خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم
والا ہے |
بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ |
”
میں خدا سے بخشش چاہتا ہوں اور توبہ کی
توفیق مانگتا ہوں“
|
اَسْتَغْفِرُ الله وَ اَسْئَلُہُ
التَّوْبَةَ
|
ابن بابویہ نے معتبر سند کے ساتھ سالم سے
روایت کی ہے کہ انہوں نے کہا: میں اوخر رجب میں امام جعفر صادق (ع)کی خدمت میں حاضر
ہوا تو حضرت نے میری طرف دیکھتے ہوئے فرمایا کہ اس مہینے میں روزہ رکھا ہے؟ میں نے
عرض کیا فرزند رسول ! والله نہیں! تب فرمایا کہ تم اس قدر ثواب سے محروم رہے ہوکہ
جسکی مقدارسوائے خدا کے کوئی نہیں جانتا کیونکہ یہ مہینہ ہے جسکی فضیلت تمام مہینوں
سے زیادہ اور حرمت عظیم ہے اور خدا نے اس میں روزہ رکھنے والے کا احترام اپنے
اوپرلازم کیا ہے۔ میں نے عرض کیا اے فرزند رسول ! اگرمیں اسکے باقی ماندہ دنوں میں
روزہ رکھوں توکیا مجھے وہ ثواب مل جائیگا؟آپ نے فرمایا: اے سالم! جو شخص آخر رجب
میں ایک روزہ رکھے تو خدا اسکو موت کی سختیوں اور اس کے بعدکی ہولناکی اورعذاب قبر
سے محفوظ رکھے گا۔جوشخص آخر ماہ میں دوروزے رکھے وہ پل صراط سے آسانی کے ساتھ
گزرجائے گا اور جو آخررجب میں تین روزے رکھے اسے قیامت میں سخت ترین خوف‘تنگی
اورہولناکی سے محفوظ رکھا جائے گا اور اس کوجہنم کی آگ سے آزادی کاپروانہ عطا
ہوگا۔واضح ہوکہ ماہ رجب میں روزہ رکھنے کی فضیلت بہت زیادہ ہے جیساکہ روایت ہوئی ہے
اگر کوئی شخص روزہ نہ رکھ سکتاہو وہ ہرروز سو مرتبہ یہ تسبیحات پڑھے تو اس کو روزہ
رکھنے کاثواب حاصل ہوجائے گا۔
|
پاک ہے جو معبود بڑی شان
والا ہے پاک ہے وہ کہ جس کے سوا کوئی لائق تسبیح نہیں پاک ہے وہ جو بڑا عزت والا
اور بزرگی والا ہے پاک ہے وہ جولباس
عزت میں ملبوس ہے اور وہی اس کا اہل ہے۔
|
سُبْحانَ الْاِلہِ الْجَلِیلِ
سُبْحانَ مَنْ لاَ یَنْبَغِی التَّسْبِیحُ إِلاَّ لَہُ سُبْحانَ الْاَعَزِّ
الْاَکْرَمِ سُبْحانَ مَنْ
لَبِسَ
الْعِزَّ وَھُوَ لَہُ أَھْلٌ ۔
|
|