نماز حضرت امام علی نقی (ع)

          یہ دو رکعت ہے اسکی پہلی رکعت میں سورۃ حمد کے بعد سورۃ یٰسں دوسری رکعت میں حمد کے بعد سورۃ رحمن پڑھیں نماز کے بعد حضرت کی یہ دعا پڑھیں:

اے نیکی کروانے والے اے ملنے والے اے ہر غائب کے دیکھنے والے اے وہ قریب جو دور نہیں ہوتا اور اے وہ غالب جو مغلوب نہیں ہوتا اے وہ ذات جسے تیرے اپنے سوا کوئی نہیں جانتاکہ کیسا ہے اے وہ جسکی قدرت تک رسائی نہیں ہوتی اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں تیرے اس نام کے واسطے جو پوشیدہ، محفوظ اور مخفی ہے جس سے تو چا ہے۔ تو پاک وپاکیزہ، مقدس نور، کامل، زندہ، نگہبان، عظیم، آسمانوں کو روشن کرنے والا اور زمینوں کو روشن کرنے والا ہے ظاہر اور باطن کا جاننے والا بزرگوار، بلند اورعظیم ہے کہ تو محمد و آلِ محمد پر رحمت فرما۔

 

یَا بَارُّ یَا وَصُولُ یَا شَاھِدَ کُلِّ غائِبٍ، وَیَا قَرِیبُ غَیْرَ بَعِیدٍ، وَیَا غَالِبُ غَیْرَ مَغْلُوبٍ،وَیَا مَنْ لاَ یَعْلَمُ کَیْفَ ھُوَ إِلاَّ ھُوَ، یَا مَنْ لاَ تُبْلَغُ قُدْرَتُہُ، أَسْأَ لُکَ اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ الْمَکْنُونِ الْمَخْزُونِ الْمَکْتُومِ عَمَّنْ شِئْتَ، الطَّاھِرِ الْمُطَہَّرِلْمُقَدَّسِ النُّورِ التَّامِّ الْحَیِّ الْقَیُّومِ الْعَظِیمِ، نُورِ السَّمَاوَاتِ وَنُورِ الْاَرَضِینَ،عَالِمِ الْغَیْبِ وَالشَّھَادَةِ الْکَبِیرِ الْمُتَعَالِ الْعَظِیمِ صَلِّ عَلی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔

 

 

Allahumma salli alaa Muhammadinw wa aali Muhammad.

Bismillahir Rahmaanir Raheem.

Yaa Baaarru Yaa wasoolu Yaa Shahida kulli Ghaaaibin Wa yaa qareebu ghayra ba-e'edin Wa yaa ghaalibu ghayra maghloobin Wa yaa man laa yaa lamu kayfa huwa Illa huwa Yaa man laa tublaghu qudratuhoo As-aluka Allahumma Bismikal maknoonil Makhzoonil Maktoom Amman shitat Taahiral mutahharil Muqaddain noorit Taammil hayyil Qayyoomil azeem Nooris samaawaati wa noori arzeena Aalimil ghaybi wash shahaadatil kabeeril muta-a'alil azeem Salli alaa Muhammadinw wa aali Muhammad