نماز حضرت رسول الله ﷺ

          سّیدا بن طاوٴس نے معتبر سند کیساتھ امام علی رضا (ع) سے روا یت کی ہے کہ آنجنا ب سے نمازِ جعفر طّیار کے متعلق سوال کیا گیا تو فرما یا :تم لوگ نماز ِرسول الله سے کیو ں غا فل ہو؟ کیا آنحضرت نے نمازِ جعفر طیار نہ پڑھی تھی ؟ اورکیا جعفر طّیار نے نمازِ رسول الله نہ پڑھی تھی؟ راوی نے عر ض کی :مو لا !آپ ہمیں تعلیم فرما ئیں!حضر ت نے فرما یا:

 کہ یہ دو رکعت نما ز ہے کہ ہر رکعت میں سُو ر ئہ حمد کے بعد پند رہ مر تبہ سُورہ قد ر پڑھو  پھر ر کو ع اور رکوع سے سر اٹھانے کے بعد ، پہلے سجدے میں اورسجد ے سے سر اُ ٹھانے کے بعد،پھر دوسرے سجدے میں اور اس سے سر اٹھانے کے بعد ہر ایک مقا م پر(۱۵) پندرہ مرتبہ سو رئہ قدر پڑھو۔ پھرتشہد و سلا م پڑھو۔اس کے بعد خد ا اور بندے میں حا ئل ہر گنا ہ معا ف ہو جائیں گے اور ہر حاجت پو ری ہو جا ئے گی ۔نما ز سے فا ر غ ہو کر یہ دُعا پڑھیں:

خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جوہما را ا ور ہما رے گذشتہ اباوٴ اجداد کا ر ب ہے خدا کے سوا کوئی معبود نہیں جو یکتا معبود ہے اور ہم اسکے فرمانبردار ہیں خدا کے سوا کوئی معبود نہیں ہم اسکی عبادت کرتے ہیں ہم اسی کے دین کیساتھ مخلص ہیں اگرچہ مشرکوں کو ناگوار گذرے خدا کے سوا کوئی معبود نہیں۔جو یکتا ہے یکتا ہے یکتا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اپنے بندے کی مدد فرمائی اور اسکے لشکر کو غالب کیا اور اکیلے ہی کئی  گروہوں کو شکست دی حکو مت اسی کیلئے اور حمد اسی کیلئے ہے اور وہ ہر چیز پر اختیار رکھتا ہے اے معبود تو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان میں ہے اسے منور کرنے و الا ہے پس حمد تیرے ہی لئے ہے اور آسمانوں اور زمین اورجو کچھ ان میں ہے تو اسے قا ئم رکھنے و الا ہے تو حمد تیر ے ہی  لئے ہے تو حق اور تیر او عدہ حق ہے اور تیرا قو ل حق ہے تیرا عمل حق ہیجنت حق ہے اور جہنم حق ہے۔ اے معبود میں تیرا دلدادہ ہوں تجھ پر ایمان رکھتا ہوں تجھ پر بھروسہ کرتا ہوں تیری مددسے دشمن کا مقابلہ کرتا ہوں اور تجھ سے فیصلہ چاہتا ہوں اے میرے رب اے میرے رب اے میرے رب میرے ا گلے پچھلے گناہوں کو معاف کر دے چاہے وہ میں نے چھپائے ہوں یا ظاہراً کیے ہوں توہی میرا معبود ہے کہ تیرے سوا کوئی معبود نہیں محمد و آلمحمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے بخش د ے اور مجھ پر رحم فرما میری تو بہ قبول کر لے کہ بے شک تُو تو بہ قبو ل کرنے والا مہر با ن ہے۔

 

لَاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ رَبُّنا وَرَبُّ آبائِنَا الْاَوَّلِینَ، لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ إِلھاً واحِداً وَنَحْنُ لَہُ مُسْلِمُونَ لاَ إِلہَ إِلاَّ  اللهُ لاَ نَعْبُدُ إِلاَّ إِیَّاہُ مُخْلِصِینَ لَہُ الدِّینَ وَلَوْ کَرِہَ الْمُشْرِکُونَ لاَ إِلہَ إِلاَّ اللهُ وَحْدَہُ وَحْدَہُ وَحْدَہُ أَ نْجَزَ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ، وَأَعَزَّ جُنْدَہُ وَھَزَمَ الْاَحْزَابَ وَحْدَہُ فَلَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ، وَ ھُوَ عَلی کُلِّ شَیْءٍ قَدِیرٌ اَللّٰھُمَّ أَنْتَ نُورُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیھِنَّ فَلَکَ الْحَمْدُ وَأَنْتَ قَیَّامُ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ وَمَنْ فِیھِنَّ فَلَکَ الْحَمْدُ وَأَ نْتَ الْحَقُّ وَوَعْدُکَ الْحَقُّ وَقَوْلُکَ حَقٌّ وَ إِنْجَازُکَ حَقٌّ وَالْجَنَّةُ حَقٌّ وَالنَّارُ حَقٌّ۔ اَللّٰھُمَّ لَکَ أَسْلَمْتُ، وَبِکَ آمَنْتُ، وَعَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ، وَبِکَ خَاصَمْتُ، وَ إِلَیْکَ حَاکَمْتُ، یَا رَبِّ یَا رَبِّ یَا رَبِّ اغْفِرْ لِی مَا قَدَّمْتُ وَأَخَّرْتُوَأَسْرَرْتُ وَأَعْلَنْتُ ، أَنْتَ إِلھِی لاَ إِلہَ إِلاَّ أَ نْتَ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاغْفِرْ لِی وَارْحَمْنِی وَتُبْ عَلَیَّ إِنَّکَ أَ نْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیمُ ۔

 

          علا مہ مجلسی(علیہ الرحمہ) فرماتے ہیں کہ یہ نما ز چند مشہور نما زو ں میں سے ہے کہ جسکو عامہ و خا صہ نے اپنی کتا بوں میں درج کیا ہے بعض نے اسے رو ز جمعہ کی نمازوں میں شما ر کیا ہے۔لیکن روایت سے اختصاص معلوم نہیں ہوتا اور ظا ہر اًیہ نما ز سبھی دنو ں میں پڑھی جاسکتی ہے

Laa ilaaha illallahu Rabbunaa Wa rabbu aabaaa inal awwaleen Laa ilaaha illallaahu Ilaahan wahidan Wa nahnu lahoo muslimoona Laa ilaaha illallaahu Laa naa'-budu Illaa iyyaahu mukhliseena lahud deena Wa law karihal mushriKoona laa ilaaha illallaahu Wah'dahoo Wah'dahoo Wah'dahoo Anjaza waa'-dahoo wa nas'ara a'bdahoo wa a-a'zza jundahoo Wa hazamal Ah'zaaba Wah'dahoo Falahul Mulku wa lahul H'amdu wa huwa a'laa kulli shay-in Qadeer Allahumma anta nurus samaawaati wal arz” wa man feehinna falakal H'amdu wa antal H'aqqu Wa waa'-dukal H'aqqun Wa Qawluka H'aqqun Wa injaazuka H'aqqun Wal Jannatul H'aqqun Wan naaru H'aqqun Allaahumma laka aslamtu wa a'layka tawakkal tu wa bika khaas'amtu Wa ilayka H'aakamtu Yaa Rabbi Yaa Rabbi Yaa Rabbighfir lee Maa Qaddamtu wa Akhkhartu Wa AsRartu Wa aa'lantu Anta ilaahee Laa ilaaha illaa anta salli aala Muhammadinw wa aali Muhammad Waghfir lee Warh'amnee Wa tuba'layya Innaka antat tawwaabur Raheem Allahumma S'alli A'laa Muhammadinw wa aali Muh'ammad.