﴿پہلے دس دنوں کے مشترکہ اعمال

(۱)پہلے نو دن کے روزے رکھے تو ایسا ہے گویا ساری زندگی روزے رکھے ہوں ۔

(۲)ان دس دنوں میں مغرب و عشا کے درمیان دو رکعت نماز پڑھے جس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمدکے بعد سورۃ توحید اور یہ آیت پڑھے تا کہ حجاج کعبہ کے ثواب میں شریک ہوجائے۔

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

وعدہ کیا ہم نے موسیٰ(ع) سے تیس راتوں کا اورمزید دس راتوں کا اضافہ کیا تو پھر اس کے رب کا وعدہ چالیس راتوں کا ہوگیااور کہا موسیٰ(ع) نے اپنے بھائی  ہارون(ع) سے میری امت میں جانشین بن اور ان کی اصلاح کر اور فساد کرنیوالوں کی راہ پر نہ چلنا۔

وَوٰاعَدْنا مُوسیٰ ثَلاَثِینَ لَیْلَةً وَأَتْمَمْناھا بِعَشْرٍ فَتَمَّ مِیقاتُ رَبِّہِ أَرْبَعِینَ لَیْلَةً وَقالَ مُوسی لِاَخِیہِ  ہارُونَ اخْلُفْنِی فِی قَوْمِی وَأَصْلِحْ وَلاَ تَتَّبِعْ سَبِیلَ المُفْسِدِینَ

(۳)پہلے دن سے عرفہ کے دن تک نماز فجر کے بعد اور نمازمغرب سے پہلے یہ دعا پڑھے، جو شیخ و سید نے امام جعفر صادق (ع)سے نقل کی اور وہ یہ ہے:                             MP3

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

اے معبود! یہ وہ دن ہیں جن کو تو نے دوسرے دنوں پر فضیلت و بزرگی دی ہے تو نے اپنے احسان اور رحمت سے یہ دن ہم کو دکھائے ہیں پس ان دنوں میں ہم پر اپنی برکتیں نازل فرما اور اپنی نعمتوں میں وسعت فرما اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ محمد و آل محمد پر رحمت  نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں راہ ہدایت، پاکدامنی اور سیر چشمی کی طرف ہماری رہنمائی کر اور ان میں ہمیں اپنا پسندیدہ عمل کرنے کی توفیق دے اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے ہر شکایت کی امیدگاہ اے ہر سرگوشی کے سننے والے اے  ہر جماعت پر حاضر گواہ اور اے ہر راز کے جاننے والے محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں ہم سے مصیبت کو دور کر ان ایام میں ہماری دعا قبول فرما اور قوت عطا کر ان دنوں میں ہمیں اس عمل پر مدد اور توفیق دے جس سے تو راضی ہو اور اس کی بھی توفیق کہ  جس کو تو نے اور اپنے رسول اور اپنے اہل ولایت کی اطاعت کے عنوان سے ہم پرفرض کیا ہے اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اے سب سے زیادہ  رحم کرنے والے کہ تو محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور یہ کہ ان دنوں میں ہمیں اپنی خوشنودی عطاکر بے شک تو دعا کا سننے والا ہے اور ہمیں اس بھلائی سے محروم نہ کر جو تو نے آسمان سے نازل کی ہے اور ہمارے گناہ دھوڈال اے غیبوں کے جاننے والے اور اس دنوں ہمارے لیے ہمیشگی والی جنت واجب کردے اے معبود؛ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور ہمارا کوئی گناہ نہ رہنے دے جسے تونے نہ بخشا ہو اور نہ کوئی غم کہ جس سے تو نے گشائش نہ دی ہو اور نہ کوئی قرض کہ جسے تو نے ادا نہ کیا ہو اور نہ گمشدہ شی کہ جسے تو نے (ہم تک)نہ پہنچایا ہو اور نہ دنیا وآخرت کی حاجات میں سے کوئی حاجت  کہ جسے تو نے پورا نہ کیا ہو اور اسے آسان نہ بنایا ہوبے شک تو ہرچیز پر قدرت رکھتا ہے اے معبود! اے چھپی چیزوں سے واقف اے گرتے آنسوؤں پر رحم کھانے والے اے دعائیں قبول کرنے والے اے زمینوں و آسمانوں کے پروردگار اے وہ جس کو آوازیں شبہ میں نہیں ڈال سکتیں محمد وآل(ع) محمد پر رحمت فرما اور ان دنوں ہمیں اپنی طرف سے آتش جہنم سے آزاد اور رہاکیئے ہوئے قرار دے نیز اپنی جنت میں داخل شدہ اور نجات یافتہ شمار کر اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے اور خدا ہمارے سردار حضرت محمد اور انکی ساری آل (ع) پررحمت فرمائے ۔

 

اَللّٰھُمَّ ھذِہِ الْاَیَّامُ الَّتِی فَضَّلْتَھا عَلَی الْاَیَّامِ وَشَرَّفْتَھا وَقَدْ بَلَّغْتَنِیھا بِمَنِّکَ وَرَحْمَتِکَ فَأَنْزِلْ  عَلَیْنا مِنْ بَرَکاتِکَ، وَأَوْسِعْ عَلَیْنا فِیھا مِنْ نَعْمائِکَ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَھْدِیَنا فِیھا لِسَبِیلِ الْھُدی وَالْعَفافِ وَالْغِنی وَالْعَمَلِ فِیھا بِما تُحِبُّ وَتَرْضی  اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ یَا مَوْضِعَ کُلِّ شَکْوی، وَیَاسامِعَ کُلِّ نَجْوی، وَیَا شاھِدَ کُلِّ مَلَأَ، وَیَا عالِمَ کُلِّ خَفِیَّةٍ، أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَکْشِفَ عَنَّا فِیھَا الْبَلاءَ، وَتَسْتَجِیبَ لَنا  فِیھَا الدُّعاءَ، وَتُقَوِّیَنا فِیھا وَتُعِینَنا وَتُوَفِّقَنا فِیھا لِما تُحِبُّ رَبَّنا وَتَرْضی وَعَلَی مَا افْتَرَضْتَ عَلَیْنا مِنْ طاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسُو لِکَ وَأَھْلِ وِلایَتِکَ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَ لُکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ أَنْ تُصَلِّیَ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَأَنْ تَھَبَ لَنا فِیھَا الرِّضا إِنَّکَ سَمِیعُ الدُّعاءِ، وَلاَ تَحْرِمْنا  خَیْرَ مَا تُنْزِلُ فِیھا مِنَ السَّماءِ، وَطَھِّرْنا مِنَ الذُّنُوبِ یَا عَلاّمَ الْغُیُوبِ، وَأَوْجِبْ لَنا فِیھا دارَ الْخُلُودِ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَلاَ تَتْرُکْ لَنا فِیھا ذَ نْباً إِلاَّ غَفَرْتَہُ، وَلاَ ھَمّاً إِلاَّ فَرَّجْتَہُ، وَلاَ دَیْناً إِلاَّ قَضَیْتَہُ، وَلاَ غائِباً إِلاَّ أَدَّیْتَہُ، وَلاَ حاجَةً مِنْ حَوٰائِجِ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ إِلاَّ سَھَّلْتَھا  وَیَسَّرْتَھا، إِنَّکَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ۔اَللّٰھُمَّ یَا عالِمَ الْخَفِیَّاتِ، یَا راحِمَ الْعَبَراتِ، یَا مُجِیبَ الدَّعَواتِ، یَا رَبَّ الْاَرَضِینَ وَالسَّماواتِ، یَا مَنْ لاَ تَتَشابَہُ عَلَیْہِ الْاَصْواتُ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاجْعَلْنا فِیہا مِنْ عُتَقائِکَ وَطُلَقائِکَ مِنَ النَّارِ، وَالْفائِزِئنَ بِجَنَّتِکَ وَالنَّاجِینَ بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ، وَصَلَّی اللهُ عَلَی سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ ۔

(۴)وہ پانچ دعائیں پڑھے جوجبرائیل خداکیطرف سے حضرت عیسیٰ (ع)کیلئے بطور ہدیہ لائے تھے تاکہ حضرت اس عشرہ میں ہر روز یہ دعائیں پڑھیں ۔ وہ پانچ دعائیں یہ ہیں ۔                        MP3 

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

(۱) میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا ثانی نہیں حکومت اسی کی ہے اور اسی کیلئے حمد ہے اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

(۲) میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا ثانی نہیں وہ یکتا بے نیاز ہے نہ اس نے کوئی زوجہ کی نہ اس کا کوئی بیٹا ہے ۔

 (۳) میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اسکا ثانی نہیں ہے وہ یکتا و بے نیاز ہے نہ اس نے کسی کو جنا نہ وہ جنا گیا اور نہ کوئی اس کا ہمسر و ثانی ہو سکتا ہے۔

(۴) میں گواہی دیتا ہوں کہ الله کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا ہے کوئی اس کا ثانی نہیں ملک  اسی کا ہے اور حمد اسی کی ہے وہ زندہ کرتا ہے وہ موت دیتا ہے اور وہ زندہ جسے موت نہیں اسی کے ہاتھ میں بھلائی ہے اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے ۔

(۵)  الله میرے لئے اور کافی وراضی ہے جو اسکو پکارے نہیں (اس کی پکار کو) سنتاہے خدا کے علاوہ کوئی انتہا نہیں جسکی اس نے دعوت دی اسکی گواہی دیتا ہوں اور الله تعالیٰ سے دور ہے جو اس سے دور ہونا چاہے اور الله کیلئے ہی ابتداء وانتہا ہے ۔

 

(۱)أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ لَہُ الْمُلْکُ، وَلَہُ الْحَمْدُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

 (۲)أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، أَحَداً صَمَداً لَمْ یَتَّخِذْ صاحِبَةً وَلاَ وَلَداً

(۳) أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، أَحَداً صَمَداً لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُولَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَہُ کُفُواً أَحَدٌ

(۴)أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ، لَہُ الْمُلْکُ،وَ لَہُ الْحَمْدُ، یُحْیِی وَیُمِیتُ، وَھُوَ حَیٌّ لاَ یَمُوتُ، بِیَدِہِ الْخَیْرُ، وَھُوَ عَلَی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ

 (۵) حَسْبِیَ اللهُ وَکَفی، سَمِعَ اللهُ لِمَنْ دَعا، لَیْسَ وَراءَ اللهِ مُنْتَھی، أَشْھَدُ لِلّٰہِ بِما دَعا وَأَ نَّہُ بَرِیءٌ مِمَّنْ تَبَرَّأَ، وَأَنَّ لِلّٰہِ الْآخِرَةَ وَالْاُولیٰ ۔ 

  حضرت عیسیٰ (ع)نے ان دعاؤں میں سے ہر ایک کو روزانہ سو مرتبہ پڑھنے پر بہت زیادہ ثواب کا ذکر کیا ہے علامہ مجلسی (علیہ الرحمہ) کے فرمان کے مطابق یہ بعید نہیں کہ اگر کوئی شخص ان پانچ دعاؤں کو روزانہ دس مرتبہ پڑھے تو بھی روایت پر عمل ہوجائے گا لیکن اگر ہر دعا کو سو مرتبہ پڑھے تو بہت بہتر ہے ۔

(۵) ان دس دنوں میں ہر روز یہ تہلیلات پڑھے جو حضرت امیرا لمومنین (ع)سے منقول ہیں اور ان پر ثواب کثیر کا ذکر ہوا ہے اگر ان کو روزانہ دس مرتبہ پڑھے تو خوب ہے وہ تہلیلات یہ ہیں :                                                                                                                                                                                                           MP3

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

الله کے سوا کوئی معبود نہیں راتوں اور زمانوں کی تعداد میں الله کے سوا کوئی معبود نہیں سمندروں کی موجوں کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں اور اس کی رحمت بہتر ہے اس سے جو وہ جمع کرتے ہیں الله کے سوا کوئی معبود نہیں درختوں اور کانٹوں کی تعداد کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں بالوں اور دن کے ریشوں کی تعداد کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں پتھروں اور ڈھیلوں کی تعداد کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں پلکوں کے جھپکنے کی تعداد کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں رات جب تاریک ہوجائے اور صبح کو جب وہ روشن ہو الله کے سوا کوئی معبود نہیں ہواؤں اور بیابانوں اور صحراؤں کی تعداد کے برابر الله کے سوا کوئی معبود نہیں آج سے صور پھونکنے کے دن تک کے دنوں میں ۔

لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ اللَّیالِی وَالدُّھُورِ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ أَمْواجِ الْبُحُورِ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَ رَحْمَتُہُ خَیْرٌ مِمّا یَجْمَعُونَ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ الشَّوْکِ وَالشَّجَرِلاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ الشَّعْرِ وَالْوَبَرِ،لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ الْحَجَرِ وَالْمَدَرِ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ لَمْحِ الْعُیُونِ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ فِی اللَّیْلِ إِذا عَسْعَسَ، وَالصُّبْح إِذا تَنَفَّسَ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ عَدَدَ الرِّیاحِ فِی الْبَرارِی وَالصُّخُورِ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ مِنَ الْیَوْمِ إِلی یَوْمِ یُنْفَخُ فِی الصُّورِ ۔ 

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں ہے