﴿ ماہ رمضان کے 30 دنوں کی نمازوں کی تفصیل

ماہ رمضان کے 30 دنوں کی دعاؤں کے لئے کلک کریں 

          علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) نے زاد المعاد کی آخری فصل میں ماہ رمضان کی راتوں کی نماز اور دنوں کی خاص دعاؤں کا ذکر کیا ہے

 

 یہ چار رکعت ہے جسکی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پندرہ مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

پہلی رات کی نماز:

 یہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعدبیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھے:

دوسری رات کی نماز:

: یہ دس رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعدپچاس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

تیسری رکعت کی نماز

: یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعدبیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھے:

چوتھی رات کی نماز

 یہ دو رکعت ہے جسکی ہر رکعت میں الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۃ توحید اور سلام کے بعد سو مرتبہ صلوات پڑھے:

پانچویں رات کی نماز:

یہ چار رکعت نماز ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ ملک پڑھے:

چھٹی رات کی نماز:

 یہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیرہ مرتبہ سورۃ قدر پڑھے:

ساتویں رات کی نماز:

 یہ دو رکعت ہے جسکی ہر رکعت میں الحمد کے بعد دس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے اور سلام کے بعدہزار مرتبہ سُبْحَانَ اللهُ کہے:

آٹھویں رات کی نماز:

 یہ مغرب و عشا کے درمیان چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعدسات مرتبہ آیة الکرسی اور سلام کے بعد پچاس مرتبہ صلوات پڑھے :

نویں رات کی نماز:

 یہ بیس رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سور ہ توحید پڑھے:

دسویں رات کی نماز:

 یہ دو رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورۃ کوثر پڑھے:

گیارہویں رات کی نماز:

 یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھے:

بارہویں رات کی نماز:

ہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچیس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

تیرہویں رات کی نماز:

: یہ چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ زلزال پڑھے:

چودہویں رات کی نماز

: یہ چار رکعت ہے جس کی پہلی دو رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورۃ توحید پڑھے اور دوسری دو رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچاس پچاس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

پندرہویں رات کی نماز

: یہ بارہ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد بارہ مرتبہ سورۃ تکاثر پڑھے:

سولہویں رات کی نماز

: یہ دو رکعت ہے جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعدکوئی ایک سورۃ اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورۃ توحید پڑھے اور سلام کے بعد سو مرتبہ لا الہ الا الله کہے:

سترہویں رات کی نماز

: یہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچیس مرتبہ سورۃ کوثر پڑھے:

اٹھارہویں رات کی نماز

: یہ پچاس رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۃ زلزال پڑھے تاہم ظاہراً اس سے مراد یہ ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورۃ زلزال پڑھے کیونکہ ایک رات میں پچیس سو مرتبہ سورۃ زلزال پڑھنا بہت مشکل ہے :

انیسویں رات کی نماز

 ان راتوں میں سے ہر ایک میں آٹھ رکعت نماز ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد جو سورۃ چاہے پڑھے:

بیسویں، اکیسویں، بائیسویں، تئیسویں اور چوبیسویں رات کی نماز:

یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعددس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

پچیسویں رات کی نماز:

: یہ آٹھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سو مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

چھبیسویں رات کی نماز

: یہ چار رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ ملک پڑھے اگر یہ نہ ہوسکے تو پچیس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

ستائیسویں رات کی نماز

: یہ چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد سو مرتبہ آیة الکرسی ، سو مرتبہ سورۃ توحید اور سو مرتبہ سورۃ کوثر پڑھے اور بعد از نماز سو مرتبہ صلوات پڑھے:

          مؤلف کہتے ہیں کہ میری دانست میں اٹھائیسویں رات کی نماز چھ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد دس مرتبہ آیة الکرسی ۔ دس مرتبہ سورۃ کوثر اور دس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے اور نماز کے بعدسو مرتبہ پر محمد و آل محمد پر صلوات بھیجے:

اٹھائیسویں رات کی نماز

 یہ دو رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے:

انتیسویں رات کی نماز:

 یہ بارہ رکعت ہے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد بیس مرتبہ سورۃ توحید پڑھے اور بعد از نماز سو مرتبہ صلوات پڑھے:واضح رہے کہ یہ سب نمازیں دو، دو رکعت کر کے ایک تشہد و سلام کیساتھ پڑھی جاتی ہیں

تیسویں رات کی نماز:
 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے