شیخ و سّید نے صفوان سے روایت کی ہے کہ جمعہ کے دن محمد ابنِ علی حلبی امام جعفرصا دق (ع) کی خدمت میں شرفیاب ہوئے تو عرض کی :مولا !مجھے کوئی ایسا عمل تعلیم فرما ئیں جو آج کے دن سب سے بہتر ہو حضرت نے فرمایا:میں نہیں سمجھتاکہ رسُول اللہ کے نزدیک کوئی حضرت فاطمہ(ع) سے بڑ ھ کر عزیز ہو ۔ پس حضر ت رسو ل نے جو تعلیم ان کو دی ہو اس سے افضل کیا چیز ہوگی؟ آنحضرت نے جنا ب فا طمہ(ع) سے فرما یا کہ جو جُمعہ کی صبح کو درک کرے تو وہ غسل کرے اور چار رکعت نما ز (دو دو کرکے) اس طرح پڑھے کہ پہلی رکعت میں حمد کے بعد پچاس مرتبہ سُورہ توحید اور دوسری رکعت میں حمد کے بعد پچاس مرتبہ سُورہ عادیات،تیسری رکعت میں حمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۃ زلزال اور چوتھی رکعت میں حمد کے بعد پچاس مرتبہ سُورئہ نصر پڑھے ۔یہ نزولِ قرآن کے سلسلے کا آخر ی سُورہ ہے جب نماز سے فارغ ہو جائے تو یہ دُعا پڑھے:
اے میرے خدا اور میرے سردا ر جو کوئی آمادہ و تیار ہو یا کمربستہ ہو یا اُٹھ کھڑا ہو کہ کسی مخلوق کی طرف انعام کی اُمید، فوائد اور بخشش کی طلب اور عطا وسخاوت کے حصول کیلئے جاسکے تو بھی اے میرے معبود! میری آمادگی میری تیاری میری کمربستگی اور میرا اُٹھنا تیری نعمتوں اور تیری عطا وبخشش اور انعام کی اُمید پر ہے تو اے خدا مجھے اس میں ناکام نہ کر، اے وہ جو مانگنے والوں کے مانگنے سے تنگ نہیں ہوتا اور جسکے ہاں عطاء و سخاء سے کمی نہیں آتی۔ میں تیرے حضور اپنے کسی عمل خیر کی و جہ سے نہیں آیا جو میں نے آگے بھیجا ہو نہ میں کسی مخلوق کی سفارش لا یا ہوں کہ اسکے ذریعے تیرا تقرب حاصل کروں ہاں محمد و آلِ محمد کہ ان پر تیری رحمتیں ہوں انکی سفارش کے ساتھ تیرے پاس تیرے عظیم عفو کی امید لے کر آیا ہوں جسکے ذریعے تُو نے خطاکاروں کو معاف فرمایا جبکہ وہ گناہوں میں غلطاں تھے اور انکا ایک عرصے تک گناہوں میں رہنا ان پر تیرے کرم اور بخشش میں مانع نہیں ہوسکا اور اے میرے سردار تو بار بار نعمتیں دینے والا اور میں بار بار خطا کرنے والا ہوں۔ میں حضرت محمداور انکی پاک آل (ع) کے حق کا واسطہ دے کر سوال کرتا ہوں کہ میرے بڑے گناہ کو معاف فرما کیونکہ عظیم گناہ کو عظیم ہستی ہی معاف کرسکتی ہے اے بزرگ،اے عظیم، اے برتر، اے بزرگ،اے عظیم، اے برتر، اے عظیم۔ |
|
إِلھِی وَسَیِّدِی مَنْ تَھَیَّأَ أَوْ تَعَبَّأَ أَوْ أَعَدَّ أَوِ اسْتَعَدَّ لِوِفَادَةِ مَخْلُوقٍ رَجَاءَ رِفْدِہِ وَفَوَائِدِہِ وَنَائِلِہِ وَ فَوَاضِلِہِ وَجَوائِزِہِ فَإِلَیْکَ یَا إِلھِی کَانَتْ تَھْیِیَتِی وَتَعْبِیَتِی وَ إِعْدَادِی وَاسْتِعْدَادِی رَجَاءَ فَوَائِدِکَ وَمَعْرُوفِکَ وَنَائِلِکَ وَجَوَائِزِکَ فَلا تُخَیِّبْنِی مِنْ ذلٰکَ یَا مَنْ لاَ تَخِیبُ عَلَیْہِ مَسْأَلَةُ السَّائِلِ،وَلاَ تَنْقُصُہُ عَطِیَّةُ نَائِلٍ، فَإنِّی لَمْ آتِکَ بِعَمَلٍ صَالِحٍ قَدَّمْتُہُ، وَلاَ شَفَاعَةِ مَخْلُوقٍ رَجَوْتُہُ، أَتَقَرَّبُ إِلَیْکَ بِشَفَاعَتِہِ إِلاَّ مُحَمَّداً وَأَھْلَ بَیْتِہِ صَلَوَاتُکَ عَلَیْہِ وَعَلَیھِمْ، أَتَیْتُکَ أَرْجُو عَظِیمَ عَفْوِکَ الَّذِی عُدْتَ بِہِ عَلَی الْخَطَّائِینَ عِنْدَ عُکُوفِھِمْ عَلَی الْمحَارِمِ، فَلَمْ یَمْنَعْکَ طُولُ عُکُوفِھِمْ عَلَی الْمَحَارِمِ أَنْ جُدْتَ عَلَیْھِمْ بِالْمَغْفِرَةِ وَأَنْتَ سَیِّدِی الْعَوَّادُ بِالنَّعْمَاءِ وَأَنَا الْعَوَّادُ بِالخَطَاءِ أَسْأَلُکَ بِحَقِّ مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ، أَنْ تَغْفِرَ لِی ذَ نْبِیَ الْعَظِیمَ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُ الْعَظِیمَ إِلاَّ الْعَظِیمُ،یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ یَا عَظِیمُ |
مؤلف کہتے ہیں کہ سّیدابنِ طا وٴس نے جمال الا سبو ع میں ائمہمیں سے ہر ایک کی نماز و دُعا نقل کی ۔پس منا سب ہو گا کہ یہاں ا ن نما زوں اور دُعا ؤ ں کا ذکر کر د یا جا ئے۔