﴿ ماہ رمضان المبارک کی دعاء -2

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ فَضْلِکَ

شروع کرتا ہوں اللہ کے نام سے جو بڑامہربان اور نہایت رحم والا ہے
بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے فضل میں سے زیادہ فضل کا اور تیر اسارا ہی فضل بہت بڑھا ہوا ہے اے معبود !میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے سارے  ہی فضل کا اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے رزق میں سے عمومی رزق کا اور تیرا سارا رزق عام ہے اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر رزق کا اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری عطا میں سے گوارا تر کا اور تیری تمام عطائیں ہی گواراتر ہیں اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری ہر ایک عطا کا اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری بھلائی میں سے جلد پہنچنے والی کا اور تیری ہر بھلائی جلد پہنچنے والی ہے اے معبود! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیری تمام بھلائیوں کا اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے بہترین احسان کا اور تیرے تمام احسان بہترین ہیں اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے تیرے تمام تر احسانوں کا اے معبود ! میں سوال کرتا ہوں تجھ سے اس واسطے سے جس کو تو قبول فرماتا ہے پس میری دعا قبول کر اے الله اور اپنے رضا یافتہ بندے حضرت محمد پر رحمت فرما جو تیرے چنے ہوئے رسول تیرے امانتدار ساری مخلوق میں تیرے رازدار بندوں میں سے تیرے پسندیدہ تیرے سچے نبی اور تیرے دوست ہیں اور اپنے رسول پر رحمت فرما جو سارے جہانوں میں تیرے منتخب بشارت دینے والے ڈرانے والے اور چراغِ روشن ہیں اور ان کے نیک پاک اہل بیت(ع) پراور اپنے فرشتوں پر رحمت فرما جن کو تو نے اپنے لئے خاص کیا اور انہیں اپنی مخلوق سے پوشیدہ رکھا اور اپنے نبیوں پر رحمت کر جو تیری سچی خبر دیتے رہے ہیں اور ان رسولوں پر جن کو تونے اپنی وحی کیلئے مخصوص کیا اور ان کو اپنے پیغاموں کا حامل بنا کر جہانوں میں فضیلت دی اور اپنے نیک بندوں پر رحمت کر جن کو تونے اپنے رحمت میں داخل فرمایا ہدایت یافتہ امام اور پیشوا ہیں اور تیرے پاک دل دوست ہیں اور جبرائیل(ع) میکائیل(ع) اسرافیل(ع) اور فرشتہ موت پر رحمت فرما اور رضوان داروغہ جنت پر اور مالک پر رحمت کر جو داروغہ جہنم ہے اور روح القدس و روح الامین پر رحمت کر اور حاملان عرش پر جو تیرے مقرب ہیں اور ان دو فرشتوں پر رحمت کرجو نماز میں میرے نگہبان ہیں جو تجھے پسند ہے کہ اس کے ذریعے ان کیلئے رحمت طلب کرتے ہیں آسمانوں والے اور زمین والے پاکیزہ رحمت بہت زیادہ برکت والی نکھری ہوئی بڑھنے والی جو ظاہر و باطن میں عزت و قدر والی ہو کہ اس سے اگلوں پچھلوں پر ان کی بزرگی آشکار ہوجائے اے معبود! حضرت محمد کو ذریعہ قرب، بزرگی اور بلندی عطا کر اور ان کو امت کی طرف سے وہ بہترین بدلہ دے جو کسی نبی کو اس کی امت سے ملا اے معبود! حضرت محمد ﷺ کو ہر تقرب  کے ساتھ ایک اور تقرب ہر ذریعے کے ساتھ ایک اور ذریعہ ہر بزرگی کے ساتھ ایک اور بزرگی اور ہر بڑائی کے ساتھ ایک اور بڑائی دے اور محمد اور ان کی آل (ع) کو روز قیامت اس سے بڑا مقام دے جو اس روز تو اگلوں پچھلوں میں سے کسی کو عطا فرمائے گا اے معبود! حضرت محمد ﷺ کو تمام نبیوں کی نسبت خود سے زیادہ قریب کی نشست دے اور جنت میں انہیں بہت کشادہ مکان عطا کر اور اپنے قرب کا  نزدیکی ذریعہ عنایت فرما اور بنا دے ان کو پہلا شفیع اور جس کی شفاعت قبول ہوئی انہیں پہلا کلام کرنے والا بنا جس کا سوال پورا ہوا اور انہیں مقام محمود پرفائز فرما جس سے سب اگلے پچھلے ان پر رشک کرنے لگیں اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے میں سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ میری آواز سن میری دعا قبول فرما میرے گناہوں سے در گزر کر میرے ناروا عمل سے چشم پوشی فرمامیری ضرورت پوری کر میری حاجت بر لا اور مجھ سے کیا ہوا وعدہ پورا فرما میری لغزشیں معاف کرمیرے گناہ بخش دے میرا جرم معاف فرما میری طرف توجہ کر اور مجھ سے دھیان نہ ہٹا مجھ پر رحم کر اور عذاب نہ دے مجھے بچائے رکھ اور مصیبت میں نہ ڈال مجھے بہترین روزی عطا فرما اور اس میں وسعت دے اور مجھے محروم نہ کر اے پروردگار میرا قرض ادا کر دے اور مجھ سے بوجھ ہٹا دے اور مجھ پر وہ بار نہ ڈال جو میری طاقت سے زیادہ ہو اے میرے مالک اور مجھے ہر اس نیکی میں داخل کر جس میں تو نے محمد و آل محمد کو داخل کیا اور مجھے ہر اس بدی سے دور رکھ جس سے تو نے محمد و آل محمد کو دور رکھا تیری صلوات ہو ان پر اور ان کی آل (ع) پر اور سلام ہو ان پر اور ان کی آل(ع) پر اور خدا کی رحمت اور برکتیں ہوں اے معبود ! میں پکارتا ہوں تجھے جیسا تونے حکم دیا بس میری  دعا قبول کر جیساکہ تو نے مجھ سے وعدہ کیا اے معبود! میں تجھ سے مانگتا ہوں بہت میں سے تھوڑا جس کی مجھے بڑی ضرورت ہے اور تو اس سے ہمیشہ بے نیاز ہے اور وہ میرے نزدیک بہت ہے اور تیرے لئے وہ بہت معمولی و آسان ہے پس وہ مجھے عطا فرما بیشک تو ہر چیزپر قدرت  رکھتا ہے ایسا ہی ہو اے سب جہانوں کے رب ۔

 

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ فَضْلِکَ بِأَ فْضَلِہِ وَکُلُّ فَضْلِکَ فاضِلٌ، اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِفَضْلِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ رِزْقِکَ بِأَعَمِّہِ وَکُلُّ رِزْقِکَ عامٌّ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِرِزْقِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ عَطائِکَ بِأَھْنَئِہِ وَکُلُّ عَطائِکَ ھَنِیءٌ، اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِعَطائِکَ کُلِّہِ۔اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ مِنْ خَیْرِکَ بِأَعْجَلِہِ وَکُلُّ خَیْرِکَ عاجِلٌ، اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ بِخَیْرِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ إِحْسانِکَ بِأَحْسَنِہِ وَکُلُّ إِحْسانِکَ حَسَنٌ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِإِحْسانِکَ کُلِّہِ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِما تُجِیبُنِی بِہِ حِینَ أَسْأَلُکَ فَأَجِبْنِی یَا اللهُ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ الْمُرْتَضی، وَرَسُو لِکَ الْمُصْطَفی، وَأَمِینِکَ وَنَجِیِّکَ دُونَ خَلْقِکَ وَنَجِیبِکَ مِنْ عِبادِکَ، وَنَبِیِّکَ بِالصِّدْقِ وَحَبِیبِکَ، وَصَلِّ عَلَی رَسُولِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنَ الْعالَمِینَ الْبَشِیرِ النَّذِیرِ، السِّراجِ الْمُنِیرِ، وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الْاَ بْرارِ الطّاھِرِینَ، وَعَلَی مَلائِکَتِکَ الَّذِینَ اسْتَخْلَصْتَھُمْ لِنَفْسِکَ وَحَجَبْتَھُمْ عَنْ خَلْقِکَ، وَعَلَی أَنْبِیائِکَ الَّذِینَ یُنْبِئُونَ عَنْکَ بِالصِّدْقِ وَعَلَی رُسُلِکَ الَّذِینَ خَصَصْتَھُمْ بِوَحْیِکَ وَفَضَّلْتَھُمْ عَلَی الْعالَمِینَ بِرِسالاتِکَ وَعَلَی عِبادِکَ الصَّالِحِینَ الَّذِینَ أَدْخَلْتَھُمْ فِی رَحْمَتِکَ الْاَئِمَّةِ الْمُھْتَدِینَ الرَّاشِدِینَ وَأَوْ لِیائِکَ الْمُطَہَّرِینَ، وَعَلَی جَبْرائِیلَ وَمِیکائِیلَ وَ إِسْرافِیلَ وَمَلَکِ الْمَوْتِ، وَعَلَی رِضْوانَ خازِنِ الْجِنانِ  وَعَلَی مالِکٍ خازِنِ النَّارِ، وَرُوحِ الْقُدُسِ، وَالرُّوحِ الْاَمِینِ، وَحَمَلَةِ عَرْشِکَ الْمُقَرَّبِینَ وَعَلَی الْمَلَکَیْنِ الْحافِظَیْنِ عَلَیَّ بِالصَّلاةِ الَّتِی تُحِبُّ أَنْ یُصَلِّیَ بِہا عَلَیْھِمْ أَھْلُ السَّماواتِ وَأَھْلُ الْاَرَضِینَ صَلاةً طَیِّبَةً کَثِیرَةً مُبارَکَةً زاکِیَةً نامِیَةً ظاھِرَةً باطِنَةً شَرِیفَةً فاضِلَةً تُبَیِّنُ بِہا فَضْلَھُمْ عَلَی الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً الْوَسِیلَةَ وَالشَّرَفَ وَالْفَضِیلَةَ وَاجْزِہِ خَیْرَ مَا جَزَیْتَ نَبِیّاً عَنْ أُمَّتِہِ ۔ اَللّٰھُمَّ وَأَعْطِ مُحَمَّداً صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ مَعَ کُلِّ زُلْفَةٍ زُلْفَةً وَمَعَ کُلِّ وَسِیلَةٍ وَسِیلَةً وَمَعَ کُلِّ فَضِیلَةٍ فَضِیلَةً، وَمَعَ کُلِّ شَرَفٍ شَرَفاً تُعْطِی مُحَمَّداً وَآلَہُ یَوْمَ الْقِیامَةِ أَ فْضَلَ مَا أَعْطَیْتَ أَحَداً مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ ۔ اَللّٰھُمَّ وَاجْعَلْ مُحَمَّداً صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ أَدْنَی الْمُرْسَلِینَ مِنْکَ مَجْلِساً وَأَفْسَحَھُمْ فِی الْجَنَّةِ عِنْدَکَ مَنْزِلاً وَأَ قْرَبَھُمْ إِلَیْکَ وَسِیلَةً وَاجْعَلْہُ أَوَّلَ شافِعٍ، وَأَوَّلَ مُشَفَّعٍ، وَأَوَّلَ قائِلٍ، وَأَ نْجَحَ سائِلٍ، وَابْعَثْہُ الْمَقامَ الْمَحْمُودَ الَّذِی یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاَْخِرُونَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، وَأَسْأَ لُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ آلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَسْمَعَ صَوْتِی وَتُجِیبَ دَعْوَتِی، وَتَتَجاوَزَ عَنْ خَطِیئَتِی، وَتَصْفَحَ عَنْ ظُلْمِی وَتُنْجِحَ طَلِبَتِی، وَتَقْضِیَ حاجَتِی، وَتُنْجِزَ لِی مَا وَعَدْتَنِی، وَتُقِیلَ عَثْرَتِی، وَتَغْفِرَ ذُ نُوبِی، وَتَعْفُوَ عَنْ جُرْمِی، وَتُقْبِلَ عَلَیَّ وَلاَ تُعْرِضَ عَنِّی وَتَرْحَمَنِی وَلاَ تُعَذِّبَنِی، وَتُعافِیَنِی وَلاَ تَبْتَلِیَنِی،وَتَرْزُقَنِی مِنَ الرِّزْقِ أَطْیَبَہُ وَأَوْسَعَہُ وَلاَ تَحْرِمَنِی، یَا رَبِّ وَاقْضِ عَنِّی دَیْنِی، وَضَعْ عَنِّی وِزْرِی، وَلاَ تُحَمِّلْنِی مَا لاَ طاقَةَ لِی بِہِ، یَا مَوْلایَ وَأَدْخِلْنِی فِی کُلِّ خَیْرٍ أَدْخَلْتَ فِیہِ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ وَأَخْرِجْنِی مِنْ کُلِّ سُوءٍ أَخْرَجْتَ مِنْہُ مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ، وَاَلسَّلاَمُ عَلَیْہِ وَعَلَیْھِمْ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ ۔ پھر تین مرتبہ کہے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَدْعُوکَ کَما أَمَرْتَنِی فَاسْتَجِبْ لِی کَما وَعَدْتَنِی پھر کہے: اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ قَلِیلاً مِنْ کَثِیرٍ مَعَ حاجَةٍ بِی إِلَیْہِ عَظِیمَةٍ، وَغِناکَ عَنْہُ قَدِیمٌ، وَھُوَ عِنْدِی کَثِیرٌ وَھُوَ عَلَیْکَ سَھْلٌ یَسِیرٌ فَامْنُنْ عَلَیَّ بِہِ إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے

 

شیخ و سید فرماتے ہیں کہ ہر روز یہ دعا بھی پڑھے

mp3       realmedia

بسم اللہ الرحمن الرحیم