﴿پہلی رمضان کادن                          

     اس میں چند اعمال ہیں :

(۱)آب جاری میں غسل کرنا اور تیس چلوپانی سر میں ڈالنا کہ یہ سال بھر تک تمام دردوں اور بیماریوں سے محفوظ رہنے کا موجب ہے۔

(۲)ایک چلو عرق گلاب اپنے چہرے پر ڈالے تاکہ ذلت وپریشانی سے نجات ہو اور تھوڑا سا عرق گلاب سرمیں ڈالے کہ سال بھر سرسام سے بچا رہے۔

(۳)اول ماہ کی دورکعت نماز پڑھے اور صدقہ دے۔

(۴)دورکعت نماز پڑھے جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمدکے بعد سورۃ انافتحنا اوردوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد کوئی سورۃ پڑھے تاکہ خدائے تعالیٰ اس سال تمام برائیوں کو اس سے دور رکھے اور آخر سال تک اس کی حفاظت کرے۔

(۵)طلوع فجر کے بعدیہ دعا پڑھے:

اے معبود! ماہ رمضان آگیا ہے اور تونے اس کے روزے ہم پر فرض کیے ہیں اس میں تو نے قرآن اتارا ہے جو لوگوں کیلئے ہدایت

 اور ہدایت کی نشانیاں اور حق وباطل میں فرق کرتا ہے اے معبود! اسکے روزے رکھنے میں مدد کر اور اسے ہم سے قبول فرما اسکو ہم سے پورا لے اور ہمارے

لیے پورا فرما اپنی طرف سے آسانی و سہولت کے ساتھ بیشک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے۔

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرَضْتَ عَلَیْنا صِیامَہُ، وَأَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنّاسِ

وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعِنَّا عَلَی صِیامِہِ، وَتَقَبَّلْہُ مِنّا وَتَسَلَّمْہُ مِنّا، وَسَلِّمْہُ لَنا 

فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ، إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ ۔

(۶)صحیفہ کاملہ کی چوالیسویں دعا اگر اس ماہ کی پہلی رات میں نہ پڑھ سکے توآج کے دن میں پڑھے:

(۷)زادلمعاد میں علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) نے فرمایا کہ شیخ کلینی (علیہ الرحمہ) وشیخ طوسی(علیہ الرحمہ) اور دیگر بزرگوں نے معتبر سند کیساتھ روایت کی ہے کہ امام موسٰی کاظم (ع)نے فرمایا: ماہ مبارک رمضان میں اول سال یعنی اس ماہ کے پہلے دن جو شخص دکھاوے یا کسی غلط ارادے کے بغیر محض رضاء الٰہی کیلئے اس دعا کو پڑھے تو خدا سال بھر تک فتنہ وفساد اور بدن کو ضرر پہنچانے والی ہر آفت سے محفوظ رکھے گا اور وہ دعایہ ہے :

اے معبود! میں سوال کرتاہوں تجھ سے تیرے نام کے واسطے سے ہر چیز جس کی مطیع ہے اور تیری رحمت کے واسطے سے جو ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے

تیری بڑائی کے واسطے سے جس کے آگے ہر چیز جھکی ہوئی ہے تیری عزت کے واسطے سے جو ہر چیز پر حاوی ہے تیری قوت کے واسطے سے

جسکے آگے ہر چیز سرنگوں ہے تیرے اقتدار کے واسطے سے کے جو ہر چیز پر غالب ہے اور سوالی ہوں تیر ے علم کے واسطے سے جو ہر چیز کو گھیرے

ہوئے ہے اے نور اے پاکیزہ تر اے اول جو ہرچیز سے پہلے تھا اے وہ جو ہرچیزکے بعد باقی رہے گا اے الله،

اے رحمن، محمد وآل محمد پر رحمت فرما اور میرے وہ گناہ معاف فرما جو نعمتوں کو پلٹا دیتے ہیں اور میرے وہ

گناہ معاف فرما جو عذاب کا باعث ہیں میرے وہ گناہ معاف فرما جو امید رحمت کو توڑتے ہیں میرے وہ گناہ معاف فرما جو مجھ پردشمنوں

کو چڑھا لاتے ہیں میرے وہ گناہ معاف فرما جو دعا قبول نہیں ہونے دیتے میرے وہ گناہ معاف فرما جن کی وجہ سے مصیبت آن پڑتی ہے میرے وہ

گناہ معاف فرما جو آسمان سے بارش کو روکتے ہیں میرے وہ گناہ معاف فرما جن سے پردہ دری ہوتی ہے ہے میرے وہ گناہ معاف فرما جو جلد زندگی

ختم کر دیتے ہیں میں، میرے وہ گناہ معاف فرما جو شرمندگی کی وجہ ہیں اور میرے وہ گنا ہ معاف فرما جو پردہ چاک کرتے ہیں اور مجھے اپنی و ہ پائیدار زرہ

پہنا دے جسے کوئی اتار نہ سکے مجھے اس آنے والے سال کے شب وروز میں جن چیزوں کا ڈر ہے ان کے شر سے حفاظت میں رکھ

اے معبود! اے سات آسمانوں اور سات زمینوں اور جو کچھ ان میں ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے اس کے پروردگار اور

عرش عظیم کے پروردگار اور دوبار نازل شدہ سات آیتوں اور قرآن عظیم کے پروردگار اور اسرافیل(ع) میکائیل(ع) و

جبرائیل(ع) کے پروردگار اور حضرت محمد ﷺ کے پروردگار کہ جو رسولوں کے سردار اور نبیوں میں آخری ہیں

تیرے واسطے سے تجھ سے سوالی ہوں اور اس کے واسطے جس سے تو نے خود کو موسوم کیا اے بزرگتر تو وہ ہے جو بڑا احسان کرنے والا، ہر خطرے

 کو دور کرنے والا، بڑی بڑی عطاؤں والا، کم اور زیادہ نیکیوں کو دوگنا کرنے والا ہے اور تو جو چاہے وہی کرنے والا ہیاے قدیر، اے الله، اے رحمن،

 حضرت محمد پر رحمت فرما اور ان کے اہل بیت(ع) پر رحمت فرما اور اس آنے والے سال میں اپنی طرف سے میری پردہ پوشی فرما میرے چہرے کو اپنے

نور سے شادماں کر اپنی محبت میں مجھے محبوب بنا مجھے اپنی رضا وخوشنودی، اپنی بہترین بخشش اور اپنی بڑی بڑی عطاؤں سے حصہ دے اور مجھے اپنی طرف

سے بھلائی عطافرما اور اس بھلائی میں سے عطا فرما جو تو اپنی مخلوق میں سے کسی کو عطا فرمائے اور ان نوازشوں کے ساتھ تندرستی بھی دے اے تمام شکایتوں

 کے سننے والے، اے ہر راز کے گواہ،اے ہر پوشیدہ چیز کے جاننے والے اور جس کوچاہے دور کر دینے والے، اے باعزت معاف کرنے والے،

اے بہترین درگزر کرنے والے مجھے ابراہیم (ع) کے دین اور ان کی سیرت پر موت دے اور مجھے حضرت محمد ﷺ کے

دین پر موت دے اور اچھے طریقے سے موت دے پس موت دے مجھے جبکہ میں تیرے دوستوں کا دوست اور تیرے دشمنوں کا دشمن ہوں

اے معبود! اس سال مجھے ہر اس قول و عمل سے دور رکھ جومجھے تجھ سے دور کر دینے والا ہے اور مجھے اس سال

ہر ایسے قول وعمل کی طرف لے جا جو مجھ کو تیری قربت میں پہچاننے والا ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے

مجھے ہر قول یا عمل یافعل سے دور رکھ جس کے نقصان اور انجام سے ڈرتا ہوں اور خائف ہوں کہ تو اس کو پسند نہ کرے تو میری طرف

 سے اپنی پاکیزہ توجہ ہٹا لے گا پس اس سے تیرے ہاں میرے حصے میں کمی ہو جائے گی اے محبت والے، اے رحم والے، اے معبود! اس سال مجھے اپنی

حفاظت ونگہداری میں قرار دے اپنیپناہ میں اپنے آستاں پر رکھ اور مجھے اپنی حفاظت کا لباس پہنا مجھے اپنی طرف سے بزرگی دے تیری قربت والا باعزت

ہے اورتیری تعریف بلند ہے اورتیرے سوا کوئی معبود نہیں اے معبود! تیرے دوستوں میں جونیک لوگ گزرے ہیں مجھے ان میں شمارکر اور انکے ساتھ ملا دے

اور ان میں سے جس نے تیری طرف سے جو سچی بات کہی مجھے اس کا ماننے والا بنا اور اے معبود! میں تیری پناہ لیتا ہوں

اس سے کہ گھیرے مجھ کومیری خطا، میرا ظلم، اپنے نفس پر میری زیادتی اور اپنی خواہش کی پیروی اور اپنی چاہت

میں محویت کو یہ چیزیں میرے اور تیری رحمت وخوشنودی کے درمیان حائل ہو جائیں پس میں تیرے ہاں

فراموش ہو جاؤں اور تیری ناراضگی میں پھنس جاؤں اے معبود! مجھے ہر اس نیک عمل کی توفیق دے جس سے تو خوش ہو اور مجھے بہ لحاظ

مقام اپنے قریب کر لے اے معبود! جیسے تو نے مدد فرمائی اپنے نبی محمد ﷺ کی خوف دشمنان میں

اور انکی پریشانی دور کی اور انکا رنج وغم مٹا دیا اور تو نے اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ان سے کیا ہوا پیمان پورا فرمایا تو اے معبود! اسی طرح

اس سال کے خوف میں میری مدد فرما اس کی مصیبتوں بیماریوں آزمائشوں تکلیفوں اور غموں اور اس میں معاش کی تنگی وغیرہ پر مجھے اپنی

رحمت سے بہترین آسائش دے مجھے تمام نعمتیں ملتی رہیں یہاں تک کہ میری موت کا وقت آجائے میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس کی طرح جس نے گناہ

اور ظلم کیا اور وہ محتاج ہی گناہ کا اعتراف کرتا ہے اور سوالی ہوں تجھ سے کہ میرے پچھلے گناہ معاف کر دے جنکو تیرے نگہبانوں نے لکھا ہے اور تیرے معزز

فرشتوں نے شمار کیا جو مجھ پر مقرر ہیں اورمیرے الله! باقی ماندہ زندگی میں مجھے گناہوں سے بچا اس وقت تک کہ میری عمر تمام ہو جائے اے الله، اے رحمن،

اے رحیم، حضرت محمد اور ان کے اہل بیت(ع) پر رحمت فرما اور مجھے وہ سب کچھ عطا کر جو میں نے مانگا اور جس کی تجھ سے خواہش کی ہے

پس تو نے دعا کرنے کا حکم دیا اور میری دعا قبول کرنے کی ذمہ داری لی ہے اے سب سے زیادہ رحم والے۔

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِاسْمِکَ الَّذِی دانَ لَہُ کُلُّ شَیْءٍ وَبِرَحْمَتِکَ الَّتِی وَسِعَتْ کُلَّ شَیْءٍ

وَبِعَظَمَتِکَ الَّتِی تَواضَعَ لَہا کُلُّ شَیْءٍ وَبِعِزَّتِکَ الَّتِی قَھَرَتْ کُلَّ شَیْءٍ وَبِقُوَّتِکَ الَّتِی

خَضَعَ لَہا کُلُّ شَیْءٍ، وَبِجَبَرُوتِکَ الَّتِی غَلَبَتْ کُلَّ شَیْءٍ، وَبِعِلْمِکَ الَّذِی أَحاطَ بِکُلِّ شَیْءٍ،

 یَا نُورُ یَا قُدُّوسُ، یَا أَوَّلُ قَبْلَ کُلِّ شَیْءٍ، وَیَا باقِیاً بَعْدَ کُلِّ شَیْءٍ، یَا اللهُ یَا رَحْمنُ صَلِّ عَلَی 

مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُغَیِّرُ النِّعَمَ وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُنْزِلُ النِّقَمَ وَ

اغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تَقْطَعُ الرَّجاءَ، وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُدِیلُ الْاَعْداءَ وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ

الَّتِی تَرُدُّ الدُّعاءَ وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی یُسْتَحَقُّ بِہا نُزُولُ الْبَلاءِ، وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی

تَحْبِسُ غَیْثَ السَّماءِ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تَکْشِفُ الْغِطاءَ، وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُعَجِّلُ

الْفَناءَ، وَاغْفِرْ لِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تُورِثُ النَّدَمَ، وَاغْفِرْلِیَ الذُّنُوبَ الَّتِی تَھْتِکُ الْعِصَمَ وَأَلْبِسْنِی 

دِرْعَکَ الْحَصِینَةَ الَّتِی لاَ تُرامُ وَعافِنِی مِنْ شَرِّ مَا أُحاذِرُ بِاللَّیْلِ وَالنَّہارِ فِی مُسْتَقْبَلِ سَنَتِی ھذِھِ

اَللّٰھُمَّ رَبَّ السَّمَاواتِ السَّبْعِ، وَرَبَّ الْاَرَضِینَ السَّبْعِ وَمَا فِیھِنَّ وَمَا بَیْنَھُنَّ وَرَبَّ الْعَرْشِ

الْعَظِیمِ، وَرَبَّ السَّبْعِ الْمَثانِی وَالْقُرْآنِ الْعَظِیمِ، وَرَبَّ إِسْرافِیلَ وَمِیکائِیلَ وَجَبْرائِیلَ، وَرَبَّ

مُحَمَّدٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ سَیِّدِ الْمُرْسَلِینَ وَخاتَمِ النَّبِیِّینَ، أَسْأَلُکَ بِکَ وَبِما سَمَّیْتَ بِہِ 

نَفْسَکَ یَا عَظِیمُ أَ نْتَ الَّذِی تَمُنُّ بِالْعَظِیمِ، وَتَدْفَعُ کُلَّ مَحْذُورٍ، وَتُعْطِی کُلَّ جَزِیلٍ، وَتُضاعِفُ

الْحَسَناتِ بِالْقَلِیلِ وَبِالْکَثِیرِ وَتَفْعَلُ مَا تَشاءُ یَا قَدِیرُ یَا اللهُ یَا رَحْمنُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ

بَیْتِہِ وَأَلْبِسْنِی فِی مُسْتَقْبَلِ سَنَتِی ہذِھِ سِتْرَکَ وَنَضِّرْ وَجْھِی بِنُورِکَ، وَأَحِبَّنِی بِمَحَبَّتِکَ،

وَبَلِّغْنِی رِضْوانَکَ، وَشَرِیفَ کَرامَتِکَ، وَجَسِیمَ عَطِیَّتِکَ، وَأَعْطِنِی مِنْ خَیْرِ مَا عِنْدَکَ

وَمِنْ خَیْرِ مَا أَنْتَ مُعْطِیہِ أَحَداً مِنْ خَلْقِکَ، وَأَ لْبِسْنِی مَعَ ذلِکَ عافِیَتَکَ، یَا مَوْضِعَ کُلِّ 

شَکْویٰ، وَیَا شاھِدَ کُلِّ نَجْویٰ، وَیَا عالِمَ کُلِّ خَفِیَّةٍ، وَیَا دافِعَ مَا تَشاءُ مِنْ بَلِیَّةٍ، یَا کَرِیمَ الْعَفْوِ،

یَا حَسَنَ التَّجاوُزِ تَوَفَّنِی عَلَی مِلَّةِ إِبْراھِیمَ وَفِطْرَتِہِ، وَعَلَی دِینِ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ

وَسُنَّتِہِ، وَعَلَی خَیْرِ الْوَفاةِ فَتَوَفَّنِی مُوالِیاً لاََِوْ لِیائِکَ، وَمُعادِیاً لِاَعْدائِکَ اَللّٰھُمَّ وَجَنِّبْنِی فِی 

ہذِھِ السَّنَةِ کُلَّ عَمَلٍ أَوْ قَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ یُباعِدُنِی مِنْکَ، وَاجْلِبْنِی إِلی کُلِّ عَمَلٍ أَوْ قَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ

یُقَرِّبُنِی مِنْکَ فِی ہذِھِ السَّنَةَ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، وَامْنَعْنِی مِنْ کُلِّ عَمَلٍ أَوْ قَوْلٍ أَوْ فِعْلٍ یَکُونُ

مِنِّی أَخافُ ضَرَرَ عاقِبَتِہِ، وَأَخافُ مَقْتَکَ إِیَّایَ عَلَیْہِ حِذارَ أَنْ تَصْرِفَ وَجْھَکَ الْکَرِیمَ عَنِّی 

فَأَسْتَوْجِبَ بِہِ نَقْصاً مِنْ حَظٍّ لِی عِنْدَکَ یَا رَؤُوفُ یَا رَحِیمُ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِی مُسْتَقْبِلِ سَنَتِی 

ھذِھِ فِی حِفْظِکَ وَفِی جِوارِکَ وَفِی کَنَفِکَ وَجَلِّلْنِی سِتْرَ عافِیَتِکَ وَھَبْ لِی کَرامَتَکَ

عَزَّ جارُکَ وَجَلَّ ثَناؤُکَ، وَلاَ إِلہَ غَیْرُکَ ۔ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی تابِعاً لِصالِحِی مَنْ مَضیٰ مِنْ

أَوْلِیائِکَ، وَأَلْحِقْنِی بِھِمْ، وَاجْعَلْنِی مُسَلِّماً لِمَنْ قالَ بِالصِّدْقِ عَلَیْکَ مِنْھُمْ، وَأَعُوذُ بِکَ اَللّٰھُمَّ

أَنْ تُحِیطَ بِی خَطِیئَتِی وَظُلْمِی وَ إِسْرافِی عَلَی نَفْسِی وَ اتِّباعِی لِھَوایَ وَاشْتِغالِی بِشَھَواتِی

فَیَحُولُ ذلِکَ بَیْنِی وَبَیْنَ رَحْمَتِکَ وَرِضْوانِکَ فَأَکُونُ مَنْسِیّاً عِنْدَکَ، مُتَعَرِّضاً لِسَخَطِکَ

وَنِقْمَتِکَ۔اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی لِکُلِّ عَمَلٍ صَالِحٍ تَرْضیٰ بِہِ عَنِّی، وَقَرِّبْنِی إِلَیْکَ زُلْفیٰ اَللّٰھُمَّ کَما

کَفَیْتَ نَبِیَّکَ مُحَمَّداً صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ ھَوْلَ عَدُوِّہِ وَفَرَّجْتَ ھَمَّہُ وَکَشَفْتَ غَمَّہُ وَصَدَقْتَہُ

وَعْدَکَ وَأَ نْجَزْتَ لَہُ عَھْدَکَ اَللّٰھُمَّ فَبِذلِکَ فَاکْفِنِی ھَوْلَ ہذِھِ السَّنَةِ وَآفاتِہا وَأَسْقامَہا

وَفِتْنَتَہا وَشُرُورَہا وَأَحْزانَہا وَضِیقَ الْمَعاشِ فِیہا وَبَلِّغْنِی بِرَحْمَتِکَ کَمالَ الْعافِیَةِ بِتَمامِ

دَوامِ النِّعْمَةِ عِنْدِی إِلی مُنْتَہی أَجَلِی، أَسْأَلُکَ سُؤالَ مَنْ أَساءَ وَظَلَمَ وَاسْتَکانَ وَاعْتَرَفَ،وَ

وَأَسْأَ لُکَ أَنْ تَغْفِرَ لِی مَا مَضیٰ مِنَ الذُّنُوبِ الَّتِی حَصَرَتْہا حَفَظَتُکَ وَأَحْصَتْہا کِرامُ مَلائِکَتِکَ

عَلَیَّ وَأَنْ تَعْصِمَنِی اَللّٰھُمَّ مِنَ الذُّنُوبِ فِیما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی إِلی مُنْتَہی أَجَلِی یَا اللهُ یَا رَحْمنُ

یَا رَحِیمُ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِ مُحَمَّدٍ وَآتِنِی کُلَّ مَا سَأَلْتُکَ وَرَغِبْتُ إِلَیْکَ فِیہِ

فَإِنَّکَ أَمَرْتَنِی بِالدُّعاءِ، وَتَکَفَّلْتَ لِی بِالْاِجابَةِ، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے