سترہویں دن کی دعا:

Mp3  video

 اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَاقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالْاَمالَ یَا مَنْ

 اے معبود! آج کے دن مجھے نیک اعمال بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ

لایَحْتاجُ إِلَی التَّفْسِیرِوَالسُّؤالِ،یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ   وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ

 جو سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے سینوں میں ہیں محمد اور ان کی پاکیزہ آل(ع) پر رحمت نازل فرما ۔

Transliteration

ALLAAHUMMAH-DINEE FEEHI LI-S’AALIH’IL AA’-MAAL WAQ-Z”I LEE FEEHIL H’AWAAA-IJI WAL AAMAAL YAA MAN LAA YAH’TAAJU ILAT TAFSEERI WAS SUW-AAL YAA A’ALIMAN BIMAA FEE S’UDOORIL A’ALAMEEN S’ALLI A’LAA MUH’AMMADIN’W WA AALIHIT’T’AAHIREEN

یہ رات بہت بابرکت ہے دو ہجری میں پیغمبر اسلام نے انگشت شمار باوفا ساتھیوں کی مدد سے کفار مکہ کی یلغار کو روکنے کے لئے بدر کے مقام پر معرکہ آرائی ہوئی جس میں حضرت امام علی ابن ابیطالب علیہ السلام کی شجاعت و بہادری کی بدولت کامیابی حاصل ہوئی ۔

دو رکعت نماز پڑھیں پہلی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد  کوئی بھی سورہ  پڑھیں اوردوسری رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد سو مرتبہ سورہ اخلاص پڑھیں

اور سلام کے بعد سو مرتبہ لا الہ الا اللہ پڑھیں