﴾دعا اول ماہ﴿

ہر قمری مہینے کی پہلی کے دن دو رکعت نماز ادا کرے جس کی پہلی رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ توحید اور دوسری رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تیس مرتبہ سورۃ قدر پڑھے اور نماز کے بعد صدقہ دے اگر ایساکر لیا گیا تو گویا اس نے حق تعالیٰ سے اس مہینے میں اپنی سلامتی خرید لی ہے ۔بعض روایات میں منقول ہے کہ اس نماز کے بعد یہ دعا پڑھے :

خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے اورنہیں زمین میں حرکت کرنے والی کوئی چیز مگر یہ کہ اسکی روزی خدا کے ذمہ ہے وہ اسکی قیام گاہ اور مقام حرکت کو جانتا ہے

یہ سب کچھ واضح کتاب میں درج ہے خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے اور اگرخدا کسی وجہ سے تجھے کوئی نقصان پہنچائے تو سوائے اسکے کوئی اسے دور نہیں کرسکتا

اگر وہ تیری بھلائی کا ارادہ کرے تو کوئی اس کے فضل کو روک نہیں سکتا وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے نوازتا ہے اور وہ بڑا معاف کرنے والا مہربان ہے

خدا کے نام سے شروع جو رحمن و رحیم ہے بہت جلد خدا سختی کے بعد آسانی عطا کرے گا جو اللہ چاہے وہ ہوگا نہیں کوئی قوت سوائے اللہ کے کافی ہے ہمارے

لئے اللہ وہ بہترین کارساز ہے اور میں اپنا ہر کام اللہ کے سپرد کرتا ہوں بے شک خدا اپنے بندوں کو خوب جانتا ہے تیرے سوا کوئی معبود نہیں تو پاک تر ہے بیشک

میں ہی قصور وار تھا اے پروردگارتو مجھ کو جو بھی نعمت عطا کرے گا میں اس کی حاجت رکھتا ہوں میرے رب مجھ کو اکیلا نہ چھوڑ جب کہ بہترین وارث تو ہی ہے

بِسْمِ اللهِ الرّحْمنِ الرّحِیمِ وما مِنْ دابّةٍ فِی الْارْضِ إِلاّ علی اللهِ رِزْقُھا ویعْلمُ مُسْتقرّھا و

مُسْتوْدعھا کُلٌّ فِی کِتابٍ مُبِینٍ بِسْمِ اللهِ الرّحْمنِ الرّحِیمِ و إِنْ یمْسسْک اللهُ بِضُرٍّ فلا کاشِف

لہُ إِلاّ ھُو و إِنْ یُرِدْک بِخیْرٍ فلا رادّ لِفضْلِہِ یُصِیبُ بِہِ منْ یشاءُ مِنْ عِبادِہِ وھُو الْغفُورُ الرّحِیمُ،

بِسْمِ اللهِ الرّحْمنِ الرّحِیمِ سیجْعلُ اللهُ بعْد عُسْرٍ یُسْراً ما شاء اللهُ لا قُوّة إِلاّ بِاللهِ حسْبُنا اللهُ

و نِعْم الْوکِیلُ وأُ فوِّضُ أمْرِی إِلی اللهِ إِنّ الله بصِیرٌ بِالْعِبادِ لا إِلہ إِلاّ أنْت سُبْحانک إِنِّی کُنْتُ

مِن الظّالِمِین، ربِّ إِنِّی لِما أ نْزلْت إِلیّ مِنْ خیْرٍ فقِیرٌ، ربِّ لا تذرْنِی فرْداً وأ نْت خیْرُ الْوارِثِین۔

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں

شعبان کے انڈیکس پر جائیں

قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے