نما ز حضرت امام محمد با قر (ع)

          یہ دو رکعت نماز ہے کہ جس کی ہر رکعت میں سورۃ حمد کے بعد سو ۱۰۰ مرتبہ یہ کہیں:

سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَاللهُ أَکْبَرُ۔

پاک ہے الله اور حمد الله ہی کے لیے ہے اور الله کے سوا کوئی معبودنہیں اور الله بزرگتر ہے۔

نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں :

 اے معبود! اے بردبار اے صاحب بخشش اے محبت کرنے والے میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے گناہوں سے درگزر فرما اور جو کچھ میرے پاس ہے تجھی سے ہے اور مجھے اپنی عطا سے اتنا دے کہ جس میں میریلئے وسعت ہو اور جو کچھ مجھے دے اس میں اپنی اور اپنے رسول کی اطاعت وپیروی کے لیے توفیق عمل بھی مرحمت فرما اور مجھ سے ایسا عفوودرگزر فرما جس سے میں تیرے فضل وکرم کے لائق ہو جاؤں اے معبود! مجھ پر وہ عطا کر جس کا تو اہل ہے اور مجھ سے وہ برتاؤ نہ کر کہ جسکا میں اہل ہوں پس میں تیری وجہ سے زندہ ہوں اور مجھے تیرے سوا کسی سے بھلائی نہیں مل سکتی اے دیکھنے والوں سے بڑھ کر دیکھنے والے اورسننے والوں سے بڑھ کر سننے والے اور حاکموں سے بڑھ کر حکم کرنے والے اور اے پناہ دینے والوں کی پناہ گاہ اور لاچاروں کی دعا قبول کرنے والے محمد وآل محمد پر رحمت فرما۔

 

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ یَا حَلِیمٌ ذُو أَنَاةٍ غَفُورٌ وَدُودٌ أَنْ تَتَجاوَزَ عَنْ سَیِّئَاتِی وَمَا عِنْدِی بِحُسْنِ مَا عِنْدَکَ، وَأَنْ تُعْطِیَنِی مِنْ عَطَائِکَ مَا یَسَعُنِی، وَتُلْھِمَنِی فِیمَا أَعْطَیْتَنِی الْعَمَلَ فِیہِ بِطَاعَتِکَ وَطَاعَةِ رَسُولِکَ،وَأَنْ تُعْطِیَنِی مِنْ عَفْوِکَ مَا أَسْتَوْجِبُ بِہِ کَرَامَتَکَ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعْطِنِی مَا أَنْتَ أَھْلُہُ وَلاَ تَفْعَلْ بِی مَا أَ نَا أَھْلُہُ فَإنَّمَا أَ نَا بِکَ، وَلَمْ أُصِبْ خَیْراً قَطُّ إِلاَّ مِنْکَ، یَا أَبْصَرَ الْاَ بْصَرِینَ،وَیَا أَسْمَعَ السَّامِعِینَ، وَیَا أَحْکَمَ الْحَاکِمِینَ، وَیَا جَارَ الْمُسْتَجِیرِینَ، وَیَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ،صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔

 

Allahumma salli alaa Muhammadinw wa aali Muhammad.

Bismillahir Rahmaanir Raheem.

Allahumma Inne as aluka Yaa haleem Doo anaatin Ghafoorun wadoodun An tatajaawaza an Sayyi-aatee Wa maa indee bihusne Maa indaka Wa an tua-tiyunee Min ataaa-ika. Maa yasa unee. Wa tulhimanee feemaa aa taytanil amala feehi bitaa atika wa t'aa-a'ti Rasoolika. Wa an tua tiyanee min afwika maa astawjibu bihee karaamataka. Allahumma aa-tinee maa anta ahluhoo. Wa laa tafal bee maa anaa ahluhoo. Fa innamaa anaa Bika. Wa lam usib khayran qattu illaa minka. Yaa absaral absareen. Wa yaa asma-as Samieen. Wa yaa ahkamal H'aakimeen. Wa Yaa Jaaral Mustajeereen. Wa Yaa Mujeeba daa-watil muztarreen salli alaa Muhammadinw wa aali Muhammad.