پہلی جمعرات  ۔لیلتہ الرغائب /  لیلة الرجب﴿

                                                                                         PDF        Rajab Mp3 Duas list
 

بتایا گیا ہے کہ جو شخص سونے سے پہلے سوره یٰسین کی تلاوت کریگا اور لیلتہ الرغائب کے اعمال بجا لائیگا اسکو قبر کی وحشت سے نجات ملے گی - 

آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ان دعاؤں اور نمازوں کا مطلب یہ کہ خدا ہمیں شب اول قبر کے عذاب سے محفوظ رکھے گا ۔ اور روز قیامت اس کا بہترین اجر وپاداش دے گا ۔کہ جب ہمیں اُس کی اشد ضرورت ہوگی - یہ اعمال ہمارے گناہوں کی معافی کا ذریعہ ہیں اور قبر کی پہلی رات کو الله اپنے سب سے روشن، فصیح اور بہترین طریقے سے نوازے گا - جب پوچھا گیا ....تو بتایا...."میرے بندے تجھے خوشخبری ہے کہ تجھے ہر خوف اور پریشانی سے نجات مل گئی ہے - جب پوچھا گیا ، "آپ کون ہیں؟" "الله کی قسم میں نے آپ سے زیادہ خوبصورت آدمی نہیں دیکھا، میں نے آپ سے زیادہ پیاری آواز نہیں سنی، اور آپ سے زیادہ خوشبو میں نہیں جانتا" جواب آیا، "میں .... تمھاری  وہ عبادت ہوں جو تم نے ماہ  رجب کی پہلی جمعرات کی رات کو کیا تھا، میں تمھارے پاس آئ ہوں تمھارے تنہائی میں ساتھ دینے کے لئے تاکہ تم سے خوف اور دہشت دور ہو جائے، تم بالکل اطمینان سے ہو جاؤ کیونکہ میرا سایا تمھارے ساتھ اس وقت تک رہے گا جب تک قیامت کے روز کا بیگل نہیں بجا دیا جاتا" 

 اعمال کا طریقہ 

یہ کہا گیا ہے کہ رجب کی پہلی جمعرات کا روزہ رکھے، مغرب  اور عشاء کی نمازوں کے بیچ 12  رکعت نماز2 -2رکعت کرکے 6 بار پڑھے ، جسکی نیّت "نماز رجا" ھوگی 

ہر رکعت میں سوره الحمد کے بعد 3 بار سورہٴ القدر اور پھر 12 مرتبہ سورہٴ اخلاص پڑھے 

جب یہ نماز پوری ہو جائے تو  یہ پڑھے :  

ہ 70 مرتبہ پڑھیں 

اے اللہ اممی نبی محمّد اور انکی اولاد پر اپنا درود و سلام بھیج
پھر سجدے میں جائیں اور 70 مرتبہ پڑھیں 
پاک ہے وہ ذات جو سب سے زیادہ مقدّس فرشتوں اور روحوں کا رب ہے 
پھر سیدھا بیٹھیں اور 70 مرتبہ کہیں
اے رب! معاف کرنا، رحم فما دے اور مہربان ہو اسکے بارے میں جو تو خوب جانتا ہے، بیشک تو ہی شاندار کامل اور غلبہ والا ہے 
پھر سجدہ میں جائیں  اور 70 مرتبہ پڑھیں 
پاک ہے وہ ذات جو سب سے زیادہ مقدّس فرشتوں اور روحوں کا رب ہے 

دوسرے مفید اعمال 

  • رجب مہینے میں 4 دن کا روزہ رکھنے سے قبر کی وحشت سے نجات ملتی ہے 
  • جو رجب کے مہینے میں 6 دن کا روزہ رکھےگا اسکو قیامت کے دن سکون ہوگا اور وہ پل سرات سے آسانی سے پار ہو جائیگا 

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

رجب المرجب کے انڈیکس پر جائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں