دعاء سیفی صغیر یعنی دعاء قاموس﴿                

MP3    MP3-II 
   Video
Wav  

PDF

 

یہ حضرت رسول خدا سے منقول بڑی شان والی دعا ہے اور روایت ہے کہ یہ دعا حضرت جبرائیل (ع)نے حضرت رسول کو اس وقت پہنچائی جب آپ مقام ابراہیم(ع) میں نماز ادا کررہے تھے۔ کفعمی نے بلد الامین اور مصباح میں اس دعا کو درج کیا ہے اور حاشیے میں اسکی فضیلت بھی ذکر کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہجوشخص اس دعا کو ماہ رمضان کے ایام بیض میں پڑھے تواسکے گناہ معاف ہوجائیں گے چاہے وہ بارش کے قطروں درختوں کے پتوں اور صحر اکی ریت کے ذروں کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔ نیز یہ دعا مرض سے شفاء، ادائے قرض ،فراخی و توانگری اور غم کے دور ہونے کے کیلئے بھی مفید ہے۔

خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

خدایا مجھے اپنی یگانگی کے سمندر میں داخل فرما اور اپنی یکتائی کی موجوں میں وارد کردے اورمجھے اپنی سلطنتِ وحدانیت کے

 دبدبہ سے قوت عطا کر یہاں تک کہ میں تیری رحمت کی وسیع فضاء میں جاپہنچوں اور میرے چہرے پر تیرے قرب کی روشنی کی کرنیں تیری حمایت

کی نشانیاں بن جائیں تیرے رعب سے مجھے رعب ملے تیری مہربانی سے معزز ہوجاؤں تیری تعلیم وتربیت سے مجھے جلالت و کرامت حاصل ہو

مجھے عزت وقبولیت کا لباس پہنا دے اور میرے لیے اپنے قرب و وصال کی راہیں آسان فرما دے میرے سر پر شان و شوکت کا تاج

 سجادے اور اس دنیا اور دوسری دنیا میں اپنے پیاروں اورمیرے درمیان الفت قائم کر دے اپنے نام کے نور سے مجھے ایسارعب

ودبدبہ عطا فرما کہ لوگوں کے دل اور جانیں میری مطیع ہوں اور ان کے جسم اور نفوس میرے آگے جھکے رہیں اے وہ جس کے سامنے ظالم لوگ پست ہیں

اور جس کے حضور بادشاہوں کی گردنیں جھکی ہوئی ہیں پناہ اور نجات نہیں مگر تیری ہی جناب میں اور نہیں کوئی امداد مگر تیری طر ف سے نہیں کوئی

 تکیہ گاہ مگر تو ہی ہے مجھ سے حاسدوں کے فریب اور دشمنوں کے شر کے اندھیرے دور فرما اور پردہ ہائے عرش کے سائے میں جگہ دے

مجھ پر رحمت فرما اے سب سے زیادہ بزرگی والے میری کمر مضبوط فرما کہ میں تیری پسندیدہ

چیزیں حاصل کروں میرے قلب وروح کو روشن کر دے تاکہ میں تیرے لیے کوشش کرنے کی راہیں دیکھوں میرے معبود میں کس طرح تیرے دروازے

سے مایوس ہو کر پلٹ جاؤں جبکہ تجھ پر بھروسہ کر کے یہاں حاضر ہوا ہوں اور تواپنی اطاعت سے مجھے کیسے مایوس کرے گا جب کہ تیرا حکم ہے کہ تجھے پکارا

کروں اور اب میں تیرے حضور آن پڑا ہوں تجھ سے عرض کرتا ہوں کہ میرے اور میرے دشمنوں میں دوری کردے جیسے تو نے میرے دشمنوں میں دوری

ڈالی میری طرف سے ان کی آنکھوں کو چندھیا دے اپنے پاکیزہ نور اور اپنی جلالت شان سے بے شک تو ہی وہ الله ہے جواپنے لطف وکرم سے

 اپنی عظیم نعمتیں اسے عطا فرماتا ہے جو چپکے چپکے تجھ سے سوال کرتا ہے اے زندہ نگہبان اے جلالت و بزرگی کے مالک اور اے الله ہمارے

سردار اور ہمارے نبی محمد اور ان کی ساری طاہر و اطہر آل پر رحمت فرما۔

 رَبِّ أَدْخِلْنِی فِی لُجَّةِ بَحْرِ أَحَدِیَّتِکَ، وَطَمْطَامِ یَمِّ وَحْدانِیَّتِکَ، وَقَوِّنِی بِقُوَّةِ سَطْوَةِ سُلْطانِ

فَرْدانِیَّتِکَ، حَتَّی أَخْرُجَ إِلی فَضَاءِ سَعَةِ رَحْمَتِکَ، وَفِی وَجْھِی لَمَعاتُ بَرْقِ الْقُرْبِ مِنْ

آثارِ حِمایَتِکَ، مَھِیباً بِھَیْبَتِکَ، عَزِیزاً بِعِنایَتِکَ، مُتَجَلِّلاً مُکَرَّماً بِتَعْلِیمِکَ وَتَزْکِیَتِکَ، وَ

أَلْبِسْنِی خِلَعَ الْعِزَّةِ وَالْقَبُولِ، وَسَہِّلْ لِی مَناھِجَ الْوُصْلَةِ وَالْوُصُولِ، وَتَوِّجْنِی بِتاجِ الْکَرامَةِ

وَالْوَقارِ، وَأَ لِّفْ بَیْنِی وَبَیْنَ أَحِبَّائِکَ فِی دارِ الدُّنْیا وَدارِ الْقَرارِ، وَارْزُقْنِی مِنْ نُورِ اسْمِکَ

ھَیْبَةً وَسَطْوَةً تَنْقادُ لِیَ الْقُلُوبُ وَالْاَرْواحُ، وَتَخْضَعُ لَدَیَّ النُّفُوسُ وَالْاَشْباحُ، یَا مَنْ ذَ لَّتْ

 لَہُ رِقابُ الْجَبابِرَةِ، وَخَضَعَتْ لَدَیْہِ أَعْناقُ الْاَکاسِرَةِ، لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجیً مِنْکَ إِلاَّ إِلَیْکَ،

وَلاَ إِعانَةَ إِلاَّ بِکَ، وَلاَ اتِّکاءَ إِلاَّ عَلَیْکَ، ادْفَعْ عَنِّی کَیْدَ الْحاسِدِینَ، وَظُلُماتِ شَرِّ الْمُعانِدِینَ،

وَارْحَمْنِی تَحْتَ سُرادِقَاتِ عَرْشِکَ یَا أَکْرَمَ الْاَکْرَمِینَ، أَیِّدْ ظاھِرِی فِی تَحْصِیلِ مَراضِیکَ،

وَنَوِّرْ قَلْبِی وَسِرِّی بِالاطِّلاعِ عَلی مَناھِجِ مَساعِیکَ، إِلھِی کَیْفَ أَصْدُرُ عَنْ بابِکَ بِخَیْبَةٍ

مِنْکَ، وَقَدْ وَرَدْتُہُ عَلی ثِقَةٍ بِکَ وَکَیْفَ تُؤْیِسُنِی مِنْ عَطائِکَ وَقَدْ أَمَرْتَنِی بِدُعائِکَ وَھَا 

أَ نَا مُقْبِلٌ عَلَیْکَ، مُلْتَجِی إِلَیْکَ، باعِدْ بَیْنِی وَبَیْنَ أَعْدائِی کَما باعَدْتَ بَیْنَ أَعْدائِی، اخْتَطِفْ

أَبْصارَھُمْ عَنِّی بِنُورِ قُدْسِکَ وَجَلالِ مَجْدِکَ، إِنَّکَ أَنْتَ اللهُ الْمُعْطِی جَلائِلَ النِّعَمِ الْمُکَرَّمَةِ

لِمَنْ نَاجَاکَ بِلَطائِفِ رَحْمَتِکَ، یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ یَا ذَا الْجَلالِ وَالْاِکْرامِ ۔وَصَلَّی اللهُ عَلی

سَیِّدِنا وَنَبِیِّنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ أَجْمَعِینَ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ ۔

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں