روایت
میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر شام ایک لاکھ انسانوں کو
جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے لہذا دعا کرے کہ وہ
بھی ان میں سے ایک ہو۔
(۵)
افطار کے وقت
سورۃ
إِنَّا أَ نْزَلْنَاہُ فِی لَیْلَةِ الْقَدْر…
پڑھے۔
(۶)
افطار کے وقت صدقہ دے اور دیگر مومنوں کا روزہ افطار کرائے چاہے چند کھجوریں
یا پانی سے ہی کیوں نہ ہو، رسول اللہ سے روایت ہے کہ جو شخص کسی کا روزہ
افطار کرائے تو اس کو بھی روزہ دار کے برابر ثواب ملے گا جب کہ اس روزہ دار
کے ثواب میں کچھ کمی نہ ہوگی۔ نیز اس طعام کی قوّت سے افطار کرنے والا جو
نیکی کرے گا اس کا ثواب افطار کرانے والے کو بھی ملے گا۔علامہ حلی(علیہ
الرحمہ) نے رسالہ سعدیہ میں امام جعفر صادق (ع) سے نقل کیا ہے کہ حضرت نے
فرمایا: جو شخص اپنے مومن بھائی کا روزہ افطار کرائے اس کو تیس غلام آزاد
کرنے کا ثواب ملے گا اور خدا کے ہاں اس کی ایک دعا بھی قبول ہوگی۔
(۷)
روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر رات ایک ہزار1000مرتبہ سورۃ انزلناہ پڑھے۔
(۸)
اگر ممکن ہو تو ہر رات سو100
مرتبہ
سورۃ حم ٓدخان پڑھے۔
(۹)
ہر روز نماز مغرب کے بعد
دعاء حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہوچکی
ہے۔
(۱۰)
ماہ رمضان کی ہر رات
دعائے افتتاح
پڑھے۔ |