یہ روز عید قربان اور بڑی عظمت و بزرگی والا دن ہے ۔اس میں کئی ایک اعمال ہیں :
(۱)غسل: آج کے دن غسل کرنا سنت مؤکدہ ہے اور بعض علماء تو اسکے واجب ہونے کے قائل ہیں۔
(۲)نماز عید:اس کا طریقہ بھی وہی ہے جو نماز عید الفطر کا ہے اور بہتر ہے کہ آج کے دن بھی نماز عید کے بعد قربانی کے گوشت سے افطار کرے ۔
(۳)نماز عید سے قبل و بعد منقولہ دعائیں پڑھے :تاہم آج کے دن صحیفہ کاملہ کی اڑتالیسویں دعا پڑھنا بہت بہتر ہے جو اَلَّلھُمَّ ھَذَا یَوْمٌ مُبَارَکٌ سے شروع ہوتی ہے ۔نیز صحیفہ کاملہ کی چھیالیسویں دعا بھی پڑھے جس کا آغاز یَامَنْ یَرْحَمُ مَن لَا یَرْحَمُہُ الْعِبَادُ سے ہوتا ہے :
(۵)قربانی: قربانی کرنا سنت مؤکدہ ہے ۔
(۶) تکبیرات:جو شخص منیٰ میں ہووہ روز عید کی نماز ظہر سے تیرھویں ذی الحجہ کی نماز فجر تک پندرہ نمازوں کے بعد تکبیریں پڑھے اور دیگر شہروں کے لوگ روز عید کی نماز ظہر سے بارھویں ذی الحجہ کی نماز فجر تک دس نماز وں کے بعد تکبیریں پڑھیں:کافی کی صحیح روایت کے مطابق وہ تکبیریں یہ ہیں ۔
اللهُ أَکْبَرُ، اللهُ أَکْبَرُ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ، وَاللهُ أَکْبَرُ، وَاللهُ أَکْبَرُ، وَاللهُ أَکْبَرُ، وَلِلّٰہِ الْحَمْدُ اللهُ أَکْبَرُ
اللہ بزرگتر ہے اللہ بزرگتر ہے اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اللہ بزرگتر ہے اللہ بزرگتر ہے اور اللہ ہی کے لئے حمد ہے اللہ بزرگتر ہے کہ اس نے
عَلَی مَا ھَدَانا، اللهُ أَکْبَرُ عَلَی مَا رَزَقَنا مِنْ بَھِیمَةِ الْاََنْعامِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلَی مَا أَیْلاٰنٰا۔
ہمیں ہدایت دی اللہ بزرگتر ہے کہ اس نے ہمیں روزی دی بے زبان چوپایوں میں سے اور حمد ہے الله کیلئے کہ اس نے ہماری آزمائش کی ۔
یہ تکبیریں مذکورہ نمازوں کے بعد حتی الامکان بار بار پڑھنا مستحب ہیں ۔بلکہ نوافل کے بعد بھی پڑھے :