|
اے وہ جو ہر چیز سے پہلے موجود تھا پھر ہر ایک چیز کو پیدا کیا تو وہ جو باقی رہے گا اور ہر چیز فنا ہو جائے گی اے وہ جس کی مانند کوئی چیز نہیں اے وہ جو نہ بلند آسمانوں میں ہے اور نہ پست ترین زمینوں میں ہے اور نہ ان کے اوپر اور نہ ان کے نیچے ہے اور نہ درمیان میں ہے وہ معبود جس کے سوا کوئی معبود نہیں تیرے لئے حمد ہے وہ حمد کہ کوئی اسے شمار نہ کر سکے سوائے تیرے پس حضرت محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما وہ رحمت کہ کوئی اسے شمار نہ کر سکے سوائے تیرے ۔ |
یَا ذَا الَّذِی کانَ قَبْلَ کُلِّ شَیْءٍ، ثُمَّ خَلَقَ کُلَّ شَیْءٍ، ثُمَّ یَبْقی وَیَفْنی کُلُّ شَیْءٍ یَا ذَا الَّذِی لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْءٌ، وَیَا ذَا الَّذِی لَیْسَ فِی السَّمٰوَاتِ الْعُلی، وَلاَ فِی الْاَرَضِینَ السُّفْلی، وَلاَ فَوْقَھُنَّ وَلاَ تَحْتَھُنَّ وَلاَ بَیْنَھُنَّ إِلہٌ یُعْبَدُ غَیْرُھُ، لَکَ الْحَمْدُ حَمْداً لاَ یَقْوی عَلَی إِحْصائِہِ إِلاَّ أَ نْتَ،فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ صَلاةً لاَ یَقْوی عَلَی إِحْصائِہا إِلاَّ أَ نْتَ ۔ |