﴿ماہ رمضان - روزانہ رات کی  دعاء- أدعية في كل ليلة                         

Video ABTV  Bookmark and Share       اللّهُمَّ بِرَحْمَتِكَ فِي الصَّالِحِينmp3   

   اللّهُمَّ رَبَّ شَهْرِ رَمَضَان  mp3

    اللّهُمَّ إنِّي أَسْأَلُكَ أَنْ تَجْعَل      mp3  

  اعُوذُ بِجَلالِ وَجْهِكَ الْكَرِيم   mp3   إلهِي وَقَفَ السّائِلُون  mp3

 روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر شام ایک لاکھ انسانوں کو جہنم کی آگ سے آزاد کیا جاتا ہے لہذا دعا کرے کہ وہ بھی ان میں سے ایک ہو۔

(1) روایت میں ہے کہ ماہِ رمضان کی ہر رات ایک ہزار1000مرتبہ سورۃ انزلناہ پڑھے۔

(2) اگر ممکن ہو تو ہر رات سو100 مرتبہ سورۃ حم ٓدخان پڑھے۔

(3) سید نے روایت کی ہے کہ جو ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے تو اسکے چالیس سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے وہ دعا یہ ہے:

 mp3      real ppt   Video

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمْضانَ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے اللہ! اے ماہ رمضان کے پروردگار کہ جس میں تو نے قرآن کریم نازل فرمایا اور اپنے بندوں پر اس ماہ میں روزے رکھنا فرض کیے

محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما اور مجھے اسی سال اپنے بیت الحرام (کعبہ) کا حج نصیب فرما اور آئندہ سالوں میں بھی اور میرے

اب تک کے تمام گناہان کبیرہ معاف کردے کیونکہ سوائے تیرے انہیں کوئی معاف نہیں کرسکتا اے زیادہ رحم والے اے زیادہ علم والے

اَللّٰھُمَّ رَبَّ شَھْرِ رَمْضانَ الَّذِی أَ نْزَلْتَ فِیہِ الْقُرْآنَ وَافْتَرَضْتَ عَلَی عِبادِکَ فِیہِ الصِّیامَ

صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَارْزُقْنِی حَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ فِی عامِی ھذَا وَفِی کُلِّ عامٍ وَ

اغْفِر لِی تِلْکَ الذُّنُوبَ الْعِظامَ، فَإِنَّہُ لاَ یَغْفِرُہا غَیْرُکَ یَا رَحْمنُ یَا عَلاَّمُ ۔

  mp3     ppt     video  اَللّٰھُمَّ بِرَحْمَتِکَ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 اے معبود ! اپنی رحمت سے ہمیں نیکوکاروں میں داخل فرما جنت علیین میں ہمارے درجے بلند فرما ہمیں چشمہ

سلسبیل کے خوشگوار جام سے سیراب فرما اپنی مہربانی سے حوران جنت کو ہماری بیویاں بنا اور ہمیشہ جوان رہنے والے

لڑکے جو گویا چھپے موتی ہیں انہیں ہماری خدمت پر لگا جنت کے میوے اور وہاں کے پرندوں کا گوشت ہمیں کھلا

اور ہمیں سندس ابریشم اور چمکیلے کپڑوں کے بنے ہوئے لباس پہنا ہمیں شب قدر عطا کر اپنے بیت الله (کعبہ) کے حج کی توفیق دے

 اور اپنی راہ میں شہادت نصیب کر دے ہماری نیک دعاؤں اور اچھی حاجتوں کو پورا فرما دے اور جب قیامت کے روز تو اگلے پچھلوں کو اکٹھا کرے

تو ہم پر رحم فرما ہمارے لئے جہنم سے خلاصی لاز می کردے ہمیں اس میں نہ ڈال ہمیں اپنے عذاب اور ذلت میں نہ پھنسا اور ہمیں تھوہر اور زہریلی گھاس

نہ کھلا اور ہمیں شیطانوں کا ہم نشین نہ بنا اور جہنم میں ہمیں چہروں کے بل نہ لٹکا ہمیں آتشی کپڑے

اور قطران کے پیراہن نہ پہنا اور اے وہ کہ نہیں کوئی معبود مگر تو ہی ہے نہیں کوئی معبود مگر تو ہے کے واسطے ہمیں بچا۔

اَللّٰھُمَّ بِرَحْمَتِکَ فِی الصَّالِحِینَ فَأَدْخِلْنا وَفِی عِلِّیِّینَ فَارْفَعْنا وَبِکَأْسٍ مِنْ

مَعِینٍ مِنْ عَیْنٍ سَلْسَبِیلٍ فَاسْقِنا وَمِنَ الْحُورِ الْعِینِ بِرَحْمَتِکَ فَزَوِّجْنا، وَمِنَ الْوِلْدانِ الْمُخَلَّدِینَ

کَأَنَّھُمْ لُؤْلُؤٌ مَکْنُونٌ فَأَخْدِمْنا وَمِنْ ثِمارِ الْجَنَّةِ وَلُحُومِ الطَّیْرِ فَأَطْعِمْنا وَمِنْ ثِیابِ السُّنْدُسِ وَالْحَرِیرِ

وَالْاِسْتَبْرَقِ فَأَلْبِسْنا، وَلَیْلَةَ الْقَدْرِ، وَحَجَّ بَیْتِکَ الْحَرامِ وَقَتْلاً فِی سَبِیلِکَ فَوَفِّقْ لَنا، وَصالِحَ

الدُّعاءِ وَالْمَسْأَلَةِ فَاسْتَجِبْ لَنا،وَإِذا جَمَعْتَ الْاَوَّلِینَ وَالاَْخِرِینَ یَوْمَ الْقِیامَةِ فَارْحَمْنا، وَبَرائَةً مِنَ

النَّارِ فَاکْتُبْ لَناوَفِی جَھَنَّمَ فَلا تَغُلَّنا، وَفِی عَذابِکَ وَھَوانِکَ فَلا تَبْتَلِنا، وَمِنَ الزَّقُّومِ وَالضَّرِیعِ

فَلا تُطْعِمْنا وَمَعَ الشَّیاطِینِ فَلا تَجْعَلْنا وَفِی النَّارِ عَلی وُجُوھِ نا فَلا تَکْبُبْنا، وَمِنْ ثِیابِ النَّارِ

وَسَرابِیلِ الْقَطِرانِ فَلا تُلْبِسْنا وَمِنْ کُلِّ سُوءٍ یَا لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ بِحَقِّ لاَ إِلہَ إِلاَّ أَنْتَ فَنَجِّنا۔

  mp3         real  ppt video  اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَجْعَلَ

(4) امام جعفر صادق (ع)سے روایت ہے کہ ہر رات یہ دعا پڑھے :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے معبود ! میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ تو اپنی

 قضاء و قدر میں محکم امور سے متعلق جو یقینی فیصلے کرتا ہے جو تیری وہ قضاء ہے کہ جس میں کسی بھی طرح کی تبدیلی اور پلٹ نہیں ہوتی اس میں میرا نام اپنے

بیت الحرام (کعبہ) کے حاجیوں میں لکھ دے کہ جن کا حج تجھے منظور ہے ان کی سعی قبول ہے ان کے گناہ بخشے گئے ہیں اور ان کی خطائیں مٹا دی گئی ہیں نیز

اپنی قضاء و قدر میں میری عمر طویل قرار دے جس میں بھلائی اور امن ہو میری روزی میں فراخی دے اور مجھے ان لوگوں میں قرار

 دے جن کے ذریعے تو اپنے دین کی مدد کرتا ہے اور میری جگہ کسی اور کو نہ دے ۔

اَللّٰھُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ أَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ

مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ فِی الْاَمْرِ الْحَکِیمِ مِنَ الْقَضاءِ الَّذِی لاَ یُرَدُّ وَلاَ یُبَدَّلُ أَنْ تَکْتُبَنِی مِنْ حُجَّاجِ

بَیْتِکَ الْحَرامِ الْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، الْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ، الْمَغْفُورِ ذُنُوبُھُمُ، الْمُکَفَّرِ عَنْ سَیِّئاتِھِمْ،

وَأَنْ تَجْعَلَ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی فِی خَیْرٍ وَعافِیَةٍ، وَتُوَسِّعَ فی رِزْقِی وَتَجْعَلَنِی 

مِمَّنْ تَنْتَصِرُ بِہِ لِدِینِکَ وَلاَ تَسْتَبْدِلْ بِی غَیْرِی ۔

 mp3        real  ppt video   أَعُوذُ بِجَلالِ وَجْھِکَ

(5) انیس الصالحین میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات یہ دعا پڑھے :

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 میں تیری ذات کریم کی جلالت کے ذریعے پناہ چاہتا ہوں اس سے کہ

 میرا ماہ رمضان گزر جائے یا میری آج کی رات کے بعد اگلی صبح طلوع ہو جائے اور میرے لئے کوئی سزا باقی ہو جس پر تو مجھے عذاب کرے ۔

أَعُوذُ بِجَلالِ وَجْھِکَ الْکَرِیمِ أَنْ یَنْقَضِیَ عَنِّی

شَھْرُ رَمَضانَ أَوْ یَطْلُعَ الْفَجْرُ مِنْ لَیْلَتِی ہذِھِ وَلَکَ قِبَلِی تَبِعَةٌ أَوْ ذَ نْبٌ تُعَذِّبُنِی عَلَیْہِ۔

(6) شیخ کفعمی نے بلد الامین کے حاشیہ میں سید بن باقی سے نقل کیا ہے کہ ماہ رمضان کی ہر شب دو رکعت نماز پڑھنا مستحب ہے کہ اس کی ہر رکعت میں سورۃ الحمد کے بعد تین مرتبہ سور ہ توحید پڑھے اور نماز کے بعد یہ دعا پڑھے:

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

پاک تر ہے وہ خدا جو ایسا نگہبان ہے غافل نہیں ہوتا، پاک تر ہے وہ مہربان جو جلدی نہیں کرتا پاک تر ہے وہ قائم جو کبھی بھولتا نہیں

پاک تر ہے وہ ہمیشہ رہنے والا جو کھیل میں نہیں پڑتا ۔     

سُبْحانَ مَنْ ھُوَ حَفِیظٌ لاَ یَغْفُلُ سُبْحانَ مَنْ ھُوَ رَحِیمٌ لاَ یَعْجَلُ سُبْحانَ مَنْ ھُوَقائِمٌ لاَ یَسْھُو

سُبْحانَ مَنْ ھُوَ دائِمٌ لاَ یَلْھُو     

اس کے بعد سات مرتبہ تسبیحات اربعہ پڑھے اور پھر کہے :                              

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

تو پاک تر ہے تو پاک تر ہے اے بڑائی والے میرے بڑے بڑے گناہ معاف کر دے ۔

سُبْحَانَکَ سُبْحَانَکَ سُبْحَانَکَ یَا عَظِیْمُ اِغْفِرْلِیَ الذَنْبَ الْعَظِیْمَ

   اسکے بعد حضرت رسول ﷺ اور انکی آل (ع) پر دس مرتبہ صلوات بھیجے جو شخص یہ نماز بجا لائے تو حق تعالیٰ اسکے ستر ہزار گناہ بخش دیتا ہے۔

(7) روایت میں ہے کہ ماہ رمضان کی ہر رات کی نافلہ نماز میں سورۃ ” انا فتحنا“ پڑھے تو وہ اس سال میں ہر بلا سے محفوظ رہے گا۔ واضح ہو کہ ماہ رمضان کے رات کے اعمال میں ایک ہزار رکعت نماز بھی ہے جو اس پورے مہینے میں پڑھی جائے گی ، بزرگ علماء نے کتب فقہ اور کتب عبادات میں اس کا ذکر کیا ہے تاہم اس کی ترکیب کے سلسلے میں مختلف حدیثیں وارد ہوئی ہیں ۔لیکن ابن قرة کی روایت کے مطابق امام محمد تقی (ع)کا فرمان ہے، جسے شیخ مفید (علیہ الرحمہ)نے اپنی کتاب الغریہ و الاشراف میں نقل کیا ہے اور وہ وہی قول مشہور ہے اور وہ یہ ہے کہ ماہ رمضان کے پہلے اور دوسرے عشرے میں ہر رات دو دو رکعت کر کے نماز پڑھے ان میں سے آٹھ رکعت نماز مغرب کے بعد اور بارہ رکعت عشاء کے بعد بجا لائے پھر ماہ رمضان کے آخری عشرے میں ہر رات تیس رکعت نماز مذکورہ ترتیب سے اس طرح پڑھے کہ آٹھ رکعت نماز مغرب کے بعد اور بائیس رکعت عشاء کے بعد ادا کرے۔باقی تین سو رکعت اس طرح پوری کرے کہ سو رکعت انیس کی شب، سو رکعت اکیس کی شب اور سو رکعت تئیس کی شب میں بجا لائے تومجموعی طور پر ایک ہزار رکعت پوری ہو جائے گی ۔ اس کے علاوہ بھی کچھ ترکیبیں نقل ہیں لیکن اس مختصر کتاب میں ان سب کا تذکرہ کرنے کی گنجائش نہیں ہے، تاہم امید ہے کہ سعادت مند لوگ یہ ایک ہزار رکعت نماز بجا لانے میں ذوق وشوق کا اظہار کرکے اسکی برکات سے بہرور ہوں گے۔روایت ہے کہ ماہ رمضان کے نافلہ کی ہر دو رکعت کے بعد یہ پڑھے:

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

اے معبود تو قضاء وقدر میں جن یقینی امور کو طے فرماتا ہے اور محکم فیصلے کرتا ہے اور شب قدر میں جو پر حکمت حکم جاری کرتا ہے ان میں

مجھے اپنے بیت الحرام کعبہ کے ایسے حاجیوں میں سے قرار دے کہ جن کا حج تیرے ہاں مقبول ہے جن کی سعی پسندیدہ ہوئی جن کے گناہ بخش دیئے گئے

 اور تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میری عمر دراز کر جو تیری بندگی میں گزرے اور میرے رزق میں فراخی فرما اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

اَللّٰھُمَّ اجْعَلْ فِیما تَقْضِی وَتُقَدِّرُ مِنَ الْاَمْرِ الْمَحْتُومِ وَفِیما تَفْرُقُ مِنَ الْاَمْرِ الْحَکِیمِ فِی لَیْلَةِ الْقَدْرِ

أَنْ تَجْعَلَنِی مِنْ حُجَّاجِ بَیْتِکَ الْحَرامِ الْمَبْرُورِ حَجُّھُمُ، الْمَشْکُورِ سَعْیُھُمُ،الْمَغْفُورِذُ نُوبُھُمْ،

وَأَسْأَ لُکَ أَنْ تُطِیلَ عُمْرِی فِی طاعَتِکَ، وَتُوَسِّعَ لِی فِی رِزْقِی، یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِینَ ۔

(8) ہر روز نماز مغرب کے بعد دعاء حج پڑھے جو قبل ازیں پہلی قسم میں نقل ہوچکی ہے۔

(9) ماہ رمضان کی ہر رات دعائے افتتاح پڑھے۔

mp3    ppt       Video إلهِي وَقَفَ السّائِلُونَ

شروع اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان اور نہایت رحم کرنے والا ہے

بسم اللہ الرحمن الرحیم

 

إلهِي وَقَفَ السّائِلُونَ بِبَابِكَ،

وَلاذَ الفُقَراءُ بِجَنابِكَ،

وَوَقَفَتْ سَفِينَةُ المسَاكِينِ عَلَى سَاحِلِ بَحْرِ جُودِكَ وَكَرَمِكَ

يَرْجُونَ الجَوَازَ إلَى سَاحَةِ رَحْمَتِكَ وَنِعْمَتِكَ.

إلهِي إنْ كُنْتَ لا تَرْحَم فِي هَذا الشَّهْرِ الشَّرِيفِ إلاّ مَنْ أَخْلَصَ لَكَ فِي صِيَامِهِ وَقِيَامِهِ،

فَمَنْ لِلْمُذْنِبِ المُقَصِّرِ إذَا غَرِقَ فِي بَحْرِ ذُنُوبِهِ وَآثَامِهِ؟

إلهِي إنْ كُنْتَ لا تَرْحَم إلاّ المُطِيعِينَ فَمَنْ لِلْعاصِينَ؟

وَإنْ كُنْتَ لا تَقْبَل إلاّ مِنْ العَامِلِينَ فَمَنْ للْمُقَصِّرِينَ

إلهِي رَبِحَ الصّائِمُونَ،

وَفَازَ القَائِمُونَ،

وَنَجَا الُمخْلِصُونَ،

وَنَحْنُ عَبِيدُكَ المُذْنِبُونَ فَارْحَمْنَا بِرَحْمَتِكَ،

وَأَعْتِقْنَا مِنَ النَّارِ بَعَفْوِك،

وَاغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا

بِرَحْمَتِكَ يا أَرْحَمَ الرّاحِمِينَ

 

آخری 10 راتوں کی دعاء

اپنی مستحب نمازوں میں سورة الفتح کی تلاوت کریں- اس سے آئندہ سال بھر محفوظ رہیگا

ہر رات کی مخصوص 2 رکعت نماز اور 1000 رکعت کی نماز جو مہینے بھر میں پوری ہونی ہے 

 
مفاتیح انڈیکس پر جایئں ہوم پیج پر جایئں قرآن انڈیکس پر جایئں
محرم صفر ربیع الاول رجب شعبان رمضان ذی القعد ذی الحج

 براہ مہربانی  اپنی  تجاویز  یہاں بھیجیں  

اس سائٹ کا کاپی رائٹ نہیں