﴾منگل کے دن کی دعا﴿

      PDF

 امام زین العابدین و امام محمد باقر و امام جعفرصادق علیہم السلام کی زیارت منگل کے دن امام علی علیہ السلام کی مناجات منگل کے دن بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی دعا
ڈاؤن لوڈ  |آن لائن سنیں| Mp3   امام زین العابدین علیہ السلام کی دعا
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

حمد خدا کے لیے ہے اور حمد اسی کا حق ہے جیسا کہ حمد کثیر اسی کے شا یا ں شان ہے اور میں اپنے نفس کے شر سے اس کی پنا ہ چا ہتا ہوں

بے شک نفس برا ئی پر اکسا نے والا ہے مگر یہ کہ میرا رب رحم کردے اور اسی کی پنا ہ لیتا ہوں شیطان کے شر سے

جو میر ے لیے ایک گناہ پر دوسرے کا اضافہ کرتا رہتا ہے میں ہر جابر بدکار اور ظالم حکمران اور قو ی دشمن کے مقابل خدا سے

تحفظ چاہتا ہوں۔اے معبود مجھے اپنے لشکر میں قرار دے کیونکہ تیرا لشکر ہی غالب رہنے والا ہے اور مجھے اپنے گر وہ میں قرا ردے

 کیو نکہ تیرا ہی گر وہ کامیاب ہونے والاہے اور مجھے اپنے دوستوں میں شامل فرما کہ تیرے دوستوں کو کچھ بھی خوف اور حزن و رنج نہ ہو گا ۔اے معبود میرے

دین میں بہتری فرما دے کیونکہ یہ میری ذات کا نگہبان ہے اور میری آخرت کو سنوار دے کہ وہ میرا پکا ٹھکانہ ہے اور وہ پست لوگوں سے فرار کر جانے کی

جگہ ہے اور میری زندگی میں ہر خیر ونیکی کو بڑھا دے اور میری موت کو ہر برائی سے بچ جانے کا زریعہ بنا ۔اے معبود محمد پر رحمت فرما جو نبیوں کے خاتم ہیں

اور جن پر آکر رسولوں کی تعداد پوری ہوئی اور ان کی پاک و پاکیز ہ آل پر اور ان کے صاحب عزت اصحاب پر رحمت فرما اور منگل کے دن

 مجھے تین چیزیں عطا فرما میرا ہر گناہ بخش دے اور میرا ہر رنج دور کر دے اور میرے ہر دشمن کو مجھ سیدور ہٹادے خدا کے نام کے واسطے سے کہ جو

بہترین نام ہے اسکے نام سے جو زمین و آسما ن کو زندہ رکھنے والا ہے میں اپنے آپ سے ہر مکروہ کا خاتمہ چاہتا ہوں جسکا آغاز خدا کا غضب ہے اور ہر محبوب

چیز کو چاہتا ہوں کہ جسکاآغاز رضائے الہی ہے ۔پس اے احسان کے مالک میرا خاتمہ اپنی طرف سے بخشش کے ساتھ فرما ۔

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ وَالْحَمْدُ حَقُّہُ کَمَا یَسْتَحِقُّہُ حَمْداً کَثِیراً، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ نَفْسِی إِنَّ النَّفْسَ

لاَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ إِلاَّ مَا رَحِمَ رَبِّی، وَأَعُوذُ بِہِ مِنْ شَرِّ الشَّیْطَانِ الَّذِی یَزِیدُنِی ذَ نْباً إِلَی ذَ نْبِی،

وَأَحْتَرِزُ بِہِ مِنْ کُلِّ جَبَّارٍ فَاجِرٍ، وَسُلْطَانٍ جَائِرٍ، وَعَدُوٍّ قَاھِرٍ اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی مِنْ جُنْدِکَ فَإِنَّ

جُنْدَکَ ھُمُ الْغَالِبُونَ وَاجْعَلْنِی مِنْ حِزْبِکَ فَإِنَّ حِزْبَکَ ھُمُ الْمُفْلِحُونَ، وَاجْعَلْنِی مِنْ

أَولِیَائِکَ فَإِنَّ أَوْ لِیائَکَ لاَ خَوْفٌ عَلَیْھِمْ وَلاَ ھُمْ یَحْزَنُونَ، اَللّٰھُمَّ أَصْلِحْ لِی دِینِی فَإِنَّہُ عِصْمَةُ 

أَمْرِی، وَأَصْلِحْ لِی آخِرَتِی فَإِنَّہا دَارُ مَقَرِّی، وَ إِلَیْھَا مِنْ مُجا وَ رَةِ اللِّئَامِ مَفَرِّی، وَاجْعَلِ

الْحَیَاةَ زِیادَةً لِی فِی کُلِّ خَیْرٍ، و َالْوَ فَاةَ رَاحَةً لِی مِنْ کُلِّ شَرٍّ، اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ

النَّبِیِّینَ،وَتَمَامِ عِدَّةِ الْمُرْسَلِینَ، وَعَلَی آلِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ، وَأَصْحَابِہِ الْمُنْتَجَبِینَ،وَھَبْ 

لِی فِی الثُّلاثَاءِ ثَلاَثاً لاَتَدَعْ لِی ذنْباً إِلاَّ غَفَرْتَہُ وَلاَ غَمّاً إِلاّ أَذْھَبْتَہُ، وَلاَ عَدُوّاً إِلاَّ دَفَعْتَہُ، بِبِسْمِ 

اللهِ خَیْرِ الاَسْمَاءِ، بِسْمِ اللهِ رَبِّ الْاَرْضِ وَالسَّماءِ، أَسْتَدْفِعُ کُلَّ مَکْرُوہٍ أَوَّلُہُ سَخَطُہُ،

وَأَسْتَجْلِبُ کُلَّ مَحْبُوبٍ أَوَّلُہُ رِضَاہُ، فَاخْتِمْ لِی مِنْکَ بِالْغُفْرانِ یَا وَ لِیَّ الْاِحْسَانِ ۔

منگل کی شام کا  اعمال

 اس شام کے اعمال میں 2 رکعت نماز ہے، پہلی رکعت میں سورہٴ الحمد کے بعد سورہٴ قدر ایک بار پڑھیں اور پھر دوسری رکعت میں سورہٴ الحمد کے بعد سورہٴ التوحید کی 7 بار تلاوت کریں 

منگل کی شام کا پہلا اعمال 

اس شام کے اعمال میں 2 رکعت نماز ہے، دونوں رکعتوں میں  سورہٴ الحمدکے بعد سورہٴ تین ، سورہٴ التوحید , سورہٴ فلق اور سورہٴ ناس کی ایک - ایک بار تلاوت کریں  

منگل کی رات کا دوسرا اعمال 

یہ اعمال رسول خدا (ص) بھی روایت کیا گیا ہے  کی جو بھی شخص منگل کے دن 6 رکعت نماز بجا لائے جسکے ہر ایک رکعت میں  سورہٴ الحمد اور آیتآمَنَ الرَّسُولُ  سے سوره بقرہ کے آخر تک اور سورہٴ زلزال کی  تلاوت کرے تو الله اسکے سارے گناہوں کو معاف کر دیگا اور اسکو ہر برائیوں سے ایسا پاک کر دیگا جیسے کو ابھی پیدا ہوا ہو

آیت آمَنَ الرَّسُولُ سے سورہٴ البقرہ کے آخر تک کی آیت اس طرح ہے

رسول ان تمام باتوں پر ایمان رکھتا ہے جو اس کی طرف نازل کی گئی ہیں اور مومنین بھی سب اللہ اور ملائکہ اور مرسلین پر ایمان رکھتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہم رسولوں کے درمیان تفریق نہیں کرتے . ہم نے پیغام الٰہی کو صَنا اور اس کی اطاعت کی پروردگار اب تیری مغفرت درکار ہے اور تیری ہی طرف پلٹ کر آنا ہے - اللہ کس نفس کو اس کی وسعت سے زیادہ تکلیف نہیں دیتا . ہر نفس کے لئے اس کی حاصل کی ہوئی نیکیوں کا فائدہ بھی ہے اور اس کی کمائی ہوئی برائیوں کا مظلمہ بھی---- پروردگار! ہم جو کچھ بھول جائیں یا ہم سے غلطی ہوجائے اس کا ہم سے مواخذہ نہ کرنا . خدایا ہم پر ویسا بوجھ نہ ڈالنا جیسا پہلے والی امتوں پر ڈالا گیا ہے پروردگار ! ہم پر وہ بار نہ ڈالنا جس کی ہم میںطاقت نہ ہو . ہمیں معاف کردیناً ہمیں بخش دیناً ہم پر رحم کرنا توہمارا مولا اور مالک ہے اب کافروں کے مقابلہ میں ہماری مدد فرما

 آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنزِلَ إِلَيْهِ مِن رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ  ۚ كُلٌّ آمَنَ بِاللَّـهِ وَمَلَائِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِّن رُّسُلِهِ ۚ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ۖ غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَإِلَيْكَ الْمَصِيرُ o لَا يُكَلِّفُ اللَّـهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا ۚ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۗ رَبَّنَا لَا تُؤَاخِذْنَا إِن نَّسِينَا أَوْ أَخْطَأْنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تَحْمِلْ عَلَيْنَا إِصْرًا كَمَا حَمَلْتَهُ عَلَى الَّذِينَ مِن قَبْلِنَا ۚ رَبَّنَا وَلَا تُحَمِّلْنَا مَا لَا طَاقَةَ لَنَا بِهِ ۖوَاعْفُ عَنَّا وَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا ۚ أَنتَ مَوْلَانَا فَانصُرْنَا عَلَى الْقَوْمِ الْكَافِرِينَ  

تعقیب نماز عشاء تعقیب نمازِ مغرب تعقیب نماز عصر تعقیب نماز ظہر تعقیب نمازصبح تعقیبات مشترکہ

روزانہ کی دعاء و زیارات

دعائے روز  شنبہ  - ہفتہ - سنیچر دعائے روز آدینہ  - جمعہ دعائے روز  پنجشنبہ - جمعرات

دعائے رو ز  چہار شنبہ - بدھ

دعائے روز  سہ شنبہ -منگل

دعا ئے روز  دو شنبہ-   سوموا ر

دعا ئے روز  یک شنبہ- اتو ار

مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں