﴿ ماہ رمضان المبارک کی دعاء - 1                          

  اَللّٰھُمَّ ہذَا شَھْرُ رَمَضانَ

شیخ و سید سے منقول یہ دعا ہر روز پڑھیں                           mp3     Realmedia

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑامہربان اور نہایت رحم والا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے معبود!یہ رمضان کا مہینہ ہے کہ جس میں تو نے قرآن پاک اتارا جو لوگوں کے لیے رہنما ہے اس میں ہدایت کی دلیلیں اور حق و باطل کا فرق واضح ہے یہ روزے رکھنے کا مہینہ ہے یہ راتوں کی عبادت کا مہینہ ہے اور یہ خداکی طرف واپسی کا مہینہ ہے یہ توبہ قبول ہونے کا مہینہ ہے یہ بخشے جانے اور رحمت نازل ہونے کا مہینہ ہے یہ جہنم سے رہائی پانے اور جنت میں جانے کی کامیابی کا مہینہ ہے اور یہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں شب قدر ہے کہ جو ایک ہزار مہینوں سے بہتر ہے پس اے معبود! محمد اور آل محمد پررحمت نازل فرما اور اس ماہ کے روزے رکھنے اور عبادت میں میری مدد فرما اسے میرے لیے پورا کراور مجھے اس میں سلامت رکھ اور اس ماہ میں میری بہترین مدد فرما اس میں اپنی بندگی نیز اپنے رسول اور اپنے دوستوں کی پیروی کی توفیق دے رحمت خدا ہو ان پر اور اس مہینے میں اپنی عبادت کرنے دعا مانگنے اور تلاوت قرآن کا موقع دے اس ماہ میں مجھے  بہت زیادہ برکت دے مجھے بہتر سے بہتر آسائش عطا فرما میرے بدن کو سلامت رکھ میرے رزق میں وسعت دے اس ماہ میں میری پریشانی میں مددگار بن میری دعا کو شرف قبولیت عطا فرما اور میری امید پوری کر اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس مہینے میں مجھ سے اونگھ، سستی، چڑچڑاہٹ ،سستی سنگ دلی، بے خبری اور فریب کو مجھ سے دور رکھ اور اس مہینے میں دردوں بیماریوں پریشانیوں غموں دکھوں بیماریوں خطاؤں اور گناہوںسے مجھے بچائے رکھ اور اس مہینے میں مجھ سے ہر برائی بے حیائی، رنج، کٹھن، سختی اور بے دلی دور کردے بے شک تو دعا کا سننے والا ہے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس ماہ میں مجھے دھتکارے ہوئے شیطان سے پناہ دے اور اس کے اشارے، سرگوشی اس کے منتر اس کی پھونک اس کے برے خیال رکاوٹ داؤ بناوٹ اور اس کے پھندے، دھوکے، آرزو، بھلاوے، بہکاوے اور اس کے جالوں، ٹولیوں، پیروکاروں، ساتھیوں، دوستوں اور اس کے ہمکاروں اور اس کے دھوکوں سے پناہ دے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس ماہ میں نماز روزہ نصیب فرما اور اس میں امید پوری فرما اور اس ماہ میں عبادت کرنے کی کمال حد جس میں تو مجھ سے راضی ہو اس میں مجھے برداشت خوش رفتاری ایمان اور یقین عطا فرما پھر اسے میری طرف سے قبول فرما کئی گنا بڑھا کر اور اس پر بہت بڑا اجر دے اے جہانو ں کے پالنے والے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور نصیب فرما مجھے حج و عمرہ، کوشش، طاقت، جوش،بازگشت، توبہ، تقرب، پسندیدہ نیکی، چاہت، ڈر، عاجزی، فروتنی، نرمی، اور کھری نیت رکھنے اور سچ بولنے کی توفیق دے اور یوں کر کہ میں تجھ سے ڈروں تجھسے امید رکھوں تجھ پر بھروسہ کروںاور تجھے سہارا بناؤں اور تیری حرام کردہ چیزوں سے پرہیز کروں اس کے ساتھ بات میں نرمی ہو کوشش قبول ہو کردار بلند ہو اور میری ہر دعا مقبول بارگاہ ہو اور میرے اور ان چیزوں کے درمیان کوئی رکاوٹ نہ آنے دے جیسے دکھ بیماری پریشانی رنج نقص بے خبری اور فراموشی و غیرہ بلکہ ان عبادتوں میں تیری طرف سے توفیق و حفاظت ہو تیرے لیے ان پر کاربند رہوں تیرے حق کا لحاظ کروں اور تو اپنا پیمان اور اپنا وعدہ پورا فرمائے الٰہی اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس ماہ میں تو نے جو حصہ اپنے نیک بندوں کیلئے رکھا ہے مجھے اس میں سے زیادہ عطا کر اور اس مہینے میں تو نے اپنے قریبی دوستوں کو جو کچھ عطا کیا ہے اس میں سے مجھے زیادہ حصہ دے یعنی رحمت ،بخشش، محبت، قبولیت اور درگزر نیز ہمیشہ کے لیے بخشش آرام، آسودگی اور آگ سے خلاصی جنت میں جانے کیکامیابی اور دنیا و آخرت کی بھلائی میں زیادہ حصہ دے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس مہینے میں میری دعا کو ایسا بنا کہ تجھ تک پہنچ جائے اور تیری رحمت اور بھلائی ا س میں مجھ پر نازل ہو اور اس ماہ میں میرا عمل تجھے قبول میری کوشش تجھے پسند اور اس میں تو میرا گناہ بخش دے یہاں تک کہ اس ماہ میں میرا نصیب بڑھ جائے اور میرا حصہ زیادہ ہوجائے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور اس ماہ میں مجھے شب قدر سے بہرہ ور فرما اس بہترین صورت میں جسے تو پسند کرے کہ تیرے دوستوں میں سیہر ایک اسی حال میں ہو جو تیرے لیے بہت پسندیدہ ہے پھر شب قدر کو میرے لیے ہزار مہینوں سے بہتر قرار دے اور اس میں وہ بہترین روزی دے جو تو نے کسی شخص کو دی اور وہ استک پہنچائی اور یوں اسکو سرفراز کیا ہے مجھے اس میں جہنم سے آزاد کیے گئے لوگوں میں قرار دے کہ جو آگ سے خلاصی پاگئے ہیں اور تیری بخشش و خوشنودی کے ساتھ تیری مخلوق میں سے خوش بخت ہیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمیں اس ماہ رمضان میں نصیب کر سعی، کوشش، طاقت ولولہ اور وہ چیز جسے تو چاہے اور پسند کرے اے اللہ! اے ایک صبح اور دس راتوں اور شفع و وتر کے رب اور ماہ رمضان کے مالک اور اس قرآن کے مالک جو تو نے اس ماہ میں نازل کیا اور جبرائیل(ع) و میکائیل(ع) و اسرافیل(ع) و عزرائیل(ع) اور تمام مقرب  فرشتوں کے رب اور اے حضرت ابراہیم(ع) و اسماعیل(ع) و اسحاق(ع) و یعقوب(ع) کے رب اور حضرت موسیٰ(ع) و عیسیٰ (ع)اور سارے نبیوں اور رسولوں کے رب اور اے نبیوں کے خاتم حضرت محمد کے رب ان پر اور سب پہلے نبیوں پر تیری رحمتیں ہوں میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے حق کے واسطے سے جوان پر ہے، اور انکے حق کے واسطے سے جو تجھ پر ہے اور تیرے بزرگتر حق کے واسطے سے کہ ضرور ان پر اور انکی آل پررحمت کر اور ان سب پر رحمت کراور مجھ پر ایسی نظر فرما جو مہربانی کی نظر ہو کہ تو مجھ سے ایسا راضی ہوجائے اور اس کے بعد کبھی ناراض نہ ہو اور میری تمام مرادیں خواہشیں آرزوئیں اور ارادے پورے فرما وہ چیزیں مجھ سے دور کردے جن سے میں اپنی جان کیلئے ڈرتا اور خوف کھاتا ہوں اور خوف نہیں کھاتااور انہیں میرے رشتہ داروں میرے مال میرے بھائیوں اور اولاد سے بھی دور فرما اے معبود! ہم اپنے گناہوں سے تیری طرفبھاگے ہیں ہمیں توبہ کرنیوالوں کی سی پناہ دے اور توجہ کر کہ ہم بخشش کے طالب ہیں لے ہیں ہم خواہاں ہیں امان ہمیں بخش دے پناہ دیتے ہوئے پناہ دے کہ طالب پناہ ہیں ہمیں پناہ میں لے کہ سرنگوں ہیں ہمیں رسوا نہ کر کہ ڈرنے وادے ہم سائل ہیں شفاعت قبول فرما اور حاجت پوری کر بے شک تو دعا سننے والا ہے قریب تر قبول کرنے والا ہے اے معبود! تو میرا پروردگار اور میں تیرا بندہ ہوں اور بندے کو زیادہ حق ہے کہ اپنے پروردگار سے سوال کرے اور بندوں سے تیرے جیسے کرم و بخشش کا سوال نہیں کیا جاسکتا اے سائلوں کے لیے مرکز شکایت اور اے محتاجوں کی حاجت برآری کی آخری امیدگاہ اے فریاد کرنے والوں کے فریادرس اے بے چاروں کی دعائیں قبول کرنے والے اے بھاگنے والوں کی جائے پناہ اے چیخ و پکار کرنے والوں کے مددگار اور ایزیردستوں کے پروردگار اے دکھی لوگوں کے دکھ دور کرنے والے اے پریشانوں کی پریشانی ہٹانے والے اور اے بڑی مصیبت کے دور کرنے والے یا اللہ اے رحم کرنے والے اے مہربان اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما اور بخش دے میرے گناہ میرے عیب میری برائیاں میری ناانصافی میرا جرم اور اپنے نفس پر میری زیادتی اور مجھ پر اپنا فضل و کرم اور رحمت فرما کیونکہ تیرے سوا کسی کو یہ اختیار نہیں اور مجھے معاف فرما اور میرے گزشتہ گناہ معاف کردے اور بقایا زندگی میں مجھے گناہ سے بچائے رکھاور میری میرے والدین کی میری اولاد اور عزیزوں کی میرے ملنے والوں کی اور مومنین و مومنات میں سے جو میرے ہمقدم ہیں ان سب کی دنیا اور آخرت میں پردہ پوشی فرماکیونکہ یہ باتکلی طور پر تیرے اختیار میں ہیاور تو بخش دینے میں وسعت والا ہے پس ناامید نہ کر میرے آقا! میری دعا رد نہ کر اور میرا ہاتھ میرے سینے کی طرف نہ پلٹا یہاں تک کہ مجھے وہ سب کچھ دے اور میری سب حاجتیں پوری کردے جو میں نے طلب کیں اور اپنے فضل سے مجھے کچھ زیادہ بھی دے کہ بے شک تو ہر چیز پر قدرت رکھتا ہیاور ہم تیری ہی طرف رغبت کرتے ہیں اے معبود! تیرے لیے اچھے اچھے نام ہیں اور بلندترین شانیں ہیں بڑائیاں اور نعمتیں ہیں میں سوال کرتا ہوں تجھ سے بواسطہ تیرے نام (اللہ، رحمن، رحیم) کے اگر تو نیاس رات میں ملائکہ اور روح کو زمین پر  اتارنے کا فیصلہ کر رکھا ہے تو اس رات محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میرا نام نیک بختوں میں میری روح کو شہیدوں کے ساتھ میری نیکی کو درجہ علیین میں اور میرے گناہوں کو بخشے ہوئے قرار دے اور یہ کہ مجھے وہ یقین دے جو میرے دل میں جما رہے وہ ایمان عطا کر جسے شک کا خطرہ نہ ہو جو کچھ تو نے دیا اس پر راضی رکھ مجھے اس دنیا میں نیکی اور آخرت میں خوشی نصیب  فرما اور مجھے آگ کے عذاب سے بچائے رکھاور اگر تو نے آج کی رات میں ملائکہ اور روح کو نازل کرنے کا فیصلہ نہیں کیا تو پھر مجھ کو ایسی رات تک مہلت دے اور اس میں مجھے اپنے ذکر، شکر فرمانبرداری اور بہترین عبادت کی توفیق دے اور محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اپنی بہترین رحمتوں سے اے سب  سے زیادہ رحم کرنے والا اے یگانہ اے بے نیاز اے ربِ محمد! آج غضبناک ہو محمد اور ان کے خاندان کے نیکوکارں کی خاطر اور ان کے دشمنوں کے ٹکڑے ٹکڑے کردے انہیں ایک ایک کرکے چن لے اور ان میں سے کسی کو روئے زمین پر زندہ نہ چھوڑ انہیں کبھی بھی معاف نہ فرما  اے بہترین رفیق اینبیوں کے بعدباقی رہنے والے تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے ایسا آغاز کرنیوالا ہے پیدا کرنیوالا ہے کہ کوئی بھی چیز تیرے جیسی نہیں ہے اے ہمیشہ کے بیدار جو غافل نہیں ہوتا اور وہ زندہ جسے موت نہیں آتی تو وہ ہے جو ہر روز نرالی شان رکھتا ہے تو حضرت محمد کا پشت پناہ ان کا مددگار اور ان کو فضیلت دینے والا ہیمیں سوالی ہوں تیرا کہ حضرت محمد کے وصی ان کے جانشین اور ان کے جانشینوں میں سے عدل و انصاف قائم کرنے والے کی مدد فرما اس پر اور ان سب پر تیری رحمتیں ہوں ان سبھوں کی مددو نصرت فرما اے وہ کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں تیرے سوا کوئی معبود نہیں کے واسطے سے محمد و آل(ع) محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے دنیا اور آخرت میں انہی کے ساتھ قرار دے اور میری زندگی کو اپنی بخشش و رحمتکے شمول پر ختم فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور جیسا کہ اپنے آپ کو لطیف و مہربان کے نام سے موسوم کیا ہے میرے مالک ہاں بے شک تو مہربان ہے پس محمد و آل محمدپر رحمت نازل فرما اور جس پر چاہے لطف و کرم کر اے معبود! محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما اور نصیب فرمامجھے حج اور عمرہ کی ادائیگی اسی رواں سال میں اور مجھ پر عنایت کرتے ہوئے میری دنیا و آخرت کی تمام حاجتیں پوری فرما بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اس کے حضور توبہ کرتا ہوں بیشک میرا رب نزدیک اور دعا قبول کرنیوالا ہےبخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اسکے حضور توبہ کرتا ہوں بے شک میرا رب مہربان محبت والا ہے بخشش چاہتا ہوں خدا سے جو میرا رب ہے اور اسکے حضور توبہ کرتا ہوں کیونکہ وہ بہت بخشنے والا ہے اے معبود! مجھے بخش دے بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے میرے رب میں نے برا عمل کیا اور اپنی جان پرظلم کیا پس مجھے بخش دے کہ تیرے سوا کوئی گناہوں کا معاف کرنے والا نہیں بخشش چاہتاہوں اللہ سے جسکے سوا کوئی معبود نہیں وہی زندہ پائندہ بردبار بڑائی والا مہربان بڑےسے بڑے گناہ کو بخش دینے والا ہے میں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں اللہ سے بخشش چاہتا ہوں بے شک اللہ ہے بخش دینے والا مہربان ہے

 

اَللّٰھُمَّ ہذَا شَھْرُ رَمَضانَ الَّذِی أَنْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنَّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ،وَہذَا شَھْرُ الصِّیامِ، وَہذَا شَھْرُ الْقِیامِ وَہذَا شَھْرُ الْاِنابَةِ، وَہذَا شَھْرُ ْالتَّوْبَةِ، وَہذَا شَھْرُ الْمَغْفِرَةِ وَالرَّحْمَةِ وَہذَا شَھْرُ الْعِتْقِ مِنَ النَّارِ وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّةِ وَہذَا شَھْرٌ فِیہِ لَیْلَةُ الْقَدْرِ الَّتِی ھِیَ خَیْرٌ مِنَ أَ لْفِ شَھْرٍ ۔ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَعِنِّی عَلَی صِیامِہِ وَقِیامِہِ،وَسَلِّمْہُ لِی وَسَلِّمْنِی فِیہِ، وَأَعِنِّی عَلَیْہِ بِأَفْضَلِ عَوْ نِکَ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِطاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسُو لِکَ وَأَوْلِیائِکَ صَلَّی اللهُ عَلَیْھِمْ، وَفَرِّغْنِی فِیہِ لِعِبادَتِکَ وَدُعائِکَ وَتِلاوَةِ کِتابِکَ،وَأَعْظِمْ لِی فِیہِ الْبَرَکَةَ وَأَحْسِنْ لِی فِیہِ الْعافِیَةَ، وَأَصِحَّ فِیہِ بَدَنِی، وَأَوْسِعْ فِیہِ رِزْقِی، وَاکْفِنِی فِیہِ مَاأَھَمَّنِی، وَاسْتَجِبْ فِیہِ دُعائِی، وَبَلِّغْنِی فِیہِ رَجائِی ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَ أَذْھِبْ عَنِّی فِیہِ النُّعاسَ وَالْکَسَلَ وَالسَّأْمَةَ وَالْفَتْرَةَ وَالْقَسْوَةَ وَالْغَفْلَةَ وَ الْغِرَّةَ وَجَنِّبْنِی فِیہِ الْعِلَلَ وَالْاَسْقامَ وَالْھُمُومَ وَالْاَحْزانَ وَالْاَعْراضَ وَالْاَمْراضَ وَالْخَطایا وَالذُّنُوبَ، وَاصْرِفْ عَنِّی فِیہِ السُّوءَ وَالْفَحْشاءَ وَالْجَھْدَ وَالْبَلاءَ وَالتَّعَبَ وَالْعَناءَ إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَعِذْنِی فِیہِ مِنَ الشَّیْطانِ الرَّجِیمِ وَھَمْزِھِ وَلَمْزِھِ وَنَفْثِہِ وَنَفْخِہِ وَوَسْوَسَتِہِ وَتَثْبِیطِہِ وَبَطْشِہِ وَکَیْدِھِ وَمَکْرِھِ وَحَبائِلِہِ وَخُدَعِہِ وَأَمانِیِّہِ وَغُرُورِھِ وَفِتْنَتِہِ وَشَرَکِہِ وَأَحْزابِہِ وَأَتْباعِہِ وَأَشْیاعِہِ وَأَوْ لِیائِہِ وَشُرَکائِہِ وَجَمِیعِ مَکائِدِھِ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنا قِیامَہُ وَصِیامَہُ وَبُلُوغَ الْاَمَلِ فِیہِ وَفِی قِیامِہِ وَاسْتِکْمالَ مَایُرْضِیکَ عَنِّی صَبْراً وَاحْتِساباً وَإِیماناً وَیَقِیناً، ثُمَّ تَقَبَّلْ ذلِکَ مِنِّی بِالْاَضْعافِ الْکَثِیرَةِ، وَالْاَجْرِ الْعَظِیمِ، یَا رَبَّ الْعالَمِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنِی الْحَجَّ وَا لْعُمْرَةَ وَالْجِدَّ وَالاجْتِہادَ وَالْقُوَّةَ وَالنَّشاطَ وَالْاِنابَةَ وَالتَّوْبَةَ وَالتَّوْفِیقَ وَالْقُرْبَةَ وَالْخَیْرَ الْمَقْبُولَ وَالرَّغْبَةَ وَالرَّھْبَةَ وَالتَّضَرُّعَ وَالْخُشُوعَ وَالرِّقَّةَ وَالنِّیَّةَ الصّادِقَةَ، وَصِدْقَ اللِّسانِ، وَالْوَجَلَ مِنْکَ، وَالرَّجاءَ لَکَ، وَالتَّوَکُّلَ عَلَیْکَ، وَالثِّقَةَ بِکَ، وَالْوَرَعَ عَنْ مَحارِمِکَ مَعَ صالِحِ الْقَوْلِ، وَمَقْبُولِ السَّعْیِ ، وَمَرْفُوعِ الْعَمَلِ وَمُسْتَجابِ الدَّعْوَةِ وَلاَ تَحُلْ بَیْنِی وَبَیْنَ شَیْءٍ مِنْ ذلِکَ بِعَرَضٍ وَلاَ مَرَضٍ وَلاَ ھَمٍّ وَلاَ غَمٍّ وَلاَ سُقْمٍ وَلاَ غَفْلَةٍ وَلاَ نِسْیانٍ، بَلْ بِالتَّعاھُدِ وَالتَّحَفُّظِ لَکَ وَفِیکَ وَالرِّعایَةِ لِحَقِّکَ وَالْوَفاءِ بِعَھْدِکَ وَوَعْدِکَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرّاحِمِینَ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاقْسِمْ لِی فِیہِ أَفْضَلَ مَا تَقْسِمُہُ لِعِبادِکَ الصَّالِحِینَ وَأَعْطِنِی فِیہِ أَ فْضَلَ مَا تُعْطِی أَوْ لِیائَکَ الْمُقَرَّبِینَ مِنَ الرَّحْمَةِ وَالْمَغْفِرَةِ وَالتَّحَنُّنِ وَالْاِجابَةِ وَالْعَفْوِ وَالْمَغْفِرَةِ الدَّائِمَةِ وَالْعافِیَةِ وَ الْمُعافاةِ وَالْعِتْقِ مِنَ النَّارِ وَالْفَوْزِ بِالْجَنَّةِ وَخَیْرِ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْ دُعائِی فِیہِ إِلَیْکَ واصِلاً، وَرَحْمَتَکَ وَخَیْرَکَ إِلَیَّ فِیہِ نازِلاً، وَعَمَلِی فِیہِ مَقْبُولاً، وَسَعْیِی فِیہِ مَشْکُوراً وَذَ نْبِی فِیہِ مَغْفُوراً حَتّی یَکُونَ نَصِیبِی فِیہِ الْاَکْثَرُ وَحَظِّی فِیہِ الْاَوْفَرُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِلَیْلَةِ الْقَدْرِ عَلَی أَفْضَلِ حالٍ تُحِبُّ أَنْ یَکُونَ عَلَیْہا أَحَدٌ مِنْ أَوْ لِیائِکَ وَأَرْضاہا لَکَ، ثُمَّ اجْعَلْہا لِی خَیْراً مِنْ أَلْفِ شَھْرٍ، وَارْزُقْنِی  فِیہا أَ فْضَلَ مَا رَزَقْتَ أَحَداً مِمَّنْ بَلَّغْتَہُ إِیَّاہا وَأَکْرَمْتَہُ بِہا وَاجْعَلْنِی فِیہا مِنْ عُتَقائِکَ مِنْ جَھَنَّمَ وَطُلَقائِکَ مِنَ النَّارِ وَسُعَداءِ خَلْقِکَ بِمَغْفِرَتِکَ وَرِضْوانِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنا فِی شَھْرِنا ھذَا الْجِدَّ وَالاجْتِھادَ وَالْقُوَّةَ وَالنَّشاطَ وَمَا تُحِبُّ وَتَرْضی اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْفَجْرِ وَلَیالٍ عَشْرٍ وَالشَّفْعِ وَالْوَتْرِ وَرَبَّ شَھْرِ رَمَضانَ وَمَا أَنْزَلْتَ فِیہِ مِنَ الْقُرْآنِ وَرَبَّ جَبْرَائِیلَ وَمِیکائِیلَ وَ إِسْرافِیلَ وَعِزْرائِیلَ وَجَمِیعِ الْمَلائِکَةِ الْمُقَرَّبِینَ وَرَبَّ إِبْراھِیمَ وَإِسْمعِیلَ وَإِسْحقَ وَیَعْقُوبَ وَرَبَّ مُوسی وَعِیسی وَجَمِیعِ النَّبِیِّینَ وَالْمُرْسَلِینَ وَرَبَّ مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ، وَأَسْأَ لُکَ بِحَقِّکَ عَلَیْھِمْ وَبِحَقِّھِمْ عَلَیْکَ وَبِحَقِّکَ الْعَظِیمِ لَمَّا صَلَّیْتَ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَعَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ وَنَظَرْتَ إِلَیَّ نَظْرَةً رَحِیمَةً تَرْضی بِھا عَنِّی رِضیً لاَ سَخَطَ عَلَیَّ بَعْدَہُ أَبَداً وَأَعْطَیْتَنِی جَمِیعَ سُؤْلِی وَ رَغْبَتِی وَأُمْنِیَتِی وَ إِرادَتِی وَصَرَفْتَ عَنِّی مَا أَکْرَھُ وَأَحْذَرُ وَأَخافُ عَلَی نَفْسِی وَمَا لاَ أَخافُ وَ عَنْ أَھْلِی وَمالِی وَإِخْوانِی وَذُرِّیَّتِی اَللّٰھُمَّ إِلَیْکَ فَرَرْنا مِنْ ذُ نُوبِنا فَآوِنا تائِبِینَ، وَتُبْ عَلَیْنامُسْتَغْفِرِینَ، وَاغْفِرْ لَنا مُتَعَوِّذِینَ، وَأَعِذْنا مُسْتَجِیرِینَ، وَأَجِرْنا مُسْتَسْلِمِینَ، وَلاَ تَخْذُلْنا راھِبِینَ، وَآمِنَّا راغِبِینَ، وَشَفِّعْنا سائِلِینَ، وَأَعْطِنا إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ قرِیبٌ مُجِیبٌ۔اَللّٰھُمَّ أَنْتَ رَبِّی  وَأَ نَا عَبْدُکَ وَأَحَقُّ مَنْ سَأَلَ الْعَبْدُ رَبَّہُ وَلَمْ یَسْأَلِ الْعِبادُ مِثْلَکَ کَرَماً وَجُوداً یَا مَوْضِعَ شَکْوَی  السَّائِلِینَ وَیَا مُنْتَہی حاجَةِ الرَّاغِبِینَ وَیَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ، وَیَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ، وَیَا مَلْجَأَ الْہارِبِینَ، وَیَا صَرِیخَ الْمُسْتَصْرِخِینَ، وَیَا رَبَّ الْمُسْتَضْعَفِینَ، وَیَا کاشِفَ کَرْبِ الْمَکْرُوبِینَ،وَیَا فارِجَ ھَمِّ الْمَھْمُومِینَ، وَیَا کاشِفَ الْکَرْبِ الْعَظِیمِ، یَا اللهُ یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی ذُ نُوبِی وَعُیُوبِی وَإِسائَتِی وَظُلْمِی وَجُرْمِی وَإِسْرافِی عَلَی نَفْسِی وَارْزُقْنِی مِنْ فَضْلِکَ وَرَحْمَتِکَ فَإِنَّہُ لاَ یَمْلِکُہا غَیْرُکَ، وَاعْفُ عَنِّی، وَاغْفِرْ لِی کُلَّ مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِی، وَاعْصِمْنِی فِیما بَقِیَ مِنْ عُمْرِی وَاسْتُرْ عَلَیَّ وَعَلَی والِدَیَّ وَوَلَدِی وَقَرابَتِی وَأَھْلِ حُزانَتِی وَمَنْ کانَ مِنِّی بِسَبِیلٍ مِنَ الْمُؤْمِنِینَ وَالْمُؤْمِناتِ فِی الدُّنْیا وَالاَْخِرَةِ فَإِنَّ ذلِکَ کُلَّہُ بِیَدِکَ وَأَ نْتَ واسِعُ الْمَغْفِرَةِ فَلا تُخَیِّبْنِی یَا سَیِّدِی، وَلاَ تَرُدَّ دُعائِی وَلاَ یَدِی إِلی نَحْرِی حَتّی تَفْعَلَ ذلِکَ بِی وَتَسْتَجِیبَ لِی جَمِیعَ مَا سَأَلْتُکَ وَ تَزِیدَنِی مِنْ فَضْلِکَ، فَإِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ، وَنَحْنُ إِلَیْکَ راغِبُونَ ۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ الْاَسْماءُ الْحُسْنی، وَالْاَمْثالُ الْعُلْیا، وَالْکِبْرِیَاءُ وَالْاَلاءُ، أَسْأَ لُکَ بِاسْمِکَ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیمِ إِنْ کُنْتَ قَضَیْتَ فِی ہذِھِ اللَّیْلَةِ تَنَزُّلَ الْمَلائِکَةِ وَالرُّوحِ فِیہا أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَجْعَلَ اسْمِی فِی السُّعَداءِ، وَرُوحِی مَعَ الشُّھَداءِ،وَإِحْسانِی فِی عِلِّیِّینَ، وَ إِسَائَتِی مَغْفُورَةً، وَأَنْ تَھَبَ لِی یَقِیناً تُباشِرُ بِہِ قَلْبِی، وَإِیماناً لاَ یَشُوبُہُ شَکٌّ، وَرِضیً بِما قَسَمْتَ لِی،وَآتِنِی فِی الدُّنْیا حَسَنَةً وَفِی الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنِی عَذابَ النّارِ وَ إِنْ لَمْ تَکُنْ قَضَیْتَ فِی  ہذِہِ اللَّیْلَةِ تَنَزُّلَ الْمَلائِکَةِ وَالرُّوْحِ فِیہا فَأَخِّرْنِی إِلی ذلِکَ وَارْزُقْنِی فِیہا ذِکْرَکَ وَشُکْرَکَ وَطاعَتَکَ وَحُسْنَ عِبادَتِکَ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ بِأَفْضَلِ صَلَواتِکَ یَا أَرْحَمَ الرّاحِمِینَ یَا أَحَدُ یَا صَمَدُ یَا رَبَّ مُحَمَّدٍ اغْضَبِ الْیَوْمَ لِمُحَمَّدٍ وَ لاِبْرارِ عِتْرَتِہِ وَاقْتُلْ أَعْدائَھُمْ بَدَداً، وَأَحْصِھِمْ عَدَداً، وَلاَ تَدَعْ عَلَی ظَھْرِ الْاَرْضِ مِنْھُمْ أَحَداً، وَلاَ تَغْفِرْ لَھُمْ أَبَداً یَا حَسَنَ الصُّحْبَةِ، یَا خَلِیفَةَ النَّبِیِّینَ أَ نْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ، الْبَدِیءُ الْبَدِیعُ الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِکَ شَیْءٌ، وَالدَّائِمُ غَیْرُ الْغافِلِ، وَالْحَیُّ الَّذِی لاَ یَمُوتُ، أَ نْتَ کُلَّ یَوْمٍ فِی شَأْنٍ، أَنْتَ خَلِیفَةُ مُحَمَّدٍ، وَناصِرُ مُحمَّدٍ، وَمُفَضِّلُ مُحَمَّدٍ، أَسْأَ لُکَ أَنْ تَنْصُرَ وَصِیَّ مُحَمَّدٍ وَخَلِیفَةَ مُحَمَّدٍ وَالْقائِمَ بِالْقِسْطِ مِنْ أَوْصِیاءِ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ، اعْطِفْ عَلَیْھِمْ نَصْرَکَ، یَا لاَ إِلہَ إِلاَّ أَ نْتَ بِحَقِّ لاَ إِلہَ إِلاَّ أَ نْتَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنِی مَعَھُمْ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ،وَاجْعَلْ عاقِبَةَ أَمْرِی إِلی غُفْرانِکَ وَرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ وَکَذلِکَ نَسَبْتَ نَفْسَکَ یا سَیِّدِی بِاللُّطْفِ بَلَی إِنَّکَ لَطِیفٌ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَالْطُفْ بِی لِما تَشاءُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنِی الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ فِی عامِنا ہذَا وَتَطَوَّلْ عَلَیَّ بِجَمِیعِ حَوائِجِی لِلاَْخِرَةِ وَالدُّنْیا۔پھر تین مرتبہ کہے: أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَ أَ تُوبُ إِلَیْہِ إِنَّ رَبِّی قَرِیبٌ مُجِیبٌ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَأَ تُوبُ إِلَیْہِ إِنَّ رَبِّی رَحِیمٌ وَدُودٌ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ رَبِّی وَأَتُوبُ إِلَیْہِ إِنَّہُ کانَ غَفَّاراً ۔ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِی إِنَّکَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ، رَبِّ إِنِّی عَمِلْتُ سُوء اً وَظَلَمْتُ نَفْسِی فَاغْفِرْ لِی إِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلاَّ أَ نْتَ ، أَسْتَغْفِرُ اللهَ الَّذِی لاَ إِلہَ إِلاَّ ھُوَ الْحَیُّ الْقَیُّومُ الْحَلِیمُ الْعَظِیمُ الْکَرِیمُ الْغَفَّارُ لِلذَّنْبِ الْعَظِیمِ وَأَ تُوبُ إِلَیْہِ، اَسْتَغْفِرُ اللهَ إِنَّ اللهَ کانَ غَفُوراً رَحِیماً۔

اسکے بعد یہ پڑھے :

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑامہربان اور نہایت رحم والا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے اللہ!میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد وآل محمد پر رحمت نازل فرما ور یہ کہ تو شب قدر میں جن بڑے اور یقینی امور کے بارے میں بست و کشاد کا حکم لگائے جو تیریایسے فیصلے ہوں جن میں کسی طرح کا التوا اور تبدیلی واقع نہیں ہوتی ان کے ضمن میں مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ان حاجیوں میں لکھ دے جن کا حج قبول جن کی سعی پسندیدہ جن کے گناہ معاف شدہ اور جن کی خطائیں ان سے دور کردی گئی ہوںاور یہ کہ جن باتوں میں تو بست و کشاد کرے ان میں میری عمر کو طولانی میرے رزق میں فراوانی فرما اور میری طرف سیاانتیں اور قرضے ادا کردے ایسا ہی ہو اے جہانوں کے پالنے والے اے اللہ! میرے معاملوں میں کشادگی اور سہولت قرار دے اور مجھے رزق دے جہاں سے مجھے توقع ہے اور جہاں سے مجھے اس کے ملنے کی توقع نہیں ہے اور میری حفاظت کر جہاں میں اپنی حفاظت کرسکوں اور جہاں اپنی حفاظت نہ کرسکوں اور محمد و آلمحمد پر رحمت نازل فرما اور بہت زیادہ سلام ۔

 اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِالْعَظِیمِ الْمَحْتُومِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لاَ یُرَدُّ وَلاَ یُبَدَّلُ أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ الْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ الْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ الْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ الْمُکَفَّرِ عَنْھُمْ سَیِّئاتُھُمْ وَأَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی، وَتُوَسِّعَ رِزْقِی، وَتُؤَدِّیَ عَنِّی أَمانَتِی وَدَیْنِی،آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ۔اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی مِنْ أَمْرِیَ فَرَجاً وَمَخْرَجَاً وَارْزُقْنِی مِنْ حَیْثُ أَحْتَسِبُ وَمِنْ حَیْثُ لاَ أَحْتَسِبُ وَاحْرُسْنِی مِنْ حَیْثُ أَحْتَرِسُ وَمِنْ حَیْثُ لاَ أَحْتَرِسُ، وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَسَلِّمْ کَثِیراً ۔

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے