، وہ چار راتیں یہ ہیں :
رجب کی پہلی رات ۔ شب نیمہ شعبان۔ شب عید الفطر اور شب عید قربان۔ ابو جعفر ثانی
امام محمد تقی جواد (ع)سے روایت کی گئی ہے کہ رجب کی پہلی رات میں نماز عشاء کے بعد
اس دعا کا پڑھنا مستحب ہے :
|
اے معبود!
میں تجھ سے مانگتا ہوں کہ تو بادشاہ ہے
اور بے شک تو ہر چیز پر اقتدار رکھتا ہے نیز تو جو کچھ بھی چاہتا ہے وہ ہو جاتا ہے
اے معبود
!
میں تیرے حضور آیا ہوں تیرے نبی محمد
کے واسطے جو نبی رحمت ہیں خدا کی رحمت ہو ان پر ان کی آل(ع)
پر یا محمد اے خدا کے رسول میں آپکے
واسطے
سے خدا کے حضور آیا ہوں جو آپکا اور میرا رب ہے تاکہ آپکی خاطر وہ میری حاجت پوری
فرمائے اے معبود!
بواسطہ اپنے
نبی محمد اور انکے اہلبیت(ع)
میں سے آئمہ(ع)
کے آنحضرت پر اور ان سب آل پر خدا کی
رحمت ہو میری حاجت پوری فرما۔
|
اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُک
بِأَنَّکَ مَلِکٌ وَأَنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ مُقْتَدِرٌ وَأَنَّکَ مَا تَشاءُ
مِنْ أَمْرٍ
یَکُونُ اَللّٰھُمَّ إِنِّی
أَتَوَجَّہُ إِلَیْکَ بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ نَبِیِّ الرَّحْمَةِ صَلَّی اللهُ
عَلَیْہِ وَآلِہِ یَا مُحَمَّدُ یَا
رَسُولَ اللهِ إِنِّی أَتَوَجَّہُ
بِکَ إِلَی اللهِ رَبِّکَ وَرَبِّی لِیُنْجِحَ لِی بِکَ طَلِبَتِی اَللّٰھُمَّ
بِنَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ
وَالْاَئِمَّةِ مِنْ أَھْلِ بَیْتِہِ
صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ أَ نْجِحْ طَلِبَتِی
|
حمد تیرے ہی لئے ہے اگر میں تیری اطاعت
کروں اور اگر میں تیری نا فرمانی کروں تیرے لیے مجھ پر حق ہے تو نہ میں نیکی کر
سکتا ہوں
نہ کوئی اور نیکی کر سکتا ہے سوائے
تیرے وسیلے کے اے وہ کہ ہر چیز سے پہلے موجود تھا اور تو نے ہر چیز کو پیدا فرمایا
بے شک تو ہر چیز پر
قدرت رکھتا ہے اے معبود!
میں تیری پناہ لیتا ہوں موت کے وقت حق
سے پھر جانے سے اور قبر میں جانے پر ہونے والے عذاب
سے اور قیامت کے دن کی شرمندگی سے تیری
پناہ لیتا ہوں پس سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور یہ
کہ میری
زندگی کو پاک زندگی اور موت کو عزت کی
موت قرار دے اور میری بازگشت کو آبرومند بنا دے کہ جس میں ذلت و رسوائی نہ ہو اے
معبود!
محمد اور ان کی
آل(ع)
میں ائمہ(ع)
پر رحمت فرما جو حکمت کے چشمے، صاحبان
نعمت اور پاکبازی کی کانیں ہیں ان کے واسطے سے مجھے ہر برائی سے محفوظ فرما بے خبری
میں،
اچانک اور غفلت میں میری گرفت نہ
کرمیرے اعمال کا انجام حسرت پر نہ کر اور مجھ سے راضی ہوجا کہ یقینا تیری بخشش
ظالموں کیلئے ہے اور میں
ظالموں سے ہوں اے معبود!
مجھے بخش دے جس کا تجھے ضرر نہیں اور
عطا کردے جس کا تجھے نقصان نہیں کیونکہ تیری رحمت وسیع
اور حکمت عجیب ہے اور مجھے عطا فرما
وسعت و آسائش، امن و تندرستی، عاجزی و قناعت، شکر اور معافی، صبر و پرہیزگاری اور
تو مجھے اپنی ذات اور اپنے اولیا سے متعلق سچ
بولنے
کی توفیق دیاور آسودگی وشکر عطا فرما اور اے پالنے والے ان چیزوں کو عام فرما میرے
رشتہ داروں، میری اولاد، میرے دینی بھائیوں کیلئے اور جس سے
میں
محبت کرتا ہوں اور جو مجھ سے محبت کرتا ہے اور جو میری اولاد ہے اور جس کی میں
اولاد ہوں اور تمام مسلمانوں اور مومنین کیلئے اے عالمین کے پروردگار۔
|
لَکَ الْمَحْمَدَةُ إِنْ أَطَعْتُکَ،
وَلَکَ الْحُجَّةُ إِنْ عَصَیْتُکَ، لاَ صُنْعَ لِی وَلاَ لِغَیْرِی فِی إِحْسانٍ
إِلاَّ بِکَ، یَا کائِناً قَبْلَ
کُلِّ شَیْءٍ، وَیَا مُکَوِّنَ کُلِّ شَیْءٍ، إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ
قَدِیرٌ۔اَللّٰھُمَّ إِنِّی
أَعُوذُ بِکَ مِنَ الْعَدِیلَةِ
عِنْدَ الْمَوْتِ، وَمِنْ شَرِّ الْمَرْجِعِ فِی الْقُبُورِ، وَمِنَ النَّدامَةِ
یَوْمَ الْاَزِفَةِ
فَأَسْأَ لُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی
مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَجْعَلَ عَیْشِی عِیشَةً نَقِیَّةً وَمِیْتَتِی
مِیتَةً سَوِیَّةً
وَمُنْقَلَبِی مُنْقَلَباً کَرِیماً
غَیْرَ مُخْزٍ وَلاَ فاضِحٍ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ
الْاَئِمَّةِ یَنابِیعِ الْحِکْمَةِ،
وَأُوْ لِی النِّعْمَةِ، وَمَعادِنِ
الْعِصْمَةِ، وَاعْصِمْنِی بِھِمْ مِنْ کُلِّ سُوءٍ، وَلاَ تَأْخُذْنِی عَلَی
غِرَّةٍ وَلاَ
عَلَی غَفْلَةٍ،وَلاَ تَجْعَلْ عَواقِبَ أَعْمالِی حَسْرَةً، وَارْضَ عَنِّی،
فَإِنَّ مَغْفِرَتَکَ لِلظَّالِمِینَ وَأَنَا مِنَ
الظَّالِمِینَ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ
لِی مَا لاَ یَضُرُّکَ وَأَعْطِنِی مَا لاَ یَنْقُصُکَ فَإِنَّکَ الْوَسِیعُ
رَحْمَتُہُ الْبَدِیعُ
حِکْمَتُہُ وَأَعْطِنِی السَّعَةَ
وَالدَّعَةَ وَالْاَمْنَ وَالصِّحَّةَ وَالْنُّجُوعَ وَالْقُنُوعَ وَالشُّکْرَ
وَالْمُعافاةَ وَالتَّقْوی
وَالصَّبْرَ وَالصِّدْقَ عَلَیْکَ
وَعَلَی أَوْ لِیائِکَ وَالْیُسْرَ وَالشُّکْرَ، وَأعْمِمْ بِذلِکَ یَا رَبِّ
أَھْلِی وَوَلَدِی
وَ إِخْوانِی فِیکَ وَمَنْ
أَحْبَبْتُ وَأَحَبَّنِی وَوَلَدْتُ وَوَلَدَنِی مِنَ الْمُسْلِمِینَ
وَالْمُؤْمِنِینَ یَا رَبَّ الْعالَمِینَ
|
حمد ہے اس خدا کیلئے جس کے خزانے ختم
نہیں ہوتے اور جسے وہ امان دے اسے خوف نہیں میرے پروردگار اگر میں نینافرمانیاں کی
ہیں تو اس واسطے کہ مجھے تیرے کرم پر
بھروسہ تھا کیونکہ تو اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے ان کی برائیوں سے در گزر
کرتا اور خطائیں معاف کرتا ہے تو
پکارنے والے کا جواب دیتا ہے اور تو اس
سے قریب ہوتا ہے اور میں تیرے حضور اپنے گناہوں سے توبہ کر رہا ہوں اور تجھ سے تیری
عطاؤں میں اپنے
حصے
میں فراوانی چاہتا ہوں اے مخلوق کے پیدا کرنے والے اے مجھے ہر مشکل سے نکالنے والے
ایمجھ کو ہر بدی سے بچانے والے مجھ پر
مسرت
کی فراوانی فرما مجھے سب معاملوں کے برے انجام سے محفوظ رکھ کہ تو ہی وہ خدا ہے کہ
کثیر نعمتوں اور عطاؤں پر جس کا شکر کیا جاتا ہے
اور
ہر بھلائی تیرے ہاں ذخیرہ ہے۔
|
الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی لاَ
تَنْفَدُ خَزائِنُہُ وَلاَ یَخافُ آمِنُہُ، رَبِّ إِنِ ارْتَکَبْتُ الْمَعاصِیَ
فَذلِکَ ثِقَةٌ
مِنِّی بِکَرَمِکَ، إِنَّکَ تَقْبَلُ
التَّوْبَةَ عَنْ عِبادِکَ، وَتَعْفُو عَنْ سَیِّئاتِھِمْ وَتَغْفِرُ الزَّلَلَوَ
إِنَّکَ
مُجِیبٌ لِدَاعِیکَ وَمِنْہُ قَرِیبٌ
وَأَ نَا تائِبٌ إِلَیْکَ مِنَ الْخَطایا وَراغِبٌ إِلَیْکَ فِی تَوْفِیرِ حَظِّی
مِنَ الْعَطایا، یَا خالِقَ
الْبَرایا، یَا مُنْقِذِی مِنْ کُلِّ شَدِیدَةٍ، یَامُجِیرِی مِنْ کُلِّ مَحْذُورٍ،
وَفِّرْ عَلَیَّ
السُّرُورَ، وَاکْفِنِی شَرَّ
عَواقِبِ الاَُْمُورِ، فَأَ نْتَ اللهُ عَلَی نَعْمائِکَ وَجَزِیلِ عَطائِکَ
مَشْکُورٌ،
وَ لِکُلِّ خَیْرٍ مَذْخُورٌ ۔
|