روزانہ رات کی نمازوں کی تفصیل کے لئے کلک کریں |
MP3 Audio |
ابن عباس سے روایت ہے کہ رسول الله نے
فرمایا کہ ماہ رمضان کا ہر روزہ اپنی جگہ فضیلت رکھتا ہے لیکن ہر دن کی مخصوص دعا
پڑھنے سے اسکی عظمت دو چند ہوجاتی ہے ۔آنحضرت ﷺ نے رمضان مبارک کے دنوں میں پڑھی
جانے والی دعاؤں کی فضیلت بھی بیان فرمائی ہے ۔
|
پہلے دن
کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
میرا آج کا روزہ حقیقی
روزے داروں جیسا قرار دے میری عبادت کوسچے عبادت گزاروں جیسی قرار دے آج مجھے غافل
لوگوں جیسی نیند سے بیدار کردے اور آج میرے
گناہ بخش دے اے جہانوں کے پالنے والے اورمجھ سے درگزر کراے گناہگاروں سے درگزر کرنے
والے
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ
صِیامَ الصَّائِمِینَ وَقِیامِی فِیہِ قِیامَ الْقائِمِینَ وَنَبِّھْنِی فِیہِ
عَنْ نَوْمَةِ الْغافِلِینَ، وَھَبْ
لِی جُرْمِی فِیہِ یَا إِلہَ الْعالَمِینَ، وَاعْفُ عَنِّی یَا عافِیاً عَنِ
الْمُجْرِمِینَ
|
دوسرے دن کی دعا
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود !آج کے دن مجھے اپنی
رضاؤں کے قریب کر دے آج کے دن مجھے اپنی ناراضی اور اپنی سزاؤں سے بچائے رکھ اور آج کے دن مجھے اپنی آیات
پڑھنے کی توفیق دے اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ قَرِّبْنِی فِیہِ إِلی
مَرْضاتِکَ وَ
جَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ سَخَطِکَ وَ
نَقِماتِکَ وَوَفِّقْنِی فِیہِ لِقِرائَةِ
آیاتِکَ، بِرَحْمَتِکَ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔
|
تیسرے دن کی دعا
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے ہوشاور
آگاہی عطا فرما مجھے ہر طرح کی نا سمجھی اور بے راہ روی سے
بچا کے رکھ اور مجھ کو ہر اس بھلائی
میں سے حصہ دے جو آج تیری عطاؤں سے نازل ہو اے سب سے زیادہ عطا کرنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ
الذِّھْنَ وَالتَّنْبِیہَ، وَباعِدْنِی فِیہِ مِنَ السَّفاھَةِ وَالتَّمْوِیہِ، وَ
اجْعَلْ لِی نَصِیباً مِنْ کُلِّ
خَیْرٍ تُنْزِلُ فِیہِ، بِجُودِکَ یَا أَجْوَدَ الْاَجْوَدِین
|
چوتھے دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے قوت دے کہ
تیرے حکم کی تعمیل کروں اس میں مجھے اپنے ذکر کی مٹھاس کا مزہ عطا کرآج کے دن
اپنے کرم سے مجھے اپنا شکر ادا کرنے کی
توفیق دے مجھے اپنی نگہداری اور پردہ پوشی کی حفاظت میں رکھ اے دیکھنے والوں میں
زیادہ دیکھنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ قَوِّنِی فِیہِ عَلَی
إِقامَةِ أَمْرِکَ وَأَذِقْنِی فِیہِ حَلاوَةَ ذِکْرِکَ وَأَوْزِعْنِی
فِیہِ لِاَداءِ شُکْرِکَ بِکَرَمِکَ
وَاحْفَظْنِی فِیہِ بِحِفْظِکَ وَسَتْرِکَ یَا أَبْصَرَ النَّاظِرِینَ
|
پانچویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے بخشش
مانگنے والوں میں سے قرار دے آج کے دن مجھے اپنے نیکوکار عبادت گزار بندوں
میں سے قرار دے اور آج کے دن مجھے اپنے
نزدیکی دوستوں میں سے قرار دے اپنی محبت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ
الْمُسْتَغْفِرِینَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ عِبادِکَ
الصَّالِحِینَ الْقانِتِینَ
وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنْ أَوْ لِیائِکَ الْمُقَرَّبِینَ بِرَأْفَتِکَ یَا أَرْحَمَ
الرَّاحِمِینَ
|
چھٹے دن
کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے چھوڑ نہ
دے کہ تیری نا فرمانی میں لگ جاؤں اور نہ مجھے اپنے غضب کا تازیانہ مار آج کے دن مجھے اپنے احسان و نعمت سے
مجھے اپنی ناراضی کے کاموں سے بچائے رکھ اے رغبت کرنے والوں کی آخری امید گاہ۔
|
اَللّٰھُمَّ لاَ تَخْذُلْنِی فِیہِ
لِتَعَرُّضِ مَعْصِیَتِکَ وَلاَ تَضْرِبْنِی بِسِیاطِ نَقِمَتِکَ
وَ
زَحْزِحْنِی فِیہِ مِنْ مُوجِباتِ
سَخَطِکَ، بِمَنِّکَ وَأَیادِیکَ یَا مُنْتَہی رَغْبَةِ الرَّاغِبِینَ
|
ساتویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے روزہ
رکھنے اور عبادت کرنے میں مدد دے اور اس میں مجھے بے کار باتوں اور گناہوں سے
بچائے رکھ اور اس میں مجھے یہ توفیق دے
کہ ہمیشہ تیرے ذکر و فکر میں رہوں اے گمراہوں کو ہدایت دینے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ أَعِنِّی فِیہِ عَلَی
صِیامِہِ وَقِیامِہِ، وَجَنِّبْنِی فِیہِ مِنْ ھَفَواتِہِ وَآثامِہِ، وَ
ارْزُقْنِی فِیہِ ذِکْرَکَ
بِدَوامِہِ، بِتَوْفِیقِکَ یَا ھادِیَ الْمُضِلِّینَ ۔
|
آٹھویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے یتیموں پر
رحم کرنے، ان کو کھانا کھلانے اور کھلے دل سب کو سلام کہنے
اور شرفاء کے پاس بیٹھنے کی توفیق دے
اپنے فضل سے اے آرزومندوں کی پناہ گاہ ۔
|
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ
رَحْمَةَ الْاَیْتامِ وَ إِطْعامَ الطَّعامِ وَ إِفْشاءَ السَّلامِ
وَصُحْبَةَ الْکِرامِ، بِطَوْ لِکَ
یَا مَلْجَأَ الْاَمِلِینَ
|
نویں دن
کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے اپنی وسیع
رحمت میں سے بہت زیادہحصہ دے اس میں مجھ کو اپنے روشن
دلائل کی ہدایت فرما
اور میری مہار پکڑ کے مجھے اپنی ہمہ جہتی رضاؤں کی طرف لے جا اپنی محبت سے اے شوق
رکھنے والوں کی آرزو۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ
نَصِیباً مِنْ رَحْمَتِکَ الْواسِعَةِ وَاھْدِنِی فِیہِ لِبَراھِینِکَ
السّاطِعَةِ، وَخُذْ بِناصِیَتِی
إِلی مَرْضاتِکَ الْجامِعَةِ، بِمَحَبَّتِکَ یَا أَمَلَ الْمُشْتاقِینَ۔
|
دسویں دن کی دعاء |
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے ان لوگوں
میں رکھ جو تجھ پر بھروسہ کرتے ہیں اس میں مجھے ان میں قرار دے جو تیرے حضور کامیاب ہیں اور اس میں اپنے احسان و
کرم سے مجھے اپنے نزدیکی لوگوں میں قرار دے اے طلبگاروں کے مقصود ۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ
الْمُتَوَکِّلِینَ عَلَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ الْفائِزِینَ لَدَیْکَ، وَاجْعَلْنِی فِیہِ مِنَ
الْمُقَرَّبِینَ إِلَیْکَ، بِإِحْسانِکَ یَا غایَةَ الطَّالِبِینَ
|
گیارہویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن نیکی کو میرے
لئے پسندیدہ فرما دے اس میں گناہ و نا فرمانی کو میرے لئے نا پسندیدہ بنا دے
اور اس میں غیظ و غضب کو مجھ پر حرام
کر دے اپنی حمایت کے ساتھ اے فریادیوں کے فریاد رس۔َ
|
اَللّٰھُمَّ حَبِّبْ إِلَیَّ فِیہِ
الْاِحْسانَ وَکَرِّہْ إِلَیَّ فِیہِ الْفُسُوقَ وَالْعِصْیانَ
وَحَرِّمْ عَلَیَّ فِیہِ السَّخَطَ
وَالنِّیرانَ، بِعَوْ نِکَ یَا غِیاثَ الْمُسْتَغِیثِین
|
بارہویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے پردے اور
پاکدامنی سے زینت دے اس میں مجھے قناعت اور خود داری کے لباس سے ڈھانپ دے
اس
میں مجھے عدل و انصاف پر آمادہ فرما اور اس میں مجھے اپنی پناہ کے ساتھ ان چیزوں سے
امن دے جن سے ڈرتا ہوں اے ڈرنے والوں کی پناہ ۔ |
اَللّٰھُمَّ َّ زَیِّنِّی فِیہِ
بِالسِّتْرِ وَالْعَفافِ،
وَ
اسْتُرْنِی فِیہِ بِلِباسِ الْقُنُوعِ وَالْکَفافِ وَ
احْمِلْنِی فِیہِ عَلَی الْعَدْلِ
وَالْاِنْصافِ وَآمِنِّی فِیہِ مِنْ کُلِّ مَا أَخافُ بِعِصْمَتِکَ یَا عِصْمَةَ
الْخائِفِینَ
|
تیرہویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھ کو میل
کچیل سے پاک و صاف رکھ اس میں مجھے مقدر شدہ مشکلات پر صبر
عطا فرما اور آج اپنی مدد کے ساتھ مجھ
کوپرہیزگاری اور نیکوکاروں کے ساتھ رہنے کی توفیق دے اے بے چاروں کی خنکی چشم۔
|
اَللّٰھُمَّ طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ
الدَّنَسِ وَ
الْاَقْذارِ
وَصَبِّرْنِی فِیہِ عَلَی کائِناتِ
الْاَقْدارِ، وَوَفِّقْنِی فِیہِ
لِلتُّقی وَصُحْبَةِ الْاَ بْرارِ، بِعَوْ نِکَ یَا قُرَّةَ عَیْنِ الْمَساکِینِ ۔
|
چودھویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن لغزشوں پر میری
گرفت نہ فرما اس میں میری خطاؤں اور فضول باتوں سے درگزر کر اور آج مجھ کو مشکلوں اور مصیبتوں کا نشانہ قرار
نہ دے بواسطہ اپنی عزت کے اے مسلمانوں کی عزت۔
|
اَللّٰھُمَّ لاَ تُؤاخِذْنِی فِیہِ
بِالْعَثَراتِ وَأَقِلْنِی فِیہِ مِنَ الْخَطایا وَالْھَفَواتِ
وَلاَ تَجْعَلْنِی فِیہِ غَرَضاً
لِلْبَلایا وَالْاَفاتِ، بِعِزَّتِکَ یَا عِزَّ الْمُسْلِمِینَ ۔
|
پندرہویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے خاشعین کی
سی اطاعت نصیب فرمااور اس میں دلدادہ لوگوں ایسی بازگشت کیلئے میرا سینہ کھول دے اپنی پناہ کے ساتھ اے خوف زدوں
کی پناہ۔
|
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ
طاعَةَ الْخاشِعِینَ، وَاشْرَحْ فِیہِ صَدْرِی بِإِنابَةِ الْمُخْبِتِینَ، بِأَمانِکَ یَا
أَمانَ الْخائِفِینَ ۔
|
سولہویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے نیکوں سے
سنگت کرنے کی توفیق عطا فرما اس میں مجھ کو بروں کے ساتھ سے بچائے رکھ
اور اس میں اپنی رحمت سے مجھے دار
القرار میں جگہ عطا فرما بواسطہ اپنی معبودیت کے اے جہانوں کے معبود۔
|
اَللّٰھُمَّ وَفِّقْنِی فِیہِ
لِمُوافَقَةِ الْاَ بْرارِ، وَ
جَنِّبْنِی فِیہِ مُرافَقَةَ الْاَشْرارِ
وَآوِنِی فِیہِ بِرَحْمَتِکَ إِلی
دارِ الْقَرارِ، بِإِلھِیَّتِکَ یَا إِلہَ الْعالَمِینَ ۔
|
سترہویں دن کی دعا: |
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے نیک اعمال
بجالانے کی ہدایت دے اور اس میں میری حاجتیں اور خواہشیں پوری فرما اے وہ
جو
سوال کرنے اور ان کی تشریح کا محتاج نہیں اے ان باتوں کے جاننے والے جو اہل عالم کے
سینوں میں ہیں محمد اور ان کی پاکیزہ آل(ع)
پر رحمت نازل فرما ۔
|
اَللّٰھُمَّ اھْدِنِی فِیہِ
لِصالِحِ الْاَعْمالِ، وَ
اقْضِ لِی فِیہِ الْحَوائِجَ وَالْاَمالَ یَا مَنْ
لایَحْتاجُ إِلَی
التَّفْسِیرِوَالسُّؤالِ،یَا عالِماً بِما فِی صُدُورِ الْعالَمِینَ، صَلِّ عَلَی
مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ
|
اٹھارہویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھ کو اس
مہینے کی سحریوں کی برکتوں سے آگاہ کر اس میں میرے دل کو اسکی روشنیوں سے چمکا دے
اور اس میں میرے اعضاء کو اس ماہ کے احکام پر عمل
کرنے کیطرف لگا دے بواسطہ اپنے نور کے اے پہچان والوں کے دلوں کو روشن کرنیوالے۔
|
اَللّٰھُمَّ
نَبِّھْنِی فِیہِ لِبَرَکاتِ أَسْحارِہِ، وَنَوِّرْ فِیہِ قَلْبِی بِضِیاءِ
أَنْوارِہِ، وَخُذْ بِکُلِّ
أَعْضائِی إِلَی اتِّباعِ آثارِہِ، بِنُورِکَ یَا مُنَوِّرَ قُلُوبِ الْعارِفِینَ ۔
|
انیسویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن اس ماہ کی
برکتوں میں میرا حصہ بڑھا دے اس کی بھلائیوں کیلئے میرا راستہ آسان فرما اور میری نیکیوں کی قبولیت سے مجھے محروم نہ کر
اے روشن حق کی طرف ہدایت کرنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ فِیہِ حَظِّی
مِنْ بَرَکاتِہِ، وَ
سَھِّلْ سَبِیلِی إِلی خَیْراتِہِ، وَلاَ
تَحْرِمْنِی قَبُولَ
حَسَناتِہِ، یَا ہادِیاً إِلَی الْحَقِّ الْمُبِینِ
۔
|
بیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج میرے لئے جنت کے
دروازے کھول دے اور آج مجھ پر جہنم کے دروازے بند فرما دے اور آج مجھے
قرآن پڑھنے کی توفیق دے اے ایمان داروں
کے دلوں کو تسلی بخشنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ
أَبْوابَ الْجِنانِ،
وَ
أَغْلِقْ عَنِّی فِیہِ أَبْوابَ النِّیرانِ
وَ
وَفِّقْنِی فِیہِ لِتِلاوَةِ
الْقُرْآنِ، یَا مُنْزِلَ السَّکِینَةِ فِی قُلُوبِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
|
اکیسویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن اپنی رضاؤں کی
طرف میری رہنمائی کا سامان کر اور اس میں شیطان کو مجھ پر کسی طرح
کا اختیار نہ دے اور جنت کو میرا مقام
اور ٹھکانہ قرار دے اے طلبگاروں کی حاجتیں پوری کرنے والے ۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ لِی فِیہِ إِلی
مَرْضاتِکَ دَلِیلاً، وَلاَ تَجْعَلْ لِلشَّیْطانِ
فِیہِ عَلَیَّ سَبِیلاً، وَاجْعَلِ
الْجَنَّةَ لِی مَنْزِلاً وَمَقِیلاً، یَا قاضِیَ حَوائِجِ الطَّالِبِینَ
|
بائیسویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن میرے لئے اپنے
کرم کے دروازے کھول دے اس میں مجھ پر اپنی برکتیں نازل فرمااس میں مجھے اپنی
رضاؤں
کے ذرائع اختیار کرنے کی توفیق دے اور اس میں مجھ کومرکز بہشت میں سکونت عنایت فرما
اے بے قرارلوگوں کی دعائیں قبول فرمانے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِی فِیہِ
أَبْوابَ فَضْلِکَ، وَأَنْزِلْ عَلَیَّ فِیہِ بَرَکاتِکَ وَوَفِّقْنِی
فِیہِ لِمُوجِباتِ مَرْضاتِکَ وَ
أَسْکِنِّی فِیہِ بُحْبُوحاتِ جَنَّاتِکَ یَا مُجِیبَ دَعْوَةِ الْمُضْطَرِّینَ۔
|
تئیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن میرے گناہوں کو
دھو ڈال میرے عیوب و نقائص دور فرما دے اور اس میں
میرے دل کو آزما کر اہل تقویٰ کا درجہ
دے اے گناہگاروں کی لغزشیں معاف کرنے والے ۔
|
اَللّٰھُمَّ اغْسِلْنِی فِیہِ مِنَ
الذُّنُوبِ
وَ
طَہِّرْنِی فِیہِ مِنَ الْعُیُوبِ وَامْتَحِنْ
قَلْبِی فِیہِ بِتَقْوَی الْقُلُوبِ،
یَا مُقِیلَ عَثَراتِ الْمُذْنِبِینَ ۔
|
چوبیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن میں وہ چیز
مانگتا ہوں جو تجھے پسند ہے اور اس چیز سے پناہ لیتا ہوں جو تجھے نا پسند ہے اور اس
میں تجھ سے توفیق مانگتا ہوں تاکہ میں
فرمانبرداری کروں اور تیری نا فرمانی نہ کروں اے سائلوں کو بہت عطا کرنے والے ۔
|
اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ
فِیہِ مَا یُرْضِیکَ وَأَعُوذُ بِکَ مِمَّا یُؤْذِیکَ وَأَسْأَلُکَ
التَّوْفِیقَ
فِیہِ لِاَنْ أُطِیعَکَ
وَلاَ
أَعْصِیَکَ، یَا جَوادَ السَّائِلِینَ ۔
|
پچیسویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے اپنے
دوستوں کا دوست قرار دے اور اپنے دشمنوں کا دشمن نیز مجھے اپنے نبیوں کے خاتم کی سنت پر قائم رکھ اے نبیوں کے دلوں کی
نگہداری کرنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْنِی فِیہِ
مُحِبّاً لِاُوْلِیائِکَ وَمُعادِیاً لِاَعْدائِکَ، مُسْتَنّاً بِسُنَّةِ خاتَمِ أَنْبِیائِکَ، یَا عاصِمَ
قُلُوبِ النَّبِیِّینَ ۔
|
چھبیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن میری کوشش کو
پسندیدہ قرار دے اس میں میرے گناہ کو معاف اور اس میں میرے عمل کو مقبول اور اس
میں میرے عیب کو چھپا ہوا قرار دے اے سب سے زیادہ سننے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ سَعْیِی فِیہِ
مَشْکُوراً، وَ
ذَ نْبِی
فِیہِ مَغْفُوراً، وَعَمَلِی فِیہِ
مَقْبُولاً
،
وَ
عَیْبِی فِیہِ مَسْتُوراً، یَا
أَسْمَعَ
السَّامِعِینَ
۔
|
ستائیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے شب قدر کا
فضل نصیب فرمادے اس میں میرے معاملوں کو مشکل سے آسان بنا دے
اور میرا عذر و معذرت قبول کر لے اور
میرا گناہ معاف اور بوجھ دور کردے اے اپنے نیکوکاربندوں کے ساتھ مہربانی کرنے والے۔
|
اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنِی فِیہِ فَضْلَ
لَیْلَةِ الْقَدْرِ وَصَیِّرْ أُمُورِی فِیہِ مِنَ الْعُسْرِ
إِلَی الْیُسْرِ وَاقْبَلْ
مَعاذِیرِی، وَحُطَّ عَنِّی الذَّنْبَ وَالْوِزْرَ، یَا رَؤُوفاً بِعِبادِہِ
الصَّالِحِینَ
|
اٹھائیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن نفلی عبادت سے
مجھے بہت زیادہ حصہ دے اور اس میں مجھے مسائل دین یاد کرنے سے عزت دے اور اس
میں تمام وسیلوں میں سے میرے وسیلے کو
اپنے حضور قریب تر فرما اے وہ ذات جسے اصرار کرنے کا اصرار دوسروں سے غافل نہیں
کرتا
|
اَللّٰھُمَّ وَفِّرْ حَظِّی فِیہِ
مِنَ النَّوافِلِ وَأَکْرِمْنِی فِیہِ بِإِحْضارِ الْمَسائِلِ
وَ
قَرِّبْ فِیہِ وَسِیلَتِی إِلَیْکَ
مِنْ بَیْنِ الْوَسائِلِ، یَا مَنْ لاَ یَشْغَلُہُ إِلْحاحُ الْمُلِحِّینَ ۔
|
انتیسویں دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
آج کے دن مجھے رحمت سےڈھانپ دے اس میں مجھے نیکی کی توفیق اور برائی سے تحفظ نصیب فرما اور میرے دل کو تہمت تراشی کی تاریکیوں سے پاک
کردے اے اپنے ایماندار بندوں پر بہت مہربان۔
|
اَللّٰھُمَّ غَشِّنِی فِیہِ
بِالرَّحْمَةِ، وَارْزُقْنِی فِیہِ التَّوْفِیقَ وَالْعِصْمَةَ، وَطَھِّرْ قَلْبِی مِنْ غَیاھِبِ التُّھَمَةِ،
یَا رَحِیماً بِعِبادِہِ الْمُؤْمِنِینَ ۔
|
تیسویں
دن کی دعا:
|
شروع
اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے |
بسم اللہ الرحمن الرحیم |
اے
معبود!
میرے اس ماہ کے روزوں کو
پسندیدہ اور قبول کیئے ہوئے قرار دے اس صورت میں جس کو تو اور تیرارسول پسند فرماتا
ہے کہ اس کے فروع اس کے اصول سے پختہ تعلق رکھتے
ہوں بواسطہ ہمارے سردار حضرت محمد اور ان کی پاکیزہ آل
(ع)
کے اور حمد ہے خدا کیلئے جو جہانوں
کارب ہے ۔
|
اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ صِیامِی فِیہِ
بِالشُّکْرِ وَالْقَبُولِ عَلَی مَا تَرْضاہُ وَیَرْضاہُ الرَّسُولُ،مُحْکَمَةً فُرُوعُہُ بِالْاُصُولِ،
بِحَقِّ سَیِّدِنا مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الطَّاھِرِینَ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ
الْعالَمِینَ ۔
|
مؤلف کہتے ہیں کہ ان دعاؤں کی تقدیم و تاخیر اور ان کی عبارتوں میں اختلاف ہے ۔لیکن
جن روایتوں میں اختلاف کا تذکرہ ہوا ہے ہم ان کو معتبر نہیں سمجھتے ، لہذا ہم نے ان
کا ذکر نہیں کیا ۔ کفعمی نے ستائیسویں دن کی دعا کو انتیسویں دن کی دعا قرار دیا ہے
تا مذہب شیعہ کے موافق اس کا تیسویں دن پڑھنا بھی بعید نہیں ہے۔ |
مفاتیح انڈیکس پر
جایئں |
ہوم پیج پر جایئں |
قرآن انڈیکس پر جایئں |
|
|
|
براہ مہربانی
اپنی تجاویز یہاں بھیجیں
اس سائٹ کا کاپی
رائٹ نہیں
ہے |