(۱)
روزہ رکھے اس کا ثواب اَ سیّ(۸۰)
مہینوں کے روزے رکھنے کے ثواب کے برابر ہے ۔
(۲)
نماز حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیھا)بجالائے شیخ فرماتے ہیں کہ یہ نماز
چار رکعت ہے دو دو کرکے پڑھے جیسے کہ امیر المومنین (ع)کی نماز پڑھی جاتی ہے
کہ ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۃ توحید اور بعداز نماز
تسبیح فاطمہ الزہرا (سلام اللہ علیھا)پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:
|
|
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم
والا ہے |
بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ |
|
پاک ہے وہ
جو بلند و بالا عزت کا مالک ہے پاک ہے وہ صاحب جلالت شان و عظمت والا
پاک ہے وہ قدیمی قابل فخر حکومت کا مالک
پاک ہے وہ جو چٹیل پتھر پر چیونٹی کے پاؤں کا نشان دیکھتا ہے پاک ہے وہ
جو فضا میں پرندے کے اڑنے کے خط دیکھتا ہے پاک
ہے وہ جو ایسا ہے اور اس کے سوا کوئی ایسا نہیں ۔ |
سُبْحانَ ذِی الْعِزِّ الشَّامِخِ الْمُنِیفِ سُبْحانَ ذِی الْجَلالِ
الْباذِخِ الْعَظِیمِ سُبْحانَ ذِی الْمُلْکِ الْفاخِرِ الْقَدِیمِ
سُبْحانَ مَنْ یَریٰ أَثَرَ النَّمْلَةِ فِی الصَّفا سُبْحانَ مَنْ
یَریٰ وَقْعَ الطَّیْرِ فِی الْھَواءِ
سُبْحانَ مَنْ ھُوَ ھکَذا وَلاَ ھکَذا غَیْرُہُ۔ |
(۳)
زوال سے نصف گھنٹہ پہلے دو رکعت نماز پڑھے کہ ہر رکعت میں الحمد کے بعد دس دس
مرتبہ سورۃ توحید آیة الکرسی اور سورۃ قدر پڑھے :
(۴)
جو شخص کسی ظالم سے خوف زدہ ہو وہ آج کے دن یہ کلمات کہے تاکہ حق تعالیٰ اسے
ظالم کے شر سے محفوظ فرمائے وہ کلمات یہ ہیں
|
مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے مجھے کافی ہے سوال
کی نسبت میرے حال سے متعلق تیرا علم۔ |
حَسْبِی حَسْبِی حَسْبِی مِنْ سُؤالِی عِلْمُکَ بِحالِی
|
واضح ہو کہ آج کے دن ہی حضرت ابراہیم (ع)کی ولادت ہوئی تھی اور شیخین کی
روایت کے مطابق امیر المومنین (ع)کے ساتھ حضرت فاطمہ الزہرا (سلام اللہ
علیھا)کی تزویج بھی اسی دن ہوئی ۔
|
|
|
|
|
|
براہ مہربانی
اپنی تجاویز یہاں بھیجیں
اس سائٹ کا کاپی
رائٹ نہیں
ہے |