﴿  رؤیت ہلال - رمضان المبارک

(۱)ماہ رمضان کا چاند دیکھے بلکہ بعض علماء نے تو ہلال رمضان کا دیکھنا واجب قرار دیا ہے۔

(۲)جب ہلا ل رمضان دیکھے تو ا سکی طرف اشارہ نہ کرے، قبلہ رخ ہو کر ہاتھوں کو بلند کرے اور ہلا ل سے مخاطب ہوتے ہوئے یہ کہے:

میرا اور تیرا پروردگار الله ہے جو تمام جہانوں کا پروردگار ہے اے معبود! اس چاند کو ہمارے لیے امن وامان اور سلامتی وتسلیم کیساتھ طلوع

کر اور پسندیدہ چیزوں کی طرف جلدی کرنے کا ذریعہ بنادے اے معبود! اس مہینے میں ہم پر خیروبرکت نازل فرما اور ہمیں خیروبھلائی سے ہمکنار کر دے

 اس مہینے میں ہم سے نقصان تکلیف میصبت اور آزمائش کو دور رکھ

رَبِّی وَرَبُّکَ اللهُ رَبُّ الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنا بِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ وَ

الْمُسارَعَةِ إِلی مَا تُحِبُّ وَتَرْضی۔اَللّٰھُمَّ بارِکْ لَنا فِی شَھْرِنا ہذَا، وَارْزُقْنا خَیْرَھُ وَعَوْنَہُ،وَاصْرِفْ

عَنَّا ضُرَّھُ وَشَرَّھُ وَبَلائَہُ وَفِتْنَتَہُ ۔

روایت ہے کہ جب رسول الله ماہ رمضان کا نیا چاند دیکھتے تو قبلہ رو ہو کر فرماتے:       Mp3  

اے معبود اس چاند کو ہمارے لیے امن و امان اور صحت و سلامتی کے ساتھ طلوع کر اور اس ماہ کو ہمارے لیے بہترین آسائش ، بیماریوں سے

 بچاؤ ، نماز روزے اور نفلی عبادات بجا لانے اور قرآن کی تلاوت کرنے میں مدد گار بنادے اے معبود ! ہمیں ماہ رمضان میں سلامت رکھ اور یہ پورا مہینہ

 نصیب فرما ہمیں تندرست رکھ جب تک ماہ رمضان گزر نہ جائے اور تو نے اس میں ہمیں معاف کیا ہو، بخش دیا ہو اور ہم پر مہربانی فرمائی ہو

اَللّٰھُمَّ أَھِلَّہُ عَلَیْنا بِالْاَمْنِ وَالْاِیمانِ وَالسَّلامَةِ وَالْاِسْلامِ وَالْعافِیَةِ الْمُجَلَّلَةِ وَدِفاعِ الْاَسْقامِ وَالْعَوْنِ

عَلَی الصَّلاةِ وَالصِّیامِ وَالْقِیامِ وَتِلاوَةِ الْقُرْآنِ ۔ اَللّٰھُمَّ سَلِّمْنا لِشَھْرِ رَمَضانَ، وَتَسَلَّمْہُ مِنّا، وَ

سَلِّمْنا فِیہِ حَتَّی یَنْقَضِیَ عَنَّا شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدْ عَفَوْتَ عَنَّا وَغَفَرْتَ لَنا وَرَحِمْتَنا ۔

امام جعفر صادق(ع) سے منقول ہے کہ ہلال رمضان دیکھتے وقت یہ کہے: Mp3

 اے معبود! ماہ رمضان آ گیا اور تو نے ہم پر اس کے روزے فرض کیے ہیں تو نے اس میں قرآن

اتارا کہ جس میں لوگوں کے لیے ہدایت اور ہدایت کی دلیلیں اور یہ حق وبا طل کا فرق ہے اے معبود! روزے رکھنے میں ہماری مدد فرما اور انہیں قبول کر

ہمیں اس ماہ میں تندرست رکھ اس سے مستفید کر اس پورے مہینے میں ہمیں آسانی نصیب فرمااور آسائش دے بے شک تو ہر چیز پر

قدرت رکھتا ہے اے بڑے رحم والے اے مہربان

اَللّٰھُمَّ قَدْ حَضَرَ شَھْرُ رَمَضانَ وَقَدِ افْتَرضْتَ عَلَیْنا صِیامَہُ،

وَأَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ ھُدیً لِلنّاسِ وَبَیِّناتٍ مِنَ الْھُدی وَالْفُرْقانِ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعِنَّا عَلَی صِیامِہِ،

وَتَقَبَّلْہُ مِنّا وَسَلِّمْنا فِیہِ، وَسَلِّمْنا مِنْہُ، وَسَلِّمْہُ لَنا فِی یُسْرٍ مِنْکَ وَعافِیَةٍ، إِنَّکَ عَلَی کُلِّ

شَیْءٍ قَدِیرٌ، یَا رَحْمنُ یَا رَحِیمُ ۔

(۳)رمضان المبارک کا نیا چاند دیکھتے وقت صحیفہ کاملہ کی تینالیسویں دعا پڑھے، سیدابن طاؤ س نے روایت کی ہے کہ امام سجاد (ع) جا رہے تھے کہ ہلال رمضان پر نظر پڑی تو آپ رک گئے اور یہ کہا

اے فرمانبردار مخلوق جلد تر حرکت کرنے والے، مقررہ منزلوں میں گردش کرنے والے، تدبیر کے آسمان میں اپنا اثر دکھانے والے،

میں اس ذات پر ایمان رکھتا ہوں جس نے تجھ سے تاریکی میں روشنی کی اور تجھ سے مدھم چیزوں کو واضح کیااور تجھے اپنی حکمرانی کی

نشانی قرار دیا اوراپنے اقتدار کی علامتوں میں سے ایک علامت بنایا ہے پس تجھ سے وقت کی حد مقر ر کی اورتیرے عروج وزوال ،

طلوع وغروب اور روشنی وتاریکی کی حالتیں قرار دیں کہ تو ان میں سے ہر حال میں اس کافرما نبردار اوراس کے ارادے پر جلد عمل

کرنے والا ہے وہ پاک ہے عجیب کام کرنے والا جو اس نے تیرے بارے میں کیا اور تجھے بڑی باریک بینی کے ساتھ بنایا

اس نے تجھے نئے مہینے کی کلیدنئے امر کا آغاز قرار دیا پس سوال کرتاہوں الله سے جو میرا اور تیرا رب، میرااور تیرا خالق، میرا اور تیرا اندازہ ٹھہرانے

والا اور مجھے اور تجھے صورت دینے والا ہے کہ وہ محمد وآل محمد پر رحمت فرمائے اور یہ کہ تجھے بابرکت چاند بنائے کہ جس کی برکت کو زمانہ ختم نہ کر سکے

ایسی پاکیزگی عطا کرے جسے گناہ آلودہ نہ کریں تجھے ایسا چاند بنائے جو بلاؤں سے مبرا ہو جس میں برائیوں سے بچاؤ ہو وہ چاند جس میں اچھائی ہو برائی

 نہ ہو جس میں نفع حاصل ہو نقصان نہ ہو جس میں آسانی ہو تنگی نہ آئے جس میں بھلائی ہو برا ئی نہ ہو تجھے وہ چاند بنائے کہ جس میں آرام وسہولت، نعمت و

احسان، سلامتی اور تسلیم حاصل رہے اے معبود ! محمدوآل محمد پر رحمت فرما اور قرار دے ہمیں پسندیدہ لوگوں میں جن پر یہ چاند طلوع ہوا اور پاکیزہ لوگوں

میں جنہوں نے اسے دیکھا اور نیک لوگوں میں جو اس میں تیری عبادت کریں گے اے معبود! توفیق دے ہمیں اس چاند میں عبادت کرنے اور توبہ

کرنے کی اور اس میں ہمیں گناہوں اور برائیوں سے بچا اور نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی ہمت دے اس ماہ میں حفاظت کی زرہیں پہنادے اور ہمارا یہ مہینہ

بندگی میں کمال حاصل کرنے میں گزار اور احسان فرما بے شک تو احسان کرنے والا اور تعریف والا ہے اور خدا محمد اور ان کی آل(ع) پررحمت فرمائے جو پاکیزہ تر

ہیں اور اس ماہ میں ہماری مدد فرما اس امر میں جس کا حکم تو نے دیا ہے یعنی عبادت ہم پر فرض کی ہے اور اسے قبول فرما بے شک توہر مہربان سے زیادہ مہربان

 اور ہر رحم والے سے بڑا رحم والا ہے ایسا ہی ہے اے جہانوں کے پروردگار۔

أَیُّھَا الْخَلْقُ الْمُطِیعُ، الدَّائِبُ السَّرِیعُ، الْمُتَرَدِّدُ فِی مَنازِلِ التَّقْدِیرِ، الْمُتَصَرِّفُ فِی فَلَکِ التَّدْبِیرِ

آمَنْتُ بِمَنْ نَوَّرَ بِکَ الظُّلَمَ وَأَوْضَحَ بِکَ الْبُھَمَ وَجَعَلَکَ آیَةً مِنْ آیاتِ مُلْکِہِ وَعَلامَةً مِنْ

عَلاماتِ سُلْطانِہِ فَحَدَّ بِکَ الزَّمانَ وَامْتَھَنَکَ بِالْکَمالِ وَالنُّقْصانِ وَالطُّلُوعِ وَالْاُ فُولِ وَالْاِنارَةِ

وَالْکُسُوفِ فِی کُلِّ ذلِکَ أَ نْتَ لَہُ مُطِیعٌ، وَ إِلی إِرادَتِہِ سَرِیعٌ، سُبْحانَہُ مَا أَعْجَبَ مَا دَ بَّرَ

مِنْ أَمْرِکَ وَأَ لْطَفَ مَا صَنَعَ فِی شَأْنِکَ جَعَلَکَ مِفْتاحَ شَھْرٍ حادِثٍ لاََِمْرٍ حادِثٍ فَأَسْأَلُ

اللهَ رَبِّی وَرَبَّکَ وَخالِقِی وَخالِقَکَ وَمُقَدِّرِی وَمُقَدِّرَکَ، وَمُصَوِّرِی وَمُصَوِّرَکَ أَنْ یُصَلِّیَ

عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ یَجْعَلَکَ ھِلالَ بَرَکَةٍ لاَ تَمْحَقُھَا الْاَیَّامُ، وَطَہارَةٍ لاَ تُدَنِّسُھَا

الْاَثامُ، ھِلالَ أَمْنٍ مِنَ الاَْفاتِ،وَسَلامَةٍ مِنَ السَّیِّئاتِ ھِلالَ سَعْدٍ لاَ نَحْسَ فِیہِ وَیُمْنٍ لاَ نَکَدَ

مَعَہُ وَیُسْرٍ لاَ یُمازِجُہُ عُسْرٌ وَخیْرٍ لاَ یَشُوبُہُ شَرٌّ ھِلالَ أَمْنٍ وَإِیمانٍ وَ نِعْمَةٍ وَ إِحْسانٍ وَسَلامَةٍ وَ

إِسْلامٍ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنا مِنْ أَرْضیٰ مَنْ طَلَعَ عَلَیْہِ وَأَزْکی مَنْ

نَظَرَ إِلَیْہِ، وَأَسْعَدَ مَنْ تَعَبَّدَ لَکَ فِیہِ، وَوَفِّقْنَا اَللّٰھُمَّ فِیہِ لِلطَّاعَةِ وَالتَّوْبَةِ ، وَاعْصِمْنا فِیہِ مِنَ الْاَثامِ

وَالْحَوْبَةِ، وَأَوْزِعْنا فِیہِ شُکْرَ النِّعْمَةِ،وَأَلْبِسْنا فِیہِ جُنَنَ الْعافِیَةِ، وَأَ تْمِمْ عَلَیْنا بِاسْتِکْمالِ طاعَتِکَ

فِیہِ الْمِنَّةَ،إِنَّکَ أَ نْتَ الْمَنّانُ الْحَمِیدُ، وَصَلَّی اللهُ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّیِّبِینَ، وَاجْعَلْ لَنا فِیہِ

عَوْناً مِنْکَ عَلَی مَا نَدَ بْتَنا إِلَیْہِ مِنْ مُفْتَرَضِ طاعَتِکَ وَتَقَبَّلْہا إِنَّکَ الْاَکْرَمُ مِنْ کُلِّ کَرِیمٍ

وَالْاَرْحَمُ مِنْ کُلِّ رَحِیمٍ، آمِینَ آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ ۔

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے