|
یہ بڑا با برکت دن ہے شیخ
نے مصباح میں فرمایا ہے کہ اس روز امام حسین(ع) کی ولادت ہوئی نیز امام عسکری (ع)کے
وکیل قاسم بن علا ہمدانی کیطرف سے فرمان جاری ہؤا کہ بروز جمعرات
۳ شعبان کو
امام حسین (ع)کی ولادت باسعادت ہوئی ہے۔ پس اس دن کا روزہ رکھو اور اس روز یہ دعا
پڑھو:
|
اے معبود!
بے شک میں تجھ سے سوال کرتا ہوں آج کے
دن پیدا ہونیوالے مولود کے واسطے سے کہ جس کے پیدا ہونے اور دنیا میں آنے سے پہلے
اس سے شہادت کا وعدہ لیا گیا تو اس پر آسمان رویا اور
جو کچھ اس میں ہے اور زمین اور جو کچھ اس پر ہے روے جبکہ اس نے زمین مدینہ پر قدم
نہ رکھا تھا وہ گریہ والا شہید اور کامیاب و کامران
خاندان
کا سید و سردار ہے رجعت کے دن، یہ اس کی شہادت کا بدلہ ہے کہ پاک آئمہ
(ع)اس
کی اولاد میں سے ہوئے اس کی خاکِ قبر میں شفاء ہے اور اس کی بازگشت میں کامیابی اسی کے لیے ہے اور اوصیاء
اسی کی اولاد میں سے
ہیں کہ ان میں سے قائم غیبت ختم ہونے کے بعد وہ اپنے خون کا
بدلہ اور انتقام لے کر تلافی کرنے والے خدا کو راضی کریں گے اور
بہترین مددگار ثابت ہوں گے درود ہوان سب پر جب تک رات دن آتے جاتے رہیں اے معبود ان
کا حق جو تجھ پر ہے اسے
وسیلہ بناتا ہوں اور سوال کرتا ہوں اپنا گناہ تسلیم کرنے والے کیطرح کہ جس نے اپنے
نفس سے برائی کی ہے آج کے دن اور گزری ہوئی رات میں تو وہ
سوال کرتا
ہے اپنی موت کے دن تک کیلئے اے معبود!
پس حضرت محمد اور انکے خاندان پر رحمت
فرما اور ہمیں اسکے گروہ میں محشور فرما اور ہمیں بزرگی والے گھر اور جائے
قیام کے سلسلے میں انکے ساتھ جگہ دے اے معبود!
جیسے تو نے ان کی معرفت کے ساتھ ہمیں
عزت دی اسی طرح ان کے تقرب سے بھی نوازا اور ہمیں ان
کی رہنمائی عطا کر اور انکی ہمراہی نصیب فرما ہمیں ان لوگوں میں قرار دے جو ان
کاحکم مانتے اور ان کے ذکر کے وقت ان پر بکثرت درود بھیجتے ہیں نیز ان کے سارے جانشینوں پر اور برگزیدہ
اہل خاندان پر جن کی تعداد کو تو نے بارہ تک پورا فرمایا ہے جو چمکتے ہوئے ستارے
ہیں اور وہ تمام انسانوں پرخدا کی حجتیں ہیں اے معبود!
آج کے دن ہمیں بہتریں عطاؤں سے سرفراز
فرما اور ہماری سبھی حاجات پوری کر دے جیسے تو نے حسین(ع)
کے نانا حضرت محمد کو خود حسین(ع) عطا
فرمائے تھے اور فطرس نے انکے گہوارے کی پناہ لی پس ہم انکے روضہ کی پناہ لیتے ہیں
انکے بعد اب ہم انکے روضہ کی زیارت کرتے ہیں اور انکی رجعت کے منتظر ہیں ایسا ہی ہو اے جہانوں کے
پالنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ
بِحَقِّ الْمَوْلُودِ فِی ھذَا الْیَوْمِ الْمَوْعُودِ بِشَہادَتِہِ قَبْلَ
اسْتِھْلالِہِ وَوِلادَتِہِ،بَکَتْہُ السَّماءُ وَمَنْ فِیہا،
وَالْاَرْضُ وَمَنْ عَلَیْہا، وَلَمَّا یَطَأْ لابَتَیْہا قَتِیلِ
الْعَبْرَةِ،وَسَیِّدِ الْاُسْرَةِ،الْمَمْدُودِ بِالنُّصْرَةِ یَوْمَ
الْکَرَّةِ،الْمُعَوَّضِ مِنْ قَتْلِہِ أَنَّ الْاَئِمَّةَ مِنْ نَسْلِہِ،
وَالشِّفاءَ فِی تُرْبَتِہِ،وَالْفَوْزَ مَعَہُ فِی
أَوْبَتِہِ،وَالْاَوْصِیاءَ مِنْ عِتْرَتِہِ بَعْدَ قائِمِھِمْ وَغَیْبَتِہِ، حَتّی
یُدْرِکُوا الْاَوْتارَ،وَیَثْأَرُوا الثَّارَ،وَیُرْضُوا الْجَبَّارَ وَیَکُونُوا
خَیْرَ أَنْصارٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْھِمْ مَعَ اخْتِلافِ اللَّیْلِ وَالنَّھار
اَللّٰھُمَّ فَبِحَقِّھِمْ إِلَیْکَ أَ تَوَسَّلُ وَأَسْأَلُ
سُؤالَ مُقْتَرِفٍ مُعْتَرِفٍ مُسِیءٍ إِلی نَفْسِہِ مِمَّا فَرَّطَ فِی یَوْمِہِ
وَأَمْسِہِ، یَسْأَ لُکَ الْعِصْمَةَ إِلی
مَحَلِّ رَمْسِہِ اَللّٰھُمَّ فَصَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَعِتْرَتِہِ،
وَاحْشُرْنا فِی
زُمْرَتِہِ، وَبَوّئْنا مَعَہُ دارَالْکَرامَةِ،
وَمَحَلَّ
الْاِقامَةِ۔اَللّٰھُمَّ وَکَما أَکْرَمْتَنا بِمَعْرِفَتِہِ فَأَکْرِمْنا
بِزُلْفَتِہِ،وَارْزُقْنا مُرافَقَتَہُ وَسابِقَتَہُ،
وَاجْعَلْنا مِمَّنْ
یُسَلِّمُ لِاِمْرِھِ، وَیُکْثِرُ الصَّلاةَ عَلَیْہِ عِنْدَ ذِکْرِھِ، وَعَلی
جَمِیعِ أَوْصِیائِہِ وَأَھْلِ
أَصْفِیائِہِ،الْمَمْدُودِینَ مِنْکَ بِالْعَدَدِ الاثْنَی عَشَرَ،النُّجُومِ
الزُّھَرِ،وَالْحُجَجِ عَلی جَمِیعِ الْبَشَرِ۔اَللّٰھُمَّ وَھَبْ لَنا
فِی ہذَا الْیَوْمِ خَیْرَ مَوْھِبَةٍ، وَأَ نْجِحْ لَنا فِیہِ کُلَّ طَلِبَةٍ،
کَما وَھَبْتَ الْحُسَیْنَ لُِمحَمَّدٍ جَدِّھِ، وَعاذَ
فُطْرُسُ بِمَھْدِھِ، فَنَحْنُ عائِذُونَ بِقَبْرِھِ مِنْ بَعْدِھِ نَشْھَدُ
تُرْبَتَہُ وَنَنْتَظِرُ
أَوْبَتَہُ، آمِینَ رَبَّ الْعالَمِینَ
|
اسکے بعد امام حسین (ع) کی دعا پڑھے
کہ جو آپ نے یوم عاشورہ کوپڑھی جب کہ آپ دشمنوں میں گھرے ہوئے تھے اور وہ دعا یہ
ہے:
|
اے
معبود!
تو بلند تر منزلت رکھتا
ہے تو بڑے ہی غلبے والا ہے زبردست طاقت والا، مخلوقات سے بے نیاز، بے حد و حساب بڑائی والاہے جو چاہے اس
پر قادر، رحمت کرنے میں قریب، وعدے میں سچا، کامل نعمتوں والا،بہترین آزمائش کرنے والاہے تو قریب ہے
جب پکارا جائے جسکو پیدا کیا تو اسے گھیرے ہوئے ہے تو اسکی توبہ قبول کرتا ہے جو
توبہ کرے تو جو ارادہ کرے اس پر قادر ہے جسے تو
طلب کرے اسے پالینے والا ہے اور جب تیرا شکر کیا جائے تو قدر کرتا ہے تجھے یاد کیا
جائےتو بھی یاد کرتا ہے میں حاجتمندی میں
تجھے پکارتا اور مفلسی میں تیری رغبت کرتا ہوں تیرے خوف سے گھبراتا ہوں مصیبت میں
تیرے آگے روتا ہوں کمزوری کے باعث تجھ سے مدد مانگتا
ہوں تجھے کافی جان کر توکل کرتا ہوں فیصلہ کردے ہمارے اور ہماری قوم کے درمیان کہ
انہوں نے ہمیں فریب دیا اور ہم سے دھوکہ کیا ہمیں
چھوڑدیا اور بے وفائی کی اور ہمیں قتل کیا جبکہ ہم تیرے نبی کا گھرانہ اور تیرے
حبیب محمد بن عبداللہ کی اولاد ہیں جن کو تو نے تبلیغ رسالت کے لیے چنا اور انہیں
اپنی وحی کا امین بنایا پس اس معاملے میں ہمیں کشادگی اور فراخی دے اپنی رحمت سے اے
سب سے زیادہ رحم والے۔ |
اَللّٰھُمَّ أَ نْتَ مُتَعالی
الْمَکانِ، عَظِیمُ الْجَبَرُوتِ، شَدِیدُ الْمِحالِ، غَنِیٌّ عَنِ
الْخَلائِقِ،عَرِیضُ الْکِبْرِیاءِ قادِرٌ عَلی مَا تَشاءُ قَرِیبُ
الرَّحْمَةِ ، صَادِقُ الْوَعْدِ، سَابِغُ النِّعْمَةِ، حَسَنُ الْبَلاءِ،
قَرِیبٌ إِذا دُعِیتَ، مُحِیطٌ بِما خَلَقْتَ، قابِلُ التَّوْبَةِ لِمَنْ تابَ
إِلَیْکَ، قادِرٌ عَلی مَا أَرَدْتَ
،
وَمُدْرِکٌ مَا طَلَبْتَ،وَشَکُورٌ إِذا شُکِرْتَ،وَذَ کُورٌ إِذا ذُکِرْتَ،
أَدْعُوکَ مُحْتاجاً، وَأَرْغَبُ إِلَیْکَ
فَقِیراً، وَأَ فْزَعُ إِلَیْکَ خائِفاً، وَأَبْکِی إِلَیْکَ مَکْرُوباً،
وَأَسْتَعِینُ بِکَ ضَعِیفاً، وَأَ تَوَکَّلُ
عَلَیْکَ کافِیاً، احْکُمْ بَیْنَنا وَبَیْنَ قَوْمِنا بِالْحَقِّ، فَإِنَّھُمْ
غَرُّونا وَخَدَعُونا وَخَذَلُونا وَغَدَرُوا بِنا
وَقَتَلُونا، وَنَحْنُ عِتْرَةُ نَبِیِّکَ وَوَلَدُ حَبِیبِکَ مُحَمَّدِ بْنِ
عَبْدِاللهِ الَّذِی اصْطَفَیْتَہُ بِالرِّسالَةِ وَائْتَمَنْتَہُ عَلی
وَحْیِکَ، فَاجْعَلْ لَنا مِنْ أَمْرِنا فَرَجاً وَمَخْرَجاً بِرَحْمَتِکَ یَا
أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ
|
ابن
عیاش سے روایت ہے کہ میں نے حسین بن علی بن سفیان کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ امام جعفر
صادق (ع)تین شعبان کو مذکورہ دعا پڑھتے اور فرماتے تھے کہ یہ امام حسین کی پاک
ولادت کا دن ہے۔
|
|
|
|
|
|
براہ
مہربانی
اپنی تجاویز یہاں بھیجیں
اس سائٹ
کا
کاپی رائٹ
نہیں ہے |