دعائے ندبہ

 مؤلف کہتے ہیں کہ سید بن طاؤس نے مصباح الزائر میں اعمال سرداب کے بارے میں ایک فصل رقم کی ہے جسمیں انہوں نے حضرت صاحب الزماں (عج) کی چھ زیارتیں درج کی ہیں اور پھر فرمایا ہے کہ اسی فصل سے دعا ندبہ ملحق کی جاتی ہے اور روزانہ نماز فجر کے بعد حضرت کیلئے پڑھی جانے والی یہ زیارت ساتویں زیارت شمار ہوگی نیز دعا عہد بھی اس فصل میں شامل کی جا رہی ہے جسے غیبت امام کے زمانے میں پڑھنے کا حکم ہوا ہے اور وہ دعا بھی ذکر ہوئی ہے جو حضرت کے حرم شریف سے واپس جاتے وقت پڑھنا چاہیے اسکے بعد انہوں نے یہ چاروں چیزیں وہاں بیان کی ہیں۔ چنانچہ ہم انکی پیروری کرتے ہوئے اس مقام پر وہی چارامور نقل کر رہے ہیں ان میں سے پہلی دعا ندبہ ہے جسے چار عیدوں یعنی عید الفطر عید الاضحی‘ عید غدیر اور روز جمعہ پڑھنا مستحب ہے اوروہ یہ ہے۔

حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں کا پرودگار ہے اور خدا ہمارے سردار اور اپنے نبی محمد اور ان کی آل پر رحمت کرے اور بہت بہت سلام بھیجے

اے معبود حمد ہے تیرے لیے کہ جاری ہو گی تیری قضاء و قدر تیرے اولیاء کے بارے میں جن کو تو نے اپنے لیے اور اپنے دین کیلئے خاص کیا جب کہ انہیں اپنے ہاں سے وہ نعمتیں عطا کی ہیں جو باقی رہنے والی ہیں جو نہ ختم ہوتی ہیں نہ کمزور پڑتی ہیں اس کے بعد کہ تو نے ان پر اس دنیا کے بے حقیقت مناصب جھوٹی شان و شوکت اور زینت سے دور رہنا لازم کیا پس انہوں نے یہ شرط پوری کی اور ان کی  وفا کو تو جانتا ہے تو نے انہیں قبول کیا مقرب بنایا ان کے ذکر کو بلند فرمایا اور ان کی تعریفیں ظاہر کیں تو نے ان کی طرف اپنے فرشتے بھیجے ان کو وحی سے مشرف کیا ان کو اپنے علوم سے نوازا اور ان کو وہ ذریعہ قرار دیا جوتجھ تک پہنچائے اور وہ وسیلہ جو تیری خوشنودی تک لے جائے پس ان میں کسی کو جنت میں رکھا یہاں تک کہ اس سے باہر بھیجا کسی کو اپنی کشتی میں سوار کیا اور بچا لیا اور جو ان کے ساتھ تھے انہیں موت سے بچایا تو نے اپنی رحمت کے ساتھ اور کسی کو تو نے اپنا خلیل بنایا پھردوسرے سچی زبان والوں نے تجھ سے سوال کیا جسے تو نے پورا فرمایا اسے بلند وبالا قرار دیا کسی کے ساتھ تو نے درخت کے ذریعے کلام کیا اور اس کے بھائی کو اس کا مدد گار بنایا کسی کو تو نے نے بن باپ کے پیدا فرمایا اسے بہت سے معجزات  دئیے اور روح قدس سے اسے قوت دی تو نے ان میں سے ہر ایک کے لیے ایک شریعت اور راستہ مقرر کیا ان کے لیے اوصیاء چنے کہ تیرے دین کو قائم رکھنے کے لیے ایک کے بعد دوسرا نگہبان آیا جو تیرے بندوں پر حجت قرار پایا تاکہ حق اپنے مقام سے نہ ہٹے اور باطل کے حامی اہل حق پر غلبہ نہ پائیں اور کوئی یہ نہ کہے کہ کاش تو نے ہماری طرف ڈرانے والا رسول بھیجا ہوتا اور ہمارے لیے ہدایت کا جھنڈا بلند کیا ہوتا کہ تیری آیتوں کی پیروی کرتے اس سے پہلے کہ ذلیل و رسوا ہوں یہاں تک کہ تو نے امر ہدایت اپنے حبیب اور پاکیزہ اصل محمد ﷺ کے  سپرد کیا پس وہ ایسے سردار ہوئے جن کو تو نے مخلوق میں سے پسند کیا برگزیدوں میں سے برگزیدہ بنایا جن کو چنا ان میں سے افضل بنایا اپنے خواص میں سے بزرگ قرار دیا انہیں نبیوں کا پیشوا بنایا اور ان کو اپنے بندوں میں سے جن وانس کی طرف بھیجا ان کیلئے سارے مشرقوں مغربوں کو زیر کر دیا براق کو انکا مطیع بنایا اور انکو جسم و جان کیساتھ آسمان پربلایا اور تو نے انہیں سابقہ و آئندہ باتوں کا علم دیا یہاں تک کہ تیری مخلوق ختم ہو جائے پھر ان کو دبدبہ عطا کیا اور ان کے گرد جبرائیل و میکائیل اور نشان زدہ فرشتوں کوجمع فرمایا ان سے وعدہ کیا کہ آپکا دین تمام ادیان پر غالب آئے گا اگرچہ مشرک دل تنگ ہوں اور یہ اس وقت ہوا جب ہجرت کے بعد تو نے انکے خاندان کوسچائی کے مقام پر جگہ دی اور انکے اور انکے ساتھیوں کیلئے قبلہ بنایا پہلا گھر جو مکہ میں بنا یا گیا جو جہانوں کیلئے برکت و ہدایت کا مرکز ہے اس میں واضح نشانیاں اور مقام ابراہیم ہے جو اس گھر میں داخل ہوااسے امان مل گئی نیز تو نے فرمایا ضرور خدا نے ارادہ کر لیا ہے کہ تم سے برائی کو دور کر دے اے اہلبیت اور تمہیں پاک رکھے جسطرح پاک رکھنے کا حق ہے محمد پر اور انکی آل پر تیری رحمتیں ہوں تو نے اہل بیت کی محبت کو انکا اجررسالت قرار دیا قرآن میں پس تو نے فرمایا کہہ دیں کہ میں تم سے اجر رسالت نہیں مانگتا مگر یہ کہ میرے اقربا سے محبت کرو اور تو نے کہا جو اجر میں نے تم سے مانگا ہے وہ تمہارے فائدے میں ہے نیز تو نے فرمایا میں نے تم سے اجر رسالت نہیں مانگا سوائے اسکے کہ یہ راہ اسکے لیے جو خدا تک پہنچنا چاہے پس اہل بیت تیرا مقرر کردہ راستہ  اور تیری خوشنودی کے حصول کا ذریعہ ہیں ہاں جب محمد رسول اللہ کا وقت پورا ہو گیا تو ان کی جگہ علی بن ابی طالب نے لے لیان دونوں پر اور انکی آل پر تیری رحمتیں ہوں علی رہبر ہیں جب کہ محمد ڈرانے والے اور ہر قوم کیلئے رہبر ہے پس فرمایا آپ نے جماعت صحابہ سے کہ جسکا میں مولا ہوں پس علی بھی اسکے مولا ہیں  اے معبود محبت کراس سے جو اس سے محبت کرے دشمنی کر اس سے جو اس سے دشمنی کرے مدد کر اسکی جو اسکی مدد کرے خوار کر اسکو جو اسے چھوڑے نیز فرمایا کہ جسکا میں نبی ہوں علی اسکا امیر و حاکم ہے اور فرمایا میں اور علی ایک درخت سے ہیں اور دوسرے لوگ مختلف درختوں سے پیدا ہوئے ہیں اور علی کو اپنا جانشین بنایا جیسے ہارون موسیٰ کے جانشین ہوئے پس فرمایااے علی تم میری نسبت وہی مقام رکھتے ہو جو ہارون کو موسیٰ کی نسبت تھا مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں آپ نے علی کا نکاح اپنی بیٹی  سردار زنان عالم سے کیا مسجد میں ان کیلئے وہ امر حلال رکھا جو آپ کیلئے تھا اور مسجد کیطرف سے سبھی دروازے بندکرائے سوائے علی کے دروازے کے پھر اپنا علم و حکمت ان کے سپرد کیا تو فرمایا میں علم کاشہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں لہذا جو علم و حکمت کا  طالب ہے وہ اس در علم پر آئے نیز یہ کہا کہ اے علی تم میرے بھائی جانشین اور وارث ہو تمہارا گوشت میرا گوشت تمہارا خون میرا خون تمہاری صلح میری صلح تمہاری جنگ میری جنگ ہے اور ایمان تمہاری رگوں میں شامل ہے جیسے وہ میرے رگوں میں شامل ہے قیامت میں تم حوض کوثر پر میرے خلیفہ ہوگے تمہی میرے قرضے چکاؤ گے اور میرے وعدے نبھاؤ گے تمہارے شیعہ جنت میں چمکتے چہروں کیساتھ نورانی تختوں پرمیرے آس پاس میرے قرب میں ہوں گے اور اے علی اگر تم نہ ہوتے تو میرے بعد مومنوں کی پہچان نہ ہو پاتی چنانچہ وہ آپ کے بعد گمراہی سے ہدایت میں لانے والے تاریکی سے روشنی میں لانے والے خدا کا مضبوط سلسلہ اور اسکا سیدھا راستہ ہیں نہ قرابت پیغمبر میں کوئی ان سے بڑھا ہوا تھا نہ دین میں کوئی ان سے آگے تھا ان کے علاوہ کوئی بھی اوصاف میں رسول کے مانند نہ تھاعلی و نبی اور انکی آل پر خدا کی رحمت ہو علی نے تاویل قرآن پر جنگ کی اور خدا کے معاملے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کی عرب سرداروں کو ہلاک کیا انکے بہادروں کو قتل کیا اور انکے پہلوانوں کو پچھاڑا پس عربوں کے دلوں میں کینہ بھر گیا کہ بدر‘ خیبر‘ حنین وغیرہ میں انکے لوگ قتل ہو گئے پس وہ علی کی دشمنی میں اکھٹے ہوئے اور انکی مخالفت پر آمادہ ہو گئے چنانچہ آپ نے بیعت توڑنے والوں تفرقہ ڈالنے والوں اور ہٹ دھرمی کرنے والوں کو قتل کیا جب آپکا وقت پورا ہوا تو بعد والوں میں سے بدبخت ترین نے آپ کو قتل کیا اس نے پہلے والے شقی ترین کی پیروی کی رسول اللہ ﷺ کا فرمان پورا نہ ہوا جبکہ ایک رہبرکے بعد دوسرا رہبر آتا رہا اور امت اس کی دشمنی پر شدت سے کمر بستہ ہو کر اس پر ظلم ڈھاتی رہی اور اس کی اولاد کو پریشان کرتی رہی مگر تھوڑے سے لوگ وفادار تھے اور انکا حق پہچانتے تھے پس ان میں سے کچھ قتل ہوگئے کچھ قید میں ڈالے گئے اور کچھ بے وطن ہوئے ان پر قضا وارد ہو گئی جس پروہ بہترین اجر کے امیدوار ہوئے کیونکہ زمین خدا کی ملکیت ہے وہ اپنے بندوں میں سے جسے چاہے اسکا وارث بناتا ہے اور انجام کار پرہیزگاروں کیلئے ہے اور پاک ہے ہمارا رب کہ ہمارے رب کا وعدہ پورا ہو کر رہتا ہے ہاں خدا اپنے وعدے کے خلاف نہیں کرتا وہ زبر دست ہے حکمت والا پس حضرت محمدو حضرت علی کہ ان دونوں پر خدا کی رحمت ہو ان کے خاندان پران پر رونے والوں کو رونا چاہیے چنانچہ ان پر اور ان جیسوں پر دھاڑیں مار کر رونا چاہیے پس ان کیلئے آنسو بہائے جائیں رونے والے چیخ چیخ کر روئیں نالہ و فریاد بلند کریں اور اونچی آوازوں میں رو کر کہیں کہاں ہیں حسن کہاں ہیں حسین کہاں گئے فرزندان حسین ایک نیک کردار کے بعد دوسرا نیک کردار ایک سچے کے بعد دوسرا سچا کہاں گئے جو ایک کے بعد ایک راہ حق کے رہبر تھے کہاں گئے جو اپنے وقت میں خدا کے برگزیدہ تھے کدھر گئے وہ چمکتے سورج کیا ہوئے وہ دمتے چاند کہاں گئے وہ جھلملاتے ستارے کدھر گئے وہ دین کے نشان اور علم کے ستون کہاں ہے خدا کا آخری نمائندہ جو رہبروں کے اس خاندان سے باہر نہیں کہاں ہے وہ جو ظالموں کی جڑیں کاٹنے کیلئے آمادہ ہے کہاں ہے وہ جو انتظار میں ہے کہ کج کو سیدھا اور نا درست کو درست کرے کہاں ہے وہ امیدگاہ جو ظلم وستم کو مٹانے والا ہے کہاں ہے وہ جو فرائض اور سنن کو زندہ کرنے والا امام کہاں ہے وہ جو ملت اور شریعت کو راست کرنے والا کہاں ہے وہ جس کے ذریعے قرآن اور اس کے احکام کے زندہ ہونے کی توقع ہے کہاں ہے وہ جو دین اور اہل دین کے طریقے روشن کرنے والا کہاں ہے وہ جو ظالموں کا زور توڑنے والا کہاں ہے وہ جو شرک و نفاق کی بنیادیں ڈھانے والا کہاں ہے وہ جو بدکاروں نافرمانوں اور سرکشوں کو تباہ کرنے والا کہاں ہے وہ جو گمراہی اور تفرقے کی شاخیں کاٹنے والا کہاں ہے وہ جو کج دلی و نفس پرستی کے  داغ مٹانے والا کہاں ہے وہ جو جھوٹ اور بہتانکی رگیں کاٹنے والا کہاں ہے وہ جو سرکشوں اور مغروروں کو تباہ کرنے والا کہاں ہے وہ جو دشمنوں گمراہ کرنے والوں اور بے دینوں کی جڑیں اکھاڑنے والا کہاں ہے وہ جو دوستوں کو باعزت اور دشمنوں کو ذلیل کرنے والا کہاں ہے وہ جو سب کو تقویٰ پر جمع کرنے والا کہاں ہے وہ جو خدا کا دروازہ جس سے وارد ہوں کہاں ہے وہ جو مظہر خدا کہ جس کی طرف حبدار متوجہ ہوں کہاں ہے وہ جو زمین و آسمان کے پیوست رہنے کا وسیلہ کہاں ہے وہ جو یوم فتح کا حکمران اور ہدایت کا پرچم لہرانے والا کہاں ہے جو وہ نیکی و خوشنودی کا لباس پہننے والا کہاں ہے وہ جو نبیوں کے خون اور نبیوں کی اولاد کے خون کا دعویدار کہاں ہے وہ جو کربلا کے مقتول حسین کے خون کا مدعی کہاں ہے وہ جو اس پر غالب ہے جس نے زیادتی کی اور جھوٹ باندھا وہ پریشان کہ جب دعا مانگے قبول ہوتی ہے کہاں ہے وہ جو مخلوق کا حاکم جو نیک و پرہیز گار ہے کہاں ہے وہ جو نبی مصطفی کا فرزند علی مرتضی کا فرزند خدیجہ پاک کا فرزند اور فاطمہ کبری کا فرزند مہدی قربان آپ پر میرے ماں باپ اور میری جان آپ کیلئے فدا ہے اے خدا کے مقرب سرداروں کے فرزند اے پاک نسل بزرگواروں کے فرزند اے ہدایت یافتہ رہبروں کے فرزنداے برگزیدہ اور خوش اطوار بزرگوں کے فرزند اے پاک نہاد سرداروں کے فرزند اے پاکبازوں پاک شدگان کے فرزند اے پاک نژاد و سادات کے فرزند اے وسیع القلب عزت داروں کے فرزند اے روشن چاندوں کے فرزند اے روشن چراغوں کے فرزند اے روشن سیاروں کے فرزند اے چمکتے ستاروں کے فرزند اے روشن راہوں کے فرزند اے بلند مرتبے والوں کے فرزنداے حاملین علوم کے فرزند اے واضح روشوں کے فرزند اے مذکورہ علامتوں کے فرزند اے معجز نماؤں کے فرزند اے ظاہر دلائل کے فرزند اے سیدھے راستے کے فرزند اے عظیم خبر کے فرزند اے اس ہستی کے فرزند جو خدا کے ہاں ام الکتاب میں علی اور حکیم ہے اے واضح روشن آیات کے فرزند اے ظاہر اور دلائل کے فرزند اے واضح و روشن تر دلائل کے فرزند اے کامل حجتوں کے فرزند اے بہترین نعمتوں کے فرزند اے طہٴ اور محکم آیتوں کے فرزند اے یا سین و ذاریات کے فرزند اے طور اور عادیات کے فرزند اے اس ہستی کے فرزند جو نزدیک ہوئے تو اس سے مل گئے پس کمان کے دونوں سروں جتنے یا اس سے بھی نزدیک ہوئے علی اعلیٰ کے قریب ہو گئے اے کاش میں جانتا کہ اس دوری نے آپ کو کہاں جا ٹھہرایااور کس زمین میں اور کس خاک نے آپکو اٹھا رکھا ہے آپ مقام رضویٰ میں ہیں یا کسی اور پہاڑ پر ہیں یا وادی طویٰ میں یہ مجھ پر گراں ہے کہ مخلوق کو دیکھوں اور آپکو نہ دیکھ پاؤں نہ آپکی آہٹ سنوں اور نہ سر گوشی، مجھے رنج ہے کہ آپ تنہا سختی میں پڑے ہیں میں آپکے ساتھ نہیں ہوں اور میری آہ و زاری آپ تک نہیں پہنچ پاتی میری جان آپ پر قربان کہ آپ غائب ہیں مگر ہم سے دور نہیں میں آپ پر قربان آپ وطن سے دور ہیں لیکن ہم سے دور نہیں میں آپ پرقربان آپ ہر محب کی آرزو ہر مومن و مومنہ کی تمنا ہیں جس کیلئے وہ نالہ کرتے ہیں میں قربان آپ وہ عزت دار ہیں جنکا کوئی ثانی نہیں میں قربان آپ وہ بلند مرتبہ ہیں جن کے برابر کوئی نہیں میں قربان آپ وہ قدیمی نعمت ہیں جس کی مثل نہیں میں قربان آپ جو شرف رکھتے ہیں وہ کسی  اور کو نہیں مل سکتا کب تک ہم آپ کے لیے بے چین رہیں گے اے میرے آقا اور کب تک اور کسطرح آپ سے خطاب کروں اور سرگوشی کروں یہ مجھ پر گراں ہے کہ سوائے آپکے کسی سے جواب پاؤں یا باتیں سنوں مجھ پر گراں ہے کہ میں آپ کیلئے روؤں اور لوگ آپکو چھوڑے رہیں مجھ پر گراں ہے کہ لوگوں کیطرف سے آپ پر گزرے جو گزرے تو کیا کوئی ساتھی ہے جسکے ساتھ مل کر آپ کے لیے گریہ وزاری کروں کیا کوئی بے تاب ہے کہ جب وہ تنہا ہو تو اس کے ہمراہ نالہ کروں آیا کوئی آنکھ ہے جسکے ساتھ مل کر میری آنکھ غم کے آنسو بہائے اے احمد مجتبی کے فرزند آپ کے پاس آنے کا کوئی راستہ ہے کیا ہمارا آجکا دن آپکے کل سے مل جائے گا کہ ہم خوش ہوں کب وہ وقت آئیگا کہ ہم آپکے چشمے سے سیراب ہونگے کب ہم آپکے چشمہ ٴشیریں سے پیاس بجھائیں گے اب تو پیاس طولانی ہو گئی کب ہماری صبح و شام آپکے ساتھ گزرے گی کہ ہماری آنکھیں ٹھنڈی ہونگی کب آپ ہمیں اورہم آپکو دیکھیں گے جبکہ آپکی فتح کا پرچم لہراتا ہو گا ہم آپکے ارد گرد جمع ہونگے اور آپ سبھی لوگوں کے امام ہونگے تب زمین آپکے ذریعے عدل و انصاف سے  پر ہو گی آپ اپنے دشمنوں کو سختی و ذلت سے ہمکنار کرینگے آپ سرکشوں اور حق کے منکروں کو نابود کرینگے مغروروں کا زور توڑ دینگے اور ظلم کرنے والوں کی جڑیں کاٹ دینگے اس وقت ہم کہیں گے حمد ہے خدا کیلئے جوجہانوں کا رب ہے اے معبود تو دکھوں اور مصیبتوں کو دور کرنے والا ہے میں تیرے حضور شکایت لایا ہوں کہ تو مداوا کرتا ہے اور تو ہی دنیا و آخرت کا پروردگار ہے پس میری فریاد سن اے فریادیوں کی فریاد سننے والے اپنے اس حقیر اور دکھی بندے کو اس آقا کا دیدار کرا دے اے زبردست قوت والے انکے واسطے سے اسکے رنج و غم کو دور فرما اور اسکی پیاس بجھا دے اے وہ ذات جو عرش پر حاوی ہے کہ جسکی طرف واپسی اور آخری ٹھکانا ہے اور اے معبود ہم ہیں تیرے حقیر بندے جو تیرے ولی عصر کے مشتاق ہیں جن کا ذکر تو نے اور تیرے نبی نے کیا تو نے انہیں ہماری جائے پناہ بنایا ہمارا سہارا قرار دیا انکو ہماری زندگی کا ذریعہ اور پناہ گاہ بنایا اور انکو ہم میں سے مومنوں کا امام قرار دیا پس انکو ہمارا درود و سلام پہنچا اور اے پروردگار انکے ذریعے ہماری عزت میں اضافہ فرما انکی قرار گاہ کو ہماری قرار گاہ اور ٹھکانہ بنا دے ہم پر انکی امامت کے ذریعے ہمارے لیے اپنی نعمت پوری فرما یہاں تک کہ وہ ہمیں تیری جنت میں ان شہیدوں کے پاس لے جائینگے جو مقرب خاص ہیں اے معبود! محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور امام مہدی کے نانا محمد پر رحمت فرما جو تیرے رسول اور عظیم سردار ہیں اور مہدی کے والد پر رحمت کر جو چھوٹے سردار ہیں ان کی دادی صدیقہٴ کبری فاطمہ بنت محمد ﷺ پر رحمت فرما ان سب پر رحمت فرما جن کو تو نے انکے نیک بزرگوں میں سے چنا اور القائم پر رحمت فرما بہترین کامل پوری ہمیشہ ہمیشہ بہت سی بہت زیادہ جو رحمت کی ہو تو نے اپنے برگزیدوں میں سے کسی پر اور مخلوق میں سے اپنے پسند کردہ پر اور اس پر درود بھیج وہ درود جس کا شمار نہ ہوسکے جس کی مدت ختم نہ ہو اور جو کبھی منقطع نہ ہو اے معبود!انکے ذریعے حق کو قائم فرما انکے ہاتھوں باطل کو مٹا دے انکے وجود سے اپنے دوستوں کو عزت دے انکے ذریعے اپنے دشمنوں کو ذلت دے اور اے معبود ہمیں اور انکو اکٹھے کر دے ایسا اکٹھا کہ جو ہم کو انکے پہلے بزرگوں تک پہنچائے اور ہمیں ان میں قرار دے جنہوں نے ان کا دامن پکڑا ہے ہمیں ان کے زیر سایہ رکھ ان کے حقوق ادا کرنے میں ہماری مدد فرما ان کی فرما نبرداری میں کوشاں بنا دے انکی نافرمانی سے بچائے رکھ انکی خوشنودی سے ہم پر احسان کر اور ہمیں انکی محبت عطا فرما انکی رحمت انکی دعا اور انکی برکت عطا فرما جسکے ذریعے ہم تیری وسیع رحمت اور تیرے ہاں کامیابی حاصل کریں ان کے ذریعے ہماری نماز قبول فرما ان کے وسیلے ہمارے گناہ بخش دے انکے واسطے سے ہماری دعا منظور فرما اور انکے ذریعے سے ہماری روزیاں فراخ کر دے ہماری پریشانیاں دور فرما اور انکے وسیلے سے ہماری حاجات کو پورا فرما اور توجہ کر ہماری طرف اپنی ذات کریم کے واسطے سے اور قبول فرما اپنی بار گاہ میں ہماری حاضری ہماری طرف نظر کرمہربانی کی نظر کہ جس سے تیری درگاہ میں ہماری عزت بڑھ جائے پھر اپنے کرم کی وجہ سے وہ نظر ہم سے نہ ہٹا ہمیں القائم کے نانا کے حوض سے سیراب فرما ان پر اور انکی آل پر خدا کی رحمت ہو انکے جام سے انکے ہاتھ سے سیر و سیراب کر جس میں مزہ آئے اور پھر پیاس نہ لگے اے سب سے زیادہ رحم والے ۔

 اس کے بعد نماز زیارت پڑھے جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے اور پھر جو دعا چاہے مانگے انشاء اللہ وہ قبول ہو گی۔

 

الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ وَصَلَّی اللهُ عَلَی سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ نَبِیِّہِ وَآلِہِ وَسَلَّمَ تَسْلِیماً۔اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ عَلَی مَا جَریٰ بِہِ قَضاؤُکَ فِی أَوْلِیائِکَ الَّذِینَ اسْتَخْلَصْتَھُمْ لِنَفْسِکَ وَدِینِکَ إِذِ اخْتَرْتَ لَھُمْ جَزِیلَ مَا عِنْدَکَ مِنَ النَّعِیمِ الْمُقِیمِ الَّذِی لاَ زَوالَ لَہُ وَلاَ اضْمِحْلالَ بَعْدَ أَنْ شَرَطْتَ عَلَیْھِمُ الزُّھْدَ فِی دَرَجاتِ ہذِھِ الدُّنْیَا الدَّنِیَّةِ وَزُخْرُفِہا وَزِبْرِجِہا فَشَرَطُوا لَکَ ذلِکَ وَعَلِمْتَ مِنْھُمُ الْوَفاءَ بِہِ فَقَبِلْتَھُمْ وَقَرَّبْتَھُمْ وَقَدَّمْتَ لَھُمُ الذِّکْرَ الْعَلِیَّ وَالثَّناءَ الْجَلِیَّ وَأَھْبَطْتَ عَلَیْھِمْ مَلائِکَتَکَ وَکَرَّمْتَھُمْ بِوَحْیِکَ وَرَفَدْتَھُمْ بِعِلْمِکَ وَجَعَلْتَھُمُ الذَّرِیعَةَ إِلَیْکَ وَالْوَسِیلَةَ إِلَی رِضْوانِکَ فَبَعْضٌ أَسْکَنْتَہُ جَنَّتَکَ إِلَی أَنْ أَخْرَجْتَہُ مِنْہا وَبَعْضٌ حَمَلْتَہُ فِی فُلْکِکَ وَنَجَّیْتَہُ وَمَنْ آمَنَ مَعَہُ مِنَ الْھَلَکَةِ بِرَحْمَتِکَ وَبَعْضٌ اتَّخَذْتَہُ لِنَفْسِکَ خَلِیلاً وَسَأَلَکَ لِسانَ صِدْقٍ فِی الْاَخِرِینَ فَأَجَبْتَہُ وَجَعَلْتَ ذلِکَ عَلِیّاًوَبَعْضٌ کَلَّمْتَہُ مِنْ شَجَرَةٍ تَکْلِیماً وَجَعَلْتَ لَہُ مِنْ أَخِیہِ رِدْئاً وَوَزِیْراً وَبَعْضٌ أَوْلَدْتَہُ مِنْ غَیْرِ أَبٍ وَآتَیْتَہُ الْبَیِّناتِ وَأَیَّدْتَہُ بِرُوحِ الْقُدُسِ وَکُلٌّ شَرَعْتَ لَہُ شَرِیعَةً وَنَھَجْتَ لَہُ مِنْہاجاً وَتَخَیَّرْتَ لَہُ أَوْصِیاءَ مُسْتَحْفِظاً بَعْدَ مُسْتَحْفِظٍ مِنْ مُدَّةٍ إِلَی مُدَّةٍ إِقامَةً لِدِینِکَ وَحُجَّةً عَلَی عِبادِکَ وَلِئَلاَّ یَزُولَ الْحَقُّ عَنْ مَقَرِّھِ وَیَغْلِبَ الْباطِلُ عَلَی أَھْلِہِ وَلاَ یَقُولَ أَحَدٌ لَوْلا أَرْسَلْتَ إِلَیْنا رَسُولاً مُنْذِراًوَأَقَمْتَ لَنا عَلَماً ہادِیاً فَنَتَّبِعَ آیاتِکَ مِنْ قَبْلِ أَنْ نَذِلَّ وَنَخْزٰی إِلَی أَنِ انْتَھَیْتَ بِالْاََمْرِ إِلی حَبِیبِکَ وَنَجِیبِکَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وآلِہِ فَکانَ کَمَا انْتَجَبْتَہُ سَیِّدَ مَنْ خَلَقْتَہُ وَصَفْوَةَ مَنِ اصْطَفَیْتَہُ وَأَفْضَلَ مَنِ اجْتَبَیْتَہُ وَأَکْرَمَ مَنِ اعْتَمَدْتَہُ قَدَّمْتَہُ عَلَی أَنْبِیائِکَ وَبَعَثْتَہُ إِلَی الثَّقَلَیْنِ مِنْ عِبادِکَ وَأَوْطَأْتَہُ مَشارِقَکَ وَمَغارِبَکَ وَسَخَّرْتَ لَہُ الْبُراقَ وَعَرَجْتَ بِرُوحِہِ إِلَی سَمائِکَ وَأَوْدَعْتَہُ عِلْمَ مَا کانَ وَمَا یَکُونُ إِلَی انْقِضاءِ خَلْقِکَ ثُمَّ نَصَرْتَہُ بِالرُّعْبِ وَحَفَفْتَہُ بِجَبْرَائِیلَ وَمِیکائِیلَ وَالْمُسَوِّمِینَ مِنْ مَلائِکَتِکَ وَوَعَدْتَہُ أَنْ تُظْھِرَ دِینَہُ عَلَی الدِّینِ کُلِّہِ وَلَوْ کَرِھَ الْمُشْرِکُونَ وَذلِکَ بَعْدَ أَنْ بَوَّأْتَہُ مُبَوَّأَ صِدْقٍ مِنْ أَھْلِہِ وَجَعَلْتَ لَہُ وَلَھُمْ أَوَّلَ بَیْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِی بِبَکَّةَ مُبارَکاً وَھُدیً لِلْعالَمِینَ فِیہِ آیاتٌ بَیِّناتٌ مَقامُ إِبْراھِیمَ وَمَنْ دَخَلَہُ کانَ آمِناً وَقُلْتَ إِنَّما یُرِیدُ اللهُ لِیُذْھِبَ عَنْکُمُ الرِّجْسَ أَھْلَ الْبَیْتِ وَیُطَہِّرَکُمْ تَطْھِیراً ثُمَّ جَعَلْتَ أَجْرَ مُحَمَّدٍ صَلَواتُکَ عَلَیْہِ وَآلِہِ مَوَدَّتَھُمْ فِی کِتابِکَ فَقُلْتَ قُلْ لاَ أَسْأَلُکُمْ عَلَیْہِ أَجْراً إِلاَّ الْمَوَدَّةَ فِی الْقُرْبیٰ وَقُلْتَ مَا سَأَلْتُکُمْ مِنْ أَجْرٍ فَھُوَ لَکُمْ وَقُلْتَ ما أَسْأَلُکُمْ عَلَیْہِ مِنْ أَجْرٍ إِلاَّ مَنْ شَاءَ أَنْ یَتَّخِذَ إِلَی رَبِّہِ سَبِیلاً فَکانُوا ھُمُ السَّبِیلَ إِلَیْکَ وَالْمَسْلَکَ إِلَی رِضْوانِکَ فَلَمَّا انْقَضَتْ أَیَّامُہُ أَقامَ وَلِیَّہُ عَلِیَّ بْنَ أَبِی طالِبٍ صَلَواتُکَ عَلَیْھِما وَآلِہِما ہادِیاً إِذْ کانَ ھُوَ الْمُنْذِرَ وَلِکُلِّ قَوْمٍ ہادٍ فَقالَ وَالْمَلاََُ أَمامَہُ مَنْ کُنْتُ مَوْلاھُ فَعَلِیٌّ مَوْلاھُ اَللّٰھُمَّ وَالِ مَنْ والاھُ وَعادِ مَنْ عاداھُ وَانْصُرْ مَنْ نَصَرَھُ وَاخْذُلْ مَنْ خَذَلَہُ وَقالَ مَنْ کُنْتُ أَنَا نَبِیَّہُ فَعَلِیٌّ أَمِیرُھُ وَقالَ أَنَا وَعَلِیٌّ مِنْ شَجَرَةٍ واحِدَةٍ وَسائِرُ النَّاسِ مِنْ شَجَرٍ شَتَّیٰ وَأَحَلَّہُ مَحَلَّ ھَارُونَ مِنْ مُوسی فَقال لَہُ أَنْتَ مِنِّی بِمَنْزِلَةِ ہارُونَ مِنْ مُوسی إِلاَّ أَنَّہُ لاَ نَبِیَّ بَعْدِی وَزَوَّجَہُ ابْنَتَہُ سَیِّدَةَ نِساءِ الْعالَمِینَ وَأَحَلَّ لَہُ مِنْ مَسْجِدِھِ مَا حَلَّ لَہُ وَسَدَّ الْاََبْوابَ إِلاَّ بابَہُ ثُمَّ أَوْدَعَہُ عِلْمَہُ وَحِکْمَتَہُ فَقالَ أَنَا مَدِینَةُ الْعِلْمِ وَعَلِیٌّ بابُہا فَمَنْ أَرادَ الْمَدِینَةَ وَالْحِکْمَةَ فَلْیَأْتِہا مِنْ بابِہا ثُمَّ قالَ أَنْتَ أَخِی وَوَصِیِّی وَوارِثِی لَحْمُکَ مِنْ لَحْمِی وَدَمُکَ مِنْ دَمِی وَسِلْمُکَ سِلْمِی وَحَرْبُکَ حَرْبِی وَالْاِیمانُ مُخالِطٌ لَحْمَکَ وَدَمَکَ کَمَا خالَطَ لَحْمِی وَدَمِی وَأَنْتَ غَداً عَلَی الْحَوْضِ خَلِیفَتِی وَأَنْتَ تَقْضِی دَیْنِی وَتُنْجِزُ عِداتِی وَشِیعَتُکَ عَلَی مَنابِرَ مِنْ نُورٍ مُبْیَضَّةً وُجُوھُھُمْ  حَوْلِی فِی الْجَنَّةِ وَھُمْ جِیرانِی وَلَوْلا أَنْتَ یَا عَلِیُّ لَمْ یُعْرَفِ الْمُؤْمِنُونَ بَعْدِی وَکانَ بَعْدَھُ ھُدیً مِنَ الضَّلالِ وَنُوراً مِنَ الْعَمیٰ وَحَبْلَ اللهِ الْمَتِینَ وَصِراطَہُ الْمُسْتَقِیمَ لاَ یُسْبَقُ بِقَرابَةٍ فِی رَحِمٍ وَلاَ بِسابِقَةٍ فِی دِینٍ وَلاَ یُلْحَقُ فِی مَنْقَبَةٍ مِنْ مَناقِبِہِ یَحْذُو حَذْوَ الرَّسُولِ صَلَّی اللهُ عَلَیْھِما وَآلِہِما وَیُقاتِلُ عَلَی التَّأْوِیلِ وَلاَ تَأْخُذُھُ فِی اللهِ لَوْمَةُ لائِمٍ قَدْ وَتَرَ فِیہِ صَنادِیدَ الْعَرَبِ وَقَتَلَ أَبْطالَھُمْ وَناوَشَ ذُؤْبانَھُمْ فَأَوْدَعَ قُلُوبَھُمْ أَحْقاداً بَدْرِیَّةً وَخَیْبَرِیَّةً وَحُنَیْنِیَّةً وَغَیْرَھُنَّ فَأَضَبَّتْ عَلَی عَداوَتِہِ وَأَکَبَّتْ عَلَی مُنابَذَتِہِ حَتَّی قَتَلَ النَّاکِثِینَ وَالْقاسِطِینَ وَالْمارِقِینَ وَلَمَّا قَضیٰ نَحْبَہُ وَقَتَلَہُ أَشْقَی الْاَخِرِینَ یَتْبَعُ أَشْقَی الْاََوَّلِینَ لَمْ یُمْتَثَلْ أَمْرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ فِی الْہادِینَ بَعْدَ الْہادِینَ وَ الْاَُمَّةُ مُصِرَّةٌ عَلَی مَقْتِہِ مُجْتَمِعَةٌ عَلَی قَطِیعَةِ رَحِمِہِ وَإِقْصاءِ وُلْدِھِ إِلاَّ الْقَلِیلَ مِمَّنْ وَفَیٰ لِرِعایَةِ الْحَقِّ فِیھِمْ فَقُتِلَ مَنْ قُتِلَ وَسُبِیَ مَنْ سُبِیَ وَأُقْصِیَ مَنْ أُقْصِیَ وَجَرَی الْقَضاءُ لَھُمْ بِمَا یُرْجیٰ لَہُ حُسْنُ الْمَثُوبَةِ إِذْ کانَتِ الْاََرْضُ لِلّٰہِ یُورِثُہا مَنْ یَشاءُ مِنْ عِبادِھِ وَالْعاقِبَةُ لِلْمُتَّقِینَ وَسُبْحانَ رَبِّنا إِنْ کانَ وَعْدُ رَبِّنا لَمَفْعُولاً وَلَنْ یُخْلِفَ اللهُ وَعْدَھُ وَھُوَ الْعَزِیزُ الْحَکِیمُ فَعَلَی الْاََطآئِبِ مِنْ أَھْلِ بَیْتِ مُحَمَّدٍ وَعَلِیٍّ صَلَّی اللهُ عَلَیْھِما وَآلِہِما فَلْیَبْکِ الْباکُونَ وَإِیَّاھُمْ فَلْیَنْدُبِ النَّادِبُونَ وَلِمِثْلِھِمْ فَلْتَذْرِفِ الدُّمُوعُ وَلْیَصْرُخِ الصَّارِخُونَ وَیَضِجَّ الضَّاجُّونَ وَیَعِجَّ الْعاجُّونَ أَیْنَ الْحَسَنُ أَیْنَ الْحُسَیْنُ أَیْنَ أَبْناءُ الْحُسَیْنِ صالِحٌ بَعْدَ صالِحٍ وَصادِقٌ بَعْدَ صادِقٍ أَیْنَ السَّبِیلُ بَعْدَ السَّبِیلِ أَیْنَ الْخِیَرَةُ بَعْدَ الْخِیَرَةِ أَیْنَ الشُّمُوسُ الطَّالِعَةُ أَیْنَ الْاََقْمارُ الْمُنِیرَةُ أَیْنَ الاََنْجُمُ الزَّاھِرَةُ أَیْنَ أَعْلامُ الدِّینِ وَقَواعِدُ الْعِلْمِ أَیْنَ بَقِیَّةُ اللهِ الَّتِی لاَ تَخْلُو مِنَ الْعِتْرَةِ الْہادِیَةِ أَیْنَ الْمُعَدُّ لِقَطْعِ دابِرِالظَّلَمَةِ أَیْنَ الْمُنْتَظَرُ لاِِِقامَةِ الْاََمْتِ وَالْعِوَجِ أَیْنَ الْمُرْتَجیٰ لاِِِزالَةِ الْجَوْرِ وَالْعُدْوانِ أَیْنَ الْمُدَّخَرُلِتَجْدِیدِ الْفَرائِضِ وَالسُّنَنِ أَیْنَ الْمُتَخَیَّرُ لاِِِعادَةِ الْمِلَّةِ وَالشَّرِیعَةِ أَیْنَ الْمُوٴَمَّلُ لاِِِحْیاءِ الْکِتابِ وَحُدُودِھِ أَیْنَ مُحْیِی مَعالِمِ الدِّینِ وَأَھْلِہِ أَیْنَ قاصِمُ شَوْکَةِ الْمُعْتَدِینَ أَیْنَ ہادِمُ أَبْنِیَةِ الشِّرْکِ وَالنِّفاقِ أَیْنَ مُبِیدُ أَھْلِ الْفُسُوقِ وَالْعِصْیانِ وَالطُّغْیانِ أَیْنَ حاصِدُ فُرُوعِ الْغَیِّ وَالشِّقاقِ أَیْنَ طامِسُ آثارِ الزَّیْغِ وَالْاََھْواءِ أَیْنَ قاطِعُ حَبائِلِ الْکِذْبِ وَالْاِفْتِراءِ أَیْنَ مُبِیدُ الْعُتاةِ وَالْمَرَدَةِ أَیْنَ مُسْتَأْصِلُ أَھْلِ الْعِنادِ وَالتَّضْلِیلِ وَالْاِ لْحادِ أَیْنَ مُعِزُّ الْاََوْلِیاءِ وَمُذِلُّ الْاََعْداءِ أَیْنَ جامِعُ الْکَلِمَةِ عَلَی التَّقْوی أَیْنَ بابُ اللهِ الَّذِی مِنْہُ یُوَْتی أَیْنَ وَجْہُ اللهِ الَّذِی إِلَیْہِ یَتَوَجَّہُ الْاََوْلِیاءُ أَیْنَ السَّبَبُ الْمُتَّصِلُ بَیْنَ الْاََرْضِ وَالسَّماءِ أَیْنَ صاحِبُ یَوْمِ الْفَتْحِ وَناشِرُ رایَةِ الْھُدی أَیْنَ مُوََلِّفُ شَمْلِ الصَّلاحِ وَالرِّضا أَیْنَ الطَّالِبُ بِذُحُولِ الْاََنْبِیاءِ وَأَبْناءِ الْاََنْبِیاءِ أَیْنَ الطَّالِبُ بِدَمِ الْمَقْتُولِ بِکَرْبَلاءَ أَیْنَ الْمَنْصُورُ عَلَی مَنِ اعْتَدی عَلَیْہِ وَافْتَری أَیْنَ الْمُضْطَرُّ الَّذِی یُجابُ إِذا دَعا أَیْنَ صَدْرُ الْخَلائِقِ ذُو الْبِرِّ وَالتَّقْوی أَیْنَ ابْنُ النَّبِیِّ الْمُصْطَفی وَابْنُ عَلِیٍّ الْمُرْتَضی وَابْنُ  خَدِیجَةَ الْغَرَّاءِ وَابْنُ فاطِمَةَ الْکُبْرَی بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّی وَنَفْسِی لَکَ الْوِقاءُ وَالْحِمی یَابْنَ السَّادَةِ الْمُقَرَّبِینَ یَابْنَ النُّجَباءِ الْاََکْرَمِینَ یَابْنَ الْھُداةِ الْمَھْدِیِّینَ یَابْنَ الْخِیَرَةِ الْمُھَذَّبِینَ یَابْنَ الْغَطارِفَةِ الْاََنْجَبِینَ یَابْنَ الْاََطآئِبِ الْمُطَہَّرِینَ یَابْنَ الْخَضارِمَةِ الْمُنْتَجَبِینَ یَابْنَ الْقَماقِمَةِ الْاََکْرَمِینَ یَابْنَ الْبُدُورِ الْمُنِیرَةِ یَابْنَ السُّرُجِ الْمُضِیْئَةِ یَابْنَ الشُّھُبِ الثَّاقِبَةِ یَابْنَ الْاََنْجُمِ الزَّاھِرَةِ یَابْنَ السُّبُلِ الْواضِحَةِ یَابْنَ الْاََعْلامِ اللاَّئِحَةِ یَابْنَ الْعُلُومِ الْکامِلَةِ یَابْنَ السُّنَنِ الْمَشْھُورَةِ یَابْنَ الْمَعالِمِ الْمَأْثُورَةِ یَابْنَ الْمُعْجِزاتِ الْمَوْجُودَةِ یَابْنَ الدَّلائِلِ الْمَشْھُودَةِ یَابْنَ الصِّراطِ الْمُسْتَقِیمِ یَابْنَ النَّبَاََ الْعَظِیمِ یَابْنَ مَنْ ھُوَ فِی أُمِّ الْکِتابِ لَدَی اللهِ عَلِیٌّ حَکِیمٌ یَابْنَ الْآیاتِ وَالْبَیِّناتِ یَابْنَ الدَّلائِلِ الظَّاھِراتِ یَابْنَ الْبَراھِینِ الْواضِحاتِ الْباھِراتِ یَابْنَ الْحُجَجِ الْبالِغاتِ یَابْنَ النِّعَمِ السَّابِغاتِ یَا ابْنَ طہ وَالْمُحْکَماتِ یَابْنَ یسَ وَالذَّارِیاتِ یَابْنَ الطُّورِ وَالْعادِیاتِ یَابْنَ مَنْ دَنیٰ فَتَدَلَّیٰ فَکانَ قابَ قَوْسَیْنِ أَوْ أَدْنیٰ دُنُوّاً وَاقْتِراباً مِنَ الْعَلِیِّ الْاََعْلی لَیْتَ شِعْرِی أَیْنَ اسْتَقَرَّتْ بِکَ النَّویٰ بَلْ أَیُّ أَرْضٍ تُقِلُّکَ أَوْ ثَریٰ أَبِرَضْویٰ أَوْ غَیْرِہا أَمْ ذِی طُویٰ عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أَرَی الْخَلْقَ وَلاَ تُریٰ وَلاَ أَسْمَعُ لَکَ حَسِیساً وَلاَ نَجْویٰ عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ تُحِیطَ بِکَ دُونِیَ الْبَلْوَیٰ وَلاَ یَنالُکَ مِنِّی ضَجِیجٌ وَلاَ شَکْویٰ بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ مُغَیَّبٍ لَمْ یَخْلُ مِنَّابِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ نازِحٍ مَا نَزَحَ عَنَّا بِنَفْسِی أَنْتَ أُمْنِیَّةُ ْشائِقٍ یَتَمَنَّیٰ مِنْ مُوٴْمِنٍ وَمُوٴْمِنَةٍ ذَکَرا فَحَنَّا بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ عَقِیدِ عِزٍّ لاَ یُسَامیٰ بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ أَثِیلِ مَجْدٍ لاَ یُجارَیٰ بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ تِلادِ نِعَمٍ لاَ تُضاہیٰ بِنَفْسِی أَنْتَ مِنْ نَصِیفِ شَرَفٍ لاَ یُساوَیٰ إِلی مَتَی أَحارُ فِیکَ یَا مَوْلایَ وَإِلَی مَتَیٰ وَأَیَّ خِطابٍ أَصِفُ فِیکَ وَأَیَّ نَجْوَیٰ عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أُجَابَ دُونَکَ وَأُناغَیٰ عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ أَبْکِیَکَ وَیَخْذُلَکَ الْوَرَیٰ عَزِیزٌ عَلَیَّ أَنْ یَجْرِیَ عَلَیْکَ دُونَھُمْ مَا جَرَیٰ ھَلْ مِنْ مُعِینٍ فَأُطِیلَ مَعَہُ الْعَوِیلَ وَالْبُکاءَ ھَلْ مِنْ جَزُوعٍ فَأُساعِدَ جَزَعَہُ إِذا خَلا ھَلْ قَذِیَتْ عَیْنٌ فَساعَدَتْہا عَیْنِی عَلَی الْقَذَیٰ ھَلْ إِلَیْکَ یَابْنَ أَحْمَدَ سَبِیلٌ فَتُلْقیٰ ھَلْ یَتَّصِلُ یَوْمُنا مِنْکَ بِعَدِہِ فَنَحْظیٰ مَتَی نَرِدُ مَناھِلَکَ الرَّوِیَّةَ فَنَرْوَیٰ مَتَی نَنْتَقِعُ مِنْ عَذْبِ مائِکَ فَقَدْ طالَ الصَّدیٰ مَتیٰ نُغادِیکَ وَنُراوِحُکَ فَنُقِرَّ عَیْناً مَتی تَرانا وَنَراکَ وَقَدْ نَشَرْتَ لِواءَ النَّصْرِتُرَیٰ أَتَرَانا نَحُفُّ بِکَ وَأَنْتَ تَؤُمُّ الْمَلْأَ وَقَدْ مَلْأَتَ الْاََرْضَ عَدْلاً وَأَذَقْتَ أَعْدائَکَ ھَواناً وَعِقاباً وَأَبَرْتَ الْعُتاةَ وَجَحَدَةَ الْحَقِّ وَقَطَعْتَ دابِرَ الْمُتَکَبِّرِینَ وَاجْتَثَثْتَ أُصُولَ الظَّالِمِینَ وَنَحْنُ نَقُولُ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعالَمِینَ اَللّٰھُمَّ أَنْتَ کَشَّافُ الْکَُرَْبِ وَالْبَلْوَیٰ وَإِلَیْکَ أَسْتَعْدِیٰ فَعِنْدَکَ الْعَدْوَیٰ وَأَنْتَ رَبُّ الْاَخِرَةِ وَالدُّنْیا فَأَغِثْ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِینَ عُبَیْدَکَ الْمُبْتَلیٰ وَأَرِھِ سَیِّدَھُ یَا شَدِیدَ الْقُوَیٰ وَأَزِلْ عَنْہُ بِہِ الْاََسَیٰ وَالْجَوَیٰ وَبَرِّدْ غَلِیلَہُ یَا مَنْ عَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیٰ وَمَنْ إِلَیْہِ الرُّجْعیٰ وَالْمُنْتَہیٰ۔ اَللّٰھُمَّ وَنَحْنُ عَبِیدُکَ التَّائِقُونَ إِلی وَلِیِّکَ الْمُذَکِّرِ بِکَ وَبِنَبِیِّکَ خَلَقْتَہُ لَنا عِصْمَةً وَمَلاذاً وَأَقَمْتَہُ لَنا قِواماً وَمَعاذاً وَجَعَلْتَہُ لِلْمُوَْمِنِینَ مِنَّا إِماماً فَبَلِّغْہُ مِنَّا تَحِیَّةً وَسَلاماً وَزِدْنا بِذلِکَ یَارَبِّ إِکْراماً وَاجْعَلْ مُسْتَقَرَّھُ لَنا مُسْتَقَرَّاً وَمُقاماً وَأَتْمِمْ نِعْمَتَکَ بِتَقْدِیمِکَ إِیَّاھُ أَمامَنا حَتَّی تُورِدَنا جِنَانَکَ وَمُرافَقَةَ الشُّھَداءِ مِنْ خُلَصائِکَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ جَدِّھِ وَرَسُولِکَ السَّیِّدِ الْاََکْبَرِ وَعَلَی أَبِیہِ السَّیِّدِ الْاََصْغَرِوَجَدَّتِہِ الصِّدِّیقَةِ الْکُبْری فاطِمَةَ بِنْتِ مُحَمَّدٍ صلَّی اللہ عَلیْہِ وآلِہِ وَعَلَی مَنِ اصْطَفَیْتَ مِنْ آبائِہِ الْبَرَرَةِ وَعَلَیْہِ أَفْضَلَ وَأَکْمَلَ وَأَتَمَّ وَأَدْوَمَ وَأَکْثَرَ وَأَوْفَرَ مَا صَلَّیْتَ عَلَی أَحَدٍ مِنْ أَصْفِیائِکَ وَخِیَرَتِکَ مِنْ خَلْقِکَ وَصَلِّ عَلَیْہِ صَلاةً لاَ غایَةَ لِعَدَدِہا وَلاَ نِہایَةَ لِمَدَدِہا وَلِاِنَفادَ لاََِمَدِہا اَللّٰھُمَّ وَأَقِمْ بِہِ الْحَقَّ وَأَدْحِضْ بِہِ الْباطِلَ وَأَدِلْ بِہِ أَوْلِیائَکَ وَأَذْلِلْ بِہِ أَعْدائَکَ وَصِلِ اَللّٰھُمَّ بَیْنَنا وَبَیْنَہُ وُصْلَةً تُوََدِّی إِلی مُرافَقَةِ سَلَفِہِ وَاجْعَلْنا مِمَّنْ یَأْخُذُ بِحُجْزَتِھِمْ وَیَمْکُثُ فِی ظِلِّھِمْ وَأَعِنَّا عَلَی تَأْدِیَةِ حُقُوقِہِ إِلَیْہِ وَالاجْتِہادِ فِی طاعَتِہِ وَاجْتِنابِ مَعْصِیَتِہِ وَامْنُنْ عَلَیْنا بِرِضاھُ وَھَبْ لَنا رَأْفَتَہُ وَرَحْمَتَہُ وَدُعائَہُ وَخَیْرَھُ مَا نَنالُ بِہِ سَعَةً مِنْ رَحْمَتِکَ وَفَوْزاً عِنْدَکَ وَاجْعَلْ صَلا تَنا بِہِ مَقبُولَةً وَذُنُوبَنا بِہِ مَغْفُورَةً اوَدُعائَنا بِہِ مُسْتَجاباً وَاجْعَلْ أَرْزاقَنا بِہِ مَبْسُوطَةً وَھُمُومَنابِہِ مَکْفِیَّةً وَحَوَائِجَنا بِہِ مَقْضِیَّةً وَأَقْبِلْ إِلَیْنا بِوَجْھِکَ الْکَرِیمِ وَاقْبَلْ تَقَرُّبَنا إِلَیْکَ وَانْظُرْ إِلَیْنا نَظْرَةً رَحِیمَةً نَسْتَکْمِلُ بِھَا الْکَرامَةَ عِنْدَکَ ثُمَّ لاَ تَصْرِفْہا عَنَّا بِجُودِکَ وَاسْقِنا مِنْ حَوْضِ جَدِّھِ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ بِکَأْسِہِ وَبِیَدِھِ رَیّاً رَوِیّاً ھَنِیْئاً سَائِغاً لاَ ظَمَأَ بَعْدَھُ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ۔

 اس کے بعد نماز زیارت پڑھے جس کا ذکر پہلے ہو چکا ہے اور پھر جو دعا چاہے مانگے انشاء اللہ وہ قبول ہو گی۔