Arabic & Urdu link    |  More Ziarat/info      |   Special Rajab Month Ziarat

زیارت حضرت امام علی رضا علیہ السلام

 میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سواء کوئی معبود نہیں وہ یکتا ہے اسکا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اسکے بندے اور رسول ہیں وہ اولین کے اور آخرین کے سردار ہیں اور وہ سب نبیوں اور رسولوں کے سردار ہیں اے معبود حضرت محمد پر رحمت کرجو تیرے بندے تیرے رسول تیرے نبی اور تیری ساری مخلوق کے سردار ہیں ایسی رحمت جس کا حساب تیرے سوا کوئی نہ لگا سکے اے معبود! حضرت امیرالمومنین علی بن ابی طالب پر رحمت فرما جو تیرے بندے اور رسول کے بھائی ہیں کہ انہیں خاص کیا تو نے علم دے کر اور انکو رہبر بنایا اس کیلئے جسے تو نے اپنی مخلوق میں سے چاہا اور رہنما بنایا اسکی طرف جسکو تو نے اپنا پیغام دے کر بھیجا اور انکو مقرر کیا کہ تیرے عدل کے مطابق جزائے عمل دیں اور تیری مخلوق میں تیری مرضی سے فیصلے دیں اور وہ ان تمام کاموں کے ذمہ دار ہیں سلام ہو ان پراور خدا کی رحمت ہو اوراسکی برکات ہو اے معبود فاطمہ پر رحمت نازل کر جو تیرے نبی کی دختر اور تیرے ولی کی زوجہ ہیں نیز وہ نبی کے دو نواسوں حسن و حسین کی ماں ہیں جو جوانان جنت کے سردار ہیں وہ بی بی پاک پاکیزہ پاک شدہ پرہیزگار باصفا پسندیدہ بے عیب نیز جنت میں تمام عورتوں کی سردار ہیں اتنی رحمت فرما جسے تیرے سواء کوئی شمار نہ کر سکتا ہو اے معبود! دونوں بھائیوں حسن اور حسین پر رحمت فرماجو تیرے نبی کے دو نواسے اور جوانان جنجنت کے سید و سردار ہیں تیری مخلوق میں قائم و نگران ہیں اور رہنمائی کرتے ہیں اس ذات کی طرف جسے تو نے پیغمبربنا کے بھیجا وہ تیرے عدل کے تحت اعمال کی جزا دینے والے اور تیری مخلوق میں تیرے احکام کے مطابق فیصلے دینے والے ہیں اے معبود علی بن الحسین پررحمت فرما جو تیرے بندے ہیں تیری مخلوق کی نگہداری اور رہنمائی کرتے ہیں اس ذات کی طرف جسے تو نے پیغمبر بنا کے بھیجا وہ تیرے عدل کے تحت اعمال کی جزا دینے والے اور تیری مخلوق میں تیری مرضی سے فیصلے دینے والے عبادت گزاروں کے سردار ہیں اے معبود! محمد بن علی پر رحمت فرما جو تیرے بندے اور تیری زمین میں تیرے نائب ہیں نبیوں کے علوم کی اشاعت کرنے والے اے معبود جعفر صادق بن محمد پر رحمت  فرما جو تیرے بندے ہیں تیرے دین کے مددگار اور تیری مخلوق پر تیری طرف سے حجت ہیں وہ صادق اور نیک ہیں اے معبود موسیٰ بن جعفر پر رحمت فرما جو تیرے نیک بندے اور تیری مخلوق میں تیرے حکم سے بولنے والی زبان ہیں اور تیری مخلوق پر تیری حجت ہیں اے معبود! علی بن موسیٰ پررحمت فرما جو تجھ سے راضی ہیں تیرے پسندیدہ بندے ہیں تیرے دین کے مددگار تیرے عدل پر کاربند اور تیرے دین کی طرف بلانے والے ہیں جو ان کے صاحب صدق بزرگوں کا دین ہے اتنی رحمت کر جس کا شمار سوائے تیرے کوئی نہ کر سکتا ہو اے معبودمحمد بن علی پر رحمت فرما جو تیرے بندے اور تیرے ولی ہیں تیرا حکم پہنچانے والے اور تیرے راستے کی طرف بلانے والے اے معبود! علی بن محمد پر رحمت نازل کر جو تیرے بندہ اور تیرے دین کے ولی ہیں اے معبودحسن بن علی پر رحمت نازل فرما جو تیرے حکم پر عمل کرنے والے تیری مخلوق میں نگران تیرے نبی کی طرف حجت پیش کرنے والے تیری مخلوق پر تیرے گواہ تیری طرف سے بزرگی میں منتخب شدہ تیری اطاعت اور تیرے رسول کی فرمانبرداری کا حکم دینے والے تیری رحمتیں ہوں ان سب پر اے معبود اپنی حجت اور اپنے ولی پر رحمت نازل فرما جو تیری مخلوق میں نگہبان ہیں وہ رحمت جو کامل بڑھنے والی باقی رہنے والی ہے اس سے انہیں کشادگی دے اور انکی مدد فرما اور ہمیں انکے ساتھ رکھ دنیا اور آخرت میں اے معبود!میں تیرا قرب چاہتا ہوں انکی محبت کے واسطے سے انکے دوستوں کا دوست اور ان کے دشمنوں کا دشمن ہوں پس عطاکر ان کے صدقے دنیا کی بھلائی اور آخرت کی فلاح اور ان کے واسطے سے دنیا و آخرت کی تنگی سے مجھے بچائے رکھ اورقیامت میں ہر خوف سے محفوظ فرما۔

 

:أَشْھَدُ أَنْ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَھُ لاَ شَرِیکَ لَہُ وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُھُ وَرَسُولُہُ وَأَنَّہُ سَیِّدُ الْاََوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ وَأَنَّہُ سَیِّدُ الْاََنْبِیاءِ وَالْمُرْسَلِینَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَرَسُولِکَ وَنَبِیِّکَ وَسَیِّدِ خَلْقِکَ أَجْمَعِینَ صَلاةً لاَ یَقْوَی عَلَی إِحْصَائِہا غَیْرُکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طالِبٍ عَبْدِکَ وَأَخِی رَسُولِکَ الَّذِی انْتَجَبْتَہُ بِعِلْمِکَ وَجَعَلْتَہُ ہادِیاً لِمَنْ شِئْتَ مِنْ خَلْقِکَ وَالدَّلِیلَ عَلَی مَنْ بَعَثْتَہُ بِرِسالاتِکَ وَدَیَّانَ الدِّینِ بِعَدْلِکَ وَفَصْلِ قَضائِکَ بَیْنَ خَلْقِکَ وَالْمُھَیْمِنَ عَلَی ذلِکَ کُلِّہِ وَاَلسَّلَامُ عَلَیْہِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی فاطِمَةَ بِنْتِ نَبِیِّکَ وَزَوْجَةِ وَلِیِّکَ وَأُمِّ السِّبْطَیْنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ الطُّھْرَةِ الطَّاھِرَةِ الْمُطَہَّرَةِ التَّقِیَّةِ النَّقِیَّةِ الرَّضِیَّةِ الزَّکِیَّةِ سَیِّدَةِ نِساءِ أَھْلِ الْجَنَّةِ أَجْمَعِینَ صَلاةً لاَ یَقْوٰی عَلَی إِحْصائِہا غَیْرُکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سِبْطَیْ نَبِیِّکَ وَسَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الْجَنَّةِ الْقائِمَیْنِ فِی خَلْقِکَ وَالدَّلِیلَیْنِ عَلَی مَنْ بَعَثْتَ بِرِسالاتِکَ وَدَیَّانَیِ الدِّینِ بِعَدْلِکَ وَفَصْلَیْ قَضائِکَ بَیْنَ خَلْقِکَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ عَبْدِکَ الْقائِمِ فِی خَلْقِکَ وَالدَّلِیلِ عَلَی مَنْ بَعَثْتَ بِرِسَالاتِکَ وَدَیَّانِ الدِّینِ بِعَدْلِکَ وَفَصْلِ قَضائِکَ بَیْنَ خَلْقِکَ سَیِّدِ الْعَابِدِینَ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَبْدِکَ وَخَلِیفَتِکَ فِی أَرْضِکَ باقِرِ عِلْمِ النَّبِیِّینَ۔اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ عَبْدِکَ وَوَلِیِّ دِینِکَ وَحُجَّتِکَ عَلَی خَلْقِکَ أَجْمَعِینَ الصَّادِقِ الْبارِّ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ عَبْدِکَ الصَّالِحِ وَلِسَانِکَ فِی خَلْقِکَ النَّاطِقِ بِحُکْمِکَ وَالْحُجَّةِ عَلَی بَرِیَّتِکَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُوسَی الرِّضَا الْمُرْتَضیٰ عَبْدِکَ وَوَلِیِّ دِینِکَ الْقائِمِ بِعَدْلِکَ وَالدَّاعِی إِلی دِینِکَ وَدِینِ آبائِہِ الصَّادِقِینَ صَلاةً لاَیَقْوٰی عَلَی إِحْصائِہا غَیْرُکَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ عَبْدِکَ وَوَلِیِّکَ الْقائِمِ بِأَمْرِکَ وَالدَّاعِی إِلی سَبِیلِکَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی عَلِیِّ بْنِ مُحَمَّدٍ عَبْدِکَ وَوَلِیِّ دِینِکَ۔ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ الْعامِلِ بِأَمْرِکَ الْقائِمِ فِی خَلْقِکَ وَحُجَّتِکَ الْمُؤَدِّی عَنْ نَبِیِّکَ وَشاھِدِکَ عَلَی خَلْقِکَ الْمَخْصُوصِ بِکَرامَتِکَ الدَّاعِی إِلی طاعَتِکَ وَطاعَةِ رَسُولِکَ صَلَوَاتُکَ عَلَیْھِمْ أَجْمَعِینَ۔ اَللّٰھُمّ صَلِّ عَلَی حُجَّتِکَ وَوَلِیِّکَ الْقائِمِ فِی خَلْقِکَ صَلاةً تَامَّةً نَامِیَةً بَاقِیَةً تُعَجِّلُ بِہا فَرَجَہُ وَتَنْصُرُھُ بِہا وَتَجْعَلُنا مَعَہُ فِی الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَتَقَرَّبُ إِلَیْکَ بِحُبِّھِمْ وَأُوَالِی وَلِیَّھُمْ وَأُعادِی عَدُوَّھُمْ فَارْزُقْنِی بِھِمْ خَیْرَ الدُّنْیا وَالْاَخِرَةِ وَاصْرِفْ عَنِّی بِھِمْ شَرَّ الدُّنْیا وَالْآخِرَةِ وَأَھْوالَ یَوْمِ الْقِیامَةِ۔

   

 پھر حضرت کے سرہانے کی طرف بیٹھ جائے اور کہے:

آپ پر سلام ہو اے خدا کے ولی آپ پر سلام ہو اے حجت خدا آپ پر سلام ہو اے وہ جو زمین کی تاریکیوں میں نور خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے دین کے ستون آپ پر سلام ہو اے آدم کے وارث جو خدا کے برگزیدہ ہیں آپ پر سلام ہو اے نوح کے وارث جو نبی خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے ابراہیم کے وارث جو خدا کے خلیل ہیں  آپ پر سلام ہو اے اسماعیل کے وارث جو ذبیح خدا ہیں آپ پر سلام ہو اے موسیٰ کے وارث جو خدا کے کلیم ہیں آپ پر سلام ہو اے عیسیٰ کے وارث جو خدا کی روح ہیں آپ پر سلام ہو اے محمد کے وارث جو خدا کے رسول ہیں آپ پر سلام ہو اے امیر المومنین علی کے وارث جو خدا کے ولی اور رب کائنات کے رسول کے جانشین ہیں آپ پر سلام ہو اے فاطمہ زہرا کے وارث آپ پر سلام ہو اے وارث حسن وحسین جو جوانان بہشت کے سید و سردار ہیں سلام ہو آپ پر اے علی بن الحسین کے وارث جو عبادت گذاروں کی زینت ہیں آپ پر سلام ہو اے محمد بن علی کے وارث جو ظاہر کرنے والے ہیں اولین و آخرین کے علم کو سلام ہو آپ پر اے جعفر بن محمد کے وارث جو صاحب صدق اور نیک ہیں آپ پر سلام ہو اے وارث موسیٰ بن جعفر آپ پر سلام ہو اے صاحب صدق شہید سلام ہو آپ پر اے وصی نیک اور پرہیزگار میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ نے نماز  قائم کی اور زکوٰة دی آپ نے نیکیوں کا حکم دیا اور برائیوں سے منع کیا آپ خدا کی بندکی کرتے رہے یہاں تک کہ شہید ہو گئے آپ پر سلام ہو اے ابوالحسن اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں

 

اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وَلِیَّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حُجَّةَ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ اللهِ فِی ظُلُماتِ الْاََرْضِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا عَمُودَ الدِّینِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ آدَمَ صَفْوَةِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ نُوحٍ نَبِیِّ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ إِبْراھِیمَ خَلِیلِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ إِسْماعِیلَ ذَبِیحِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسی کَلِیمِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عِیسی رُوحِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ أَمِیرِ الْمُؤْمِنِینَ عَلِیٍّ وَلِیِّ اللهِ وَوَصِیِّ رَسُولِ رَبِّ الْعَالَمِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ فاطِمَةَ الزَّھْراءِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ الْحَسَنِ وَالْحُسَیْنِ سَیِّدَیْ شَبابِ أَھْلِ الجَنَّةِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ عَلِیِّ بْنِ الْحُسَیْنِ زَیْنِ الْعابِدِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِیٍّ باقِرِ عِلْمِ الْاََوَّلِینَ وَالْاَخِرِینَ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ الصَّادِقِ الْبارِّ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا وارِثَ مُوسَی بْنِ جَعْفَرٍ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الصِّدِّیقُ الشَّھِیدُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ أَیُّھَا الْوَصِیُّ الْبَارُّ التَّقِیُّ أَشْھَدُ أَنَّکَ قَدْ أَقَمْتَ  الصَّلاةُ وَآتَیْتَ الزَّکَاةَوَأَمَرْتَ بِالْمَعْرُوفِ وَنَھَیْتَ عَنِ الْمُنْکَرِ وَعَبَدْتَ اللهَ مُخْلِصاً حَتّی أَتَاکَ الْیَقِینُ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا أَبَا الْحَسَنِ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَکاتُہُ۔

 پھر خود کو ضریح پاک سے لپٹائے اور کہے:

اے معبود! میں تیری طرف آیا ہوں اپنا وطن چھوڑ کر اور کئی شہروں سے گزر کر تیری رحمت کی آرزو میں پس مجھیناامید نہ کر اور مجھے میری حاجت روائی کے بغیر نہ پلٹا اور رحم فرماجبکہ میں تیرے رسول کے بھائی کے فرزند کی قبر پر پڑا تڑپتا ہوں ان پر اور انکی آل پر تیری رحمتیں ہوں قربان آپ پر میرے ماں باپ اے میرے آقا آپکی زیارت کرنے حاضر ہوا ہوں پناہ لینے اس جرم سے جو میں نے اپنی جان پر کیا اور اس کا بار میری گردن پر ہے پس بن جائیں میرے لئے شفاعت کرنے والے خدا کے سامنے میری غربت و ناداری کے دن کیونکہ آپ خدا کے ہاں بلند مرتبہ رکھتے ہیں اور اس کے نزدیک آپ باعزت ہیں۔

 

اَللّٰھُمَّ إِلَیْکَ صَمَدْتُ مِنْ أَرْضِی وَقَطَعْتُ الْبِلادَ رَجاءَ رَحْمَتِکَ فَلاَ تُخَیِّبْنِی وَلاَ تَرُدَّنِی بِغَیْرِ قَضاءِ حاجَتِی وَارْحَمْ تَقَلُّبِی عَلَی قَبْرِ ابْنِ أَخِی رَسُولِکَ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی یَا مَوْلایَ أَتَیْتُکَ زائِراً وافِداً عائِذاً مِمَّا جَنَیْتُ عَلَی نَفْسِی وَاحْتَطَبْتُ عَلَی ظَھْرِی فَکُنْ لِی شافِعاً إِلَی اللهِ یَوْمَ فَقْرِی وَفاقَتِی فَلَکَ عِنْدَ اللهِ مَقامٌ مَحْمُودٌ وَأَنْتَ عِنْدَھُ وَجِیہٌ

۔پس اپنا دایاں ہاتھ بلند کرے بایاں ہاتھ قبر مبارک پر رکھے اور یہ کہے:

 اے معبود میں تیرا قرب چاہتا ہوں انکی محبت اور انکی ولایت کے ذریعے محب ہوں ان میں سے آخری کا جیسے محب تھا ان میں سے پہلے کا اور بیزار ہوں ہر گروہ سے سوائے انکے اے معبود لعنت بھیج ان لوگوں پر جنہوں نے تیری نعمت کو اسکی جگہ سے ہٹایا تیرے پیغمبر کو الزام دیا تیری آیتوں کا انکار کیا تیرے مقرر کردہ امام کا مذاق اڑایا اور دوسرے لوگوں کو آلِ محمد پر حاکم و مختار بنایا اے معبود میں تیرا قرب چاہتا ہوں ظالموں پر لعنت کر کیاور ان سے بیزاری کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں اے بہت رحم والے

 

 

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَتَقَرَّبُ إِلَیْکَ بِحُبِّھِمْ وَبِوِلایَتِھِمْ أَتَوَلَّیٰ آخِرَھُمْ بِمَا تَوَلَّیْتُ بِہِ أَوَّلَھُمْ وَأَبْرَأُ مِنْ کُلِّ وَلِیجَةٍ دُونَھُمْ۔ اَللّٰھُمَّ الْعَنِ الَّذِینَ بَدَّلُوا نِعْمَتَکَ وَاتَّھَمُوا نَبِیَّکَ وَجَحَدُوا بِآیاتِکَ وَسَخِرُوا بِإِمامِکَ وَحَمَلُوا النَّاسَ عَلَی أَکْتافِ آلِ مُحَمَّدٍ۔اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَتَقَرَّبُ إِلَیْکَ بِاللَّعْنَةِ عَلَیْھِمْ وَالْبَرائَةِ مِنْھُمْ فِی الدُّنْیا وَالآخِرَةِ یَا رَحْمنُ

پھر حضرت کی پائنتی کی طرف جائے اور کہے:

  خدا آپ پر رحمت کرے اے ابوالحسن خدا آپ کی روح پر رحمت فرمائے اور آپکے بدن پر کہ آپ نے صبر کیا اور آپ ہیں تصدیق کرنے والے تصدیق شدہ خدا قتل کرے

 

صَلَّی اللهُ عَلَیْکَ یَا أَبَا الْحَسَنِ صَلَّی اللهُ عَلَی رُوحِکَ وَبَدَنِکَ صَبَرْتَ وَأَنْتَ الصَّادِقُ المُصَدَّقُ قَتَلَ اللهُ مَنْ قَتَلَکَ بِالْاََیْدِی وَالْاََلْسُنِ۔