قرآن میں جن مہینوں کو حرمت والے ماہ قرار دیا گیا ہے یہ ان میں سے پہلا
مہینہ ہے، سید ابن طاؤس راوی ہیں کہ ماہ ذیقعد میں تنگی دور ہونے کی دعا
قبول ہوجاتی ہے۔
اس ماہ میں اتوار کے دن کی ایک
نماز ہے
کہ جو بڑی
فضیلت رکھتی ہے،
حضرت رسول
الله ﷺکا فرمان ہے کہ جو شخص اس نماز کو بجا لائے اس کی توبہ قبول ہوتی ہے،
گناہ بخشے جاتے ہیں، قیامت میں دشمن اس سے راضی ہوجائیں گے، اس کی موت ایمان
پر ہوگی اور اس کا دین سلامت رہے گا۔ اس کی قبر وسیع و روشن ہوگی اس کے
والدین اس سے راضی ہوں گے، اس کے والدین اور اولاد کو مغفرت حاصل ہوگی، اس کے
رزق میں وسعت ہوگی، ملک الموت اس کی روح نرمی سے قبض کرے گا اور اس کی موت
آسان ہوگی۔
اس نماز کا
طریقہ یہ ہے:اتوار کے دن غسل اور وضو کرکے چار رکعت نماز پڑھے
جس کی ہر
رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تین مرتبہ سورۃ توحید
اور ایک ایک مرتبہ سورۃ فلق و سورۃ ناس کی
قرائت کرے،
ستر
مرتبہ استغفار کرے آخر میں یہ دعا پڑھے:
|