﴾بدھ کے دن کی دعا﴿

      PDF

بدھ کے دن امام علی علیہ السلام کی مناجات بدھ کی دن بی بی فاطمہ سلام اللہ علیہا کی دعا صحیفہ علویہ سے
آن لائن سنیں ڈاؤن لوڈ کریں | Mp3 حضرت امام کاظم ، حضرت امام رضا ، حضرت امام تقی ،حضرت امام نقی علیہم السلام کی زیارت
خدا کے نام سے( شروع کرتا ہوں)جو بڑا مہربا ن نہایت رحم والا ہے

بِسْمِ اللهِ الرَحْمنِ الرَحیمْ

حمد اس خد اکے لیے ہے جس نے رات کو پر دے اور نیند کو آرام کا ذریعہ بنا یا او ر دن کو کا م کا ج کے لیے قرار دیا تیرے لیے

حمد ہے کہ تو نے مجھے میری خوابگاہ سے زندہ اٹھایا اور اگر تو چاہتا تو اس نیند کو دائمی بنا دیتا۔ تیری ایسی حمد جو ہمیشہ رہے کبھی ختم

نہ ہو کہ جسکی تعداد کو مخلوق شمار نہ کر سکے۔ اے معبود تیرے ہی لیے حمد ہے کہ تو نے پیدا کیا تو درست پیدا کیا اور قضاء

و قدر بنائی تو موت دیتا اور زندگی بخشتا ہے بیمار کرتا ہے شفا دیتا ہے تو بچاتا ہے اور آزماتا ہے اور عرش پر تیری حکومتاور ملک تیرے قبضہ قدرت میں ہے

 میں تجھے ایسے شخص کی طرح پکارتا ہوں جس کا وسیلہ کمزور ہو،چارئہ کار منقطع ہو گیا ہو، موت قریب آگئی ہو اور وہ دنیا کی آرزو میں

 گرفتار ہو اور تیری رحمت کا بہت زیادہ محتاج ہو،اسکی کوتاہیوں کے باعث اسکی حسرتیں بڑھ چکی ہوں اور اسکی لغزشیں اور ٹھوکریں بہت زیادہ ہوں اور تیرے

حضور سچی توبہ کر رہا ہوں پس تو نبیوں کے خاتم محمدمصطفی پر رحمت فرما اور انکے پاک وپاکیزہ اہل بیت(ع) پر بھی رحمت فرمااور مجھے محمد وآل محمد کی

شفاعت وحمایت نصیب فرمااور مجھے انکے قرب سے محروم نہ فرما۔ بے شک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والا ہے۔ اے معبود!اس بدھ کے دن

 میری چار حاجتیں پوری فرما کہ میری قوت اپنی اطاعت میں لگا دے ،میری خوشی اپنی عبادت میں قرار دے اور میری توجہ اپنے ثواب کیطرف کر دے

 اور جس چیز سے مجھ پر تیرا سخت عذاب آتا ہو مجھے اس سے دور فرما کہ بیشک تو جس پر چاہے لطف فرماتا ہے

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِی جَعَلَ اللَّیْلَ لِباساً، وَالنَّوْمَ سُباتاً، وَجَعَلَ النَّہارَ نُشُوراً، لَکَ الْحَمْدُ أَنْ

بَعَثْتَنِی مِنْ مَرْقَدِی وَلَوْ شِئْتَ جَعَلْتَہُ سَرْمَداً، حَمْداً دائِماً لاَ یَنْقِطعُ أَبَداً، وَلاَ یُحْصِی لَہُ

الْخَلائِقُ عَدَداً، اَللّٰھُمَّ لَکَ الْحَمْدُ أَنْ خَلَقْتَ فَسَوَّیْتَ، وَقَدَّرْتَ وَقَضَیْتَ، وَأَمَتَّ وَأَحْیَیْتَ،

وَأَمْرَضْتَ وَشَفَیْتَ، وَعافَیْتَ وَأَبْلَیْتَ، وَعَلَی الْعَرْشِ اسْتَوَیْتَ، وَعَلَی الْمُلْکِ احْتَوَیْتَ،

أَدْعُوکَ دُعَاءَ مَنْ ضَعُفَتْ وَسِیلَتُہُ، وَانْقَطَعَتْ حِیلَتُہُ، وَاقْتَرَبَ أَجَلُہُ، وَتَدَانٰی فِی الدُّنْیَا أَمَلُہُ،

واشْتَدَّتْ إِلَی رَحْمَتِکَ فاقَتُہُ،وَعَظُمَتْ لِتَفْرِیطِہِ حَسْرَتُہُ وَکَثُرَتْ زَلَّتُہُ وَعَثْرَتُہُ وَخَلُصَتْ

لِوَجْھِکَ تَوْبَتُہُ فَصَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ خاتَمِ النَّبِیِّینَ وَعَلَی أَھْلِ بَیْتِہِ الطَّیِّبِینَ الطَّاھِرِینَ وَارْزُقْنِی 

شَفاعَةَ مُحَمَّدٍ صَلَّی اللهُ عَلَیْہِ وَآلِہِ وَلَاتَحْرِمْنِی صُحْبَتَہُ إِنَّکَ أَنْتَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِینَ اَللّٰھُمَّ

اقْضِ لِی فِی الْاَرْبَعاءِ أَرْبَعاً اجْعَلْ قُوَّتِی فِی طَاعَتِکَ وَنَشَاطِی فِی عِبَادَتِک وَرَغْبَتِی فِی

ثَوَابِکَ وَزُھْدِی فِیَما یُوجِبُ لِی أَلِیمَ عِقَابِکَ إِنَّکَ لَطِیفٌ لِمَا تَشَاءُ۔

 بدھ کی شام کا  اعمال

اس شام کے اعمال میں 2 رکعت نماز ہے، دونوں  رکعت میں سورہٴ الحمد  کے بعد آیت الکرسی،   سورہٴ قدر اور سورة النصرکی ایک - ایک بار تلاوت کریں پھر  سورہٴ التوحید کی (٣)تین  بار تلاوت کریں-جو بھی شخص اس اعمال کو بجا لائیگا الله سبحان و تعلیٰ اسکے سارے گناہوں کو معاف کر دیگا  

بدھ کی شام کاپہلا اعمال

اس شام کے اعمال میں 2 رکعت نماز ہے، دونوں  رکعت میں سورہٴ الحمد  کے بعد سورة الزلزلة کی ایک بار تلاوت کریں پھر سورہٴ التوحید کی تین (٣) بار تلاوت کریں-جو بھی شخص اس اعمال کو بجا لائیگا الله سبحان و تعلیٰ اسکی قبر سے سارے اندھیروں کو قبر تک ہٹا دیگا

بدھ کی شام کادوسرا اعمال

یہ اعمال رسول خدا (ص) بھی روایت کیا گیا ہے کی جو بھی شخص بدھ کے دن ٤ رکعت نماز بجا لائے جسکے ہر ایک رکعت میں  سورہٴ الحمد کے بعد ایک مرتبہ سورہٴ التوحید اور  سورہٴ قدر کی تلاوت کریگا تو  الله سبحان و تعلیٰ اسکی توبہ قبول کریگا اسکے گناہیں کو معاف کریگا اور جنّت میں حوریں سے اسکی شادی کریگا .

 
تعقیب نماز عشاء تعقیب نمازِ مغرب تعقیب نماز عصر تعقیب نماز ظہر تعقیب نمازصبح تعقیبات مشترکہ

روزانہ کی دعاء و زیارات

دعائے روز  شنبہ  - ہفتہ - سنیچر دعائے روز آدینہ  - جمعہ دعائے روز  پنجشنبہ - جمعرات

دعائے رو ز  چہار شنبہ - بدھ

دعائے روز  سہ شنبہ -منگل

دعا ئے روز  دو شنبہ-   سوموا ر

دعا ئے روز  یک شنبہ- اتو ار

مفاتیح انڈیکس پر جایئں

ہوم پیج پر جایئں

قرآن انڈیکس پر جایئں