﴿ رمضان المبارک میں آنحضرت پر صلوات پڑھے                          

 MP3       PDF

علماء کا فرمان ہے کہ ماہ رمضان میں حضور پرہر روز یہ صلٰوة پڑھے:

بے شک اللہ اوراس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں نبی پاک پر تو اے وہ لوگو جو ایمان لائے ہو تم بھی ان پر درود بھیجو اور سلام جو سلام

کا حق ہے حاضر ہوں اے پروردگار تیرے سامنے اور تو سعادت کامالک اور پاک تر ہے اے معبود! محمد و آل محمد پر درود بھیج

اور محمد و آل محمد پر برکت نازل فرما جیسا کہ تو نے جناب ابراہیم(ع) اور آل ابراہیم(ع) پر درود بھیجا اور برکت نازل کی بے شک تو

تعریف و بزرگی والا ہے اے اللہ محمد و آل محمد پر رحم فرما جیسا کہ تو نے ابراہیم(ع) و آل ابراہیم(ع) پر رحم فرمایا بے شک تو

تعریف و بزرگی والا ہے اے اللہ! محمد وآل محمد پر سلام بھیج جیسا کہ تو نے عالمین میں حضرت نوح(ع) پر سلام بھیجا

اے اللہ! محمد و آل محمد پر احسان فرما جیسا کہ تو نے موسیٰ(ع) و ہارون(ع) پر احسان فرمایا اے اللہ محمد وآل محمد پر درود بھیج جیسا کہ تونے ہمیں اس

 سے مشرف کیا اے اللہ! محمد وا ٓل محمد پر درود بھیج جیسا کہ تو نے ہمیں ان کے ذریعے ہدایت دی اے اللہ! محمد و آل محمد پر درود بھیج

 اور آنحضرت کو مقام محمود پر سرفراز فرما کہ اس سے پہلے پچھلیان پر رشک کرنے لگ جائیں۔ محمد اور ان کی آل(ع) پر سلام ہو جب تک سورج

 کا طلوع و غروب ہو محمد اور ان کی آل(ع) پر سلام ہو جب تک آنکھ جھپکتی یا کھلتی رہے محمد اور ان کی آل(ع) پر

 سلام ہو جب تک سلام کیا جاتا رہے محمد اور ان کی آل(ع) پر سلام ہو جب تک فرشتے اللہ کی تسبیح و تقدیس کرتے رہیں محمد اور ان کی آل(ع) پر

سلام ہو اولین میں اور محمد اور ان کی آل(ع) پر سلام ہو آخرین میں اور محمد اور ان کی آل(ع)

پر سلام ہو دنیا اور آخرت میں۔ اے اللہ! اے حرمت والے شہر مکہ کے رب اے رکن اور مقام کے رب

اور اے حل و حرام کے رب اپنے نبی محمد کے حضور ہمارا سلام پہنچادے اے اللہ! محمد کو تابش، تازگی،

شادمانی، بزرگواری، فضیلت، وسیلہ، بلندی، مرتبہ، عزت، برتری اور قیامت میں اپنے حضور شفاعت کرنے کا حق عطا فرما اس سے

 زیادہ جو تو نے مخلوق میں سے کسی کو دیا اور عطا فرما محمد کو اس سے فوقیت جو بھلائی تو نے مخلوق کو دی ہے آنحضرت کو کئی گنا زیادہ دے جسے بجز تیرے کوئی

 شمار نہ کرسکے اے اللہ! محمد و آل محمد پر درود بھیج پاک تر پاکیزہ تر عمدہ بہترین اور زیادہ اس سے

جو درود تو نے اگلے پچھلے لوگوں میں کسی پر بھیجا اور اپنی مخلوق میں سے کسی پر بھیجا ہے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔ اے اللہ!

امیرالمومنین حضرت علی(ع) پر رحمت فرما ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی رکھ اور ان کے قتل میں شریک پر

دوچند عذاب نازل کر اے اللہ! اپنے نبی محمد کی دختر فاطمہ(ع) پر رحمت فرما کہ آنحضرت اور ان کی آل(ع) پر سلام ہو

ان کے دوست سے دوستی رکھ اور انے کے دشمن سے دشمنی رکھ اور ان پر ظلم کرنے والے کے عذاب کو دو چند کر دے اور لعنت کر جس

نے فاطمہ(ع) کے بارے میں تیرے نبی کو ستایا اے اللہ! حسن(ع) و حسین(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے دو امام(ع) ہیں ان دونوں کے دوست سے دوستی رکھ اور ان

دونوں کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے انکا خون بہانے میں شرکت کی انکا عذاب دوچند کردے اے اللہ! علی(ع) بن الحسین(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں

کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کرجنہوں نے آپ پر ظلم ڈھایا اور ان کا عذاب دو چند کر دے اے اللہ! محمد(ع)بن

 علی(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا عذاب دوچند کردے۔

 اے اللہ! جعفر(ع) بن محمد(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں اور ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جہنوں نے آپ پر ظلم کیا

ان کا عذاب دوچند کردے اے اللہ! موسیٰ(ع) بن جعفر(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے

دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر جنہوں نے آپ کا خون بہانے میں شرکت کی ان کا عذاب دو چند کردے اے اللہ ! علی(ع) بن

موسیٰ(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے آپ کا خون

بہانے میں شرکت کی ان کا عذاب دوچند کردے اے الله ! علی (ع)بن محمد(ع) پر رحمت فرما کہ جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست

سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کراور جنہوں نے آپ (ع) پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے اے الله! علی(ع) بن محمد(ع) پر رحمت فرما جو مسلمانوں

کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کراور جنہوں آپ (ع) پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے اے الله ! حسن(ع) بن علی(ع) پر رحمت

 فرما جو مسلمانوں کے امام ہیں ان کے دوست سے دوستی رکھ اور ان کے دشمن سے دشمنی کر اور جنہوں نے آپ پر ظلم کیا ان کا عذاب دو چند کر دے اے الله!

ان کے ما بعد جانشین پر رحمت فرماجو مسلمانوں کے امام ہیں انکے دوست سے دوستی رکھ اور انکے دشمن سے دشمنی کر اور ان کے ظہور میں جلدی فرمااے الله

جناب قاسم (ع)و جناب طاہر (ع)پر رحمت فرما جو تیرے نبی کے بیٹے ہیں اے الله ! رقیہ پر رحمت فرما جو تیرے نبی کی لے پالک بیٹی ہیں اور لعنت کر اس پر جس

 نے ان کے بارے میں تیرے نبی کو ستایا اے الله! ام کلثوم پر رحمت فرما جو تیرے نبی کی لے پالک بیٹی ہیں اور لعنت کر اس پر جس نے انکے بارے

 میں تیرے نبی کو ستایا اے الله! اپنے نبی کی اولاد پر رحمت فرما اے الله اپنے نبی کے پیچھے ان کے اہل بیت (ع)کا مددگار بن اے الله ! انہیں زمین میں مقتدر بنا

اے الله! ہمیں حق کے بارے میں ان کے کھلے چھپے حامیوں مددگاروں اور ناصروں میں سے قرار دے اے الله ! ان سے دشمنی کرنے ان کو تنہا چھوڑنے

اور ان کا خون بہانے کا بدلہ لے ہماری، ان کی اور ہر مومن و مومنہ کی مدد فرما ہر ایک نا فرمان سرکش اور ہر حیوان کی اذیت پر کہ وہ تیرے قبضہ

قدرت میں ہیں بے شک تو ہے سخت عذاب والا بڑے دباؤ والا۔

إِنَّ اللهَ وَمَلائِکَتَہُ یُصَلُّونَ عَلَی النَّبِیِّ یَا أَ یُّھَا الَّذِینَ آمَنُوا صَلُّوا عَلَیْہِ وَسَلِّمُوا تَسْلِیماً، لَبَّیْکَ

یَا رَبِّ وَسَعْدَیْکَ وَسُبْحانَکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَبارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَ

آلِ مُحَمَّدٍ کَما صَلَّیْتَ وَبارَکْتَ عَلَی إِبْراھِیمَ وَآلِ إِبْراھِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ اَللّٰھُمَّ ارْحَمْ

مُحَمَّداً وَآلَ مُحَمَّدٍ کَما رَحِمْتَ إِبْراھِیمَ وَآلَ إِبْراھِیمَ إِنَّکَ حَمِیدٌ مَجِیدٌ اَللّٰھُمَّ سَلِّمْ عَلَی 

مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما سَلَّمْتَ عَلَی نُوحٍ فِی الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ امْنُنْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ 

کَما مَنَنْتَ عَلَی مُوسی وَہارُونَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما شَرَّفْتَنا بِہِ اَللّٰھُمَّ

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ کَما ھَدَیْتَنا بِہِ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَابْعَثْہُ

مَقاماً مَحْمُوداً یَغْبِطُہُ بِہِ الْاَوَّلُونَ وَالاَْخِرُونَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ کُلَّما طَلَعَتْ شَمْسٌ

أَوْ غَرَبَتْ، عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ کُلَّما طَرَفَتْ عَیْنٌ أَوْ بَرَقَتْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ

کُلَّما ذُکِرَ اَلسَّلاَمُ، عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ کُلَّما سَبَّحَ اللهَ مَلَکٌ أَوْ قَدَّسَہُ، اَلسَّلاَمُ عَلَی

مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی الْاَوَّلِینَ، وَاَلسَّلاَمُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِی الاَْخِرِینَ، وَاَلسَّلاَمُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ

فِی الدُّنْیا وَالاَْخِرَةِ۔اَللّٰھُمَّ رَبَّ الْبَلَدِ الْحَرامِ، وَرَبَّ الرُّکْنِ وَالْمَقامِ، وَرَبَّ الْحِلِّ وَالْحَرامِ أَبْلِغْ

مُحَمَّداً نَبِیَّکَ عَنَّا السَّلامَ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً مِنَ الْبَہاءِ وَالنَّضْرَةِ وَالسُّرُورِ وَالْکَرامَةِ وَ

الْغِبْطَةِ وَالْوَسِیلَةِ وَالْمَنْزِلَةِ وَالْمَقامِ وَالشَّرَفِ وَالرِّفْعَةِ وَالشَّفاعَةِ عِنْدَکَ یَوْمَ الْقِیامَةِ أَفْضَلَ

ما تُعْطِی أَحَداً مِنْ خَلْقِکَ، وَأَعْطِ مُحَمَّداً فَوْقَ مَا تُعْطِی الْخَلائِقَ مِنَ الْخَیْرِ أَضْعافاً کَثِیرَةً

لاَ یُحْصِیہا غَیْرُکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ أَطْیَبَ وَأَطْھَرَ وَأَزْکی وَأَ نْمی وَأَ فْضَلَ

مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ وَعَلَی أَحَدٍ مِنْ خَلْقِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ اَللّٰھُمَّ

صَلِّ عَلَی عَلِیٍّ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ وَوالِ مَنْ والاھُ وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ

شَرِکَ فِی دَمِہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی فاطِمَةَ بِنْتِ نَبِیِّکَ مُحَمَّدٍ عَلَیْہِ وَآلِہِ اَلسَّلاَمُ وَوالِ مَنْ وَالاہا،

وَعادِ مَنْ عَادَاھَا، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہا، وَالْعَنْ مَنْ آذی نَبِیَّکَ فِیہا ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ

عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ إِمامَیِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ وَالاھُما، وَعادِ مَنْ عَاداھُما، وَضاعِفِ

الْعَذابَ عَلَی مَنْ شَرِکَ فِی دِمائِھِما ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ،

وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ

بْنِ عَلِیٍّ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ وَضاعِفِ

الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ،

وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ شَرِکَ فِی دَمِہِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُوسی 

إِمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ شَرِکَ فِی دَمِہِ ۔

اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ

الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ،

وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ إِمامِ

الْمُسْلِمِینَ، وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَضاعِفِ الْعَذابَ عَلَی مَنْ ظَلَمَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ

عَلَی الْخَلَفِ مِنْ بَعْدِھِ إِمامِ الْمُسْلِمِینَ وَوالِ مَنْ والاھُ، وَعادِ مَنْ عاداھُ، وَعَجِّلْ فَرَجَہُ اَللّٰھُمَّ

صَلِّ عَلَی الْقاسِمِ وَالطَّاھِرِ ابْنَیْ نَبِیِّکَ ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی رُقَیَّةَ بِنْتِ نَبِیِّکَ وَالْعَنْ مَنْ آذی 

نَبِیَّکَ فِیہا۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی أُمِّ کُلْثُومَ بِنْتِ نَبِیِّکَ، وَالْعَنْ مَنْ آذی نَبِیَّکَ فِیہا ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ

عَلَی ذُرِّیَّةِ نَبِیِّکَ۔اَللّٰھُمَّ اخْلُفْ نَبِیَّکَ فِی أَھْلِ بَیْتِہِ اَللّٰھُمَّ مَکِّنْ لَھُمْ فِی الْاَرْضِ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنا 

مِنْ عَدَدِھِمْ وَمَدَدِھِمْ وَأَنْصارِھِمْ عَلَی الْحَقِّ فِی السِّرِّ وَالْعَلانِیَةِ اَللّٰھُمَّ اطْلُبْ بِذَحْلِھِمْ وَوِتْرِھِمْ وَ

دِمائِھِمْ وَکُفَّ عَنّا وَعَنْھُمْ وَعَنْ کُلِّ مُؤْمِنٍ وَمُؤْمِنَةٍ بَأْسَ کُلِّ باغٍ وَطاغٍ وَکُلِّ دابَّةٍ أَنْتَ آخِذٌ

بِناصِیَتِہا إِنَّکَ أَشَدُّ بَأْساً وَأَشَدُّ تَنْکِیلاً ۔

سید ابن طاوٴس نے فرمایا ہے کہ پھر یہ کہے:

اے مصیبت میں میرے سرمایہ اے

 سختی میں میرے ساتھی اے میری نعمت کے نگہبان اے میری چاہت کے مرکز تو میرے عیبوں کے چھپانے والا خوف

میں ڈھارس دینے والا اور خطائیں معاف کرنے والا پس میری غلطیاں معاف کردے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

یَا عُدَّتِی فِی کُرْبَتِی،

وَیَا صاحِبِی فِی شِدَّتِی، وَیَا وَ لِیِّی فِی نِعْمَتِی ، وَیَا غایَتِی فِی رَغْبَتِی، أَ نْتَ السَّاتِرُ عَوْرَتِی،

وَالْمُؤْمِنُ رَوْعَتِی، وَالْمُقِیلُ عَثْرَتِی، فَاغْفِرْ لِی خَطِیئَتِی یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

اس کے بعد یہ کہے :

اے معبود ! میں تجھے پکارتا ہوں پریشانی میں کہ اسے تیرے سوا کوئی دور نہیں کرسکتا رحمت کیلئے کہ جو تجھی سے ملتی ہے اور

دکھ میں کہ اسے سوائے تیرے کوئی ہٹا نہیں سکتا اور خواہش کیلئے کہ وہ تو ہی پوری کرتا ہے اور حاجت کیلئے کہ اسے تو ہی روا فرماتا ہے اے الله!

 جیسے تو نے اپنی شان و کرم سے مجھے اجازت دی ہے کہ میں تجھ سے سوال کروں اور مانگوں اور تو نے اپنی یاد سے مجھ پر رحمت فرمائی پس اسی طرح اے

میرے سرداراپنی مہربانی سے میری طلب کردہ حاجت پوری فرما جن چیزوں کی امید کرتا ہوں وہ مجھے عطا کردے اور ہر اس چیز سے نجات دے جس

 سے تیری پناہ مانگی ہے اگر میں اس لائق نہیں کہ مجھ پر تیری رحمت ہو تو بھی تیری رحمت اسکی اہل ہے کہ مجھ تک پہنچے اور مجھے گھیر لے اور اگر میں اس لائق

نہیں کہ میری دعا قبول ہو تو بھی تو فضل کرنے کا اہل ہے اور تیری رحمت ہر چیز پر چھائی ہوئی ہے پس ضرور ہے کہ تیری رحمت مجھے گھیر لے اے معبود! ا

ے مہربان میں تیری ذات کریم کے واسطے سے سوالی ہوں کہ محمد پر رحمت نازل کر اور انکے اہل بیت(ع) پر رحمت نازل کر اور یہ کہ میری پریشانی دور کردے میرا

دکھ اور غم ہٹا دے بواسطہ اپنی رحمت کے مجھ پر رحم کر اور اپنے فضل سے مجھے روزی دے بے شک تو دعا کا سننے والا قریب سے جواب دینے والاہے ۔

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَدْعُوکَ لِھَمٍّ لاَ یُفَرِّجُہُ غَیْرُکَ، وَ لِرَحْمَةٍ لاَ تُنالُ إِلاَّ بِکَ، وَلِکَرْبٍ لاَ یَکْشِفُہُ إِلاَّ

أَ نْتَ، وَ لِرَغْبَةٍ لاَ تُبْلَغُ إِلاَّ بِکَ، وَ لِحاجَةٍ لاَ یَقْضِیہا إِلاَّ أَ نْتَ اَللّٰھُمَّ فَکَما کانَ مِنْ شَأْنِکَ

مَا أَذِنْتَ لِی بِہِ مِنْ مَسْأَلَتِکَ، وَرَحِمْتَنِی بِہِ مِنْ ذِکْرِکَ فَلْیَکُنْ مِنْ شَأْنِکَ سَیِّدِی الْاِجابَةُ لِی 

فِیما دَعَوْتُکَ وَعَوائِدُ الْاِفْضالِ فِیما رَجَوْتُکَ وَالنَّجاةُ مِمَّا فَزِعْتُ إِلَیْکَ فِیہِ فَإِنْ لَمْ أَکُنْ

أَھْلاً أَنْ أَبْلُغَ رَحْمَتَکَ فَإِنَّ رَحْمَتَکَ أَھْلٌ أَنْ تَبْلُغَنِی وَتَسَعَنِی، وَ إِنْ لَمْ أَکُنْ لِلْاِجابَةِ أَھْلاً

فَأَ نْتَ أَھْلُ الْفَضْلِ، وَرَحْمَتُکَ وَسِعَتْ کُلَّ شَیْءٍ، فَلْتَسَعْنِی رَحْمَتُکَ یَا إِلھِی یَا کَرِیمُ

أَسْأَ لُکَ بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَأَھْلِ بَیْتِہِ وَأَنْ تُفَرِّجَ ھَمِّی وَتَکْشِفَ کَرْبِی 

وَغَمِّی، وَتَرْحَمَنِی بِرَحْمَتِکَ، وَتَرْزُقَنِی مِنْ فَضْلِکَ، إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ قَرِیبٌ مُجِیبٌ

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے